کل کتب 200

دکھائیں
کتب
  • 101 #5072

    مصنف : ابو محمد عزیر یونس السلفی المدنی

    مشاہدات : 8787

    زندگی اور وقت

    (جمعہ 15 دسمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ دار التوحید الاسلامیہ لاہور
    #5072 Book صفحات: 182
    ہم سب اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ وقت ہی زندگی ہے اور زندگی ہی وقت ہے ۔ اور ان دونوں کا عطا کرنے والا صرف اور صرف اللہ تعالى ہے۔فرمان باری تعالى ہے: ﴿الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ﴿٢﴾...الملك یعنی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تم لوگوں کو آزمائے کہ تم میں سے کون بہتر عمل کرتا ہےاور وہ غالب بخشنے والا ہے۔ لہذا ہم سب اپنے انمول بیش قیمت اوقات کو ضائع کرکے اپنی زندگی ضائع نہ کریں۔اور یہ قطعی طور پر جان لیں کہ یہ زندگی ہمارے پاس اللہ کی طرف سے امانت ہے۔ ہمیں جس طرح امانت میں بغیر اس کے مالک کی اجازت کے کوئی تصرف کرنے کا حق نہیں حاصل ہوتا ہے ۔اسی طرح ہمیں اپنی زندگی میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرنے کا حق حاصل نہیں ہے کہ ہم جس طرح چاہیں اپنی زندگی گذاریں ۔ لہذا ہمیں اسی طرح اپنی زندگی گذارنی ہے جس طرح اللہ ارو اس کے رسول نے حکم دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’زندگی اور وقت‘‘ابو محمد عزیز یونس السلفی المدنی کی ہے۔ جس میں وقت کی اہمیت ، اقسام اور اس کے متعلقہ مسائل کو قرآن و سنت ،اقوال صحابہ...
  • 102 #5875

    مصنف : ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر

    مشاہدات : 13468

    سیرت نگاری آغاز و ارتقاء

    (ہفتہ 14 ستمبر 2019ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #5875 Book صفحات: 276
    مسلمانوں میں تاریخ نویسی کا آغاز مغازی و سیر سے ہوا۔ مغازی کی روایت و درس کی ابتداء عہد خلافت راشدہ میں ہو چکی تھی اور پہلی صدی ہجری ا بھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچی تھی کہ مغازی و سیرت کی کتب مدون ہو چکی تھیں۔ قبل از اسلام عربوں میں تاریخ نگاری کا کوئی چلن نہیں تھا تاہم یمنی عربوں کے پاس تاریخ نگاری کی روایت ضرور تھی اور ان کے پاس کچھ تاریخی تحریری سرمایہ بھی موجود تھا۔ پھر عربوں کی حماسی شاعری، ایام العرب کے منظوم تذکرے اور علم الانساب کی وجہ سے ان کے پاس تحریری سرمایہ جمع ہو گیا تھا جس نے آگے چل کر تاریخ نگاری کی روایت قائم کرنے میں عربوں کی مدد کی۔ عرب قبیلے ماضی کی شاندار روایت کو یاد رکھنا، آباء و اجداد کے محاسن، قصائد، جود و سخا، ایفائے عہد، مہمان نوازی، اشعار، قصص اور  جنگ و جدل کی داستانیں بڑے شوق سے سنی اور سنائی جاتی تھیں۔ جب نزول قرآن کا سلسلہ شروع ہوا جس میں متعدد مقامات پر سابقہ امم اور انبیاء کرام کے قصص و واقعات بیان کیے گئے ہیں تو اہل عرب میں فطری طور پر تاریخ سے دلچسپی پیدا ہونی شروع ہوئی۔ اب چونکہ عربوں میں مغازی و سیر کی طرف رجحان فطری تھا  رسول اللہ ﷺ کی م...
  • 103 #5618

    مصنف : عبید اللہ سندھی

    مشاہدات : 8210

    شاہ ولی اللہ اوران کا نظریہ انقلاب(رسالہ محمودیہ)

    (منگل 06 نومبر 2018ء) ناشر : طیب پبلیشرز لاہور
    #5618 Book صفحات: 146
    شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی (1703-1762) برصغیر پاک و ہند کے ان عظیم ترین علماء ربانیین میں سے ہیں جو غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہر مسلک کے مسلمانوں کے ہاں قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ان کی شہرت صرف ہندوستان گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے ۔وہ بلاشبہ اٹھارہویں صدی کے مجدد تھے اور تاریخ کے ایک ایسے دورا ہے پر پیدا ہوئے جب زمانہ ایک نئی کروٹ لے رہا تھا، مسلم اقتدار کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی تھی، عقلیت پرستی اور استدلالیت کا غلبہ ہو رہا تھا۔آپ نے حجۃ اﷲ البالغہ جیسی شہرہ آفاق کتاب اور  موطا امام مالک کی شرح لکھی اورقرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا۔ دوران ترجمہ شاہ صاحب کے سامنے بہت سے علوم و معارف اور مسائل و مشکلات واشگاف ہوئے ۔ شاہ صاحب نے ان کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے متعدد کتابیں اور رسالے لکھے ۔ترجمہ کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے "مقدمہ در قوانین ترجمہ" کی تصنیف فرمائی۔اس کے علاوہ شاہ صاحب نے  تصوف وسلوک  ، فقہ واصول فقہ ، اجتہاد وتقلید  کے حوالے سے کئی رسائل  تالیف فرمائے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’شاہ ولی اللہ اوران  کا نظریہ ان...
  • 104 #1157

    مصنف : محمد بشیر جمعہ

    مشاہدات : 28963

    شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر

    (اتوار 22 جولائی 2012ء) ناشر : ٹائم مینجمنٹ کلب
    #1157 Book صفحات: 368
    دنیا میں ہر انسان کو ایک دن میں چوبیس گھنٹے میسر آتے ہیں۔ اب بعض اشخاص پورا دن کام کرنے کے باوجود وقت کی کمی کا رونا رو رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی روز مرہ کی تمام کاروباری، گھریلو اور دینی مصروفیات کو نہ صرف پورا کرتے ہیں بلکہ ان کی زندگی میں کوئی افراتفری بھی نظر نہیں آتی۔ اس کی بنیادی وجہ دن کے چوبیس گھنٹوں کا درست استعمال اور ٹائم مینجمنٹ کی تکنیک ہے۔ انسان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وقت کا بہترین استعمال نہایت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کا بنیادی موضوع یہی ہے کہ انسانوں کو میسر وقت کو کس طرح استعمال میں لایا جائے اور ایک کامیاب زندگی گزاری جائے۔ مغرب میں وقت کے ضیاع سے بچنے اور اس کے بہترین استعمال پر بہت کام ہوا ہے وہاں ٹائم مینجمنٹ اور کامیاب زندگی گزارنے پر بہت سے سیشن ہوتے رہتے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت سی کتب بھی انگریزی میں لکھی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں بھی کچھ جگہوں پر ٹائم مینجمنٹ پر سیشن ہو رہے ہیں جن میں لوگ بھاری فیس ادا کر کے شرکت کرتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب قاری کو ان تمام سیشنز سے بے نیاز کر دے گی اور یقیناً قارئین اس کے مطالعہ کے بعد وقت کے حوالے سے اپنی زند...
  • 105 #5241

    مصنف : ای وون یازبک حداد

    مشاہدات : 3484

    شمالی امریکا کے مسلمان

    (جمعہ 02 فروری 2018ء) ناشر : اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
    #5241 Book صفحات: 726
    اسلام خدا کی طرف سے آخری دین اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے اور آج کی سسکتی ہوئی انسانیت کو امن اور سکون کی دولت عطا کرتے ہوئے دنیاوی کامیابی کے ساتھ اخروی نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام خدا کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ اُس وحی خداوندی کی روشنی میں فطرت کی قوتوں کو مسخر کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے۔اُس ضابطہ حیات پر کامل ایمان لاتے ہوئے قوانینِ خداوندی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرنے کا نام اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے جو نظام اور قانون دیا ہے اس کا نام اسلام ہے۔ اس نظام زندگی کی رہنمائی انبیا اکرام کی صورت میں جاری رہی اور حضور پاک ﷺ پر یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شمالی امریکہ کے مسلمان‘‘ ای وون یازبک حدّاد اور جین آئیڈلمین اسمتھ کی کتاب ہے جس کا اردو ترجمہ شاہ محی الحق فاروقی نے کیا ہے۔ جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے بڑے شہری مراکز میں اسلامی آبادیوں کی پ...
  • 106 #2016

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 7564

    صلیبی جنگجو

    (جمعہ 17 اکتوبر 2014ء) ناشر : خزینہ علم وادب لاہور
    #2016 Book صفحات: 129
    اگرچہ صلیبی جنگوں کے بارے میں اکثر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ یہ جنگیں عیسائی عقیدے کی بنیاد پر لڑی گئیں،لیکن در حقیقت صلیبی جنگوں کی آگ پر جلتی کا تیل مال ودولت کے لالچ نے چھڑکا۔اس وقت کے مغرب میں آج کے برعکس غربت ،افلاس کا دور دورہ تھا،جبکہ مشرق بالعموم اور مسلم معاشرے میں بالخصوص دولت اور خوشحالی کا دور تھا۔اسی ایک نکتے نے یورپین بالخصوص چرچ سے وابستہ افراد کی آنکھیں چندھیا ڈالی تھیں۔دولت کے اس لالچ نے عیسائیت کیی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ۔اور بظاہر مذہبی بنیادوں پر چلنے والی تحریک کے پیچھے مادہ پرستی اور دنیوی خواہشات کا بحر بیکراں تھا۔زیر تبصرہ کتاب " صلیبی جنگجو ،ٹمپلر امراء تاریخ کے آئینے میں"ہارون یحیی کی تصنیف ہے۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد...
  • 107 #5243

    مصنف : الزبتھ لیاگن

    مشاہدات : 3871

    طاقت اور مفادات کا عالمی کھیل

    (جمعرات 01 فروری 2018ء) ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
    #5243 Book صفحات: 224
    جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ جب ہم دنیا کے موجودہ معاشی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تہذیبی منظرنامہ پر نظر ڈالتے اور پھر پیچھے مڑ کر اپنے ماضی کی تاریخ میں جھانکتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اُسلوبِ حیات میں غیر معمولی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ایسے تغیرات مسلسل رونما ہورہے ہیں جن کا قبل ازیں تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا۔ ابلاغِ عامہ اور ترسیل معلومات کے ایسے ایسے ذرائع اور وسائل ایجاد ہو رہے ہیں جن سے ہماری گذشتہ نسلوں کو سابقہ پیش نہیں آیا۔امت مسلمہ آج سے ایک سو سال قبل جس نو آبادیاتی نظام میں جکڑی،بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔عالم کفر کی اس منہ زور یلغار کے سامنے بند باندھنے کی کوئی حکمت ِ عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم خود اسی تکنیکی مہارت سے آراستہ ہو کر اپنی...
  • 108 #7237

    مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن سعید رسلان

    مشاہدات : 1150

    عالمگیریت اور امریکی مفادات

    (جمعرات 08 فروری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7237 Book صفحات: 58
    عالمگیریت کا مطلب ہر جگہ ثقافتی خصلت کا پھیل جانا ہے۔میکم میریٹ نے عالمگیریت کے عمل کو ایک ایسی صورت حال سے تعبیر کیا ہے جس میں مقامی اور معمولی روایات آہستہ آہستہ ایک بڑی روایت کی تشکیل کا باعث بنتی ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ثقافتی زندگی کو واضح کرنے کے لیے عالمگیریت ایک بہت اہم تصور ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’عالمگیرت اور امریکی مفادات‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو عبد اللہ محمد بن سعید رسلان حفظہ اللہ کے رسالہ العولمة و المصالح الامريكيه کا اردو ترجمہ ہے ۔انہوں نے اس رسالہ میں عالمگیریت کے عناصر،عالمگیرت کے سیاسی اہداف و آثار،ثقافتی عالمگیریت کے اہداف،مسلم معاشروں میں عالمگیریت کے منفی اثرات کو واضح کیا ہے۔(م۔ا)
  • 109 #4115

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 6067

    عالمی انٹرنیٹ ڈائریکٹری

    (اتوار 11 دسمبر 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #4115 Book صفحات: 280
    عصر حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں کمپیوٹر کی ایجاد اور اس میں حیرت انگیز ترقی نے ناصرف انسانی فکر ونظر میں تبدیلی پیدا کی ہے، بلکہ سماجی زندگی پر بھی ایک حیرت انگیز انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔اس انقلابی تبدیلی کا سہرا انٹر نیٹ کی ایجاد کو جاتا ہے، جس نے کرہ ارض کو سکیڑ کر اور فاصلوں کی اہمیت کو ختم کر کے ایک نقطے میں سمیٹ دیا ہے اور دنیا کو ایک گلوبل ویلج کی شکل دے دی ہے۔عصر حاضر میں انٹرنیٹ پر  معلومات کا ایک بے بہا خزانہ موجود ہےجو صرف ایک کلک سے آپ کے سامنے دستیاب ہوتا ہے۔اس وقت کروڑوں ویب سائٹس آن لائن کام کرہی ہیں، لیکن اس سمندر میں سے اپنے کام کی سائٹس کو تلاش کرنا اور ان سے استفادہ کرنا ایک مشکل  امر ہے، چنانچہ اس  مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسی ڈائریکٹری  تیار کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی جو انٹر نیٹ کو براؤز کرتے وقت آپ کی مدد کر سکے۔ زیر تبصرہ کتاب "عالمی انٹرنیٹ ڈائریکٹری "محترم محمد متین خالد اور محترم اعظم شیخ صاحبان کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں انہوں نے متعدد اہم موضوعات پر دنیا کی بہترین اور دلکش ویب سائ...
  • 110 #5137

    مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

    مشاہدات : 6046

    عجائبات عالم

    (ہفتہ 13 جنوری 2018ء) ناشر : نا معلوم
    #5137 Book صفحات: 34
    عجائبات عجیب کی جمع ہے اور عجیب سے مراد ہے کہ کوئی ایسی تخلیق جسے عام انسان کے ذہن میں تخلیق کرنا نا ممکن یا انتہائی مشکل سا ہو ۔اسے عجیب کہتے ہیں۔ فرض کریں اگر کوئی دوست کہتا ہے کہ فلاں آدمی ایسا ویسا تھا اگر آپ کو بات میں شک نظر آتا ہے تو آپ فوراََ کہتے ہیں ـ" یار عجیب بات ہے یا وہ عجیب آدمی ہے ــ" اسی طرح کوئی عجیب چیز تخلیق ہو تو عام انسان اُس کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے اور کہتا ہے یہ عجیب شے ہے ۔ یا خدا کی کسی مخلوق کو دیکھتا ہے تو بھی کہتا ہے کہ یہ عجیب جانور ہے یا عجیب طرح کا جانور ہے ۔ اور اللہ رب العزت نے اپنی قدرت کا کئی ایک طرق سے لوگوں کے سامنے اظہار فرمایا ہے اور ہم اور ہماری عقلیں دھنگ رہ جاتی ہیں جب ہم ایسے عجائب کو دیکھتے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ایسے ہی عجائبات دنیا کا ذکر کیا گیا ہے کہ جنہیں ہم واقعی میں کوئی عجوبہ کہہ سکتے ہیں  جس میں سات شہروں کی سیروتفریح اور دنیا کے عظیم حیرت کدے ‘ حیرت انگیز اور انوکھی تعمیرات کے شاہکار ریستوران  اور ان کے علاوہ دیگر عجائبات کا تذکرہ کیا گیا ہے جو ہمارے لیے معلومات کا باعث بھی ہی ۔ یہ کتاب...
  • 111 #277

    مصنف : محمد شریف بلغاری

    مشاہدات : 37257

    عصر حاضر میں نوجوانوں کی ذمّہ داریاں

    (جمعہ 19 مارچ 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #277 Book صفحات: 95
    نوجوان طبقہ اگر صالح کردار ادا کرنے والا ہو تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ بھی تعریف کرتےہیں لیکن اگر یہی طبقہ شر و فساد کا رسیا ہو جائے تو پورے معاشرے پر اللہ کا غضب نازل ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال قوم لوط پر نازل ہونے والے عذاب الٰہی سے لی جا سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں اسی اہم موضوع پر قلم اٹھایا گیا ہے۔ اور نوجوانوں کے دونوں کردار پیش کئے گئے ہیں۔ اگر یہ جوان ایمان، عمل صالح اور صبر و استقامت کے جوہر لیے میدان جہاد کی طرف بڑھنے والے بن جائیں تو آج بھی بڑی بڑی طاقتوں کی کمر توڑ سکتے ہیں اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے سب سے مستحسن کردار انہیں کا ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ طبقہ عریانی و فحاشی اور بے راہ روی کا شکار ہو جائے تو معاشرہ جہنم زار بن جاتا ہے۔ نوجوانوں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے اور اس دور کے فرعونوں کے مقابلے کے لیے میدان گرم کرنے چاہئیں۔
  • 112 #5880

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 2875

    عظمت و رفعت کے مینار

    (جمعرات 19 ستمبر 2019ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #5880 Book صفحات: 244
    استقامت فی الدین بڑا اہم موضوع ہے بلکہ دین اسلام کی ابتدائی تاریخ اسی استقامت فی الدین سے ہی تعبیر ہے۔استقامت سے مراد اسلام کو عقیدہ ،عمل اورمنہج قرار دے کر مضبوطی سے تھام لینا ہے۔اور  استقامت  اللہ  اوراس کے رسول ﷺ کی اطاعت  کو لازم پکڑنے اوراس پر دوام اختیار کرنے کا نام ہے۔اہل علم نے استقامت کی مختلف تعریفیں کی  ہیں  ۔ سیدنا  حضرت عمرفاروق ر﷜ فرماتےہیں  کہ استقامت کامطلب احکامات اور منہیات پر ثابت قدم رہنا  اور لومڑی کی طرح مکر وفریب سے کام نہ لینا یعنی اوامر کےبجالانے  اور نواہی  کے ترک پراستمرار بجالانا  ہے۔امام ابن قیم ﷫ استقامت کے متعلق   تمام اقوال میں تطبیق دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ استقامت ایک ایسا جامع کلمہ ہے جو  توحید اور اوامر ونواہی پر استقامت ،اسی طرح  فرائض کی ادائیگی اللہ  تعالیٰ کی محبت اس کی  اطاعت  وفرماں برداری لازم پکڑنے ،معصیت کوچھوڑدینے  اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی بندگی اختیار کرنے کا نام ہے ۔اللہ تعالیٰ نےنبی کریم ﷺ اور آپ کی امت کو استقامت اختیار کرنے کاحکم بھی دیا ہ...
  • 113 #117

    مصنف : عبد المحسن العباد

    مشاہدات : 19858

    علماء نجد پر رفاعی کے اعتراضات کی دینی و شرعی حیثیت

    (جمعرات 16 اپریل 2009ء) ناشر : جمعیۃ إحیاء التراث الإسلامی،کویت
    #117 Book صفحات: 156
    کویت کی اہم سیاسی شخصیت سیدہاشم الرفاعی مذہبی طور پر تصوف کے شیدائی اور بدعات وخرافات کے رسیا، ہیں، دورہ پاکستان پر اپنے ہم مشرب ماہنامہ اہلسنت گجرات کو انٹرویو دیتے ہوئے کویت و سعودیہ کے علماء پر سوقیانہ زبان میں خوب دشنام طرازی فرمائی ۔ اور حرمین شریفین کو شرک و بدعات سے پاک رکھنے کے "جرم" میں بے جا تنقید فرمائی۔ جس کا مسکت جواب علمی وقار اور تہذیب و شرافت کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فاضل مصنف سابق چانسلر و وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نے دیا ہے۔ جس کا ترجمہ اس کتاب کی صورت میں آپ ملاحظہ کر رہے ہیں۔ ہمارے برصغیر پاک و ہند میں دو گروہوں کی طرف سے علمائے نجد و حجاز کے متعلق دو متضاد پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔ ایک گروہ تو انہیں گستاخ رسول (ﷺ)، آثار صحابہ کا احترام نہ کرنے والے، اولیاء کو نہ ماننے والے وغیرہ قرار دیتا ہے تو دوسرے گروہ کے اسلاف انہیں کافر، گمراہ، گمراہ گر، فاسق اور باغی قرار دیتے رہے۔ جبکہ ان کے اخلاف آج شاید پٹرو ڈالر کی کرامت دیکھنے کے بعد انہی علماء کو مقلدین کی صف میں کھڑا دکھانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علمائے نجد و...
  • 114 #784

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 21760

    غلو کے کرشمے

    (پیر 19 دسمبر 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #784 Book صفحات: 40
    اسلام معتدل دین ہے ، جو افراط و تفریط، غلو اور مبالغہ آرائی سے پاک ہے۔اعتدال پسندی ہی کی وجہ سے امت مسلمہ کو بہترین امت قرار دیا گیاہے،سو اہل اسلام کو دین سے شدید وابستہ رہنے اور کتاب و سنت کی تعلیمات سے جڑے رہنے کاپابند کیا  گیاہے۔نیز اہل کتاب کی طرح دین میں غلو اور مبالغہ آرائی سے منع کیاہے ،کیونکہ دین میں غلو شرک کا چور دروازہ ہے ،جس سے شخصیت پرستی کا آغاز ہوتاہے اورانبیاء و صلحاء کومقام الوہیت وربوبیت پر فائز کرنے کی احمقانہ جسارت کی جاتی ہے۔صحیح العقیدہ مسلمان کا حق ہے کہ وہ دین میں غلو کی ہلاکت خیزیوں سے واقف ہو اور تقدس کی آڑ میں دین حنیف سے ہاتھ نہ دو بیٹھے،امت مسلمہ کو غلو کی تباہ کاریوں اور حشر سامانیوں سے بچاؤ کے لیے زیر نظر کتاب کا مطالعہ نہایت اہم ہے-(ف۔ر)  
  • 115 #1710

    مصنف : محترمہ ام منیب

    مشاہدات : 8117

    غیر مسلموں کی مصنوعات اور ہم

    (اتوار 29 جون 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #1710 Book صفحات: 152
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جو مسلمانوں کو جہاں تجارت اور سیاست سمیت ہر میدان میں باہمی طور پر آپس میں پیار ،محبت اور مل جل کر رہنے کی ترغیب دیتا ہے،وہیں اپنے آپ کو کفار کی دوستیوں اور ان کے راز دان بننے سے منع کرتا ہے۔آج صورتحال یہ ہے بن چکی ہے کہ کفار ہمارے ملکوں سے حاصل کردہ منافع اور پرافٹ سے مسلمانوں کے بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں پر بم برسارہے ہیں۔اگر مسلمان غیر مسلموں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اور آپس کی تجارت شروع کر دیں ،تو کفار کو مسلمانوں پر حملے کرنے اور ان کے ملکوں پر قبضے کرنے کی کبھی جرات نہ ہو۔زیر نظر کتاب (غیر مسلموں کی مصنوعات اور ہم) باجی ام عبد منیب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے مسلمانوں کو غیرت دلاتے ہوئے یہ ترغیب دی ہے کہ وہ غیر مسلموں کی مصنوعات کو چھوڑ کر اپنی ملکی اور مسلمانوں کی مصنوعات استعمال کریں ،تاکہ مسلمانوں کی باہمی تجارت بڑھے اوران کی اقتصادی حالت درست ہواور کفار کو مسلمانوں پر ظلم کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔نیز انہوں نے بعض اسلامی ممالک کی طرف سے بعض غیر اسلامی ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ان کو ہونے والے نقصان کا بھی تفصیلی تذرکرہ کیا ہے...
  • 116 #2778

    مصنف : محمد مسعود الازہر

    مشاہدات : 10941

    فتح الجواد فی معارف آیات الجہاد جلد۔1

    dsa (جمعرات 26 نومبر 2015ء) ناشر : مکتبہ عرفان لاہور
    #2778 Book صفحات: 560
    جہاد فی سبیل اللہ، اللہ کو محبوب ترین اعمال میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے  بیش بہا انعامات جہاد فی سبیل مین شریک ایمان والوں کے لئے رکھے ہیں۔ اور تو اور مومن مجاہدین کا اللہ کی راہ میں نکلنے کا عمل اللہ کو اتنا پسندیدہ ہے کہ اس کے مقابلے میں نیک سے نیک، صالح سے صالح مومن جو گھر بیٹھا ہے، کسی صورت بھی اس مجاہد کے برابر نہیں ہو سکتا، جو کہ اپنے جان و مال سمیت اللہ کے دین کی سربلدی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو گرانے کے لئے، کسی شہہ کی پرواہ کئے بغیر نلکل کھڑا ہوا ہوتا ہے۔جہاد اسلام کے فرائض میں نماز، روزہ ، حج، زکوٰۃ کی طرح اسلام کا پانچواں فرض ہے۔رسول ﷺ نے فرمایا کہ"الجہاد ماض الی یوم القیامۃ" یعنی جہاد قیامت تک جاری رہے گا ۔قرآن و سنّت کی بے شمار نصوص  اور اجماع امت جہا د کی فر ضیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "فتح الجواد فی معارف آیات الجہاد" محترم مولانا مسعود اظہر صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں جہاد سے متعلق وارد آیات قرآنیہ کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے ان سے مستنبط رموز و معارف کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ یہ کتاب تین ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ا...
  • 117 #5267

    مصنف : پروفیسر عبد الخالق سہریانی بلوچ

    مشاہدات : 6774

    فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات تاریخ اسباب اور ان کا حل

    (جمعہ 13 اپریل 2018ء) ناشر : ایوان علم و ادب لاہور
    #5267 Book صفحات: 180
    انتہا پسندی اورفرقہ واریت نے اُمت کوبہت نقصان پہنچایاہے۔مخلص لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کو روکنے کے لیےکردار اداکریں کیونکہ ا نتہا پسندی اورفرقہ واریت کا ہم انکار نہیں کرسکتے، البتہ اس کا سامنا اور اس کا حل نکالنے کی ہمیں تدبیر کرنا چاہیے۔ہمیں معاشرے میں دلیل اور اعلیٰ نظریات کےساتھ کام کرنا چاہیے۔امن و سلامتی کی بنیاد پر دعوتِ دین دینے کی اشد ضرورت ہے۔دہشت گرد کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ جہنم کے دروازے پرہوں گے۔امام ابن قیم نے فرمایا:’’اسلام عدل ،سچائی اورامن پسندی کادین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محدثین کرام نے اسلام کو امن وسلامتی کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے۔انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنے اور منہجِ سلف کو اختیار کرنے ہی سے ممکن ہے۔‘‘دور جدید میں میڈیااسلام کی شکل بگاڑ نے میں خاصا پیش پیش ہے۔ اسلام اور اہل اسلام کا مذاق اُڑانا اور معاشرے کو ان سے متنفر کرنا روزمرہ کا معمول بن چکاہے۔ لہٰذاہمیں سوشل میڈیا اوردیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کی طرف بھی توجہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فرقہ وا...
  • 118 #6093

    مصنف : ابوالاسجد محمد صدیق رضا

    مشاہدات : 2526

    فصل الکلام فی جواب تفہیم الکلام

    (جمعہ 15 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ الاسجد کراچی
    #6093 Book صفحات: 334
    جماعت المسلمین رجسٹرڈ 1975 میں کراچی میں مسعود، احمد صاحب نے بنائی ان کا یہ خیال ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کی بنیاد بخاری مسلم کی صحیح حدیث پر رکھی ہے۔ دراصل انہوں نے اس حدیث کو لیکر بہت سے علمی مغالطے دئیے ہیں حتیٰ کہ اس حدیث کے دیگر طرق کو یکسر نظر انداز کردیا۔ جب اہل علم نے وہ احادیث ان کے سامنے رکھی بالخصوص سنن ابی داؤد میں مروی خلیفہ والی حدیث تو یہ حدیث کے مطابق مفہوم اپنانے کے بجائے زبردستی اسے ضعیف ثابت کرنے پر تل گئے اور حدیث زیر بحث کے سند و متن پر مختلف مغالطے دینے لگے۔ محمد صدیق رضا نے اس جدید فرقہ کا بھرپور علمی تعاقب کیا اور اس حوالے سے وہ کئی ایک مضامین لکھ چکے ہیں جو ملک کے علمی اور تحقیقی رسالوں میں شائع بھی ہوئے  جن میں رجسٹرڈ جماعت کے مغالطوں کے علمی اور تحقیقی جوابات دئیے ہیں۔ زیر نظر کتاب سے آپ پر اس کی حقیقت خوب واضح ہو جائے گی۔اس میں مسعود صاحب اور ان کی ٹیم نے سنن ابی داؤد وغیرہ میں مذکور حدیث کی سند و متن پر جتنے اعتراضات کئیے ہیں ان سبھی کا تعاقب خود انہی کے مسلمہ اصول و ضوابط سے کیا گیا ہے۔(ع۔م)
  • 119 #5042

    مصنف : محمد اسلم گھلوی

    مشاہدات : 3224

    فضیلت برکت

    (پیر 30 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الاکرام، لاہور
    #5042 Book صفحات: 123
    ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ ساری کائنات کا خالق و رزق رساں ہے۔ا س خاکدانِ گیتی پر بسنے والاہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روز دوڑ دھوپ کرتا ہے اور بڑی محنت ومشقت سے اپنا اور اپنے گھر والو ںکاپیٹ بھرنے کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامِ الٰہیہ اور سنتِ نبویہ علیۃ التحیۃ والثناء کے مطابق انجام دے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں۔ لیکن اگروہ ان امورمیں اسلامی ضابطوں کی پابندی نہ کرے اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیارکرتے ہوئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنا شروع کردیتاہے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فضیلت ِ برکت‘‘ شیخ الحدیث بزرگ عالِم دین خوابوں کی تعبیر کے ماہر محمد اسلم گھلوی صاحب کی پہلی کتاب ورد الخطباء کے بعد دوسری کتاب ہے۔ جس میں قرآن و حدیث کے مطابق دلچسپ مضمون اور واقعات مزین ہیں۔ محترم شیخ صاحب نے لفظ برکت کی جو تشریح کی ہے بڑے کمال کا انداز اپنایا ہے۔ فضیلت برکت کتاب کے دلائل شیخ صاحب کافی عرصہ سے تلاش کرتے رہے تھے وہ تقریبا 100 دلائل ہیں جو اس کتاب...
  • 120 #4636

    مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

    مشاہدات : 8827

    فقہ الاقلیات۔ مسلم اقلیتوں کو درپیش مسائل کی بابت شرعی راہ نمائی

    (جمعہ 23 جون 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4636 Book صفحات: 283
    اسلام شرفِ اِنسانیت کا علمبردار دین ہے۔ ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والے دین میں کوئی ایسا اصول یا ضابطہ روا نہیں رکھا گیا جو شرف انسانیت کے منافی ہو۔ دیگر طبقات معاشرہ کی طرح اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے، جن کا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی اساس معاملات دین میں جبر و اکراہ کے عنصر کی نفی کرکے فراہم کی گئی ہے۔جس طرح مسلمان رعایا کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت اور ان کی خوشحالی اسلامی حکومت کا فریضہ ہے اس طرح غیر مسلم اقلیت کا تحفظ اور خوشحالی بھی اسلامی حکومت کا فرض ہے۔ غیر مسلم اقلیت معاشی طور پر بھی آزاد ہوتے ہیں جو پیشہ چاہے اختیار کریں، اقلیتوں کو ہر طرح مذہبی آزادی حاصل ہوتی ہے بشرطیکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو اس سے ٹھیس نہ لگتی ہو، اقلیتوں کو مسلمانوں کے ساتھ معاشرتی مساوات بھی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے برعکس غیر اسلامی ممالک میں بسنے والی مسلم اقلیتیں بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام اور اقلیتیں" عالم عرب کے مشہور ومعروف اسلامی اسکالر اور مفکر محترم ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب ک...
  • 121 #5641

    مصنف : ڈاکٹر وحید عشرت

    مشاہدات : 18048

    فلسفہ عمرانیات

    (پیر 10 دسمبر 2018ء) ناشر : سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور
    #5641 Book صفحات: 314
    لفظ عمرانیات عربی کے لفظ عمران سے نکلا ہے، جس کے معنیٰ ہیں، آبادی، سماج، معاشرت، رہن سہن۔ سماج کے لیے عمران کا لفظ ابن خلدون نے استعمال کیا تھا۔ اردو میں عمرانیات کی اصطلاح سب سے پہلے 1935ء میں علم الاخلاق میں ملتی ہے۔ اس کے لیے انگریزی میں لفظ Sociology مستعمل ہے، جس کی اصل لاطینی اور یونانی ہے۔عمرانیات یا سماجیات سماجی رویے، اس کے مآخذ، ترقی، تنظیم اور اداروں کے مطالعے کا علم ہے۔ یہ ایک ایسا سماجی علم ہے جو مختلف تجرباتی تفتیشی طریقوں اور تنقیدی جائزوں کے ذریعے معاشرتی نظم، بدنظمی اورمعاشرتی تبدیلی کے بارے میں ایک علمی ڈھانچہ وضع کرتا ہے۔ ایک ماہر عمرانیات کا عمومی ہدف سماجی پالیسی اور فلاح کے لیے براہ راست لاگو ہونے والی تحقیق منعقد کرنا ہوتا ہے، تاہم عمرانیات کے علم میں معاشرتی عمل کی تصوراتی تفہیم کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ موضوعاتی مواد کا احاطہ فرد کے کردار اور عمل سے لے کر پورے نظام اور سماجی ڈھانچے کی تفہیم تک جاتا ہے۔عمرانی مسئلہ یا سماجی مسائل بنیادی  طور پر لوگوں کے درمیان متنوع تعلقات کے نتیجے میں وجود میں آتے ہیں ۔ سماج کے تمام  مسائل عمرانی نہیں ہوتے  مثلا...
  • 122 #5246

    مصنف : قاضی قیصر الاسلام

    مشاہدات : 14741

    فلسفے کے بنیادی مسائل

    (جمعرات 25 جنوری 2018ء) ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #5246 Book صفحات: 628
    فلسفہ یونانی لفظ فلوسوفی یعنی حکمت سے محبت سے نکلا ہے۔ فلسفہ کو تعریف کے کوزے میں بند کرنا ممکن نہیں، لہذا ازمنہ قدیم سے اس کی تعریف متعین نہ ہوسکی۔فلسفہ علم و آگہی کا علم ہے، یہ ایک ہمہ گیر علم ہے جو وجود کے اغراض اور مقاصد دریافت کرنے کی سعی کرتا ہے۔ افلاطون کے مطابق فلسفہ اشیاء کی ماہیت کے لازمی اور ابدی علم کا نام ہے۔ جبکہ ارسطو کے نزدیک فلسفہ کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ وجود بذات خود اپنی فطرت میں کیا ہیں۔ کانٹ اسے ادراک و تعقل کے انتقاد کا علم قرار دیتا ہے۔فلسفہ کو ان معنوں میں ’’ام العلوم‘‘ کہہ سکتے ہیں کہ یہ موجودہ دور کے تقریباً تمام علوم کا منبع و ماخذ ہے۔ ریاضی، علم طبیعیات، علم کیمیا، علم منطق، علم نفسیات، معاشرتی علوم سب اسی فلسفہ کے عطایا ہیں۔پانی کے اجزائے ترکیبی عناصر (آکسیجن، ہائیڈروجن) معلوم کرنا سائنس ہے اور یہ دریافت کرنا کہ کیا اس ترکیب اور نظام کے پیچھے کوئی دماغ مصروف عمل ہے ؟ فلسفہ ہے ۔ فلسفی کائناتی مسائل کی حقیقت تلاش کرتا اور اقدار و معانی کا مطالعہ کرتا ہے ۔ افلاطون کہتا ہے کہ فلسفہ تلاش حقیقت کا نام ہے ۔ رواقیہ کے ہاں علم ، نیکی ، ف...
  • 123 #5337

    مصنف : افضل حسین

    مشاہدات : 13161

    فن تعلیم و تربیت

    (پیر 14 مئی 2018ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #5337 Book صفحات: 490
    بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت ایک اہم دینی فریضہ ہے۔ اس کی ادائیگی کی پوری فکر ہونی چاہیے ورنہ سخت گرفت کا اندیشہ ہے۔ اس ذمہ داری میں والدین اور اساتذہ کے ساتھ اگرچہ پوری ملت‘ معاشرہ اور مملکت بھی شریک ہیں لیکن براہِ راست ذمہ داری والدین اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہے اس لیے انہی کو اس ضمن میں سب سے زیادہ فکر مند بھی ہونا چاہیے۔ خصوصاً آج کے حالات میں تو اس طرف غیر معمولی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ معمولی سی غفلت نہایت خطرناک نتائج سے دو چار کر سکتی ہے۔الحمد للہ صورت حال کی سنگینی کا اب کسی حد تک احساس ہو چلا ہے اور مختلف اداروں اور جماعتوں کی انفرادی واجتماعی کوششوں کے نتیجے میں لوگ اس طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں عوام الناس کی اصلاح وتربیت کی گئی ہے  ۔ اس میں زبان آسان اور سلیس‘ انداز عام فہم اور شگفتہ ہے۔یہ کتاب اساتذہ‘والدین اور تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے تمام حضرات کے لیے یکساں دلچسپ اور مفید ہے۔اس میں تعلیم وتربیت سے متعلق تمام اہم مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے او راسلامی نقظۂ نظر سے بحث کی گئی ہے۔اس کتاب میں سینتیس ابواب مر...
  • 124 #2649

    مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

    مشاہدات : 5601

    فُکُوّ العانی (قیدیوں کو چھڑاؤ)

    (جمعہ 05 جون 2015ء) ناشر : شعور حق، نئی دہلی
    #2649 Book صفحات: 175
    قید وبند یا جیل کی سلاخیں تعذیب کی بد ترین شکل ہیں۔اس کی خطرناکی کاا ندازہ کرنے کے لئے محض یہ مثال کافی ہے کہ غلام کو بھی دھمکانا ہو تو کہا جاتا ہے کہ تجھے جیل میں سڑا دیں گے۔اسلام چونکہ دین فطرت ہے اور انسان کو ہر طرح کی بندشوں سے پاک،آزاد فضا میسر کرانے اور عدل وانصاف پر مبنی نظام برپا کرنے کی غرض سے آیا ہے،اسی لئے اس کے نظام تعزیرات میں جیل کی حیثیت ایک عبوری مرحلہ سے زیادہ نہیں ہے۔نیز سماجی طور پر اس نے اس ملت کی اس نہج پر تربیت کی ہے کہ قیدی خواہ جنگی ہو یا شہری،اس کی خبر گیری اور قیام وطعام کا انتظام ایک اجتماعی فریضہ بن جائے۔اس سے آگے بڑھ کر فی سبیل اللہ قیدی کو آزاد کرنا تو گویا جہنم سے آزادی کا پروانہ ہے۔دوسری جانب خدا بیزار تہذیبوں نے ہمیشہ جیلوں کو آباد رکھا ہے۔خواہ وہ فرعون کا دور جبر ہو یا آج کا لادینی جمہوری زمانہ،تمام ہی ادوار میں مجرموں سے زیادہ حق پرستوں کے ذریعے جیلیں آباد رہی ہیں۔ مصر کا جیل خانہ ہو یا گونتاناموبے کے تنگ وتاریک سیل،فی سبیل اللہ قیدیوں کی کراہوں سے گونجتے رہتے ہیں۔ قیدیوں کی رہائی ایک اہم ترین فریضہ اور سخت ترین مرحلہ ہے، اسی لئے اس کی بڑی فضیلت ہے ،م...
  • 125 #1300

    مصنف : سید شبیر احمد

    مشاہدات : 15878

    فہم الریاضی

    (جمعرات 02 مئی 2013ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #1300 Book صفحات: 135
    حساب ان علوم میں سے ہے جو بیک وقت قرآن، حدیث اور فقہ کا خادم ہے۔ ان تینوں سے استفادہ کرنے کے لیے بسا اوقات حساب کی ضرورت پڑتی ہے۔ دینی مدارس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں حساب سکھایا نہیں جاتا اس لیے بعض ضروری دینی علم تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ بات کلیتاً تو غلط تھی لیکن جزوی طور پر اس حد تک صحیح تھی کہ یا تو حساب پڑھایا نہیں جاتا تھا یا اگر پڑھایا جاتا تھا تو ان میں دینی تقاضوں کو پیش نظر نہیں  رکھا جاتا تھا۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ فقط دینی امور پر مشتمل حساب کے لیے ایک کتاب لکھی جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔ جس میں ریاضی کے مشکل سوالات سے قطع نظر صرف حساب کے وہ طریقے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ضرورت عام طور پر دینی طلبہ کو رہتی ہے۔ جس کو مرتب کرنے والے صاحب سید بشیر احمد کاکاخیل ہیں۔ جنھوں نے محمد رفیع عثمانی صاحب کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا ہے جس کا اظہار کتاب کے ٹائٹل پر جلی حروف میں کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کے لیے یہ ایک کامیاب کوشش ہے جس کو سراہے جانے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ دینی مدارس اپ...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57578
  • اس ہفتے کے قارئین 354556
  • اس ماہ کے قارئین 1408056
  • کل قارئین110729494
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست