کل کتب 76

دکھائیں
کتب
  • 51 #4662

    مصنف : انصار زبیر محمدی

    مشاہدات : 4195

    سفینہ ڈوب نہ جائے

    (جمعہ 18 اگست 2017ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #4662 Book صفحات: 61
    اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین عطا کیا ہے، یہ محض رسوم عبادت یا چند اخلاقی نصائح کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس دین کو ماننے والوں کے لئے صرف یہی ضروری نہیں کہ وہ اس دین کو نظریاتی طور پر مان لیں بلکہ ا س کا عملی زندگی میں اطلاق بھی ان کی ذمہ داری ہے۔دین کا عملی زندگی میں اطلاق صرف یہی تقاضانہیں کرتا کہ اس پر خود عمل کیا جائے بلکہ یہ بات بھی دین کے تقاضے میں شامل ہے کہ اس دین کو دوسروں تک پہنچایا بھی جائے اور ایک دوسرے کی اصلاح کی جائے۔ جہاں کہیں بھی کوئی شرعی یا اخلاقی خرابی نظر آئے، ا س کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے۔دنیا کا کوئی بھی کام احسن انداز میں کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام میں پہلے اچھی طرح مہارت حاصل کی جائے اور پھر اس کی مناسب منصوبہ بندی کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ جو لوگ اللہ کے دین کی دعوت کا کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہوں ، ان کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ خود میں وہ صلاحیتیں پیدا کریں جو دعوت دین کے لئے ضروری ہیں اور پھر اس کام کو مناسب حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے انجام دیں۔ زیر تبصرہ کتاب "سفینہ ڈوب نہ جائے" محتر...
  • 52 #7280

    مصنف : عبد السلام بن برجس آل عبد الکریم

    مشاہدات : 1567

    سلفی دعوت کے اصول

    (جمعرات 25 اپریل 2024ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #7280 Book صفحات: 74
    ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ دعوت و تبلیع اور اشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خود خاتم النبیین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت و تبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ علما و فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی و شرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔ زیر نظر کتاب ’’سلفی دعوت کے اصول ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد السلام بن برجس آل عبد الکریم کے ایک لیکچر کی کتابی صورت ہے شیخ موصوف نے اس میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ جو دعوت الی اللہ جسے ہم سلفی دعوت کہتے ہیں وہ دیگر تمام بدعتی دعوتوں سے کچھ اصولوں میں جدا اور ممتاز ہے اور اسے اپنے انہی اصولوں کی بنا پر دوسرے ان فرقوں سے جداگانہ حیثیت حاصل ہے جو صراط مستقیم سے بھٹکی ہوئی ہیں۔ (م۔ا)
  • 53 #3261

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 5737

    شیخ محمد بن عبد الوہاب اور انکی دعوت

    (ہفتہ 30 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ، سرگودھا
    #3261 Book صفحات: 42
    شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫( 1703 - 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔ شیخ موصوف کی دعوتی تحریک تاریخ اسلام کی ان تحریکوں میں سے ہے جن کو بہت زیادہ مقبولیت وشہرت حاصل ہوئی ۔اور یہی وجہ ہےکہ دنیائے اسلام کےہرخطہ میں میں ان کے معاندین ومؤیدین بہت کافی تعداد میں موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ رسالہ’’ شیخ محمد بن عبدالوہاب﷫ اوران کی دعوت‘‘ شیخ عبد العزیز بن عبداللہ بن باز﷫ کی الجامعۃالاسلامیۃ مدینہ منورہ میں ایک تقریر کا ترجمہ ہے جو انہو ں نےیونیورسٹی کےہال میں علماء وطلبہ ک...
  • 54 #3441

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 8072

    صدائے حق (امر بالمعروف و نہی عن المنکر)

    (اتوار 07 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #3441 Book صفحات: 127
    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لیے انبیاء کرام اور رسولوں کو مبعوث فرمایا جو شرک و بدعت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بندوں تک پہنچاتے۔ اس سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ختم الانبیاء حضرت محمد ﷺ ہیں۔ آپﷺ ایک داعئ انقلاب، معلم، محسن و مربی بن کر آئے۔ جس طرح آپﷺ کے فضائل و مناقب سب سے اعلیٰ اور اولیٰ ہیں اسی طرح آپ ﷺ کی امت کو بھی اللہ رب العزت نے اپنی کلام پاک میں"امت وسط" کے لقب سے نوازہ ہے۔ اسلام نے اپنی دعوت و تبلیغ اور امت کے قیام و بقاء کے لیے اساس اولین ایک اصول کو قرار دیا ہے جو "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ دعوت الی الخیر، برائی سے روکنا اس امت کا خاصہ اور دینی فریضہ ہے۔ جب ہر فرد اپنے حقیقی مشن"امر با لمعروف و نہی عن المنکر" کو پہچانتے ہوئے عملی جامہ پہنائے گا تو ایک پر امن، باہمی اخوت اور مودّدت کا مثالی معاشرہ تشکیل ہو گا۔ زیر تبصرہ کتاب"صدائے حق امر بالمعروف و نہی عن المنکر" مولانا ابو الکلام آزادؒ کی نادر تصنیف ہے جو کہ در اصل ان مضامین پر مشتمل ہے جو آپ...
  • 55 #5175

    مصنف : عبد اللہ محمدی

    مشاہدات : 3582

    صرف خود کو مسلم مؤحد سمجھنے والے حضرات کو دعوت فکر

    (پیر 29 جنوری 2018ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #5175 Book صفحات: 119
    کتاب وسنت کا علم‘ اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔مگر کچھ لوگ اس علم کے زعم میں جہالت اور گمراہی کے اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مارتے پھرتے ہیں۔ خود بھی راہِ حق سے بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی صراطِ مستقیم سے دور کر دیتے ہیں۔ ان کی شخصیت دنیوی اعتبار سے ایسی معتبر اور گفتگو بظاہر ایسی مدلل ہوتی ہے کہ ایک عام آدمی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن ان کے عقائد تلبیساتی ہوں گے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ایسے ہی لوگوں سے مکالمہ جات کیے گئے ہیں جو صرف خود کو مسلم ومؤحد سمجھتے ہیں ان کی اپنی دعوت پر ان سے تحریری بات چیت کا غاز کیا تو میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے اور مؤلف نے دلائل وبراہین کے ذریعے انہیں دندان شکن جواب دیے ہیں اور مؤلف کی تحریر بڑی جامعیت اور موضوع پر گرفت کے اعتبار سے قابل تعریف ہے۔ اس میں دو ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب’’ صرف خود کو مسلم ومؤحد سمجھنے والے حضرات کو دعوت  فکر ‘‘ عبد اللہ محمدی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کت...
  • 56 #524

    مصنف : عمرو بن عبد المنعم بن سلیم

    مشاہدات : 17452

    عبادات میں بدعات اور سنت نبوی سے ان کا رد

    (منگل 31 مئی 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #524 Book صفحات: 322
    اللہ رب العزت کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمارے دین کو مکمل کر دیا ہے ۔اس کا شکر یوں ادا ہو سکتا ہے کہ اس پر عمل کیا جائے اور ہر معاملے میں اس کی پیروی (اتباع) کی جائے ۔لیکن شیطان انسان کو ہر طریقے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔چنانچہ اس نے بعض لوگوں کے ذہن میں یہ خیال ڈالا کہ نیک کام زیادہ سے زیادہ ہونے چائییں،لہذا عبادات کی نت نئی صورتیں ایجاد ہوئیں اور دین سمجھ کر انہیں بھی اپنایا جانے لگا۔اسی شئے کو شریعت میں بدعت کہا گیا ہے ۔بدعت در حقیقت بہت بڑا جرم ہے کہ ’تکمیل دین‘ کے الہیٰ انعام کی تکذیب ونا شکری ہے ۔زیر نظر کتاب میں عبادات میں رائج بدعات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ کتاب و سنت سے ان کی تردید کی گئی ہے ۔اصل کتاب عربی میں تھی،جس کا ترجمہ مولف سلفی عالم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کیا ہے ،جس سے کتاب کی ثقاہت پر مہر تصدیق مثبت ہو گئی ہے ۔
  • 57 #1240

    مصنف : ریاض احمد محمد مستقیم سراجی

    مشاہدات : 20570

    عبادات میں نیت کا اثر

    (ہفتہ 29 دسمبر 2012ء) ناشر : نا معلوم
    #1240 Book صفحات: 127
    اسلام میں نیت کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کے یہاں کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہے۔ نیت، خصوصاً ’اخلاص نیت‘ کا موضوع اسی اہمیت کے سبب ہمیشہ علمائے اسلام کی توجہ کا مرکز رہا اور سلف سے خلف تک متعدد علمائے کرام نے اس موضوع کو خوب اجاگر کیا، کچھ نے  تو اس موضوع پر مستقل رسالے اور کتابیں لکھیں اور بعض محدثین خصوصاً امیر المؤمنین فی الحدیث امام بخاریؒ نے اپنی شہرہ آفاق، مقبول عام اور مسلم الصحت تصنیف ’جامع صحیح بخاری‘ کا آغاز حدیث نیت ’إنما الأعمال بالنیات‘ سے کر کے اخلاص نیت کی اہمیت پر مہر ثبت کر دی۔ نیت کی اس قدر اہمیت کے باوجود اردو زبان میں اس موضوع پر یکجا صورت میں کوئی خاطر خواہ کام موجود نہیں تھا۔ محترم ریاض احمد محمد مستقیم سراجی نے بڑی محنت او عرق ریزی کے بعد قدیم و حدید علمی ماخذ و مصادر کھنگھال کر اس موضوع پر قیمتی معلومات جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ’عبادات میں نیت کا اثر‘ کے عنوان سے سلیقہ کے ساتھ مرتب کیا۔ بلاشبہ یہ کتاب اسلامی اردو لٹریچر میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ یہ کتاب علمی و دینی حلقوں میں قدر کی ن...
  • 58 #1861

    مصنف : محمد قطب

    مشاہدات : 6792

    عبادت

    (اتوار 24 اگست 2014ء) ناشر : منبر التوحید والسنہ، بہاولپور
    #1861 Book صفحات: 34
    پوری  کائنات اور کائنات کی ہرہر چیز اللہ رب العزت کی عبادت گزار ہے  البتہ عبادت کا طریقہ ہر مخلوق کےلیے  الگ الگ ہے ۔عبادت پورے نظام زندگی  کانام  ہے  جس  میں تجارت  و معیشت بھی ہے  اور سیاست ومعاشرت بھی،اخلاقیات بھی ہیں  اور معاملات بھی  حقوق وفرائض ِ انسانی کی تفیصلات بھی ہیں ۔ اور روح وباطن کی تسکین واصلاح کے لیے  عبادات کا سلسلہ بھی ۔جب انسان کی تخلیق عبادت کے لیے  ہوئی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے  کہ اس کی عبادت کا انداز  کیا ہو؟ اسے کس طرح اپنے  رب کی بندگی کرنی  ہے ؟ اور عبادت کہتے کسے  ہیں ؟ان سوالات  کو  کتاب وسنت کے  ورشنی میں  سمجھنے اور سمجھانے کے لیے   یہ  مختصر کتابچہ عربی  سے  اردو زبان  ترجمہ  کر کے  شائع کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا کہ  وہمیں اپنے دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور ہم اللہ کی عبادت اس کرح کریں جیسے کرنے کا حق  ہے (آمین) (م۔ا)  
  • 59 #7319

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 985

    عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام

    (جمعہ 14 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7319 Book صفحات: 9
    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام‘‘محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں قرآن و سنت کی روشنی میں 15 عنوانات کی صورت میں عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام کو پیش کیا ہے اور آخر میں خلاصۂ کلام میں 13 نکات کی صورت میں عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام کا خلاصہ بحوالہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
  • 60 #6363

    مصنف : محمد زاہد اقبال

    مشاہدات : 4178

    عصر حاضر میں غلبہ دین کا نبوی طریقہ کار

    (پیر 17 مئی 2021ء) ناشر : نشریات لاہور
    #6363 Book صفحات: 497
    غلبہ دین کےلئے کوشاں رہنا بہت بڑا مقام اور ہدف ہے، اور یہ میدان ہر مسلمان کیلئے کھلا ہے۔ غلبہ دین کیلئے کوشش کرنا ہر شخص پر فرض ہے۔ایک داعی ومبلغ کو اپنی تمام ترتوجہ خالص دعوت دین اوراس کےصحیح طریق کار کےانتخاب اور پھر استعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔ زیر نظرکتاب’’عصر حاضر میں غلبہ دین کانبوی طریقہ کار‘‘مولانا محمد زاہد اقبال کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب  کو چار حصوں  میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں احیاء اسلام کے لیے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں کا تعارف  پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  ان  کے اختیار کردہ طریقۂ  ہائے کار پر بھی تبصرہ وتجزیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں نبی کریم ﷺکے اختیار کردہ منہج سے معلوم ہونےوالے بنیادی اصولوں کو واضح کیا گیا ہے۔تیسرے حصے میں سیرت اور چوتھے حصے میں  نبوی طریقۂ کار کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں عصر حاضر میں کام کی ترتیب اور طریقۂ کار کےبنیادی اصول بیا ن کیے ہیں۔(م۔ا)
  • 61 #6594

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 4023

    غم کا علاج

    (منگل 11 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6594 Book صفحات: 98
    دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بددل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک بندۂ  مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ زیر نظر کتاب’’  غم کا علاج‘‘ سعودی عرب  کے کبار عالم دین مفسر قرآن  شیخ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ  کی تصنیف الوسائل  المفيده للحياة السعيدة كا اردوترجمہ ہے  فاضل مصنف  نےاٰس کتا ب میں دل کےاطمینان وسرور کے لیے ان  وسائل وذرائع کو بیان کیا ہے کہ جن کو اختیار کر کے  ایک بندۂ م...
  • 62 #5885

    مصنف : ضیاء الرحمن عبد العزیز محمدی نذیری

    مشاہدات : 4420

    فتنہ بردرس

    (منگل 24 ستمبر 2019ء) ناشر : ہدیٰ و النور ریسرچ فاؤنڈیشن انڈیا
    #5885 Book صفحات: 250
    دعوت وتبلیغ  ، دروس ومحاضرات اور دینی جلسوں اور اجتماعات كا مقصد علم نبوت كی روشنی میں عوام الناس کی تعلیم وتربیت،انہیں اللہ کے قریب کرنا، ان کے دلوں میں اللہ کی عظمت، محبت اور رحمت کی امید ، خشیت وخوف راسخ کرنا ، انہیں صراط مستقیم پر کامزن رکھنا ہے  لیکن   عصر حاضر میں عوامی جلسے واجتماعات   اس سےخالی نظر آتے ہیں  جس  کی بینادی وجہ   عوامی خطباء حضرات کا سامعین کو ہنسانا اور عوام کی شاباشی وصول کرنا ہےجس کی وجہ سے  ایسے اجتماعات  اور جلسوں کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں ،عوام میں علم  کی اہمیت ختم ہوگئی  ہے جیدعلماء کامقام جاتا رہا ، لوگ سنجیدہ اور علمی دورس سننے کی طاقت نہیں رکھتے، ان کے نزدیک ’’ مزے مزے  کی کہانیاں، وقتاً فوقتاً چٹکلے ، جھوٹے اور منگھڑٹ واقعات، مخالفین پر نازیبا جملے ، تقریر میں انداز ترتم‘‘جب تک یہ سب باتیں تقریر کا حصہ نہیں بن جاتیں تقریر بے سود اور بدہ مزہ سمجھی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ابھی کئی خرابیاں موجود ہیں ۔ زیر نظرکتاب ’’ فتنۂ بردرس‘‘ م...
  • 63 #6996

    مصنف : ابو حارث نعیم الرحمان

    مشاہدات : 2106

    فضائل اعمال ( ابو حارث )

    (بدھ 10 مئی 2023ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #6996 Book صفحات: 120
    انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اور شریعتِ اسلامیہ میں بھی دینی احکام و مسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت و ثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔ کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجر و ثواب اور آخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہو جاتی ہے اور ان پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے مزید برآں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام و احسان کے طور پر دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجر و ثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ فضائل اعمال‘‘ابو حارث نعیم الرحمن صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں احادیث صحیحہ کی روشنی میں کچھ اعمال کے فضائل جمع کیےہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابن الحسینوی حفظہ اللہ نے کتاب کی نظرثانی کے ساتھ ساتھ علوم حدیث کے حوالے سے مدلل تبصرہ بھی فرمایا ہے ۔ (م ۔ا)
  • 64 #6198

    مصنف : مکتب توعیۃ الجالیات بالمجمعہ

    مشاہدات : 3601

    فضائل اعمال ( محمد طیب بھواروی )

    (جمعہ 09 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6198 Book صفحات: 172
    انسانی طبیعت کا یہ خاصہ  ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا  چاہتی ہے ۔اورشریعتِ اسلامیہ  میں  بھی دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی  نفوس کو ان  پر عمل کرنے کے لیے  انگیخت کیا گیا ہے ۔کیونکہ کسی عمل  کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی  طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہےمزیدبرآں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام واحسان کے طور پر دین  اسلام میں کئی ایسے  چھوٹے  چھوٹے اعمال بتائے  گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’فضائل اعمال‘‘مکتب توعیۃ الجالیات کی طرف سے مرتب شدہ  عربی کتاب ’’ فضائل اعمال‘‘ کا آسان فہم اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب تین اسی(380) احادیث صحیحہ کا ایک شاندار مجموعہ ہےجس میں اخلاص عمل ، اعتصام بالکتاب والسنہ، دعوت وجہاد زہد ورقاق،مکارم اخلاق، وضوء،  نماز، روزہ،زکاۃ،حج،تلاوت قرآن،اذکار ودعوات...
  • 65 #809

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 22652

    فضائل دعوت

    (بدھ 28 دسمبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #809 Book صفحات: 163
    دعوت دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوہ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے     ہے-دین کی اصلاح اور بقا بھی اسی میں ہے کہ دعوت واصلاح اور تبلیغ دین  کے شعبہ کو فعال رکھا جائے،دعوت و تبلیغ کا شعبہ جتنا مؤثر ہوگا عامۃ المسلمین کی دین سے وابستگی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔پھر کتاب وسنت میں دعوت و تبلیغ کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہےاور داعیوں اور واعظوں کے بہت اوصاف بیان ہوئے ہیں،موجودہ دور میں شعبہ تبلیغ کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہےاور علما و فضلا اور مبلغین کو اصلاح امت کے حوالہ سے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔دعوت دین کی فضیلت واہمیت اور ضرورت کے پیش نظر ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب نے اچھی کتا ب مرتب کی ہے ،جو مبلغین کی میں دعوت دین کا شوق پیداکرنے اور انہیں نیا ولولہ دےگی۔(ف۔ر)  
  • 66 #3206

    مصنف : سید ابو بکر غزنوی

    مشاہدات : 5634

    قربت کی راہیں ( سید ابوبکر غزنوی )

    (بدھ 13 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ غزنویہ، لاہور
    #3206 Book صفحات: 178
    محبوب حقیقی اللہ ہی ہے۔اس کی محبت سب محبتوں پر غالب ہونی چاہئے۔اس کی محبت میں کسی غیر کی محبت کو شریک کرنا کفر اور شرک ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتے ہیں :اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو اللہ سے ہٹ کر اوروں کو اس کا ہم پلہ بناتے ہیں۔ ان سے یوں محبت کرتے ہیں جیسے اللہ سے محبت کرنی چاہئے۔اور جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں انہیں شدید ترین محبت اللہ ہی سے ہوتی ہے۔سیدنا ابوہریرہ ؓ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ فرماتا ہے جس نے میرے دوست سے دشمنی کی میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں۔ اور میرا بندہ میری فرض کی ہوئی چیزوں کے ذریعہ میرا قرب حاصل کرتا ہے اور میرا بندہ ہمیشہ نوافل کے ذریعے مجھ سے قرب حاصل کرتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب "قربت کی راہیں" جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم  مولانا سید ابو بکر غزنوی﷫ سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  کی تصنیف  ہے، جس میں انہوں نے ان اعمال کو جمع فرما دیا ہے جن کے ذریعے انسان اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے، اور اس کا محبوب بندہ بن سکتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  م...
  • 67 #3200

    مصنف : خالد محمود روپڑی

    مشاہدات : 3730

    مبادیات تبلیغ

    (پیر 11 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ تنظیم اہلحدیث جامع قدس لاہور
    #3200 Book صفحات: 59
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ کی ذات ِستودہ صفات پر کردیا گیا ہے۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ دعوت وتبلیع کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر کی غیر مسلم حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہو...
  • 68 #3673

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 6022

    مقام دعوت

    (اتوار 15 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #3673 Book صفحات: 82
    رسول اللہ ﷺ دین  حنیف کے داعی اور مبلغ بن کر مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ نے شرک و بدعات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک اللہ رب العزت کی عبادت اور اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔ جب آپؐ نے دعوت کا آغاز کیا تو آپ کو بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، دیوانہ، پاگل، مجنون جیسے الفاظ کسے گئے، پتھرمارے گئے، گالیاں دی گئیں، اہل و عیال کو تنگ کیا گیا غرض یہ کہ ہر طرح سے آپ کی دعوت الیٰ اللہ کو روکنے کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کو احسن انداز میں مکمل طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپؐ نبوت و رسالت سے سرفراز ہونے کے دن سے لے کر اپنے رب کی جوار رحمت میں منتقل ہونے تک اس دین کی دعوت دیتے رہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی رسالت کا اعلان کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "یا ایھا النبی انا ارسلناک شاھدا و مبشرا و نذیرا"(القران)۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی دعوت دیتے ہوئے کچھ وسائل، اسالیب اور طریقے اختیار کیے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی کیے تھے اور جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"مقام دعوت" جو کہ مولانا ابو الکلام آزادؒ کی نایاب تصنیف ہے۔ جس میں مولانا آزادؒ نے...
  • 69 #6466

    مصنف : ڈاکٹر شوکت علی شوکانی

    مشاہدات : 5004

    منہج دعوت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شخصی کردار کی اہمیت و تاثیر

    (اتوار 29 اگست 2021ء) ناشر : المکتبۃ الاسلامیہ ظفروال ضلع نارووال
    #6466 Book صفحات: 378
    دعوت وتبلیغ کی اہمیت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا ہے۔چونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ پر ہے۔ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خود خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کرتے رہے ہیں ۔ تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی اصول مبلغ کے پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء کرام ﷩ کی زندگیاں ہی اپنے اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل صرف سید الاولین وسید الآخرین ،رحمۃ للعالمین کی حیات طیبہ ہے ۔ یہ بات واضح رہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہوتی اور عمل سے پہلے علم کی ۔ زیرنظر کتاب’’ منہج دعوت ِ نبویﷺ‘‘مولانا شوکت علی شوکانی صاحب (پی ایچ ڈی سکالر) کی تصنیف ہےیہ کتاب دراصل فاضل مصنف کے ایم فل کے تحقیقی مقالہ کی کتاب صورت ہے۔جوکہ چار اب...
  • 70 #3538

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 4599

    نصیحت

    (پیر 07 مارچ 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #3538 Book صفحات: 136
    اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے۔ اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف نہیں ہے۔ "اہلحدیث "ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں نہایت حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہیں۔اس کا مطح نظر فقط عمل بالقراٰن والحدیث ہے معاشرے میں پھیلے ہوئے رسوم و رواج کو یہ جماعت میزان نبوی میں پرکھتی ہے۔جوبات قرآن و سنت کے مطابق ہو اس کو قبول کرنا اس جماعت کا خاصہ اور امتیاز ہے۔ مسلک اہل حدیث وہ دستور حیات ہے جو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ہے،بزرگان دین کی عزت سکھاتا ہے مگر اس میں مبالغہ نہیں۔"امرین صحیحین" کے علاوہ کسی کو بھی قابل حجت اور لائق تعمیل نہیں مانتا۔اہل حدیث ہی وہ فرقہ ہے جو خالص کتاب وسنت کا داعی ہے۔ زیر نظر کتاب "نصیحت" حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفیؒ کی ایک جماعتی تصنیف ہے۔ اور کتاب ہذا میں وہ ارشادات کو جمع کیا گیا ہے جو مولانا سلفیؒ نے جماعت اہل حدیث کے سربراہ اور منتظم ہونے کی حیثیت سے ارشاد کیے تھے اس میں جم...
  • 71 #7247

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 2149

    نیکی اور برائی کتاب وسنت کی روشنی میں

    (اتوار 18 فروری 2024ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #7247 Book صفحات: 405
    نیکی صرف وہ عمل ہے جو رسول کریمﷺ سے حاصل ہو یعنی اس کا ذکر قرآن و حدیث میں ہو۔اور ہر وہ چیز برائی قرار پائے گی جو رسول اللہﷺ کی عطا کردہ نہ ہو یا پھر رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا ہو۔نیکی اور برائی کا معاملہ اس قدر متعین اور انتہائی دقیق ہے کہ ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر برائی، کامیابی یا ناکامی پر اثر انداز ہو سکتی ہے قرآن مجید نے تو نیکیوں اور برائیوں کے تعلق سے دو ٹھکانے بیان کر کے نیکیوں اور برائیوں کے انجام کا تعین کر دیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’نیکی اور برائی کتاب و سنت کی روشنی میں پہچان‘‘محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے یہ کتاب اپنے مباحث میں ایک دلچسپ اور جامع کتاب ہے جو مدلل اور دلنشین پیرایہ میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام مسائل اچھے انداز میں بیان کیے گئے ہیں جو سنت کے عین مطابق ہیں اور جن کا مطالعہ کر کے انسان نیکی اور برائی کی راہ متعین کر سکتا ہے۔نیز غلط اور درست راہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی اور اسوۂ رسولﷺ سے ہٹ کر ملت صد پارہ کے خطرناک نتائج بھی بتا دئیے گئے ہیں۔محترم حافظ حامد محمود خضری حفظہ اللہ کی ترتیب،علمی تخری...
  • 72 #278

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 22611

    نیکی کاحکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داریاں

    (اتوار 21 مارچ 2010ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #278 Book صفحات: 320
    اللہ تعالی نے امت مسلمہ پر امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کو فرض کیا ہے جن باتوں کےساتھ امت کی دنیا وآخرت میں رفعت ومنزلت،شان وعظمت،سعادت اور خوش بختی کو وابسطہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک اہم بات امت کےتمام افراد کااس فریضے کو اپنی استعداد کے بقدر ادا کرناہے۔لیکن یہ بات عام دیکھنے میں آتی ہے کہ دین سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ جو کہ (امر بالمعروف ونہی عن المنکر ) کی اہمیت  اور ضرورت کو سمجھتے اور مانتے ہیں اس کو فکری اور عملی طور پر ،یاکم ازکم عملی طور پر مردوں میں محدود کردیتے ہیں کہ یہ مردوں کے کرنے کے کام ہیں خواتین کی اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری نہیں اس بھیانک سوچ سے نمٹنے کےلیے (امر بالمعروف او رنہی عن المنکر)کے متعلق خواتین کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے ارادے سے مولائےعلیم وقدیرپر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے کتاب وسنت اور مسلمان عورتوں کی سیرت کی روشنی میں (نیکی کاحکم دینے او ربرائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری)کےعنوان سے اس کتاب کی تیاری کا عزم کیا گیاہے ۔  
  • 73 #2516

    مصنف : ڈاکٹر خالد علوی

    مشاہدات : 9336

    پیغمبرانہ منہاج دعوت

    (اتوار 03 مئی 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #2516 Book صفحات: 443
    اللہ تعالیٰ  نے انسان  کی فطرت  کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی  کو اختیار کرنے  اور بدی  سے  بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو  لوگوں  تک پہنچایا اوران کو شیطان  سے  بچنے اور رحمنٰ  کے راستے   پر چلنے کی دعوت  دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے۔ دعوت الیٰ اللہ  میں انبیاء ﷩ کو قائدانہ حیثیت حاصل ہے  ۔ ان کی جدوجہد کو زیر بحث لائے بغیر دعوت کا کوئی تذکرہ مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے۔  اور دعوتِ دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغی...
  • 74 #5058

    مصنف : غازی عزیر مبارکپوری

    مشاہدات : 7858

    کیا اقلیم ہند میں اشاعت اسلام صوفیاء کی مرہون منت ہے ؟

    (جمعہ 27 اکتوبر 2017ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس
    #5058 Book صفحات: 204
    برصغیر میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منعدد امور توجہ طلب ہیں کیونکہ ان سے متعلق جو تفصیلات عام لوگوں کو معلوم ہیں وہ زیادہ تر غلط اور بہت کم صحیح ہیں۔ان امور میں بعض کا تعلق عقائد سے بعض کا عمل سے اور بعض کی حیثیت صرف علمی و نظری ہے۔ برصغیر میں مسلمانوں کی آمد اور اسلام کی اشاعت سے متعلق موضوع بھی بعض غلط فہمیوں یا غلط بیانیوں کا شکار ہوا ہے۔جس کی بنا پر تصوف کی تعظیم و تمجید کے لئے ایک بات یہ بھی مشہور کی گئی ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی اشاعت میں صوفیاء کا کردار ہے بے حد عظیم ہے۔ تاریخی طور پر اگر یہ بات ثابت ہو جاتی تو اسے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہ تھا، لیکن ایک خالص تاریخی و علمی مسئلہ کو عقیدت و احترام کے زور پر ثابت کرنا آج کے علمی معیار و مقام کے شایانِ شان نہیں۔خوشی کا مقام ہے کہ محترم غازی عُزیر صاحب نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ کیا اقلیم ہند میں اشاعتِ اسلام صوفیاء کی مرہونِ منت ہے؟ ‘‘ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہندستان میں اسلام صوفیاء کے ذریعہ نہیں بلکہ فقط محدثین کرام اور علمائے حق کے ذریعہ آیا، اور آج جو کچھ ہندستان میں مو...
  • 75 #1370

    مصنف : عبد البدیع صقر

    مشاہدات : 8366

    ہم دعوت کا کام کیسے کریں؟

    (پیر 22 جولائی 2013ء) ناشر : الاتحاد الاسلامی العالمی
    #1370 Book صفحات: 176
    دنیا میں کوئی بھی فکر اور نظریہ ہو اسے لوگوں تک منتقل کرنے کے لیے یا اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کی دعوت ضروری ہے ۔ پھر یہ ہے کہ دعوت کے اندر افہام و تفہیم کا پہلو غالب ہو ۔ تاکہ بات سمجھ کر اسے قبول کرنا آسان ہو ۔ یا کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بحث و نزاع میں ہی الجھ کر رہ جائے اور اصل مدعا فوت ہو کر رہ جائے ۔ پھر جب آپ کسی کو دعوت دیتے ہیں تو اس وقت کچھ اصولوں کو ملحوظ رکھنا ہوتا ہے یعنی آپ اپنی دعوت کیسے آگے پہنچائیں کہ سامع قائل ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ یہ بات انسان عملی تجربات سے سیکھتا ہے اگرچہ اس باب میں بھی قرآن و حدیث نے کچھ بنیادی اصول دے رکھے ہیں تاہم ان کے ساتھ ساتھ انسان کے عملی تجربات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ ہر علاقے اور قوم کے احوال مختلف ہوتے ہیں ہر قوم کی اپنی اپنی نفسیات ہوتی ہیں ۔ اس کے سمجھنے کے اپنے اپنے  زاویے ہوتے ہیں تاہم پھر بھی عقل و فہم کے کچھ عمومی اصول ہوتے ہیں جن پر عمل کیا جاسکتا اور انہیں بوقت دعوت عملا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کے بارے میں روشنی ڈالتی  ہے کہ قرآن و حدیث اور عمومی تجرباتی اصول دعو...
< 1 2 3 4 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45046
  • اس ہفتے کے قارئین 342024
  • اس ماہ کے قارئین 1395524
  • کل قارئین110716962
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست