عثمان صفدر

  • نام : عثمان صفدر

کل کتب 4

  • 1 #5817

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 6661

    حج و عمرہ قدم بقدم

    (جمعرات 27 جون 2019ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #5817 Book صفحات: 34

    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ہرسال لاکھوں لوگ  پاکستان سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرتے ان میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور  حج وعمرہ کی اصطلاحات سے  واقفیت رکھتےہیں ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’حج وعمرہ قدم بقدم‘‘ المدینہ  اسلامک ...

  • 2 #5934

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 9347

    اسماء اللہ الحسنٰی اللہ تعالیٰ کے پیارے نام معانی و مفہوم

    (منگل 12 نومبر 2019ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #5934 Book صفحات: 32

    اللہ تعالی ٰ کے  بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے  ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ  توحید کی  معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ  کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی  اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن  واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے  کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے  اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله  تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام  ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان  کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح ب...

  • 3 #6581

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 2774

    تذکرہ جمال و خصال نبوت صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 29 دسمبر 2021ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #6581 Book صفحات: 46

    کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت، جہاد وقتال، غزوات، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ نبی کریم ﷺ کے شمائل وخصائل کے متعلق  امام ترمذی  کی کتاب ’’شمائل ترمذی ‘‘  اولین کتاب ہے۔ علما و محدثین نے اس کی  کی شروحات لکھی اور بعضوں نے  اس کا  اختصار بھی کیا ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ تذکرۂ جمال وخصال نبوتﷺ‘‘،’’المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘ کراچی کے زیر اہتمام  مذکورہ موضوع پر  منعقد کی گئی چار روزہ ورکشاپ میں   تدریساً پڑھائی  گئی  امام ترمذی رحمہ اللہ کی کتاب ’’شمائل ترمذی‘‘ سے منتخب    50ابواب اور 135؍صحیح احادیث پر مشتمل ہے ۔شمائل ترمذی سے صحیح...

  • 4 #7296

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 2283

    اسماء الحسنی معنی و مفہوم

    (منگل 21 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7296 Book صفحات: 50

    اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام اور صفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم و دائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحید کو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کو مبعوث کیا گیا اور کتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں اور صفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کو توحید الاسماء و الصفات کہا جاتا ہے ۔ قرآن و احادیث میں اسماء الحسنی کو پڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’اسماء اللہ الحسنیٰ(ASMA UL HUSNA) المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی کے رفیق خاص محترم جناب عثمان صفدر مدنی کا مرتب شدہ ہے اس مختصر رسالہ میں فاضل مرتب نے اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں کے معانی و مفہوم کو انگریزی زبان میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ یہ رسالہ اردو زبان میں ’’ اسماء الل...

کل کتب 1

  • 1 #7034

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 3775

    منہج اہل حدیث کتاب شرح السنہ کے اہم نکات کی شرح

    (پیر 19 جون 2023ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #7034 Book صفحات: 134

    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آ چکے ہیں ۔ زیر نظر کتا ب ’’ منہج اہل حدیث‘‘ چوتھی صدی ہجری کے عظیم امام اہل السنۃ و الجماعۃ ابو محمد حسن بن علی بن خلف البر بہاری ﷫کی عقیدہ کے اہم ابواب پر مشتمل انتہائی جامع کتاب بعنوان ’’ شرح السنۃ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب (شرح السنۃ)72 فرقوں کی تشریح و توضیح پر مشتمل ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر عصر حاضر کے ایک جید عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن صالح العبیلان﷾ نے شرح السنۃ کے بعض اہم نکات کا انتخاب کر کے بڑی عمدگی سے اس کی شرح کی۔شیخ العبیلان کی شرح کو جناب حافظ عثما...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93168
  • اس ہفتے کے قارئین 305923
  • اس ماہ کے قارئین 93168
  • کل قارئین113985168
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست