#6480

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 2369

مقام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور حقیقت قادیانیت

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5200 (PKR)
(پیر 13 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت وعقیدت اور ان کے نقش قدم کی پیروی ایک مسلمان کے لیے سرمایہ حیات ہے۔ اس امر کو کتاب وسنت میں بہ کثرت بیان کیا گیا ہے اور اہل علم نے ہر دور میں اس کی اہمیت کو تحریراً وتقريرا ًاجاگر کیا ہے۔ حتی کہ  ائمہ دین نے عموما اس مسئلے کو کتب عقائد میں ذکر کیا اور اسے اسلام کے بنیادی عقائد میں شمار کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مقام صحابہ اور حقیقت قادیانیت ‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں قادیانیوں کی یاواگوئیوں کو جمع کردیا ہے اور  دلائل  سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس  کی ذریت جہاں دائرہ اسلام سے خارج ہے  وہاں یہ معلون ومردود گروہ اسلام کے ہی بلکہ پاکستان کےبھی مخالف تھےاوراب بھی مخالف ہیں۔گویا اسلام کے ہی غدار نہیں ارض پاک کےبھی غدار ہیں اوران کی تمام تروفاداریاں انگریز اور حکومت برطانیہ سے وابستہ ہیں۔ فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلے مجھے ضرور پڑھیے (ابو  ضرار سلفی ﷾ )

4

کچھ مصنف کے بارے میں (مولانا عبد الصمد معاذ  ﷾)

27

تقریظ (فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ارشاد الحق اثری  ﷾)

30

تقریظ دوم ( فضیلۃ الشیخ مفتی مبشر احمد ربانی﷾)

32

تقریظ ( فضیلۃ الشیخ مولانا اللہ وسایا﷾)

34

حرف چند (اوریا مقبول جان﷾)

35

تقدیم (حافظ ابتسام الہی ظہیر﷾)

37

عرض مؤلف

44

مقام صحابہ ﷢  اور حقیقت قادیانیت

60

مرزا قادیانی محمد رسول اللہ ﷺ اوراصحاب مرزا، اصحاب محمد ﷺ

69

مقام ابو بکر و عمر﷢  اور حقیقت قادیانیت

78

مقام علی ﷜  اور حقیقت قادیانیت

86

مقام امہات المومنین ﷢  اور حقیقت قادیانیت

88

مقام فاطمۃ الزہرا ﷜ اور حقیقت قادیانیت

91

مقام حسن و حسین ﷢  اور حقیقت قادیانیت

98

مقام اصحاب بدر ﷢  اور حقیقت قادیانیت

107

مقام ابوہریرہ ﷜ اور حقیقت قادیانیت

119

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90152
  • اس ہفتے کے قارئین 302907
  • اس ماہ کے قارئین 90152
  • کل قارئین113982152
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست