قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ِ ہدایت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے 23 سال کے طویل عرصہ میں نبی کریم ﷺ پر جبریل آمین کے ذریعے نازل فرمایا ۔ اس میں امت محمدیہ کے لیے احکام ونواہی کے علاو ہ بہت سارا حصہ سابقہ امم واقوام ااو ر سابقہ آسمانی کتب وصحائف کے حالات واقعات پر مشتمل ہے۔ لیکن جب ہم قرآن مجید کی کو پڑھتے ہیں تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے کچھ حصوں یا اندراجات کا حوالہ یا ذکر کس اور آسمانی کتاب (بائبل،تورات،انجیل) میں دیا گیاہے ۔قرآن مجید میں کئی ایک واقعات اور مضامین کو باربار دہرایا گیا ہے جیسے حضرت نو ح ، حضرت ابراہیم ،حضرت لوط اور بنی اسرائیل کےواقعات۔زیرنظر کتاب ’’بائبل اور قرآن مجید کی مشترکہ باتیں‘‘ محترم فضل الٰہی اصغر کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے ایک ہی مضمون یا واقعہ کے بارے میں کتابوں کے الگ الگ بیانات کو یکجا کرکے ...