#6585

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 1865

مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت

  • صفحات: 54
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2160 (PKR)
(اتوار 02 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے  یہ کتاب ان مسلم نوجوانوں کو قادیانی عقائد سے آگاہ کرنے کےلیے تحریر کی ہے جوقادیانیوں سے کسی حد تک  متاثر نظرآتے ہیں  تاکہ وہ ابلیس کےبہکاوے میں آکر راہِ  حق سے  بھٹک نہ جائیں ، مصنف موصوف نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مرزا قادیانی   اور اس کے پیروکا نہ صرف گستاخان انبیاء علیہ السلام اور گستاخان قرآن  وحدیث ہیں  بلکہ  گستاخ رب العالمین بھی ہیں ،یادر ہے اس کتاب  میں جتنے بھی حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں وہ قادیانیوں کی اصل کتب کے ہیں اور کتاب کے آخر میں ان حوالہ جات کےعکس بھی دئیے گئے ہیں  تاکہ کسی کوکسی بھی قسم کا شک نہ رہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

3

شرک کیا ہے؟

6

مشرک کا انجام

6

کیا اللہ تعالی کی مانندکوئی چیز ہوسکتی ہے؟

7

کیا اللہ تعالی کی بیوی اور اولا د ہوسکتی ہے؟

8

کیا اللہ تعالی کھا تا اور پیتا بھی ہے؟

11

کیا اللہ تعالی سوتا ہے؟

12

کیا اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے؟

12

مرزا قادیانی کا دعویٰ الوہیت

14

زندگی اور موت کا مالک کون ؟

15

کن فیکون کی صفت کا مالک کون؟

16

عکسی شہادتیں

21

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72559
  • اس ہفتے کے قارئین 106387
  • اس ماہ کے قارئین 1723114
  • کل قارئین111044552
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست