کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 6026 #924

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 27635

    یہود ونصاریٰ تاریخ کے آئینہ میں

    (منگل 03 اپریل 2012ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #924 Book صفحات: 419

    دنیا میں پائے جانے والے دو مذاہب یہود اور نصاریٰ نے متعدد اسباب کی بنا پر اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز کیا اس کے لیے جہاں انھوں نے نبی کریم ﷺ اور ان کے اتباع و تابعین پر رقیق الزامات لگائے بلکہ انھوں نے اسلام کے خلاف جنگوں کا آغاز کر دیا۔ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اپنے دور کے مجدد اور اپنے استاد امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے حقیقی ترجمان مانے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انھوں نے یہود و نصاریٰ کے تمام اعتراضات کے مسکت جوابات دئیے ہیں۔ انھوں نے شریعت اسلامیہ کے ان بنیادی مسائل پر تحقیقی انداز میں روشنی ڈالی ہے جن کو ہمارے دینی حلقے فراموش کر چکے ہیں۔ امام صاحب نے عیسائیوں اور یہودیوں کی کتب سماویہ میں باطل تحریفات کا پردہ ایسے دلنشیں انداز میں فاش کیا ہے کہ کتاب پڑھ کر جہاں اسلام کی حقانیت کا نقش دل پر جم جاتا ہے وہیں انھوں یہود و نصاری کی اسلام دشمنی اور دین یہود کی ضلالت پر مہر ثبت کر دی ہے۔(عین۔ م)
     

  • 6027 #921

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 28448

    تفسیر سورہ ق

    (پیر 02 اپریل 2012ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #921 Book صفحات: 203

    سورۃ ق کا شمار ان قرآنی سورتوں میں ہوتاہے جن میں ایمان کےبنیادی اصولوں کا بیان ہے۔ نبی کریمﷺ نماز فجر، عیدین اور خطبہ جمعہ میں اس سورۃ کی تلاوت فرماتے تاکہ بنیادی عقائد مستحکم ہوں، توحید و رسالت، حساب کتاب اورجزاو سزا کا تصور مستحضر رہے۔ اسی سورۃ کی اسی اہمیت کے پیش نظر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے خطبات میں اس کی تعبیر وتفسیر پیش کی۔ انھی خطبات کو معمولی حک و اضافے کے ساتھ افادہ عام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مصنف محترم کا کہنا ہے کہ ہمارے واعظین اور خطبا حضرات سورۃ یوسف جیسی سورتوں کو تو موضوع سخن بناتے ہیں لیکن سورۃ ق جیسی اہم سورتوں پر گفتگو نہیں کرتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے سامنے اس سورۃکی تشریح و توضیح کی جائے تاکہ ان کے سامنے توحید ورسالت کے ساتھ ساتھ موت، قیامت، جزا و سزا، حساب کتاب، جنت و دوزخ کے بیان اور رسول اللہﷺ کو صبر و استقامت کی تلقین پر مشتمل ہو۔ آیات کی تشریح میں قرآن کریم،احادیث نبویہﷺاور دیگر معتبر مصادر سے کام لیا گیا ہے اور کوئی بھی چیز بغیر حوالہ کے نقل نہیں کی گئی۔ مولانا کے بیان کردہ علمی نکات نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6028 #941

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 28987

    اللہ کہاں ہے ؟

    (اتوار 01 اپریل 2012ء) ناشر : www.ahya.org
    #941 Book صفحات: 81

    اللہ کہاں ہے؟ کتاب کا مذکورہ بالا عنوان محض ایک سوال نہیں بلکہ اسلامی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے،جو براہ راست اللہ تبارک وتعالی  کی ذات مبارک سے متعلق ہے،دیگر بہت سے عقائد  کی  طرح اس عقیدے میں بھی ایسی بات کو اپنایا جاچکا ہے اور اس کی تشہیر و ترویج کی جاتی ہے جو بات قرآن کریم ، رسول اللہ ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، تابعین، تبع تابعین اور امت کے آئمہ رحمہم اللہ اجمعین  کی تعلیمات کے خلاف ہے۔اس کتاب میں اسی غلطی کو واضح کیا گیا ہے۔وللہ الحمد۔(ک۔ح)
     

  • 6029 #912

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 21790

    سنت سے ایک انٹرویو

    (جمعرات 29 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #912 Book صفحات: 290

    قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنی اطاعت کولازم ٹھیرایا وہیں رسول اللہﷺ کی اطاعت کو بھی واجب العمل قرار دیا ۔ قرآن کریم کو سجھنے اور اس کی تشریح و توضیح کے لیے احادیث نبویہﷺسے بڑھ کر کوئی اور ماخذ مدد نہیں دے سکتا۔ لیکن موجودہ دور کے متجددین سنت اور حدیث کے مابین تفریق کر کے ان کو خانہ زاد معانی پہنانے کی سعی لاحاصل کرتے ہیں۔ رفیق چودھری صاحب عرصہ سے اس فکر کو مسکت جوابات سے نواز رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی متعدد کتب بھی زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ پیش نظرکتاب بھی چودھری صاحب کی سنت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ایک گرانقدر تصنیف ہے۔ جس میں انھوں نے ایک الگ اسلوب میں یہ بتلانے کی کوشش کی ہے کہ قرآن و سنت کے مجموعے کا نام ہے اسلام کو اگر کتاب اللہ سے الگ کر کے دیکھا جائے یا اسے سنت سے جدا کرنے کی کوشش کی جائے دونوں صورتوں میں سوائے ظلمت و ضلالت کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ اس کتاب کے مطالعے سے یہ امر بالکل واضح ہو جائے گا کہ حدیث و سنت دراصل قرآن ہی کی شرح ہے اور قرآن ہی کی طرح حجت اور واجب العمل ہے۔ پھر اس کے ساتھ ہی یہ پہلو بھی نمایاں ہو کر سامنے آجائے گا کہ حدیث و سنت ہر دور میں پوری انسانی زندگی کے لیے کامل ہدایت اور رہنمائی ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6030 #942

    مصنف : محمد فواد عبد الباقی

    مشاہدات : 35754

    جواہر الایمان شرح اللؤلؤوالمرجان

    (جمعرات 29 مارچ 2012ء) ناشر : فقہ الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #942 Book صفحات: 1012

    ائمہ محدثین کے ہاں مسلم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت فرمائے علامہ محمد فواد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤ والمرجان کی صورت میں یکجا کردیا۔بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر سینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا۔ لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لیے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پر اس کے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی۔ اسی مشکل کے پیش نظر عصر حاضر کے معروف ریسرچ سکالر اور مؤلف و مرتب کتب کثیرہ حافظ عمران ایوب لاہوری نے اس کی شرح کا بیڑہ اٹھایا جو آج بفضل اللہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔موصوف نے متن اور شرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے ۔شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پر صحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے ۔تشریح کے لیے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووی کو ہی پیش نظر رکھا ہے ۔شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔ ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معنی وفوائد بھی قلم بند کیے ہیں۔ بطور خاص ہر مقام پر تعصب سے بالاتر ہوکر کسی خاص فقہی مکتبہ فکر کے بجائے محض دین اسلام کی ہر ترجمانی کی ہے ۔یوں سرور دو عالم کے سنہری فرامین پر مشتمل قیمتی ہیرے اور جواہرات کی چمک دو چند ہوگئی ہے ، جو طلبائے علوم دینیہ اور اساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی نور ایمان سے منور کرنے کے لیے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مفید شرح کو سب کے لیے ذریعہ ہدایت بنائے ۔آمین(ع۔ر)
     

  • 6031 #930

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 25108

    ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام بحیثیت والد

    (بدھ 28 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #930 Book صفحات: 134

    اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ واقعتاً آپ ؑ کی زندگی کا ہر پہلو قابل اتباع اور نمونہ عمل ہے۔ پیش نظر کتاب میں محترم ڈاکٹر فضل الہٰی نے حضرت ابراہیم ؑ کی حیات طیبہ میں تفکر و تدبر کرتے ہوئے مسلمانوں کے لیے دروس و عبر کا استنباط کیا ہے۔ مصنف نے حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو بطور والد تین گوشوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے گوشے میں پہلے میں حضرت ابراہیم ؑ کی ان باتوں کا تذکرہ ہے جن کے اولاد کے حصول کے لیے انھوں نے رغبت اور کوشش کی۔ دوسرے گوشے میں وہ باتیں ہیں جن سے انھوں نے اپنی اولاد کو محفوظ رکھنے کے لیے انھوں نے کوشش اور خواہش کی۔ تیسرےاور آخری گوشے میں ان طریقوں کا تذکرہ ہے جو انھوں نے اپنی اولاد کے متعلق ارادوں اور خواہشات کی تکمیل کے لیے اختیار کیے۔ مصنف نے کتاب میں اس بات پر شدید زور دیاہے کہ والدین اپنی اولادوں کی تربیت کے سلسلے میں حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں اور اس میں موجود نصیحتوں سے فیض یاب ہوں۔ (عین۔ م)
     

  • 6032 #908

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 36699

    انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر ( جدید ایڈیشن)

    (منگل 27 مارچ 2012ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #908 Book صفحات: 403

    زیر مطالعہ کتاب ابوالحسن علی ندوی کی وہ شاہکار تصنیف ہے جس میں انھوں نے انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کی خونچکاں داستان رقم کی ہے۔ مصنف نے ان نقصانات کی نشاندہی کی ہے جو مسلمانوں کے تنزل و زوال اور دنیا کی قیادت و رہنمائی سے کنارہ کش ہو جانے سے انسانیت کو پہنچے۔ اس کے لیے انھوں نے عام انسانی تاریخ، نیز اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا اور دکھایا کہ محمد ﷺ کی بعثت کس جاہلی ماحول میں ہوئی پھر آپ کی دعوت و تربیت کے باوصف کس طرح ایک امت تیار ہوئی جس نے دنیا کی زمام اقتدار اپنے ہاتھ میں لی اور اس کے اقتدار و امامت کا دنیا کی تہذیب اور لوگوں کے رجحانات و کردار پر کیا اثر پڑا۔ کس طرح دنیا کا رخ ہمہ گیر خدافراموشی سے ہمہ گیر خدا پرستی کی طرف تبدیل ہوا۔ پھر کس طرح اس امت میں زوال و انحطاط کا آغاز ہوا اور اس کو دنیا کی قیادت و امامت سے ہاتھ دھونا پڑےاور کس طرح یہ قیادت مادہ پرست یورپ کی طرف منتقل ہوئی۔ اس وقت مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے اور وہ اس سے کس طرح عہدہ برآ ہو سکتےہیں۔ ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابات اس کتاب کا موضوع ہیں۔ کتاب کی افادیت کا اس سے اندازہ کیجئے کہ اس کے عربی، اردو، انگریزی، ترکی، فارسی اور فرنچ زبان میں تراجم ہوئے اور متعدد ایڈیشن نکلے۔ اردو میں اس کتاب کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6033 #929

    مصنف : ڈاکٹر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل

    مشاہدات : 16755

    اسلام میں انسانی حقوق اور ان کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کے جوابات

    (اتوار 25 مارچ 2012ء) ناشر : الہادی للنشر والتوزیع لاہور
    #929 Book صفحات: 275

    دین اسلام میں اخلاقیات کا باب نہایت وسیع اور قابل رشک ہے۔ اس کے لیے اسلام کے عطا کردہ حقوق و فرائض کا سرسری جائزہ کافی ہے۔ اسلام نے نہ صرف والدین، اولاد، بیوی، شوہر اور ہمسایہ کے حقوق کا مستقل تذکرہ کیا بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی ادائیگی پر بھی شدو مد سے زور دیا۔ عام طور پر غیر مسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلام کے نظام حدود و تعزیرات پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں اور اس کو غیر انسانی رویہ قرار دیا جاتا ہے اسی کے پیش نظر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن عبدالرحمٰن الحیقل نے زیر مطالعہ کتاب میں انسانی حقوق سے متعلق پھیلائے گئے شبہات کاتحقیقی انداز میں تفصیلی جواب دیا ہے۔ کتاب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے سیکولر قانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان موازنہ کیا ہے۔کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6034 #901

    مصنف : شمس الدین الذہبی

    مشاہدات : 27776

    کبیرہ گناہ

    (ہفتہ 24 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #901 Book صفحات: 379

    کبیرہ گناہوں سے بچنے والے سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ان کے صغیرہ گناہوں کو بخش دے گا اس کے علاوہ نبی کریمﷺ کی زبان اقدس سے بھی کبیرہ گناہوں ے اجتناب کرنے والوں کے لیے متعدد خوشخبریاں مروی ہیں۔ پیش نظر کتاب میں شیخ الاسلام امام ذہبی ؒ نے کبیرہ گناہوں سے متعلق کتاب و سنت کی رہنمائی پیش کی ہے۔ کبیرہ گناہوں کی تعداد سے متعلق علمائے کرام مختلف الرائے ہیں۔ ابن عباس ؓ نے کبیرہ گناہوں کی تعداد ستر بیان فرمائی ہے۔ امام ذہبی ؒ نے اسی قول کو ترجیح دیتے ہوئے ستر کبیرہ گناہوں کا کتاب میں تذکرہ کیا گیا ہے۔ علامہ صاحب نے ایسی اشیا کو عوام الناس کے ذہنوں کے قریب کر دیا ہے جن کاعلمی کتب میں ان کے لیے سمجھنا مشکل تھا۔ انھوں نے ایک واعظ و مرشد کا سا اسلوب اختیار کیا ہے جولوگوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھاتا ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6035 #932

    مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مشاہدات : 27288

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مشہور اور فیصلہ کن مناظرے

    (جمعہ 23 مارچ 2012ء) ناشر : ایان پبلیشرز اردو بازار لاہور
    #932 Book صفحات: 250

    ڈاکٹر ذاکر نائک کا نام عوامی و علمی حلقوں  میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان کی موجودہ زمانہ سے ہم آہنگ کتابیں اور ہر فکر سے منسلک لوگوں سے مناظرے خود ان کا تعارف ہیں۔ ان کی اسلام پر چالیس اعتراضات اوران کے مدلل جوابات، قرآن اور جدید سائنس، تصور خدا بڑے مذاہب کی روشنی میں، اسلام اور دہشت گردی، اسلام میں عورتوں کے حقوق وغیرہ جیسی کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ڈاکٹر موصوف کے چند مشہور مناظروں پر مشتمل ہے۔ پہلا مناظرہ ’قرآن اور بائبل سائنس کی روشنی میں‘ کے عنوان سے ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قرآن جبکہ کرسچن سکالر ڈاکٹر ولیم کیمبل نے بائبل کو سائنس سے ثابت کرنے کے لیے اپنے اپنے دلائل دئیے ہیں۔ دوسرا مناظرہ ’اسلام اور ہندو مت میں خدا کا تصور‘ کے موضوع پر ہے جو ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندو سکالر سری سری روی شنکر کے مابین ہے۔ تیسرا اور آخری مناظرہ گوشت خوری کے موضوع پر ہے جس میں ہندوؤں کے مناظر رشمی بھائی زاویری نے حصہ لیا ہے۔ ان مناظروں میں اسلام کی حقانیت پر بہت سے علمی و عقلی دلائل قارئین کے لیے افادے کے باعث ہیں۔ کتاب کے شروع میں عرفان احمد خان صاحب نے ہاٹ لائن کےعنوان سے ابتدائیہ لکھاہے جس میں ملاؤں کے کافی لتے لیےگئےہیں۔ علما کے بارے میں اس قدر تشدد آمیز رویہ سے حقائق سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے۔(عین۔ م)
     

  • 6036 #898

    مصنف : احمد علی سراج

    مشاہدات : 19824

    مجموعہ فتاویٰ رد پرویزیت - جلد2

    (جمعرات 22 مارچ 2012ء) ناشر : جامعہ سراج العلوم دارالقرآن ڈیرہ اسماعیل خان
    #898 Book صفحات: 305

    برصغیر میں عبداللہ چکڑالوی نے سب سے پہلے انکار حدیث کے فتنہ کی تخم ریزی کی، حافظ اسلم جیراجپوری اور غلام احمد پرویز نے اس کی آبپاشی کی اور اپنے افکار و نظریات کی بنیاد انکار حدیث پر رکھی۔ چنانچہ انھوں نے علی الاعلان کہا کہ حجت شرعیہ صرف قرآن کریم ہے دینی معاملات میں حدیث حجت نہیں، اور اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ حدیث کا استہزا کیا اور اس کے لیے گستاخی کے جملے بولے۔ علمائے کرام نے فتنہ پرویزیت کا ادراک کرتے ہوئے ان کے لٹریچر کا بھرپور تعاقب کیا اور مسکت جوابات دئیے۔ تحریک رد پرویزیت کے سلسلے میں جو علمی تحقیقی کام ہوا اور ملک کےاخبارات وجرائد میں چھپا اس کی یکجا کتابی شکل اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ تاکہ علمی وتحریکی حضرات ایک مجموعے سے باآسانی استفادہ کر سکیں۔ (عین۔ م)
     

  • 6037 #897

    مصنف : احمد علی سراج

    مشاہدات : 22107

    فتنہ پرویزیت - جلد1

    dsa (بدھ 21 مارچ 2012ء) ناشر : جامعہ سراج العلوم دارالقرآن ڈیرہ اسماعیل خان
    #897 Book صفحات: 624

    برصغیر میں عبداللہ چکڑالوی نے سب سے پہلے انکار حدیث کے فتنہ کی تخم ریزی کی، حافظ اسلم جیراجپوری اور غلام احمد پرویز نے اس کی آبپاشی کی اور اپنے افکار و نظریات کی بنیاد انکار حدیث پر رکھی۔ چنانچہ انھوں نے علی الاعلان کہا کہ حجت شرعیہ صرف قرآن کریم ہے دینی معاملات میں حدیث حجت نہیں، اور اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ حدیث کا استہزا کیا اور اس کے لیے گستاخی کے جملے بولے۔ علمائے کرام نے فتنہ پرویزیت کا ادراک کرتے ہوئے ان کے لٹریچر کا بھرپور تعاقب کیا اور مسکت جوابات دئیے۔ تحریک رد پرویزیت کے سلسلے میں جو علمی تحقیقی کام ہوا اور ملک کےاخبارات وجرائد میں چھپا اس کی یکجا کتابی شکل اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ تاکہ علمی وتحریکی حضرات ایک مجموعے سے باآسانی استفادہ کر سکیں۔ (عین۔ م)
     

  • 6038 #920

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 25583

    علامہ ابن باز ؒ

    (منگل 20 مارچ 2012ء) ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
    #920 Book صفحات: 227

    شیخ ابن باز  رحمۃ اللہ علیہ 1330ھ کو سعودی عرب کے شہر الریاض میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ سولہ برس کی عمر میں شیخ صاحب کی بینائی کمزور ہونا شروع ہوئی اور تقریباً بیس سال کی عمر تک آپ بینائی سے محروم ہو گئے۔ لیکن اس محرومی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آپ سے آگے سے آگے بڑھتے رہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو بصارت سے محروم کیا تو حافظہ کی قوت اور بصیرت کی بے پناہ دولت سے مالا مال کیا۔ پیش نظر کتاب میں فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر شیخ موصوف کی زندگی کے عوام الناس سے پوشیدہ بہت سے گوشوں کو منظر عام پر لائے ہیں۔ شیخ صاحب کی علمیت کا اندازہ اس سے لگائیے کہ سعودی عرب کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے شیخ ابن باز کو عہد حاضر کے مجدد، امام فن رجال، امام حدیث، امام کرم نفس و دست، امام نصیحت، امام سماحت، امام تواضع، امام قناعت، امام تقویٰ، امام صلاح و اصلاح جیسے القابات سے نوازا۔ ایسے شخص کی زندگی یقیناً عوام و خواص کے لیے نظیر  ہے۔ اردو زبان میں علامہ صاحب کی زندگی سے متعلق اس قدر تفصیلی اور معتبر مواد سے اس سے قبل سامنے نہیں آیا۔ (عین۔ م)
     

  • 6039 #918

    مصنف : عمر سلیمان الاشقر

    مشاہدات : 29218

    جن اور شیاطین کی دنیا کتاب وسنت کی روشنی میں

    (اتوار 18 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #918 Book صفحات: 241

    فی زمانہ ہمارا معاشرہ جنات و جادو اور آسیب کے حوالے سے جعلی عاملوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ہرجگہ جادوگروں اور عاملوں کے آویزاں اشتہارات اور ان پر موجود بہت سے جانفزا نعرے عوام الناس کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ اسلام ایک فطری دین ہے جس نے ہر پیش آمدہ مسئلے کا فطری حل بھی بتایا ہے۔ جادو و جنات کے توڑ کے لیے بھی اسلامی تعلیمات نہایت جامع ہیں۔ پیش نظر کتاب میں انھی تعلیمات کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ’مکتبہ قدوسیہ‘ ہدیہ تبریک کا مستحق ہے کہ اس نے اس اہم موضوع پر کتاب و سنت کی روشنی میں عوام الناس کی رہنمائی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ کتاب میں جہاں جنات و شیاطین، جادوگروں، نام نہاد عاملوں کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے وہیں شیاطین سے بچاؤ کے طریقوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ جن، جادو، آسیب اور نظر بد کا علاج ایسے آسان اسلوب میں بیان کیا گیا ہے کہ قرآن و حدیث سے شناسائی رکھنے والا عام سا آدمی بھی ان پر عمل پیرا ہو کر جنات و شیاطین کے شر سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 6040 #917

    مصنف : حکیم محمدعمران ثاقب

    مشاہدات : 23725

    بائبل اور محمد رسول اللہ ﷺ

    (ہفتہ 17 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #917 Book صفحات: 358

    سابقہ آسمانی کتب اگرچہ مختلف ازمنہ میں تغیرات و تحریفات کا شکار ہوتی رہیں لیکن پھر بھی ان میں ایسا مواد موجود ہے جن سے آپﷺ کی عظمت شان اور رسالت و نبوت کا اثبات ہوتا ہے۔ ’بائبل اور محمد رسول اللہﷺ‘ میں حکیم محمد عمران ثاقب نے بائبل سے کوہ کنی کر کے دین اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا ہے اور عیسائیوں اور دیگر اہل مذاہب کو اپنی روحانی تشنگی بجھانے اور اس سے سیراب ہونے کی دعوت دی ہے۔ کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے بنیادی مضامین عیسی ٰ اور مروجہ اناجیل، سیدہ حاجرہ سیدنا اسماعیل اور بنی اسرائیل، تورات اور محمد رسول اللہﷺ، زبور اور محمد رسول اللہﷺ، انجیل اور محمد رسول اللہﷺاور انجیل برناباس اور محمد رسول اللہﷺہیں۔ یقیناً یہ کتاب جہاں یہود و نصاریٰ کے لیے اتمام حجت اور مسلمانوں کے ایمان میں اضافے کا باعث ہو گی۔ (عین۔ م)
     

  • 6041 #916

    مصنف : محمد بن ناصر العرینی

    مشاہدات : 21954

    تبلیغی جماعت علمائے عرب کی نظر میں

    (جمعہ 16 مارچ 2012ء) ناشر : حدیث اکیڈمی ڈیرہ غازیخان
    #916 Book صفحات: 74

    قرآن کریم اور احادیث نبویہﷺ میں تبلیغ دین کی طرف بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے۔ حضور نبی کریمﷺ نے دعاؤں کی قبولیت کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے ساتھ خاص فرمایا ہے۔ لیکن تبلیغ دین کے لیے نبوی منہاج کو سامنے رکھنا از بس ضروری ہے  اور اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کی اصلاح کا کام کیا جائے۔ زیر مطالعہ کتابچہ میں برصغیر سے اٹھنے والی تبلیغی جماعت کے طریقہ تبلیغ اور عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں محمد بن ناصر العرینی  نے تبلیغی جماعت سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس جماعت سے متعلق علمائے عرب کے اقوال و فتاوی جات کو پیش کیا ہے۔ اردو ترجمہ کے فرائض فاضل مدینہ یونیورسٹی ابو عید نے ادا کیے ہیں۔ مصنف کے مطابق تبلیغی حضرات کا دوران تبلیغ مکمل دار و مدار تبلیغی نصاب پر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے مبلغین لوگوں کی عقائد کی اصلاح کے بجائے عقائد بگاڑنے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔یہ کتابچہ جن علما کے فتاوی جات اور افادات پر مشتمل ہے ان میں شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ، شیخ صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ، علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ اور متعدد کبار علمائے کرام شامل ہیں۔ (عین۔ م)
     

  • 6042 #914

    مصنف : فضیلۃ الشیخ ممدوح الحربی

    مشاہدات : 26770

    اثنا عشریہ عقائد ونظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں

    (جمعرات 15 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ حسینیہ
    #914 Book صفحات: 525

    فی زمانہ پوری دنیا میں شیعہ حضرات کا معتد بہ طبقہ موجود ہے۔ بالائی عہدوں پر موجود ہونے کی وجہ سے شیعہ فرقہ کے حضرات اپنے عقائد و نظریات عوام الناس میں منتقل کرنے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو ان کے اصل چہرے سے آگاہ کیا جائے اور سب سے اہم یہ کہ اہالیان شیعہ کو دعوت اصلاح دی جائے۔ اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر الشیخ ممدوح الحربی نے زیر مطالعہ کتاب لکھی۔ کتاب کا نام اگرچہ ’اثنا عشریہ عقائد و نظریات‘ ہے لیکن اس میں اثنا عشریہ کے علاوہ شیعہ کے دیگر فرقوں کے مخصوص مراکز و مقامات اور مختلف عقائد کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ (عین۔م)
     

  • 6043 #913

    مصنف : شیخ عبد الرحمن بن سعد الشثری

    مشاہدات : 21136

    الشیعۃ اثنا عشریۃ کے عقائد ونظریات

    (بدھ 14 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ حسینیہ
    #913 Book صفحات: 268

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’الشیعہ اثنا عشریۃ‘ میں شیعہ کے ایک فرقہ اثنا عشریہ کے اعتقاد پر علمی انداز میں قلم اٹھایا گیا ہے۔  فاضل مصنف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ شیعہ مذہب کے بانی سے لے کر تحریف قرآن تک کے تمام عقائد پر تفصیلی مباحث پیش کی ہیں۔ مصنف نے کتاب میں اپنی نگارشات قلمبند کرتے ہوئے قدرے مختلف اسلوب اختیار کیا ہے اور شیعی عقائد سے متعلق تمام مواد کو سوالاً جواباً قلمبند کیا ہے۔ فاضل مصنف کے مطابق اس کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے تاکہ اس اسلام دشمن جماعت کا اصل چہرہ سامنے آسکے۔ (عین۔م)
     

  • 6044 #910

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 26877

    نماز باجماعت کی اہمیت

    (منگل 13 مارچ 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #910 Book صفحات: 311

    دین اسلام میں جس شدو مد کے ساتھ نماز کی فرضیت بتلائی گئی ہے اسی قدر نماز کو باجماعت ادا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نبی کریمﷺ نے متعدد عذروں کے باوجود جماعت چھوڑنے کی اجازت مرحمت نہیں فرمائی اور باجماعت نماز سے پیچھے رہنا منافقین کی علامت قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ نے تمام حالات، حتیٰ کے حالت خوف میں بھی، اس کے اہتمام کے حکم فرمایا۔ زیر مطالہ کتاب، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، نماز باجماعت کی اہمیت و فضیلت سے متعلق ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فضلی الٰہی صاحب کا خاصہ ہے کہ وہ جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کردیتے ہیں۔ یہی حال ڈاکٹر موصوف کی زیر نظر کتاب کا ہے جس کی اہمیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اس کی تیاری کے لیے انھوں نے 170 سے زائد عربی کتب سے مدد لی۔ باجماعت نماز کے فضائل، باجماعت نماز کی فرضیت، رسول اللہﷺ کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام، سلف صالحین کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام، باجماعت نماز کے بارے میں علمائے امت کا موقف اس کتاب کے اساسی موضوعات ہیں۔ اس کتاب کی افادیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ آیات و احادیث سے استدلال کرتے ہوئے معتبر تفاسیر اور شروح احادیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔ باجماعت نماز کی خاطر آنحضرت ﷺ اور سلف صالحین کے اہتمام کے واقعات معتمد سے مصادر سے لیے گئے ہیں۔ باجماعت نماز سے متعلق مختلف مکاتب فکر کے علما کے اقوال و آراء عموماً ان کی طرف منسوب لوگوں کے ہاں معتبر کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ (عین، م)
     

  • 6045 #902

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 36081

    اسوہ حسنہ ﷺ

    (پیر 12 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #902 Book صفحات: 274

    امام ابن قیمؒ کا شمار  شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کے اخص الخاص شاگردوں میں ہوتا ہے۔ امام ابن تیمیہ رحمۃاللہ علیہ کے بعد ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے پایہ کاکوئی محقق اور مسلک سلف کا کوئی ایسا شارح نہیں گزرا۔ اس کا منہ بولتا ثبوت ان کی بلند پایہ تصنیفات ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی امام صاحب کی سیرت پر لکھی جانے والی کتاب کی ملخص شکل ہے۔ جوانھوں نے ’زاد المعاد فی ہدی خیر العباد‘ کے نام سے لکھی، جس میں انھوں نے دیگر سیرت نگاروں سے الگ ایک اچھوتا اسلوب اختیار کیا۔ یہ کتاب کافی ضخیم تھی اس لیے ضروری ہوا کہ اس کا اختصا رکیا جائے اور ان تمام مباحث کو نکال دیا جائے جو علما کے مخصوصات سے ہیں تاکہ براہ راست عوام اس سے فیض یاب ہو سکیں۔ مصر کے مشہور عالم محمد ابو زید نے اس کمی کو پورا کرتے ہوئے  ’ہدی الرسول‘ کے نام سے اس کا اختصار کیا جس کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی افادیت اس اعتبار سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اس کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے والے عبدالرزاق ملیح آبادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جن کی اردو دانی میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ مصنف نے نہایت خوبصورت انداز میں دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوئے سیرت کے تمام نقوش کو قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔(عین۔ م)
     

  • 6046 #882

    مصنف : حافظ عبد الشکور شیخوپوری

    مشاہدات : 24089

    رسول اللہ ﷺ کے آنسو

    (اتوار 11 مارچ 2012ء) ناشر : مقبول بک سٹال
    #882 Book صفحات: 145

    اللہ کی رسول ﷺ  کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے موضوعاتی اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ موضوعاتی اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت کے کسی ایک موضوع سے متعلق اس کے جملہ واقعات کو جمع کر دینا۔ سیرت میں شروع شروع میں جو کام ہوا، وہ اسی منہج کے مطابق تھا۔ سب سے پہلے سیرت میں مغازی پر کتابیں لکھی گئیں۔ بعد ازاں اللہ کے رسول ﷺ کے اخلاقی اوصاف پر متسقل کتب تصانیف کی گئیں۔ غرض کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے اور آپﷺ کی شخصیت کے ہر وصف پر مستقل تصانیف موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میں مصنف نے سیرت سے ایسے جملہ مستند واقعات جمع کر دیے ہیں کہ جہاں آپﷺ کے مبارک آنسو جاری ہوئے۔ یہ کتاب اللہ کے رسول ﷺ  کی نرم دلی، خشیت، تقوی، تضرع، احساس تعلق، الفت و رحمت، مودت و محبت اور رحمۃ للعالمین جیسے اوصاف حسنہ پر ایک مستقل تصنیف کا درجہ رکھی ہے اور ایک امتی کے دل میں آپﷺ کی ذات سے تعلق کے احساس کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتی ہے۔  اللہ تعالی مولانا کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
     

  • 6047 #881

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 26097

    سیرت کے سچے موتی

    (ہفتہ 10 مارچ 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #881 Book صفحات: 594

    اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ  ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ  کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ  کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ  حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ  صاحب کی کتاب " الرحیق المختوم " کا منہج بھی یہی ہے لیکن یہ کتاب اس اعتبار سے " الرحیق المختوم " سے مختلف ہے کہ اس کتاب کو نہایت آسان فہم اور افسانوی زبان میں بیان کرنے کی بھی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے سیرت کے واقعات میں رغبت کا عنصر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولانا کو اس کار خیر پر جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
     

  • 6048 #886

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 24074

    اللہ عزوجل کی پہچان

    (جمعہ 09 مارچ 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #886 Book صفحات: 477

    دین اسلام دین توحید ہے اور توحید کی اصل معرفت باری تعالیٰ ہے۔ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے محسن ومنعم اور خالق ومالک کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات اور تعارف حاصل کرے۔ زیر تبصرہ کتاب کا اصل مقصود بھی یہی ہے۔ اس کتاب میں معرفت حق سبحانہ وتعالیٰ کے بارے کتاب وسنت کی نصوص کو حسن ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہمیں اپنے خالق ومالک حقیقی کے بارے ایسی مستند معلومات فراہم کرتی ہے کہ جس سے قلوب انسانی میں اپنے رب کی محبت اور اس کے لیے شکرگزاری کے جذبات نہ صرف پیدا ہوتے ہیں بلکہ بڑھ بھی جاتے ہیں۔ یہ کتاب توحید ربوبیت، توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات کی ابحاث کو سمیٹے ہوئے ایک عام مسلمان کے لیے اس کے رب کی حقیقی معرفت کو نہایت آسان فہم انداز میں ممکن بناتی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع معرفت خداوندباری تعالیٰ ہے اور اس موضوع پر یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے عاجز بندوں کی اس حقیر کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!(ف۔ر)
     

  • 6049 #888

    مصنف : حافظ عبد اللہ شمیم

    مشاہدات : 24334

    صحیفہ ہمام بن منبہ(اپ ڈیٹ)

    (جمعرات 08 مارچ 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #888 Book صفحات: 490

    صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضور نبی کریم ﷺ سے جو احادیث منضبط کی تھیں انہیں صحیفہ کا نام دیا گیا۔ ان صحائف میں اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا کہ احادیث کی تعداد کتنی ہے۔ مثلاً حضرت ابو ایوب انصاری ؓاور بریدہ بن حصیب ؓکے صحیفوں میں 150 سے زیادہ احادیث تھیں۔ جبکہ عبداللہ بن عمرو بن عاص اور جابر بن عبداللہ ؓ کے صحیفوں میں ایک ہزار سے زائد احادیث موجود تھیں۔ زیر نظر صحیفہ ’ہمام بن منبہ‘ بھی حضرت ابو ہریرۃ ؓکی ان روایات کا مجموعہ ہےجوانھوں نے اپنے شاگرد ہمام بن منبہ بن کامل الصنعانی کو لکھوائی تھیں۔ ’صحیفہ ہمام بن منبہ‘ اگرچہ کتب احادیث میں متعدد جگہوں میں بکھرا ہوا تھا لیکن اصل صحیفہ مفقود تھا۔ اللہ تعالیٰ محترم ڈاکٹر حمیداللہ کی قبر پر رحمت نازل فرمائے، کہ انہوں نے دمشق اور برلن کی لائبریری سے مکمل صحیفے کو دریافت کر لیا۔ اسی صحیفے کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے، جو حافظ حامد محمود الخضری اور ان کے تلمیذ حافظ عبداللہ شمیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جنہوں نے صحیفہ کے ترجمہ و تشریح اور تخریج و اضافہ کا کام نہایت عرق ریزی سے کیا ہے۔ اس صحیفہ کی کل 139 احادیث ہیں، ان میں سے 61 عقائد و ایمانیات، 46 عبادات، 9 معاملات، 17 اخلاق و آداب اور 6 متفرق مسائل سے تعلق رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس صحیفہ میں 12 قدسی احادیث بھی موجود ہیں۔(آ۔ہ)
     

  • 6050 #887

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 28843

    گناہ اور توبہ حصہ اول ودوم(اپ ڈیٹ)

    (بدھ 07 مارچ 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #887 Book صفحات: 328

    دین اسلام تقوی و طہارت اختیار کرنے ، گناہوں کی آلودگی سے بچاؤ اختیار کرنے کی پرزور تاکید کرتا ہے،کیونکہ گناہوں کی آلائش نفس کو پراگندۃ کر دیتی ہےاور گناہوں کاارتکاب اور تسلسل انسان کو اللہ تعالیٰ سے دور کر کے شیطان کا کارندہ بنا دیتا ہے اور جوںجوں گناہوں میں اضافہ ہوتاہے انسان معیار انسانیت سے گر کر جانوروں اور چوپایوں کی صف میں شامل ہوکر خود کو ذلیل و بے توقیر کر لیتاہے- محرمات کی حرمت،ان کے نقصانات کتاب وسنت میں متعدد مقامات پر بیان ہوئے ہیں، تاکہ اہل اسلام گناہوں سے بچ کر خود کو اللہ تعالیٰ کا مقرب بنالیں- زیر تبصرہ کتاب بھی اصلاح احوال کی نیت سے مرتب کی گئی ہے،جس میں گناہ کاتعارف،وعیداور انسانی زندگی پر اس کے اثرات کی وضاحت کی گئی ہے نیزگناہوں سے تائب ہونے کی فضیلت اور توبہ کے ثمرات پر بھی تفصیلی بحث موجود ہے ،یہ کتاب اصلاح نفس کے حوالہ سے ایک شاندار کتاب ہے،جس کا مطالعہ گناہوں سے نفرت اور ترک محرمات کا باعث ہوگا-(ف۔ر)
     

< 1 2 ... 239 240 241 242 243 244 245 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47898
  • اس ہفتے کے قارئین 242904
  • اس ماہ کے قارئین 894414
  • کل قارئین102454930
  • کل کتب8732

موضوعاتی فہرست