کل کتب 6856

دکھائیں
کتب
  • 851 #6601

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 6200

    مشکلات میں اللہ کی مدد کا عظیم سبب صبر جمیل

    (منگل 18 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6601 Book صفحات: 329

    اسلام نے جذبات میں آکر کسی فیصلہ کی اجازت نہیں دی ہے، تمام ایسے مواقع پر جہاں انسان عام طورپر بے قابو ہوجاتا ہے، شریعت نے اپنے آپ کو قابو میں رکھنے ، عقل وہوش سے کام کرنے اور واقعات سے الگ ہوکر واقعات کے بارے میں سوچنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے، جس کو قرآن کی اصطلاح میں ”صبر“ کہاجاتا ہے  ، اور صبر ایسے عمدۃ اخلاق کا نام ہے جو انسان کو برے اور قابل اعتراض کاموں سےمحفوظ رکھے اور یہ انسان کےاندر ایسا ملکہ ہے جس کے ذریعے سے انسان اپنے معاملات کی درستگی اور تدبیر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’صبر جمیل ‘‘  امام ابن ابی الدنیا  اور شیخ صالح المنجد  کی تصنیف ہے ۔ اس  میں صبر کی تعریف،فضیلت،اہمیت ،اسباب وذرائع، اقسام اور فوائد کے ساتھ ساتھ صالحین کے اُن واقعات کو بھی بیان کیا کیا ہے جن میں وہ  صبر جمیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام پر ثابت قدم رہے ،کتاب کا پہلا  حصہ راشد حسن  صاحب   کی کاوش ہے ،دوسرا حصہ امام ابن ابی الدنیا کی جمع کردہ احادیث رسول ،اقوال صحابہ وتابعین پر مشمل ہے او رآخری حصہ شیخ صالح االمنجد کےرسالہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 852 #6600

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 2838

    روزہ جو ایک ڈھال ہے

    (پیر 17 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6600 Book صفحات: 351

    روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے۔ روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’روزہ ایک ڈھال‘‘ فضیلۃ الشیخ  عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبریہ کی  تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب یمں  نہایت عمدہ اسلوب کےساتھ  روزوں کے فرض ہونے کی تاریخ،روزے کی حکمت، اس کے واجبات وفرائض، روزے کی شروط ،روزے کو باطل کرنے والے امور،نفل روزوں، رمضان  کے قیام تراویح،لیلۃ القدر اور صدقۃ الفطر جیسے امور کو صحیح احادیث  کی روشنی میں  پیش کیا ہے ۔( آمین) (م۔ ا)

  • 853 #6599

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 3307

    نور توحید ترجمہ القول السدید

    (اتوار 16 جنوری 2022ء) ناشر : مکتبہ احمد بن حنبل
    #6599 Book صفحات: 238

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے،اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔سیدنا  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’نور توحیدشرح کتاب التوحید‘‘  امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی معروف کتاب ’’ کتاب  التوحید‘‘ کی شرح ’’القول السدید ‘‘ کا  اردو ترجمہ ہے ،القول السدید علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شارح نےایک باب مکمل کرنے کےبعداس کی مختصر شرح کی  ہے اور بعض جگہ پر دودو ابواب  کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی ہے۔یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے،مترجم موصوف نے  ترجمہ کےساتھ ساتھ  احادیث کی تخریج  کرنے کے علاوہ  جابجا احادیث کی شرح  اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 854 #6598

    مصنف : عبد اللہ بن سلیمان المرزوق

    مشاہدات : 3094

    نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت سوالا جوابا

    (ہفتہ 15 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6598 Book صفحات: 183

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ  اور قابل اتباع ہیں  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ نبی رحمتﷺ کی جامع سیرت ‘‘ شيخ عبد اللد بن سلیمان  المرزوق کی کتاب الوفاء للنبي المصطفٰىﷺ  کا اردو ترجمہ ہے   شیخ موصوف نے اس کتاب کو  نبی خاتم الرسل محمد مصطفی و احمد مجتبیٰ ﷺ کی سیرت مطہرہ کو سوالات و جوابات کے انداز میں جامع اُسلوب کے ساتھ تیار کیا ہے۔(م۔ا)

  • 855 #6597

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 5804

    خواتین کے مخصوص مسائل ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 14 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6597 Book صفحات: 161

    روز مرہ زندگی میں خواتین کو بہت  سارے  خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے  بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے  عموماً خواتین ان مسائل  کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان  مسائل  کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے  انتہائی ضروری ہے  کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی  بھی   قوم کا طرۂ امتیاز ہے  معاشرے  اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے اگر آپ  معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔ زیر نظر  کتاب’’ خواتین کےمخصوص مسائل‘‘شیح صالح بن فوزان  الفوزان کی تصنيف تنبيهات على أحكام تختص بالمؤمنات ہے كا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب عورتوں کے مخصوص مسائل پر ایک نہایت عمدہ مجموعہ ہے جو کتاب وسنت کےدلائل وبراہین سے مزین ومرصع ہے،اردو ترجمہ کی سعادت  ابویحییٰ محمد زکریا زاہد رحمہ اللہ  نےحاصل کی ہے۔ احادیث کی تصحیح وتخریج  کا فریضہ   حافظ  حامد محمود الخضری حفظہ اللہ (پی ایچ ڈی سکالر یونیورسٹی آف سرگودھا) اور نظرثانی مولانا منیر احمدو قار حفظہ اللہ  نے کی ہے جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔(م۔ا)

  • 856 #6596

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 3121

    مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں

    (جمعرات 13 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6596 Book صفحات: 162

    دین اسلام دین فطرت ہے، اسلام بہترین عقیدے، خوبصورت اخلاق اور اعلی ترین صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے، اسلام انسان کے جذبات کا خیال رکھتا ہے، اپنے حال سے خوش رہنے اور مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ کی ترغیب دیتا ہے۔لوگوں کو مسرور کرنے والی باتیں بتلانا اللہ کی قربت کا ذریعہ ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ اور مومنوں کو خوشخبری دیں۔[البقرة: 223] بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو بھی اس سی سے سے متصف قرار دیا ،اور چونکہ بشارت کی دل میں بڑی منزلت ہے اس لیے فرشتے اسے لے کر آئے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى﴾بلاشبہ ہمارے پیغام رساں ابراہیم تک خوشخبری لے کر پہنچے۔ [هود: 69] اور رسولوں کی بعثت کا مقصد  بھی اللہ کے مومن بندوں کو بشارت دینا بھی ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ﴾اور ہم رسولوں کو بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہی بنا کر بھیجتے ہیں۔[الأنعام: 48]دین اسلام میں مسلمانوں کے لئے متعدد بشارتیں ہیں،لیکن جھوٹی بشارتیں  اور جھوٹی خبریں  پھیلانے،گھڑنے، لکھنے اور بانٹنے اوران کی طرف دعوت دینے والے اور اسے مسلمانوں کے درمیان پھیلانے والے سب گناہ گار ہونگے ۔ زیرنظر کتاب’’ مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں ‘‘   میں  شیخ شخبوط حفظہ اللہ  نے    کچھ ایسے امور پر ردّ  کیا ہے کہ جنہیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلیے لوگوں نےگھڑ کر دین یا صاحب شریعتﷺ کی طرف منسوب کیا ہے۔ ان میں شیخ احمد کا خواب او راس طرح کی دیگر جھوٹی کہانیاں اور بشارتیں شامل ہیں ۔ شیخ شخبوط نے  کتاب  ہذا کو    شیخ ابن باز، علامہ محمد بن صالح العثیمین، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن جبرین رحمہم اللہ اور شیخ صالح بن فوزان بن الفوزان حفظہ اللہ کے فتاوی جات سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔(م۔ا)

  • اسلام دین حق

    (بدھ 12 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6595 Book صفحات: 285

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اور دین اسلام ان بیسیوں بلکہ سیکڑوں دلائل پر مشتمل ہے جو ثاتب کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین  ہے ،لیکن یہ دلائل متفرق اور بکھرے ہوئے ہیں ،اس بات کی سخت ضرورت ہےکہ انہیں ترتیب دیکر جمع کیا جائے ،تاکہ ان کے متلاشی کی ان تک رسائی ایک ہی جگہ پر آسان ہوجائے ۔فضیلۃ  الشیخ احمد بن سعد حمدان رحمہ   الله نے   کو شش  کی ہےکہ    زیر نظر کتاب  ’’اسلام دین حق ‘‘میں  ان دلائل کے کچھ پہلو اور جوانب جمع کیے ہیں ،جو وہ بطور نمونہ اس دین کی حقیقت بیان کرنے کےلیے کافی ہوجائیں۔ کتاب  ہذا شیخ موصوف کی کتاب الإسلام الدين الحق کا  اردو ترجمہ ہےیہ کتاب  چونکہ  عربی زبان تھی افادۂ عام کے لیے  محترم ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اسے اردو قالب  میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

  • 858 #6594

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 4049

    غم کا علاج

    (منگل 11 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6594 Book صفحات: 98

    دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بددل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک بندۂ  مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ زیر نظر کتاب’’  غم کا علاج‘‘ سعودی عرب  کے کبار عالم دین مفسر قرآن  شیخ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ  کی تصنیف الوسائل  المفيده للحياة السعيدة كا اردوترجمہ ہے  فاضل مصنف  نےاٰس کتا ب میں دل کےاطمینان وسرور کے لیے ان  وسائل وذرائع کو بیان کیا ہے کہ جن کو اختیار کر کے  ایک بندۂ مومن انتہائی بابرکت اور مسرت وشادمانی والی پاکیزہ زندگی بسر کرسکتا ہےاور ان ذرائع وسائل سے دور ی انسانی زندگی کےلیے  انتہائی شقاوت ،بدنصیبی اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔( آمین) (م۔ا)

  • 859 #6593

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 4215

    فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟

    (پیر 10 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6593 Book صفحات: 135

    اللہ تعالیٰ کی عظیم  نعمتوں  میں صحت اور فراغت بھی ہیں ان کا صحیح استعمال اور قدر دانی انسان کو عام انسانوں سےممتاز کرتی ، دنیا میں ترقی کے عروج سے نوازتی اور اُخروی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے، مسلمان کی زندگی میں اصل تو یہ ہے کہ اس میں فراغت کا کوئی بیکار وقت ہوتا ہی نہیں کیونکہ مسلمان کا وقت اور اس کی عمر اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتے ہیں اور اسلامی تعلیم و تربیت نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحہ اور ہر گھڑی کواللہ تعالیٰ کی امانت سمجھیں اور اسے خیر و بھلائی کے کاموں میں صرف کریں ، خود نبی اکرم ﷺ نے ہماری فرصت و فراغت کی ہر گھڑی سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے؛ فرمایا’’ پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کے وجود کو غنیمت سمجھیں ۔‘‘ان پانچ چیزوں میں سےایک  مشغولیت سے پہلے فراغت  ہے۔ زیر نظر کتاب’’ فرصت کے لمحات ‘‘ تین ائمہ حرم فضیلۃ الشیخ  سعود الشریم ، فضیلۃ الشیخ عبد الباری الثبيتي،فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر  حفظہم اللہ  کے خطبات سےوقت کی قدر وقیمت سے متعلق  ماخوذ خطبات  کے مجموعے کااردور ترجمہ  ہے۔ اس  کتاب کا بنیادی مقصد ہدف وقت کی قدر وقیمت کو خاص طور اسلامی نقظہ نظر سے اُجاگر کر کےایک سچے اور راست باز مومن کی تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کرنا ہے۔اس کتاب میں ایک عام انسان کےلیے  اور امت مسلمہ کے علمبرداروں کے لیے بھی رہنمائی کا بیش قیمت لوازمہ  مہیا کیا گیا ہے۔افادۂ عام کےلیے انتخاب وترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • دفاع صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین

    (اتوار 09 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6592 Book صفحات: 415

    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ دفاع صحابہ واہل بیت  رضی اللہ عنہم ‘‘ قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب  کی مرتب شد ہ  عربی کتاب کا  اردووترجمہ  ہے۔ترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیح شفیق الرحمن الدراوی  حفظہ اللہ نے حاصل کی  ہے۔اس کتاب میں بڑے حکیمانہ انداز   اور ناصحانہ اسلوب  کے ساتھ باطل پرستوں کےشبہات اور شکوک  کا ازالہ کیا گیا ہے۔یہ کتاب مجموعی اعتبار سے  بڑی مفید اور اپنے مقصد  کو جامع ہے  ، اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں صحابہ کرام کے نقش  پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 861 #6591

    مصنف : محمد سلمان غفرلہ

    مشاہدات : 4757

    سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

    (ہفتہ 08 جنوری 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6591 Book صفحات: 37

    اِس کائناتِ ہست و بود میں اللہ ربّ العزت کی تخلیق کے مظاہر بے شمار ہیں۔کائنات کے اندر موسموں کی تبدیلی اور سردی وگرمی کا باہمی تعاقب اللہ رب العالمین کی قدرت کاملہ اور ربوبیت تامہ کی دلیل ہے ،یہ اللہ کی عظیم قدرت ہی کا مظہر ہے کہ اللہ نے سال میں دو موسم بنائے جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ قریش میں بھی کیا ہے۔شریعت  نے بھی موسم سرم اور موسم گرما کے الگ الگ احکام بیان کیے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ موسمِ سرما میں سردی سے اور گرما میں گرمی سے بچنے کے لئےجس طرح مختلف اسباب اور وسائل اختیار کرتے ہیں اور ان اقدامات پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں،اسی طرح ہمیں چاہئے کہ آخرت میں شدت کی سردی اور گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہنم سے بچنے کے اسباب اختیار کریں ۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’ سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب  ومسائل‘‘ جناب محمد سلمان صاحب کا مرتب شد ہ ہے۔فاضل مرتب نے اس رسالہ میں سردی کے موسم کی حقیقت اور اس کے آداب ومسائل کو احادیثِ نبویہ کی روشنی میں پیش کیا ہے اور اس کے فوائد ومنافع اور اس  میں کی جانے والی کوتاہیوں کو واضح کیا  ہے۔اس مختصر رسالہ  کے استفادہ سے  قارئین سردیوں کے ایاّم کو قیمتی اور سنت کے مطابق بناسکتے ہیں اور بہت سی غلطیوں سے بچ سکتے ہیں ۔(م۔ا)

  • 862 #6590

    مصنف : شخبوط بن صالح بن عبد الہادی المری

    مشاہدات : 10331

    اپنے آپ پر دم کیسے کریں نظر بدجادو اور آسیب سے بچاؤ اور علاج

    (جمعہ 07 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6590 Book صفحات: 230

    دم  سے علاج کرنا مسنون عمل ہے ،سب سب سے بہترین  اور نفع بخش دم وہ ہے جو انسان خود آیات ودعائیں پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرے  ، وہ دم جس کے الفاظ قرآن و سنت کے مطابق ہو ں یعنی شرکیہ نہ ہوں تو وہ جائز ہے۔جن احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے اس میں جاہلیت کے الفاظ سے منع کیا گیا ہے۔ دم کر کے پانی پر پھونکنا یا کسی بیمار پر پھونکنا ہر طرح سے جائز ہے۔ دم  طب  ربا نی  ہے پس  جب مخلوق  میں سے  نیک لو گو ں  کی زبا ن  سے دم  کیا جا ئے  تو اللہ  کے حکم  سے شفا  ہو جا تی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب وسنت  کی روشنی میں اپنے آپ پر دم کسے کریں‘‘ فضیلۃ الشیخ شخبوط حفظہ اللہ کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں روز مرہ پیش آنے والی چند اہم بیماریوں کاعلاج کتاب وسنت کی روشنی میں  ایسے بیان کیا ہے  کہ ہر کوئی انسان اس کتاب کوپڑھ کر اپنا علاج آپ کرسکتا ہے۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح و الابانہ

    (جمعرات 06 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6589 Book صفحات: 174

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات نے سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عقیدہ وآداب  کی کتاب ‘‘ ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن  بطۃ العبکری  کی  عقیدہ ،عبادات ، اور آدب سے متعلق کتاب  الابانۃ  الصغریٰ کا  اردو ترجمہ ہے ،ابن بطہ نےاس کتاب میں   وہ چیزیں جمع کردی ہیں جن سے  ایک مسلمان کولاعلم نہیں رہنا چاہیے ۔ یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 864 #6588

    مصنف : محمد بن علی شوکانی

    مشاہدات : 3106

    القول المفید علم نجوم اور عقیدہ توحید

    (بدھ 05 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6588 Book صفحات: 167

    علمِ  نجوم  (یعنی ستاروں اور ان کی گردش نیز  اس کے نتیجے میں کائنات کے نظام میں رونما ہونے والے واقعات کا علم) سے دو کاموں میں مدد لی جاتی ہے، ایک حساب میں اور دوسرا استدلال میں۔ اس علم کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا حرام ہے جیسے جادو کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا دونوں برابر ہیں۔ نیل الاوطار میں ہے کہ جس طرح جادو کا سیکھنااور اس پر عمل کرنا حرام ہے اسی طرح علم نجوم کا سیکھنا اور اس میں کلام کرنا حرام ہے،البتہ علمِ نجوم سے شرعی اَحکام میں مدد لینا مطلوب و مستحسن ہے،  مثلاً نماز کے اوقات معلوم کرنا، قبلہ کا رخ معلوم کرنا وغیرہ۔ زير نظر كتاب’’ القول المفید علم نجوم اور عقیدۂ توحید‘‘امام  محمدبن علی الشوکانی رحمہ اللہ  کی تصنیف ہے  انہوں  اس کتاب میں علم نجوم کی تعریف  اور اس کی اقسام ،توکل اور اس کی اقسام وغیرہ کو اس میں بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 865 #6587

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1984

    مقام قرآن و حدیث اور حقیقت قادیانیت

    (منگل 04 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6587 Book صفحات: 106

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام قرآن وحدیث اور حقیقت قادیانیت ‘‘ قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  دلائل بیّنہ  سے کھول کر بیان کردیا ہے  کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور ا سکے پیروکاروں کا  نظریہ حدیث اور اصول حدیث  بھی امت مسلمہ سے بالکل الگ تھلگ ہے  قادیانیوں کے نزدیک احادیث کس سند پر گفتگو نہیں کی جاسکتی بلکہ جس حدیث  کو  مرزا غلام احمد قادیانی صحیح قرار دے گا  صرف وہی حدیث درست ہوگی۔نیز اس کتاب میں  قادیانی کتب کے حوالے سے  دلائل  کے ساتھ یہ بھی ثابت کیاگیا ہےکہ قادیانیوں کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی حدیث  پرمحدثین کی جرح کاپابند نہیں بلکہ وہ براہ راست نبی کریمﷺ سے پوچھ لیتا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ۔ قادیانی مذہب کے قرآن مجید اور حدیث رسولﷺ کے متعلق گمراہ کن عقیدے کی حقیقت معلوم کرنے کےلیے  کتاب  ہذا کا مطالعہ انتہائی مفید ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 866 #6586

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 2186

    مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت

    (پیر 03 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6586 Book صفحات: 27

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتابچہ’’مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت ‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب کا مرتب شد  ہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ  میں  قرآن وحدیث کے مقام کا اسلام اور قادیانی مذہب کے مابین تقابلی جائزہ پیش کیا  ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 867 #6585

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1869

    مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت

    (اتوار 02 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6585 Book صفحات: 54

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے  یہ کتاب ان مسلم نوجوانوں کو قادیانی عقائد سے آگاہ کرنے کےلیے تحریر کی ہے جوقادیانیوں سے کسی حد تک  متاثر نظرآتے ہیں  تاکہ وہ ابلیس کےبہکاوے میں آکر راہِ  حق سے  بھٹک نہ جائیں ، مصنف موصوف نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مرزا قادیانی   اور اس کے پیروکا نہ صرف گستاخان انبیاء علیہ السلام اور گستاخان قرآن  وحدیث ہیں  بلکہ  گستاخ رب العالمین بھی ہیں ،یادر ہے اس کتاب  میں جتنے بھی حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں وہ قادیانیوں کی اصل کتب کے ہیں اور کتاب کے آخر میں ان حوالہ جات کےعکس بھی دئیے گئے ہیں  تاکہ کسی کوکسی بھی قسم کا شک نہ رہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا) 

  • 868 #6584

    مصنف : طارق انور مصباحی

    مشاہدات : 5155

    ضروریات دین کی تعریفات

    (ہفتہ 01 جنوری 2022ء) ناشر : مجلس علمائے جھارکھنڈ
    #6584 Book صفحات: 98

    ضروریات دین یہ وہ مصالح ہیں جو انسان کے دین ودنیا دونوں کے قیام اور بقاء کےلیےضروری ہیں۔ اگر یہ مصالح نہ ہوں تو حیات انسانی کے امور ٹھیک طور پر نہیں چل سکتے بلکہ اس کے دونوں شعبوں دین اور دنیا میں بگاڑ پیدا ہوجائے۔ ضروری مصالح کے فقدان سے صالح معاشرہ کا وجود ناممکن ہے۔ شریعت اسلامی نے ضروری مصالح کا ہرلحاظ سے اعتبار کیا ہے اوران کے تحفظ کو مقاصدِشریعت میں شامل کیا ہے۔ اہل علم نے ضروریات دین کی مختلف تعریفات کی ہیں۔ طارق انور مصباحی نے زیر نظر کتاب’’ ضروریات دین کی تعریفات‘‘ میں ضروریات دین کی مختلف تعریفات اور انکا تجزیہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 869 #6583

    مصنف : محمد نعیم صدیقی

    مشاہدات : 1998

    زاد الحفاظ لضبط المتشابہات

    (جمعہ 31 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6583 Book صفحات: 224

    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب  ہدایت میں موجودہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپاکر اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون کیا  ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم ’’متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو  ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے  ہیں  جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم  کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’زاد  الحفاظ لضبظ المتشابہات‘‘ محترم جناب محمد نعیم صدیقی  کی مرتب شد ہے  فاضل مرتب نے  اس کتاب میں قرآن مجید کی پہلی دوسورتوں ( الفاتحہ ، البقرۃ)سے231  متشابہ الفاظ؍آیات کو  اس میں جمع کردیا ہے ۔ لفظ   لکھ کر یہ بتا  دیا ہےکہ یہ   لفظ قرآن مجید میں کتنے مقاما ت پر آیا ہے   پھر ان  مقامات کو بحوالہ نقل کردیا ہے (م۔ا)

  • 870 #6582

    مصنف : محمد ناصر درویش

    مشاہدات : 11604

    طلباء کیلئے تربیتی واقعات

    (جمعرات 30 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ بیت العلم کراچی
    #6582 Book صفحات: 187

    علم کی فضیلت و عظمت، ترغیب و تاکید دین اسلام میں جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا اس دین برحق کا جزولاینفک ہے۔ ۔ علم وجہِ فضیلت ِآدم ہے علم ہی انسان کے فکری ارتقاء کاذریعہ ہے۔ زیر نظر کتاب’’طلباء کےلیے تربیتی واقعات‘‘مولوی محمد ناصر درویش کی کاوش ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں علم کی اہمیت، اس کی قدر افزائی، اس کے حصول کے راستہ میں محنت ومشقت، وقت کی قدر وقیمت اساتذہ کی خدمت، اساتذہ اور کتابوں کا ادب واحترام، اعمال صالحہ کی ترغیب، حقوق العباد کی اہمیت اورترک ِمعاصی واصلاحِ معاشرہ موضوع پر سیکڑوں واقعات کو بہترین انداز مرتب کر کے پیش کیاہے۔ (م۔ ا)

  • 871 #6581

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 2698

    تذکرہ جمال و خصال نبوت صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 29 دسمبر 2021ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #6581 Book صفحات: 46

    کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت، جہاد وقتال، غزوات، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ نبی کریم ﷺ کے شمائل وخصائل کے متعلق  امام ترمذی  کی کتاب ’’شمائل ترمذی ‘‘  اولین کتاب ہے۔ علما و محدثین نے اس کی  کی شروحات لکھی اور بعضوں نے  اس کا  اختصار بھی کیا ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ تذکرۂ جمال وخصال نبوتﷺ‘‘،’’المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘ کراچی کے زیر اہتمام  مذکورہ موضوع پر  منعقد کی گئی چار روزہ ورکشاپ میں   تدریساً پڑھائی  گئی  امام ترمذی رحمہ اللہ کی کتاب ’’شمائل ترمذی‘‘ سے منتخب    50ابواب اور 135؍صحیح احادیث پر مشتمل ہے ۔شمائل ترمذی سے صحیح احادیث کو منتخب  کر کے اسے مرتب کرنے کی   سعادت المدینہ  اسلامک  ریسرچ سنٹر،کراچی کے رفیق  خاص محترم جناب عثمان صفدر حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نےحاصل کی ہے  اور  چارروزہ ورکشاپ  میں  منتخب  احادیث  کی تدریس کےفرائض  محدث العصر   فضیلۃ الشیخ  عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے انجام دئیے  ہیں ۔افادۂ عام کےلیے اسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 872 #6580

    مصنف : سعید احمد پالن پوری

    مشاہدات : 2424

    تفصیلی فہرست مضامین اردو رحمۃ اللہ الواسعہ شرح حجۃ اللہ البالغہ

    (منگل 28 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ حجاز دیوبند
    #6580 Book صفحات: 95

    حجۃ اللہ البالغہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام ِشرع کی حکمتوں اورمصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات اوراقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔ اس کتاب میں تطبیقی انداز اختیار کیا گیا ہے۔نیزاس کتاب میں شاہ ولی اللہ نے اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ہے اور دلیلیں دے کر اسلامی احکام اور عقائد کی صداقت ثابت کی ہے۔اصل کتاب چونکہ عربی میں ہے کئی اہل علم نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہےاوراس کی شرح ،تسہیل وتخلیص کا کام بھی کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب حجۃ اللہ البالغہ کی پانچ جلدوں پر مشتمل ضخیم شرح رحمۃ اللہ الواسعۃ از مولانا سعید احمد پالن پوری کی پانچوں جلدوں کی تفصیلی فہارس پر مشتمل ہے۔اس تفصیلی فہرست کی مدد سے رحمۃ اللہ الواسعۃ کی پانچوں جلدوں سے آسانی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔(م۔ا)

  • 873 #6579

    مصنف : عبد القیوم بن محمد بن ناصر السیحبانی

    مشاہدات : 3251

    سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم

    (پیر 27 دسمبر 2021ء) ناشر : مرکز السلام تعلیمی جھارکھنڈ انڈیا
    #6579 Book صفحات: 52

    قرآن مجیدکےساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے۔اور انسانیت کےلیے ایک عظیم مشعل راہ اور نمونۂ عمل ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح زندگی کےہر موڑاخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات اقدس کوبطور نمونہ پیش نظر رکھنا چا ہیے کیوں کہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔ زیر نظر مختصر کتاب ’’سنت رسول کی تعظیم اور مخالفینِ سنت کے بارے میں سلف کاموقف ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبدالقیوم بن محمد ناصر السحیبانی حفظہ اللہ (استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)کے تصنیف شدہ عربی رسالہ تعظيم السنة وموقف السلف ممن عارضها أو استهزأ بشئ منها کا اردورترجمہ ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں قرآن وحدیث اور آثار سلف کی روشنی میں سنت رسول اللہﷺ کی اہمیت ومقام ومرتبہ اور اس کی عظمت پر مختصر مگر جامع انداز میں بڑی ہی قیمتی بحث کرتے ہوئے سلف صالحین کا سنت سے لگاؤ اور معاندین ومخالفین سنت کےساتھ ان کےردّ عمل کو واضح کرنے کےلیےان کی زندگیوں کےمتعددواقعات وحکایات کا بہترین انتخاب کیا ہے۔ اورسنت کی مخالفت کرنےوالوں ،اسے عقل کے ترازو پر تولنےوالوں، اوراس کےاوامر کی مخالفت کرنےوالوں کے خطرناک انجام سے لوگوں کو آگاہ کیاہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 874 #6578

    مصنف : سلیمان بن صالح الخراشی

    مشاہدات : 3733

    جوانان شیعہ کو راہ حق پر گامزن کرنے والے چند سوالات

    (اتوار 26 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6578 Book صفحات: 137

    شیعہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ان کےعقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں ، شیعہ فرق (غالیہ،زیدیہ، رافضہ) کے باطل نظریات کو عوام الناس پر عیاں کرنا کسی جہاد سے کم نہیں ،ان کے باطل    عقائد، افکار   ونظریات  کو ہر دور  میں علمائے حق نے آشکار کیا ہے ۔  ماضی قریب میں  فرق ضالہ کے ردّ میں شہید  ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تقریر ی وتحریری، دعوتی  وتبلیغی  اور تنظیمی  خدمات کو  قبول فرمائے اوران کی  مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  عطا کرے۔ زیر نظر کتاب’’ جوانان شیعہ کو راہ حق پر گامزن کرنے والے  چندسوالات‘‘    سلیما ن بن  صالح  الخراشی کی مرتب شد ہے ۔ ہے جناب  فضل الرحمٰن رحمانی الندوی (فاضل  مدینہ یونیورسٹی (نے  اس  کتاب کے ترجمہ  وتلخیص کا فریضہ انجام دیا ہے۔فاضل مرتب نےاس کتاب میں  شیعہ کے فرقہ اثنا عشریہ کےنوجوانوں کی خدمت میں  185 سوالات اور ان کے مختصر جوابات  پیش کیے ہیں تاکہ  ان میں عقل مند اورذی شعور نوجوان حق کی طرف سے   رجوع کریں ،کیونکہ جب  وہ ان سوالات پر غوروفکر کریں گے ان کے سامنےنہ کوئی راہِ فرار  ہوگی اور نہ ہی ان سے چھٹکارا ممکن ہوگالہذا لازماً کتاب اللہ وسنت رسول اللہﷺ کی دعوت کو سینہ سے لگائیں گے ۔اللہ تعا لیٰ مصنف ومترجم کی اس کاو ش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو شیعہ نوجوانوں کےلیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 875 #6577

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 4153

    النفحات العاطرۃ فی توجیہ القراءات العشر المتواترۃ

    (ہفتہ 25 دسمبر 2021ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6577 Book صفحات: 1005

    ’’علم توجیہِ القراءات‘‘ایک جلیل القدر علم ہے،اس علم میں کسى خاص قرأت کى عربی کے معتمداسالیب سے مطابقت کو بیان کیا جاتا ہےتاکہ کسی بھی صحیح قراءت کامعروف رکن ثابت ہوسکے اور لغت کے ساتھ اس کی موافقت معلوم ہوسکے،نیزمختلف قراءاتوں کے مابین موجودفروق کو بھی واضح کیا جاتا ہے۔اس  علم سے معانی کى عظمت اور وسعت کا ادراک کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے تحت کئی مباحث آتے ہیں۔ جیسے نحوی توجیہ، صرفی توجیہ، ادائیگی سے متعلق توجیہ اور الفاظ کے معنوں کى توجیہ وغیرہ۔اس علم کی اہمیت کے پیش نظر  دنیا بھر کے كليات القرآن الكريم کے طلبہ پر’’توجیہ القراءات‘‘ کا مضمون پڑھنا  لازم کیاگیاہے،تاکہ وہ قراءات سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف معانی اور اسرار ووجوہ پر بھی کامل دسترس پیدا کر سکیں،نیز ایک لفظ کی مختلف قراءات کے مابین سبب اختلاف، ان کا باہمی تعلق اور تفسیری فروق جان سکیں۔اس علم سے متعلق عربی زبان بیسیوں مباحث کتابی صورت میں موجود  ہیں لیکن اردو زبان میں کوئی مستند کتاب موجود نہ تھی ۔ یہ سعادت شیخ القراء قاری ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کے صاحبزادےو تلمیذ رشید جناب قاری عویمرابراہیم میرمحمدی  حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے زیر نظر کتاب’’ النفحات العاطرة فی توجیه القراءات العشر المتواترة‘‘توجیہ قراءات عشرہ  پر ایک مستند اور مفید کتاب ہےجو کہ پاک وہند کےتمام کلیات القرآن الکریم کے طلبہ ،اہل علم اور فن قراءات  سے محبت رکھنے والوں کےایک لیے انمول تحفہ ہے استاذ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ  کی تقدیم اور  فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی خان حفظہ اللہ کی نظرثانی سے کتاب ہذا کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ قاری عویمر صاحب کے علم  وعمل اوران کے زورِقلم میں اضافہ فرمائے اور اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

< 1 2 ... 32 33 34 35 36 37 38 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38864
  • اس ہفتے کے قارئین 177367
  • اس ماہ کے قارئین 1794094
  • کل قارئین111115532
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست