شعور حق، نئی دہلی

  • نام : شعور حق، نئی دہلی
  • ملک : نئی دہلی

کل کتب 2

  • 1 #2649

    مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

    مشاہدات : 5797

    فُکُوّ العانی (قیدیوں کو چھڑاؤ)

    (جمعہ 05 جون 2015ء) ناشر : شعور حق، نئی دہلی
    #2649 Book صفحات: 175

    قید وبند یا جیل کی سلاخیں تعذیب کی بد ترین شکل ہیں۔اس کی خطرناکی کاا ندازہ کرنے کے لئے محض یہ مثال کافی ہے کہ غلام کو بھی دھمکانا ہو تو کہا جاتا ہے کہ تجھے جیل میں سڑا دیں گے۔اسلام چونکہ دین فطرت ہے اور انسان کو ہر طرح کی بندشوں سے پاک،آزاد فضا میسر کرانے اور عدل وانصاف پر مبنی نظام برپا کرنے کی غرض سے آیا ہے،اسی لئے اس کے نظام تعزیرات میں جیل کی حیثیت ایک عبوری مرحلہ سے زیادہ نہیں ہے۔نیز سماجی طور پر اس نے اس ملت کی اس نہج پر تربیت کی ہے کہ قیدی خواہ جنگی ہو یا شہری،اس کی خبر گیری اور قیام وطعام کا انتظام ایک اجتماعی فریضہ بن جائے۔اس سے آگے بڑھ کر فی سبیل اللہ قیدی کو آزاد کرنا تو گویا جہنم سے آزادی کا پروانہ ہے۔دوسری جانب خدا بیزار تہذیبوں نے ہمیشہ جیلوں کو آباد رکھا ہے۔خواہ وہ فرعون کا دور جبر ہو یا آج کا لادینی جمہوری زمانہ،تمام ہی ادوار میں مجرموں سے زیادہ حق پرستوں کے ذریعے جیلیں آباد رہی ہیں۔ مصر کا جیل خانہ ہو یا گونتاناموبے کے تنگ وتاریک سیل،فی سبیل اللہ قیدیوں کی کراہوں سے گونجتے رہتے ہیں۔ قیدیوں کی رہائی ایک اہم ترین فریضہ اور سخت ترین مرحلہ ہے،...

  • 2 #5808

    مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

    مشاہدات : 4110

    کوہ استقامت ہبۃ الدباغ

    (منگل 18 جون 2019ء) ناشر : شعور حق، نئی دہلی
    #5808 Book صفحات: 34

    اخوان المسلمین مصر کی سب سے پرانی اور بڑی اسلامی تنظیم ہے۔اخوان المسلمین انیس سو بیس کی دہائی میں وجود میں آئی اس کے بانی حسن البنا تھے۔اس تنظیم نے اپنی سیاست اور امدادی کاموں سے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا۔مصر وشام میں اس تنظیم کے کارکنان پر  بہت ظلم ستم کیا گیا۔اس کے کارکنان پر ظلم وستم کی کہانیاں بڑی دل آویز ہیں ۔شامی جیلوں میں خواتین پر ہولناک مظالم ڈھائے گئے۔ زیر نظرکتاب’’کوہِ استقامت  ہبہ الدباغ‘‘ نوسال تک شامی جیل میں پسنے والی   ایک اخوانی  بہن کی دستان ہے۔ یہ اسّی کی دہائی کی داستانوں میں  ایک دستان ہے نو سال بعد یہ  جب جیل سے رہاہوئی توجیل کے تاریک ایام کی اس نے اپنی آپ بیتی اور ا پنے مشاہدات کو  ’’خمس دقائق حسب‘‘ کے نام سےعربی میں تحریرکیا ۔یہ کتاب اسی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ مختصر کتاب  بہت معلوماتی اور جذبۂ عمل کو بڑھادینے والی ہے ۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5137
  • اس ہفتے کے قارئین 163669
  • اس ماہ کے قارئین 1682742
  • کل قارئین115574742
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست