#6591

مصنف : محمد سلمان غفرلہ

مشاہدات : 4749

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

  • صفحات: 37
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(ہفتہ 08 جنوری 2022ء) ناشر : نا معلوم

اِس کائناتِ ہست و بود میں اللہ ربّ العزت کی تخلیق کے مظاہر بے شمار ہیں۔کائنات کے اندر موسموں کی تبدیلی اور سردی وگرمی کا باہمی تعاقب اللہ رب العالمین کی قدرت کاملہ اور ربوبیت تامہ کی دلیل ہے ،یہ اللہ کی عظیم قدرت ہی کا مظہر ہے کہ اللہ نے سال میں دو موسم بنائے جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ قریش میں بھی کیا ہے۔شریعت  نے بھی موسم سرم اور موسم گرما کے الگ الگ احکام بیان کیے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ موسمِ سرما میں سردی سے اور گرما میں گرمی سے بچنے کے لئےجس طرح مختلف اسباب اور وسائل اختیار کرتے ہیں اور ان اقدامات پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں،اسی طرح ہمیں چاہئے کہ آخرت میں شدت کی سردی اور گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہنم سے بچنے کے اسباب اختیار کریں ۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’ سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب  ومسائل‘‘ جناب محمد سلمان صاحب کا مرتب شد ہ ہے۔فاضل مرتب نے اس رسالہ میں سردی کے موسم کی حقیقت اور اس کے آداب ومسائل کو احادیثِ نبویہ کی روشنی میں پیش کیا ہے اور اس کے فوائد ومنافع اور اس  میں کی جانے والی کوتاہیوں کو واضح کیا  ہے۔اس مختصر رسالہ  کے استفادہ سے  قارئین سردیوں کے ایاّم کو قیمتی اور سنت کے مطابق بناسکتے ہیں اور بہت سی غلطیوں سے بچ سکتے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سردی کی حقیقت

4

سردی کے آداب

5

عبرت حاصل کرنا

5

تسلیم و رضاء کے ساتھ صبر و شکر کرنا

7

عافیت کی دعا مانگتے رہنا

8

جہنم کی سردی کا استخضار اور اس سے اللہ کی پناہ مانگنا

11

توبہ و استغفار کی کثرت کرنا

13

سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا

17

نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا

17

دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا

18

سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا

19

سردی کے وضو کی فضیلت

21

سردی کے غسل جنابت کی فضیلت

23

سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کے لیے کھڑے ہونے کی فضیلت

23

سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت

25

سردی کے فوائد و منافع

25

سردی کے چند اہم مسائل

27

سردی کے وضو میں اعضاء کو ملنے کا اہتمام کرنا

27

موزوں پر مسح کرنا

28

منہ ڈھانک کر نماز پڑھنا مکروہ ہے

30

چادر یا رومال وغیرہ کو لٹکا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے

31

چادر یا روزمال وغیرہ میں لپٹ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے

33

کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے

34

سردی کے موسم میں روزے کی قضاء کرنا

35

سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں

36

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41875
  • اس ہفتے کے قارئین 75703
  • اس ماہ کے قارئین 1692430
  • کل قارئین111013868
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست