دار الخلد، لاہور

  • نام : دار الخلد، لاہور

کل کتب 7

  • 1 #985

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 24195

    ہمیں حسین ؓسے محبت کیوں ہے؟

    (منگل 01 مئی 2012ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #985 Book صفحات: 100

    حضور نبی کریمﷺ کےاہل بیت اور حسن و حسین ؓ سے محبت مسلمانوں کا جزو ایمان ہے۔ لیکن اس حوالے سے افراط و تفریط کسی طور ناقابل قبول نہیں ہے۔ پیش نظر کتاب کا عنوان ’ہمیں حسین سے محبت کیوں  ہے؟‘ ایک سوال ہے جس کا جواب کتاب کے صفحات پر موجود ہے۔ عنوان سے اگرچہ یہ مترشح ہو رہا ہے کہ اس کتاب کے مندرجات حضرت حسین ؓ  سے متعلق ہوں گے لیکن اس میں دیگر اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب کا بھی موجود ہے۔ اس میں مدحت حسنین اور دیگر اہل بیت سے متعلق حضور نبی کریمﷺ کے ارشادات کو جمع کر کے ایک گلدستہ تیار کیا گیا ہے۔ تمام روایات کو باحوالہ نقل کیا گیا ہے اور علامہ البانی کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔  (ع۔ م)

  • 2 #1199

    مصنف : محمد عبد الجبار عمرپوری

    مشاہدات : 18162

    البراہین القاطعہ فی رد الانوار الساطعہ

    (پیر 20 اگست 2012ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #1199 Book صفحات: 81

    نبی کریمﷺ پر دین مکمل ہوچکا ہے اب اس میں کسی بھی کمی یابیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے لوگ مختلف تاویلات کے ذریعے دین میں بدعات کا دروازہ کھولنے کی سعی کرتے ہیں۔ صاحبان علم و عمل شروع دن سے بدعات کے خاتمے کے لیے ہمہ تن رہے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ میں بھی بدعات کو ثابت کرنے کے حوالے سے جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں ان کا محاکمہ کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ مولانا عبدالغفار حسن رحمۃ اللہ علیہ کے دادا مولانا عبدالجبار نے 1905ء میں تحریر فرمایا۔ کتابچے کی افادیت کے پیش نظر مولانا صہیب حسن نے اس کو جدید اسلوب اورکتابی صورت میں پیش کیا ہے۔ فارسی اور عربی تراکیب کا ترجمہ حاشیہ میں دے دیا گیا ہے، اور جو احادیث یااقوال حوالہ کے محتاج تھے ان کے حوالے بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 3 #1878

    مصنف : فضل الہٰی اصغر

    مشاہدات : 9621

    بائبل اور قرآن کی مشترکہ باتیں

    (منگل 02 ستمبر 2014ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #1878 Book صفحات: 177

    قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ِ ہدایت ہے   جسے اللہ تعالیٰ نے   23 سال کے  طویل عرصہ میں نبی کریم  ﷺ پر جبریل آمین﷤ کے ذریعے    نازل فرمایا ۔ اس  میں امت محمدیہ کے لیے احکام  ونواہی کے  علاو ہ بہت سارا حصہ سابقہ امم  واقوام ااو ر سابقہ آسمانی کتب وصحائف  کے حالات واقعات پر مشتمل  ہے۔ لیکن  جب ہم  قرآن  مجید کی  کو پڑھتے ہیں تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے  کچھ حصوں یا اندراجات کا  حوالہ یا ذکر کس اور آسمانی کتاب (بائبل،تورات،انجیل) میں  دیا گیاہے ۔قرآن مجید میں کئی ایک واقعات اور مضامین کو  باربار دہرایا گیا ہے  جیسے  حضرت نو ح ، حضرت ابراہیم ،حضرت لوط﷩ اور بنی اسرائیل  کےواقعات۔زیرنظر کتاب ’’بائبل اور قرآن مجید کی  مشترکہ باتیں‘‘  محترم  فضل الٰہی  اصغر  کی تصنیف ہے ۔ جس میں  انہوں  نے  ایک ہی مضمون یا واقعہ کے بارے میں  کتابوں کے الگ الگ بیانات کو یکجا کرکے ...

  • سلفیت کا تعارف اور اس کے متعلق بعض شبہات کا ازالہ

    (اتوار 10 اپریل 2016ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #3745 Book صفحات: 391

    تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہےکہ خلیفہ سوم حضرت عثمان ﷜ کی مظلومانہ شہادت کے بعد امت مسلمہ مختلف جماعتوں اور گروہوں میں تقسیم ہوگی تھی، ابتدءً یہ اختلافات سیاسی نوعیت کے تھے جو بعد میں چل کر دینی شکل اختیار کر گئے،اور اسی کے بعد سے نئی نئی جماعتوں اور فرقوں کا ظہور ہونےلگا۔ ہر جماعت اور ہر فرقہ اپنے آپ کو اسلام کا علمبر دار کہتا اور اسلام سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو حق پر ثابت کرنے کی کوشش کرتا۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوے علمائے کرام نے باطل فرقوں اور راہ حق سے بر گشتہ جماعتوں سے اہل حق کو ممتاز کرنے کے لئے’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘کی اصطلاح ایجاد کی۔ اس اصطلاح سے خوارج، اہل تشیع، روافض اور معتزلہ سے وغیرہ سے تمیز مقصود تھی۔ اس اصطلاح سے تمام علماء حق راضی اور متفق تھے۔ لیکن ’’اھل السنۃ والجماعۃ ‘‘ کے مابین بھی اختلاف رونما ہوئے۔فلسفہ اور علم الکلام سے اشتغال رکھنے کی وجہ سے مختلف مکاتب فکر اور جماعتیں ظہور پزیر ہوئیں جنہوں نے اپنے لیے الگ الگ اصول وضوابط متعین کئے، اور &rs...

  • 5 #4144

    مصنف : عبد القادر حصاروی

    مشاہدات : 4022

    ختم مروجہ برطعام کی تردید سدید

    (اتوار 25 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #4144 Book صفحات: 40

    اسلام اللہ تعالی کا دیا ہوا دین ہے۔یہ نہ تو عوام کی من مانیوں کا مرکب ہے اور نہ ہی کسی کی خواہشات کے تابع ہے۔نہ اسے بزرگوں کی اندھی تقلید سے کوئی واسطہ ہے اور نہ ہی معاشرے کی خود ساختہ رسوم وبدعات سے کوئی سروکار ہے۔بلکہ یہ تو سیدھی کھری اور دو ٹوک بات کرتا ہےکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو۔یہی وہ خالص اور بنیادی تعلیم ہے جو ہر قسم کی آمیزش سے پاک ہے۔اس میں نہ مرغوبات نفس کا دخل ہے نہ کج رو عقل کا۔مگر انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج اس کا خالص رنگ نظر نہیں آتا، بلکہ سنت کو پامال کیا جا رہا ہے اور رسوم وبدعات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔انہی بے شمار بدعات میں سے ایک معروف ترین بدعت کھانے پر ختم پڑھنے کی بدعت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" ختم مروجہ بر طعام کی تردید سدید "محقق شہیر  محترم مولانا عبد القادر عارف حصاروی صاحب﷫ کی تصنیف ہے، جس پر محترم مولانا محمد شریف حصاروی صاحب نے تحقیق فرمائی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے  ختم مروجہ کو بدعت ثابت کیا ہے اوردلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ اس کا قرآن وسنت میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اللہ تعالی سے دعا...

  • 6 #4853

    مصنف : محمد سعید کلیروی

    مشاہدات : 8380

    تسہیل المواریث فی حل تمارین فقہ المواریث

    (پیر 25 ستمبر 2017ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #4853 Book صفحات: 223

    فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں ۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں ۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے ۔قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے ۔چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نےبھی صحابہ کواس علم کےطرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا ۔صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس،سیدنا عبد اللہ بن مسعود،سیدنا زیدبن ثابت کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کےبعد زمانےکی ضروریات نےدیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غوروفکر کر کے تفصیلی وجزئی قواعد مست...

  • 7 #5175

    مصنف : عبد اللہ محمدی

    مشاہدات : 3414

    صرف خود کو مسلم مؤحد سمجھنے والے حضرات کو دعوت فکر

    (پیر 29 جنوری 2018ء) ناشر : دار الخلد، لاہور
    #5175 Book صفحات: 119

    کتاب وسنت کا علم‘ اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔مگر کچھ لوگ اس علم کے زعم میں جہالت اور گمراہی کے اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مارتے پھرتے ہیں۔ خود بھی راہِ حق سے بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی صراطِ مستقیم سے دور کر دیتے ہیں۔ ان کی شخصیت دنیوی اعتبار سے ایسی معتبر اور گفتگو بظاہر ایسی مدلل ہوتی ہے کہ ایک عام آدمی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن ان کے عقائد تلبیساتی ہوں گے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ایسے ہی لوگوں سے مکالمہ جات کیے گئے ہیں جو صرف خود کو مسلم ومؤحد سمجھتے ہیں ان کی اپنی دعوت پر ان سے تحریری بات چیت کا غاز کیا تو میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے اور مؤلف نے دلائل وبراہین کے ذریعے انہیں دندان شکن جواب دیے ہیں اور مؤلف کی تحریر بڑی جامعیت اور موضوع پر گرفت کے اعتبار سے قابل تعریف ہے۔ اس میں دو ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب’’ صرف خود کو مسلم ومؤحد سمجھنے والے حضرات کو دعوت  فکر ‘‘ عبد اللہ محمدی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10372
  • اس ہفتے کے قارئین 74958
  • اس ماہ کے قارئین 474435
  • کل قارئین105345556
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست