#6484

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 2215

قادیانی طریقہ بیعت اور قادیانی دجل

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1920 (PKR)
(جمعہ 17 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب’’قادیانی طریقہ بیعت اور قادیانی دجل مع امت مسلمہ اور قادیانیوں کے درمیان عقیدہ ختم نبوت میں بنیادی فرق ‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کے   ان دو مضامین کی  کتابی صورت ہے جو انہوں نے  قادیانیوں کی سوشل میڈیا پر وائرل شدہ اس ویڈیو کےجواب  میں تحریر کیے ہیں کہ جس ویڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ لاکھوں لوگ  ان کے موجودہ سربراہ(جسے قادیانی خلیفہ کہتے ہیں)کے ہاتھ بر بیعت کررہے ہیں  او ر دوران بیعت باقاعدہ کلمہ شہادت کے ساتھ نبیﷺ کو خاتم النبیین ماننے کا اقرار بھی لیا جارہا تھا ۔ فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

1عرض مؤلف

4

2قادیانی طریقہ بیت اور قادیانی دجل

6

1۔قادیانی کلمہ کی شہادت

6

2۔محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین اور قادیانی دجل

11

3۔کیا مرزا قادیانی فرامین نبویہ کے مطابق امام مہدی اور مسیح موعود ہے؟

18

4۔کیا قادیانی سربراہ خلیفہ المسلمین؟

28

3امت مسلمہ اور قادیانیوں کے عہدہ ختم نبوت میں بنیادی فرق

31

1۔عقیدہ ختم نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں

31

2۔قادیانیوں کا عقیدہ ختم نبوت

38

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87294
  • اس ہفتے کے قارئین 300049
  • اس ماہ کے قارئین 87294
  • کل قارئین113979294
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست