#6485

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 3336

قادیانی ظل و بروز کی حقیقت

  • صفحات: 177
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7080 (PKR)
(ہفتہ 18 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب’’قادیانی ظل اور بروز کی حقیقیت‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں ظل وبزور کی بنیاد پر جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی کےدعویٰ نبوت کاقرآن وحدیث کی روشنی میں بے لاگ تجزیہ کر کےاسے بیچ چوراہے میں لاکھڑا کیا ہے۔ اور  مرزا قادیانی کےظلی وبروزی نبوت کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی اصل حقیقت کو آشکار کر کے قادیانیت کے تابوت میں ایک او رکیل پیوست کردی ہے۔فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

طبع اول پر اخبارات و جرائد کے تبصرے

30

تقریظ

34

حرف چند

36

ایک تحقیقی کتاب

38

ابتدائیہ

40

عرض مؤلف  طبع  دوم

68

ظل بروز کی حقیقت

69

عقیدہ ختم نبوت  قرآن و حدیث کی روشنی میں

79

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا دعوی

90

شاعری اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

93

شاعری اور مرزا قادیانی

94

اصحاب بدر اور مرزا قادیانی کی ظلیت

106

جہاد فی سبیل اللہ اور سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

115

جہاد فی سبیل اللہ اور مرزا  قادیانی

118

آسمانی نکاح اور مرزا قادیانی کی ظلیت

123

اطیعو اللہ و اطیعو الرسول اور مرزا قادیانی کا دعوی ظلی  نبوت

131

تصویر کشی اور مرزا قادیانی کی ظلیت

138

فرقہ ورایت اور مرزا قادیانی کا دعوی ظلیت

143

غیر محرم عورتیں اطاعت رسول اور مرزا قادیانی کی ظلی نبوت

146

گالی گلوچ  اور مرزا قادیانی

160

لعنت بازی اور مرزا قادیانی کی ظلیت

170

جھوٹی گواہی اور مرزا قادیانی کی ظلیت

172

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79851
  • اس ہفتے کے قارئین 113679
  • اس ماہ کے قارئین 1730406
  • کل قارئین111051844
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست