مکتبہ دار العلوم، کراچی

مکتبہ دار العلوم، کراچی
کراچی
9 کل کتب
دکھائیں

  • 1 اسلام اور موسیقی (منگل 09 مارچ 2010ء)

    مشاہدات:15280

    اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے۔مصنف علمی اعتبار سے ایک بلند پایہ مقام کے حامل ہیں اور انہوں نے اس موضوع کی وضاحت میں اپنی تبحر علمی کے چند موتیوں کو نچھاور کرتے ہوئے اس موضوع کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ الحمد للہ کامیاب وکامران نظر آتے ہیں۔مصنف نے موسیقی کے حوالے سے ہر اعتبار سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن وسنت کے دلائل سے موسیقی کی حرمت کے دلائل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل،صحابہ کرام کا موسیقی کے خلاف عمل اور ان کے اقوال،صحابہ کے بعد تابعین کی زندگیوں سے موسیقی کی قباحت پر دلائل پیش کرتے ہوئے بعد میں آنے والے ائمہ کرام کے اقوال وافعال اور ان کی تعلیمات  کی روشنی میں موسیقی کی حرمت کے بیش بہا دلائل کو اکٹھا کرکے ان لوگوں کا مسکت جواب پیش کیا ہے جو بودے استدلالات کے ساتھ موسیقی کو حلال وجائز کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

  • 2 علوم القرآن ( تقی عثمانی ) (جمعہ 25 مئی 2012ء)

    مشاہدات:25507

    قرآن کریم بذات خود علوم و معارف کا خزینہ ہے۔ اس کو پڑھنے والا چاہے ایک عام فہم شخص ہو یا علم کی وسعتوں سے مالامال، اس کی برکتوں سے تہی نہیں رہتا۔ امت مسلمہ مختلف جہتوں اور متعدد پہلوؤں سے قرآن کریم کی خدمت کرتی آئی ہے۔ اس سلسلہ میں ’علوم القرآن‘ کے موضوع پر بہت سا علمی اور تحقیقی مواد موجود ہے۔ پیش نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم ترین کڑی ہے۔ جس میں علوم القرآن سے متعلقہ بہت سے ابحاث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ کتاب میں وحی اور نزول قرآن، ترتیب نزول، قراءات سبعہ اور اعجاز قرآن وغیرہ جیسےابحاث اس طرح بصیرت افروز انداز میں آ گئے ہیں کہ مستشرقین کے وساوس اور معاندانہ شکوک و شبہات کا تشفی کن جواب آ گیا ہے۔ جدید نسل کی رہنمائی اور قرآنی حقائق کو واشگاف کرنے کے لیے ایک بہترین کاوش ہے(ع۔م)
     

  • 3 ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم (اتوار 22 اگست 2010ء)

    مشاہدات:26616

    پیش نظر کتاب ’’ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘سیرت طیبہ پر مشتمل ہے ابتدائے اسلام سے آج تک نہ جانے کتنی بے شمار کتب سیر مختلف زبانوں میں مورخانہ انداز میں لکھی جاچکی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی لیکن ادیبانہ انداز میں سیرت کے موضوع پر یہ کتاب اپنی شان انفرادیت کا ایک عجیب شاہکار ہے اس کتاب میں ملہمانہ خصوصیت یہ ہے کہ ابتداء سے انتہاء تک جس قدر مضامین معرض تحریر میں آئے ہیں ان کےکسی حرف پر بھی نقطہ نہیں ہے یعنی پوری کتاب صنعت غیر منقوط نویسی سے مرقع ومزین ہے  اس کے باوجود کسی بھی مقام پر کوئی خلش یا ابہام نہیں ہے کتاب قابل مطالعہ ہے احباب سے گزارش ہے کہ وہ ضرور مطالعہ کریں گے۔


     

  • 4 فہم الریاضی (جمعرات 02 مئی 2013ء)

    مشاہدات:5451

    حساب ان علوم میں سے ہے جو بیک وقت قرآن، حدیث اور فقہ کا خادم ہے۔ ان تینوں سے استفادہ کرنے کے لیے بسا اوقات حساب کی ضرورت پڑتی ہے۔ دینی مدارس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں حساب سکھایا نہیں جاتا اس لیے بعض ضروری دینی علم تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ بات کلیتاً تو غلط تھی لیکن جزوی طور پر اس حد تک صحیح تھی کہ یا تو حساب پڑھایا نہیں جاتا تھا یا اگر پڑھایا جاتا تھا تو ان میں دینی تقاضوں کو پیش نظر نہیں  رکھا جاتا تھا۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ فقط دینی امور پر مشتمل حساب کے لیے ایک کتاب لکھی جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔ جس میں ریاضی کے مشکل سوالات سے قطع نظر صرف حساب کے وہ طریقے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ضرورت عام طور پر دینی طلبہ کو رہتی ہے۔ جس کو مرتب کرنے والے صاحب سید بشیر احمد کاکاخیل ہیں۔ جنھوں نے محمد رفیع عثمانی صاحب کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا ہے جس کا اظہار کتاب کے ٹائٹل پر جلی حروف میں کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کے لیے یہ ایک کامیاب کوشش ہے جس کو سراہے جانے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ دینی مدارس اپنے نصاب میں اس کتاب کو جگہ دیں۔ سوالات کے ساتھ ساتھ کیلکولیٹر کے ذریعے ان کا حل اور کیلکولیٹر کا صحیح استعمال بھی بتایا گیا ہے۔ (ع۔م)
     

  • اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح  کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری  جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب " بائیبل سے قرآن تک"ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی  عربی کتاب "اظہار الحق " کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے عیسائیت ک...

  • 6 ازالۃ الاوہام جلد اول (پیر 13 اکتوبر 2014ء)

    مشاہدات:2853

    اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔ مثلاً وہ اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک پیسہ میں تین پائیاں ہوتی ہیں اور یہ تینوں مل کر ایک پیسہ بنتی ہیں۔ اس پر یہ اعتراض ہوا کہ جب سیدہ مریم علیھا السلام اورسیدنا عیسیٰ ﷤پیدا ہی نہ ہوئے تھے تو کیا خدا نامکمل تھا اور اگر نامکمل تھا تو یہ کائنات وجود میں کیسے آ گئی۔ اور اس پر فرماں روائی کس کی تھی؟ غرض اس عقیدہ کی اس قدر تاویلیں پیش کی گئیں جن کی بنا پر عیسائی بیسیوں فرقوں میں بٹ گئے۔ پھر بھی ان کا یہ عقیدہ لاینحل ہی رہا اور لاینحل ہی رہے گا۔زیر تبصرہ کتاب " ازالۃ الاوہام"ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی ہے۔آپ نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر ا...

  • 7 بائبل کیا ہے (جمعرات 07 جنوری 2016ء)

    مشاہدات:2885

    ہندستا ن پر مغربی اقتدار کے تاریک دور میں ایک زمانہ ایسا آیا تھا کہ عیسائی مشنریوں نے اپنی پوری طاقت برصغیر کے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی مہم میں صرف کر رکھی تھی۔ایک طرف تو مسلمانوں سے سر پر انگریز مسلط ہو رہا تھا تو دوسری طرف عیسائی مبلغ دین اسلام کے خلاف زہر اگل رہے تھے۔ یہ صورت حال انتہائی خطر ناک تھی لیکن تاریخ اسلام کا کوئی زمانہ ان سر فرشوں سے خالی نہیں رہا،جو دین کی ناموس پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی علمائے اسلام کی ایک مقدس جماعت کھڑی کر دی جس نے انگریزوں کے ہر پیداکردہ فتنے کا صبر آزمامقابلہ کیا۔اسلام کے خلاف ہر محاذ پر علمائے اسلام "بنیان مرصوص"کی عملی تصویربن گئے۔ زیر نظر کتاب"بائبل کیا ہے "مولانا محمد تقی عثمانی کی تصنیف ہےموصوف نے اس کتاب میں بائبل سے نا قابل انکا ر دلائل سے ثابت کیا ہے کہ بائبل میں طرح طرح سے تحریفیں ہوئی ہیں،عقیدہ تثلیث کو عقل و نقل کی روشنی میں باطل قرار دیا گیا ہے،قرآن کی حقانیت اور آپﷺ کی رسالت پر بینظیر بحث کی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مصنف ہذا کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(عمیر)

  • 8 مسیح موعود کی پہچان قرآن و حدیث کی روشنی میں (بدھ 13 اپریل 2016ء)

    مشاہدات:1838

    امت محمدیہ کے آخری دور میں اللہ تعالی کی حکمت سے دجال اکبر کا خروج مقدر ومقرر تھا، جس کے شر سے تمام انبیائے کرام اپنی اپنی امتوں کو ڈراتے آئے ہیں، اور حسب تصریحات احادیث متواترہ اس کا فتنہ اگلے پچھلے تمام فتنوں سے سخت ہوگا۔اس کے ساتھ ساحرانہ قوتیں اور خوارق عادات بے شمار ہوں گی۔اسی کے ساتھ یہ بھی مقرر تھا کہ دجال کے فتنے سے امت کو بچایا جائے۔دجال کو شکست دینے کے لئے سیدنا عیسی  دوبارہ اس دنیا میں نزول فرمائیں گے اور اپنی مخصوص شان مسیحی سے مسیح دجال کا خاتمہ کریں گے۔نبی کریم ﷺ نے سیدنا عیسی  کی تمام صفات کو اپنی امت کے لئے بیان کر دیا ہے تاکہ امت کے لئے انہیں پہچاننا مشکل نہ رہے۔ زیر تبصرہ کتاب"مسیح موعود کی پہچان، قرآن وحدیث کی روشنی میں"معروف دیو بندی عالم دین  مفتی مولانا محمد شفیع عثمانی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مسیح موعود کی پہچان کے حوالے سے  قرآن وحدیث کی روشنی میں آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے، اور ان کا ترجمہ وتشریح کسی دوسرے وقت تک کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 9 ملکیت زمین اور اس کی تحدید (جمعرات 27 اکتوبر 2016ء)

    مشاہدات:1720

    اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " ملکیت زمین اور اس کی تحدید "مسلک دیو بند کے معروف عالم دین محترم جسٹس مولانا محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے ملکیت زمین اور اس کی تحدید کے موضوع  پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)


ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 2165
  • اس ہفتے کے قارئین: 11574
  • اس ماہ کے قارئین: 39823
  • کل قارئین : 46537311

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں