محمد اقبال کیلانی

  • نام : محمد اقبال کیلانی

نام: محمداقبال کیلانی۔

ولدیت: مولاناادریس کیلانی۔

مولانااقبال کیلانی معروف عالم دین ہیں اورکنگ سعودیونیورسٹی الریاض کے (سعودی عرب) میں پروفیسرہیں۔آپ ایک بلندپایامصنف ہیں علوم اسلامیہ پران کی گہری نظرہے۔

تصانیف وتالیفات:

مولاناکےقلم سےاب تک 20کےقریب کتابیں نکل چکی ہیں چندایک کےنام درج ذیل ہیں۔

1۔کتاب الطہارت 2۔کتاب الصلوۃ 3۔کتاب الصوم  4۔کتاب الزکاۃ 5۔کتاب الحج  6۔کتاب الجہاد 7۔کتاب اتباع السنۃ 8۔جنت کابیان 9۔جہنم کابیان۔

کیلانی خاندان نےدین کی بہت خدمت کی ہےمولاناابھی سعودیہ بھی دین کی نشرواشاعت میں مصروف کارہیں۔

حوالہ: تذکرۃالعلماء فی ترجم العلماء از عبدالرشید عراقی۔

کل کتب 34

  • 9 #215

    مصنف : محمد اقبال کیلانی

    مشاہدات : 37421

    علامات قیامت کا بیان

    (بدھ 13 جنوری 2010ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #215 Book صفحات: 263

    قیامت کا وقوع ایک ایسا یقینی امر ہے جس میں کسی بھی مسلمان کے لیے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے- لیکن قیامت کا ظہور کب ہوگا اس کے بارے میں اللہ تعالی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا،  البتہ رسول اللہ ﷺنے امت کو چند ایسی علامات سے آگاہ کیا ہے جن سے قیامت کی آمد کا سرسری اندازہ کیا جا سکتا ہے- زیر مطالعہ کتاب میں مولانا اقبال کیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں انہی علامات قیامت سے پردہ اٹھایا ہے- کتاب کی تین حصوں میں تقسیم کی گئی ہے پہلے حصے میں ان احادیث کو جگہ دی گئی ہے جن میں امت میں پیدا ہونے والے فتنوں اور گمراہیوں  مثلا شراب و زنا وغیرہ کو آشکار کیا گیا ہے – دوسرے حصے میں قیامت کی علامات صغری جن میں دولت کی فراوانی، عورتوں کی کثرت  اور برکت کا اٹھ جانا جیسی علامات کی احادیث کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے -کتاب کے تیسرے اور آخری حصے میں قیامت کے بالکل قریب ظاہر ہونے والے واقعات جن میں امام مہدی کی آمد، دجال کا ظہور اور اسی طرح کے  دیگر واقعات کو قلمبند کیا گیا ہے-
     

  • 21 #1127

    مصنف : محمد اقبال کیلانی

    مشاہدات : 25852

    نماز کے مسائل

    (جمعہ 13 جولائی 2012ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #1127 Book صفحات: 186

    نماز دین اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن ہے، اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجیے کہ سفر و حضر، حالت جنگ یا حالت امن میں بھی اس کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ پانچوں نمازوں کی ادائیگی جہاں از بس ضروری ہے وہیں نماز پڑھتے وقت اسوہ رسول کو سامنے رکھنا بھی نماز کی قبولیت کی اولین شرط ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور اس کے مسائل پر اب تک مختلف انداز سے  بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں زیر تبصرہ کتاب بھی نماز ہی کے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں محترم اقبال کیلانی صاحب نے نصوص کی مدد سے جہاں نماز کی اہمیت اجاگر کی ہے وہیں طہارت، وضو، اذان، جماعت اور مقتدی کے مسائل اپنے مخصوص انداز میں رقم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نماز تہجد، جمعہ، عیدین، خوف، کسوف اور چاشت کے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ مصنف نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ کتاب میں کوئی بھی ضعیف حدیث جگہ نہ پائے۔(ع۔م)
     

< 1 2 >

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50209
  • اس ہفتے کے قارئین 237285
  • اس ماہ کے قارئین 811332
  • کل قارئین110132770
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست