مرنے کے بعد جاری رہنے والے دس اعمال

(عشر يجري ثوابها بعد الممات)
  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2115 (PKR)
(ہفتہ 22 فروری 2025ء) ناشر : نا معلوم

اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے اپنے مومن بندوں کے لیے خیر اور نیکی کے دروازے کھول دیے ہیں کہ وہ اس دنیا میں ایسے اعمال کرتے ہیں کہ ان اعمال کا ثواب ان کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے، یعنی وہ عمل کی دنیا سے چلے جاتے ہیں ، لیکن ان کا ثواب منقطع نہیں ہوتا، بلکہ ان کے درجات بلند ہوتے رہتے ہیں، ان کی نیکیاں بڑھتی رہتی ہیں، اور ان کے اجر دو گنا ہوتے رہتے ہیں ، حالانکہ وہ اپنی قبر میں ہوتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’مرنے کے بعد جاری رہنے والے دس اعمال‘‘فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کے تحریر کردہ رسالہ عشر يجري ثوابها بعد الممات كا اردو ترجمہ ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں آسان اور عام فہم انداز میں احادیث کی روشنی میں ان دس اعمال کو بیان کیا ہے کہ جن کا اجر و ثواب ایک مومن بندے کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔محترم جناب محمد صدیق لون السلفی حفظہ اللہ (متعلّم مدینہ یونیورسٹی) نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ عام قارئین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع مند بنائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

   

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

مرنے کے بعد جاری رہنے والے دس اعمال

 

11

پہلا عمل علم سکھانا

 

16

دوسرا عمل نہر جاری کرنا

 

20

تیسرا عمل کنویں کھودنا

 

23

چوتھا عمل کھجور کا درخت لگانا

 

26

پانچواں عمل مساجد کی تعمیر

 

30

چھٹا عمل قرآن مجید کی طباعت

 

33

ساتواں عمل اولاد کی تربیت اور ان کی اصلاح

 

34

آٹھواں عمل مکانات کی تعمیر اور انہیں وقف کرنا

 

36

نواں عمل سرحدوں پر پہرہ دیتے ہوئے وفات پانا

 

38

دسواں عمل صدقات جاریہ

 

42

خاتمہ

 

44

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50240
  • اس ہفتے کے قارئین 247257
  • اس ماہ کے قارئین 2096636
  • کل قارئین120801226
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست