کل کتب 6858

دکھائیں
کتب
  • 201 #7289

    مصنف : حافظ ثناء اللہ مدنی

    مشاہدات : 989

    (جمعرات 09 مئی 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7289 Book صفحات: 35

    سند دین ہے، دین اسلام کا دارومدار اور انحصار سند پر ہے۔ سند ہی حدیث رسولﷺ تک پہنچنے کا واحد طریقہ ہے، نیز سند احکام شرعی کی معرفت کا واحد ذریعہ ہے۔ سند امت محمدیہ ﷺ کا خاصہ ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ اجازۃ الروایۃ‘‘استاذی المکرم محدث العصر فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ (صاحب جائزۃ الاحوذی ) کی سند حدیث اور ان اجازات پر مشتمل ہے جو انہوں نے حدیث کے عظیم اساتذہ سے حاصل کیں۔اس میں اولاً حضرت حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ نے اپنے 21 اساتذہ گرامی کے نام پیش کیے ہیں جن میں اپنے وقت کی عظیم نابغۂ عصر شخصیات کے اسمائے گرامی شامل ہیں بعد ازاں ابو القاسم محمد عبدہ الفلاح،محدث محمد عبد الحق ہاشمی ، محدث مدینہ شیخ حماد الانصاری،ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی،شیخ عبد الغفار حسن ،شیخ ابو الحسن محمد علی لکھوی ثم مدنی ،شیخ یوسف محمد السلفی رحمہم اللہ سے ملنے والی اجازات حدیث کو پیش کیا ہے۔ ص34 پر شیخ حماد الانصاری سے ملنے والی اجازہ میں مولانا عبد السلام کیلانی رحمہ اللہ ، حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ کے...

  • 202 #4830

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین

    مشاہدات : 7736

    (جمعہ 21 جولائی 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #4830 Book صفحات: 143

    اسلام نے محاسن اور اس کی اعلیٰ ترین خوبیوں میں سے سماجی اور معاشرتی آداب اور احکام بھی ہیں‘ جس کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے کے حقوق محفوظ اور ان کی حرمت‘ تقدس اور شخصیت کا احترام باقی ہے اور ہر شخص اپنے دائرہ عمل میں آزاد اور مطمئن ہے‘ ان سماجی احکامات میں سے ’’ استئذان‘‘ گھروں میں داخل ہونے اور کسی سے ملاقات کرنے کے لیے ’’ اجازت‘‘ طلب کرنا ‘‘ شریعت اسلامیہ کا خاص حکم اور ادب ہے۔ اس معاملہ میں  بڑے‘ چھوٹے‘ علماء اور جہلاء‘ سلاطین اور رعایا‘ ماں اور باپ‘ والدین اور اولاد‘ بالغ ونابالغ‘ مردوخواتین اور محرم ونامحرم سب برابر ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسی مسئلے کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اور مصنف نے بڑی تحقیقی نظر سے کتاب وسنت کے جامع احکامات کی ایسی دل نشین تشریح فرمائی ہے کہ یہ اہم ترین مسئلہ بخوبی واضح ہو کر ہر عالم وجاہل کے لیے آسان اور عام فہم ہو گیا ہے۔ اس کتاب کو آسان سے آسان تر لہجے اور زبان میں پیش کیا گیا ہے اور  اس کی فصل...

  • 203 #996

    مصنف : احمد بن سلیمان العرینی

    مشاہدات : 24665

    (بدھ 16 مئی 2012ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #996 Book صفحات: 107

    دین اسلام نے انسانوں کی اجتماعی اور انفرادی بھلائی کا بہت زیادہ اہتمام کیا ہے۔ تمام معاشروں میں عزیز و اقربا اور رشتہ داروں کے ہاں آنا جانا پڑتا ہے۔ اسلام نے اس سلسلہ میں بھی بعض اخلاقیات کو ملحوظ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی سے بچا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کا حکم فرمایا ہے۔ اس لحاظ سے گھروں میں داخل ہونے سے قبل اجازت طلب کرنا نہایت ضروری امر ہے۔ پیش نظر کتاب میں اسی بات کو بڑے واضح اور آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس حوالے سے نہایت فائدہ مند ہے کہ اس موضوع کو الگ کتابی شکل میں کسی اور جگہ پیش نہیں کیا گیا۔(ع۔م)
     

  • 204 #1350

    مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

    مشاہدات : 8574

    (منگل 02 جولائی 2013ء) ناشر : رحمانی اکیڈمی، گاندھی نگر،ممبئی
    #1350 Book صفحات: 60

    اسلامی شریعت کے جملہ احکام وقوانین منزل من اللہ ہیں، چاہے وحی جلی قرآن مجید میں اس کا بیان ہو یا وحی خفی حدیث رسول ﷺ میں اس کا ذکر ہو، ہر ایک رب العالمین کی جانب سے  نازل شدہ ہے۔ چنانچہ عقائد، عبادات، اخلاق ومعاملات وغیرہ سے متعلق تمام مسائل میں اسلام نے ہمیں واضح راہنمائی دی ہے۔ اور نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ میں اس کے واضح عملی نقوش موجود ہیں۔ اس کے جملہ احکام وفرامین میں عبادات کا معاملہ بے حد اہم ہے،معمولی سی غلطی ہماری عبادات کے فاسد اور باطل ہونے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اس لیے جب تک قرآن وحدیث میں اس کا ثبوت نہ ہو اور نصوصو شرعیہ سے اس کی وضاحت نہ ملتی ہو اس وقت تک وہ قابل عمل نہیں ہوسکتے۔عبادات کے جملہ مراسم میں ایک اہم ترین عبادت ذکر ودعا بھی ہے جس کے متعلق قرآن وحدیث میں تفصیلی احکامات موجو دہیں۔لیکن ذکر ودعا کے باب میں اہل تصوف اور گمراہ فرقوں اور جاہل عوام نے اتنی بدعتیں داخل کردیں  کہ لوگوں نے اسے اصل دین اور صحیح عبادت تصورکرلیا۔ حتیٰ کہ اجتماعی ذکر ودعا کی محفلوں کا  انعقاد کیا جانے  لگا۔ جس بات کا ثبوت نہ تو قرآن وحدیث میں ملتا...

  • 205 #518

    مصنف : حبیب الرحمن

    مشاہدات : 57379

    ( )

    (بدھ 13 فروری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #518 Book صفحات: 35

    انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا چوبیسواں اور...

  • 206 #4819

    مصنف : ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی

    مشاہدات : 7415

    (پیر 18 ستمبر 2017ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
    #4819 Book صفحات: 123

    اسلام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام ہے جو ہر اعتبار سے محفوظ ہے۔ اس کے احکام وفرامین کا مستقل سر چشمہ قرآن مجید اور سنت مطہرہ ہے۔ فقہ الاحکام کا ذخیرہ عہد نبوی اور خلافت راشدہ میں حجاز کی حدود سے نکل کر افریقا اور ایشیاء کے متعدد اقالیم میں نو مسلم افراد اور اقوام کی ہمہ نوع رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا دکھائی دیتا ہے۔بسا اوقات تمدن کے ارتقاء‘ مقامی عرف کے تقاضے اور حالات کے اقتضا سے ایسے مسائل بھی سامنے آتے ہیں کہ جن میں کوئی متعین نص موجود نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں فقیہ کتاب وسنت سے مستنیر حکمت‘ تدبر اور غور وفکر سے کام لیتے ہوئے ایسی قیاسی رائے ظاہر کرتا ہے جو نصوص کے مزاج سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔اور اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس کتاب کو بہت سلیقے اور عمدگی سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں اجتہاد کے تصور‘ آغاز اور ارتقاء کے حوالے سے بہت مفید اور مستند معلومات ہیں۔ اس میں اجتماعی اجتہاد پر خاطر خواہ کلام کیا ہے اور قیاس‘ استحسان‘ مصالح مرسلہ‘ استقراء‘ اس...

  • 207 #4748

    مصنف : مفتی ضیاء الرحمٰن

    مشاہدات : 18352

    (جمعرات 07 ستمبر 2017ء) ناشر : المنہل کراچی
    #4748 Book صفحات: 262

    کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور بنیادی شرط ہے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے عربی زبان کی گرامر صرف نحو کی اہمیت محتاجِ تعارف نہیں۔ عربی زبان میں صرف ونحو کی حیثیت محض گرامر کی نہیں‘ بلکہ مستقل فن کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوائے عربی کے دیگر زبانوں میں مستقل طور پر گرامر کے ائمہ کا وجود نہیں ملتا‘ جب کہ عربی زبان میں خاص اس لقب سے کئی ائمہ وعلماء متصف ہیں اور جس قدر صرف ونحو پر لکھا گیا اتنا کسی اور زبان کی گرامر پر نہیں لکھا گیا ۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی عربی زبان کی گرامر پر مشتمل ہے۔ اس میں نحو میر کے مضامین کو اسی ترتیب پر قدرے تبدیلی کے ساتھ اسباق کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ ہر سبق کا آسان اور دل نشین خلاصہ مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے‘ اس کتاب میں آسانی سے مشکل کی طرف بتدریج بڑھنے کے طریقے کو اپنایا گیا ہے۔ہر سبق کا آغاز مختلف چارٹ اور مجموعات سے  کیا گیا ہے اور پھر ان کی روشنی میں سبق کی تشریح کی گئی ہے۔ ہر سبق کے آخر میں اہم باتوں اور مضامین کو سوالات کی صورت میں تمرین کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔اجراء کے سلسلے میں...

  • 208 #5823

    مصنف : محمد الیاس بن عبد اللہ گڈھوی

    مشاہدات : 27187

    (پیر 08 جولائی 2019ء) ناشر : ادارۃ الصدیق ڈابھیل گجرات انڈیا
    #5823 Book صفحات: 139

    علومِ نقلیہ کی  جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی  حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک  رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ  علومِ عربیہ میں علم  نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے  وہ سب سے پہلے  نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج  ہوتا ہے   کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک  اس علم کے بغیر  حاصل نہیں ہو سکتا  یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی  مقام ہے جو کھانے میں نمک کا  ہے ۔  قرآن وسنت  اور دیگر عربی علوم  سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم  ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی  اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہ...

  • 209 #6715

    مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

    مشاہدات : 6459

    (ہفتہ 28 مئی 2022ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
    #6715 Book صفحات: 50

    قانون اسلامی ، اختصاصی مطالعہ کورس ۔چوبیس درسی اکائیوں پر مشتمل اس کورس  کو  مختلف  سکالرز نے مرتب کیا  اور شریعہ اکیڈمی  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد نے تقریبا بیس سال قبل  اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔یہ کورس بنیادی طور پر علم اصول فقہ کے اختصاصی مطالعے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد علم اصول فقہ کے جملہ مباحث کو عام فہم انداز میں طلبہ کے ذہن نشین کرانا ہے۔ پانچوں مکاتبِ فقہ کےبنیادی اصولوں کا تقابلی مطالعہ بھی اس میں شامل ہے۔ اسی طرح مناہج اجتہاد، قواعد فقہیہ اور تقنین (فقہی احکام کی ضابطہ بندی) کے موضوعات بھی کورس کا حصہ ہیں۔ چوبیس درسی اکائیوں پر مشتمل اس کورس میں کوشش کی گئی ہیں کہ اصول فقہ کے مباحث کی ضروری تفصیلات مثالوں کے ساتھ پیش کر دی جائیں۔ رسرچ  سکالرز کے افادہ  اور نیٹ پر  محفوظ کرنے کی غرض سے اسے کتاب وسنت سائٹ پر  پبلش کیا گیا ہے۔اس کورس کے کل 24 اجزاء ہیں۔  جزءاول (علم اصول فقہ: ایک تعارف (حصہ اول ) اور  بیسواں جزء (فقہ حنفی وفقہ مالکی ) دستیاب نہیں ہوسکے ۔(م۔ا)...

  • 210 #2335

    مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

    مشاہدات : 48818

    (جمعہ 06 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #2335 Book صفحات: 435

    جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ا...

  • 211 #5002

    مصنف : عبید اللہ طاہر فلاحی مدنی

    مشاہدات : 13440

    (اتوار 17 دسمبر 2017ء) ناشر : المنار پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
    #5002 Book صفحات: 160

    اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھیلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احادیث رمضان و روزہ‘‘ عبید اللہ طاہر مدنی کی ہے جس میں رمضان اور روزوں کے فضائل و احکام سے متعلق مستند احادیث کومختصر تشریح کے ساتھ جمع کیا ہے۔ یہ مفید اور قیمتی کتاب کے ساتھ ساتھ انفرادی مطالعے کے لیے بھی مفید ہے اور اجتماعی مطالعے کے لیے بھی بہت کار آمد ہے۔ موضوع کی مناسبت سے مولانا محمد طاہر مدنی صاحب کی ایک مختصر اور قیمتی تحریر بھی کتاب میں شامل کی ہوئی ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور مؤلف و ناشر کے لیے باعث اجر و ثواب...

  • 212 #296

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 26076

    (جمعرات 09 جنوری 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #296 Book صفحات: 224

    يورپ کے مستشرقین کی نقالی میں ہمارے ہاں بھی بہت سے ایسے متجددین پیدا ہوچکے ہیں جو حدیث وسنت کی تاریخیت ،حفاظت اور اس کی حجیت کو مشکوک اور مشتبہ قرار دے کر اس سے انحراف کی راہ نکالنے میں ہمہ تن گوش ہیں-کبھی تدوین حدیث کے عمل کو تیسری صدی ہجری کی پیداوار قرار دیا جاتا ہے تو کبھی صحابہ کرا م کی احتیاطی تدابیر کو بنیاد بنا کر حدیث میں تشکیک پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-اس سلسلے میں صحیح بخاری وصحیح مسلم پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا-اسی سلسلے کی ایک کڑی مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب ''مذہبی داستانیں'' ہے-جس میں صحیح بخاری ومسلم کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے محدثین کرام اور بعض صحابہ کرام بالخصوص حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن، حضرت حسین وغیرہ شامل ہیں، کے بارے میں اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا گیا - زیر نظر کتاب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے خالص علمی اور تحقیقی انداز میں تمام  اعتراضات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے صحیح بخاری وصحیح مسلم کی ان تمام روایات کا دفاع کیا ہے جن کو '' مذہبی داستانیں'...

  • 213 #1256

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 26560

    (جمعہ 28 ستمبر 2012ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1256 Book صفحات: 226

    صحیح بخاری و صحیح مسلم سے متعلق امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کے بعد یہ صحیح ترین کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے بارے علمائے امت کا یہ حکم بلاوجہ نہیں ہے احادیث کا اکثر و بیشتر ذخیرہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کے دور میں مشہور تھا اسی ذخیرہ سے انہوں نے صحیح احادیث پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔ ایک ایک حدیث اور ہر ایک کی سند کی خوب چھان پھٹک کی، خوب تحقیق و تدقیق کے بعد صحت کا یقین ہوا تو اپنی کتب میں درج کیا۔ اس کے بعد سیکڑوں محدثین کی نظریں ان پر مرتکز رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو امت مسلمہ سے تلقی بالقبول حاصل ہوا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے درایت و عقل کے حوالے سے صحیح احادیث کے رد کرنے کا شاخسانہ کھڑا کیا تو کسی نے صحیح بخاری و مسلم پر بلا جواز عمل جراحی کا شوق پورا فرمایا۔ اس بہتی گنگا میں مولانا حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے بھی ہاتھ دھونا اپنا فرض سمجھا انہوں نے ’مذہبی داستانیں‘ نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث پر شدید نکتہ چینی کی بلکہ انہوں نے صحیح بخاری کو نامکمل کتاب قرار دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ امت مسلمہ کا اسے ح...

  • 214 #3191

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 16970

    ( )

    (جمعرات 07 جنوری 2016ء) ناشر : ضیاء السنہ ادارۃ الترجمہ و التالیف، فیصل آباد
    #3191 Book صفحات: 242

    خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی﷫(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد...

  • 215 #1851

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 15356

    dsa (اتوار 17 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #1851 Book صفحات: 243

    خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم  شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ  کے لیے  اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر  علامہ شیخ ناصر الدین البانی﷫(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے  جنہوں نے  ساری زندگی شجرِ حدیث کی  آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے  تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ  پر عبور واستحضار رکھتے  تھے ۔آپ کی  شخصیت مشتاقان علم وعمل  کے لیے  نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی  علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی  محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ  دین کے لیے  ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات  میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ  البانی  نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ  پرکھ&...

  • 216 #4202

    مصنف : ابو مسعود ندوی

    مشاہدات : 23955

    (اتوار 08 جنوری 2017ء) ناشر : منشورات، لاہور
    #4202 Book صفحات: 134

    علم حدیث کی اصطلاح میں ’حدیث قدسی رسول اللہﷺ سے منسوب اس روایت کو کہتے ہیں جس میں رسول اللہﷺ روایت کو اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہیں، یعنی اس کی سند اللہ تعالیٰ تک بیان کی جاتی ہے۔ حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کے لیے ”متکلّم“ کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ملا علی قاری حدیث قدسی کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حدیث قدسی اسے کہتے ہیں جس کی روایت رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے فرمائی ہے کبھی حضرت جبریل کےواسطہ سے اور کبھی وحی الہام یا خواب کے ذریعہ سے اور آپﷺ نے اپنے الفاظ میں وہ مفہوم ادا فرمایا ہے۔ احادیث قدسیہ کو جمع کر کے الگ مؤلفات تیار کرنے کے لیے مختلف زمانوں میں مختلف عُلماء کرام نے حسب معمول بہت جان ریزی سے کام لیا ہے، اور مختلف کتابیں مرتب کی ہیں، اُن میں سے کچھ تو ایسی ہیں جن میں صرف روایات مذکور ہیں، اور کچھ ایسی ہیں جن میں روایات اپنے اصل مصادر کے حوالہ جات کے ساتھ مذکور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احادیث قدسی‘‘ علماء کی ایک کمیٹی کا احادیث کی مشہور ترین مجموعوں موطا امام اور صحاح ستہ سے قدسی روایات اخذ کے جمع کردہ...

  • 217 #6700

    مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

    مشاہدات : 13821

    ( )

    dsa (جمعرات 05 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6700 Book صفحات: 777

    کتاب’’ شرح السنۃ‘‘ محی السنہ ابومحمدالحسین بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوی (المتوفى: 516ھ) کی تصنیف ہےیہ کتاب کتب حدیث  میں احادیث پر مشتمل  بہترین ذخیرہ ہے  اس میں  مشکلات وغرائب اور فقہی مسائل کا مفصل ذکر ہے ۔نیز  احادیث کی مشکلات کا حل اور غریب الفاظ کی تفسیر کی گئی ہےشاہ عبد العزیز  محدث دہلوی  رحمہ اللہ کے بقول یہ کتاب فقہ الحدیث اور توجیہ المشکلات میں نہایت کافی وشافی ہےیہ عظیم کتاب چونکہ عربی   ہے ادارہ نصار السنہ ،لاہور نے  7جلدوں میں  ا س کااولین  اردو ترجمہ تحقیق وتخریج کے ساتھ  شائع کرنے  کی سعادت  حاصل کی ہے ۔سلیس اردو ترجمہ  مولانا ابو ثمامہ محمد عبد اللہ سلیم  حفظہ اللہ اور تحقیق وتخریج کی سعادت فضیلۃ الشیخ ابو القاسم محمد محفوظ اعوان حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)

  • 218 #6786

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 5783

    (ہفتہ 10 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تحفظ حدیث فاؤنڈیشن
    #6786 Book صفحات: 162

    بعض احادیث ایسی ہیں جو دیکھنے میں متعا رض ہوتی ہےعام قاری کو سمجھنے میں مشکلات ہوتی ہے۔بعض لوگ سرسری طور پر احادیث کے مطالعہ کے بعد جب انہیں حدیث کے صحیح معنی آشکارا نہیں ہوتے تو وہ جھٹ سے اسے قرآن مجید کیخلاف یادو صحیح احادیثوں کو متصادم قرار دے کر باطل ہونے کا فتویٰ دیتے ہیں جو کہ جہالت اور انکار حدیث کی سازش میں ہاتھ بٹانے کے مترادف ہے۔ائمہ حدیث  نے اس موضوع پر مستقل تصانیف  لکھی ہیں  اور  تطبیق کے اصولوں کو واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتا ب ’’ احادیث متعارضہ  اور ا ن کا حل ‘‘ مولانا محمد حسین میمن حفظہ اللہ  کی تصنیف  ہے انہو ں اس کتا ب میں   دو  بظاہر متضاد احادیث میں تطبیق دی ہے اور ثابت کیا ہےکہ کوئی بھی صحیح حدیث آپس میں  اور صحیح حدیث قرآن مجید کے خلاف نہیں ہوتی یہ صرف اور صرف ذہنوں کا غمار اور پسماندہ  سوچوں کا نتیجہ ہے۔یہ کتاب صحیح احادیث کی پاکیزہ تعلیمات کے درمیان ظاہری تعارض کےبہترین حل کا مستند ذخیرہ ہے۔(م۔ا)

  • 219 #3335

    مصنف : سید حامد عبد الرحمن الکاف

    مشاہدات : 5949

    (بدھ 10 فروری 2016ء) ناشر : دار الدعوۃ السلفیہ، لاہور
    #3335 Book صفحات: 50

    زیر تبصرہ کتابچہ"احادیث مزارعت کا ایک مطالعہ، حقوق کے سلسلے میں اسلام کا قاعدہ کلیہ" محترم  جناب السید حامد عبد الرحمن الکاف صنعاء، یمن کے ان دو مقالات پر مشتمل ہے، جو اس سے پہلے ہفت روزہ "الاعتصام" میں بالاقساط چھپ چکے تھے۔چنانچہ مولف کی خواہش پر انہیں کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا جو اس وقت آپ کے سامنے ہیں۔ان میں سے پہلا مقالہ ان احادیث مزارعت کے مطالعہ وتحقیق پر مشتمل ہے جو کتب احادیث میں پائی جاتی ہیں اور جن میں بظاہر کچھ تعارض سا نظر آتا ہے۔علمائے کرام نے ان کے درمیان جمع وتطبیق کی کئی صورتیں بیان فرمائی ہیں، جن سے بادی النظر میں محسوس ہونے والا یہ تعارض دور ہوجاتا ہے اور مسئلہ ایک واضح شکل میں سامنے آ جاتا ہے۔تاہم سطح بین قسم کے لوگ پھر بھی  ان روایات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور دوسروں کو مغالطے میں ڈالنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے مزارعت کے مطلقا عدم جواز کا فتوی جاری کر دیتے ہیں۔کتابچے میں دوسرا مقالہ "حقوق کے سلسلے میں اسلام کا قاعدہ کلیہ" کے عنوان سے ہے ، جس میں شورائی نظام اور عصر حاضر میں اس کی اہمیت پر روش...

  • 220 #866

    مصنف : مرزا عمران حیدر

    مشاہدات : 35620

    (جمعرات 16 فروری 2012ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #866 Book صفحات: 181

    قرآن مقدس کے بعد احادیث نبویہ دین اسلام کا دوسرامعتبر ذریعہ ہے ۔دین اسلام  کے یہ دو اصل بڑے ماخذ ہیں ، اس اہمیت کے پیش نظر صحابہ کرام  ،تابعین و تبع تابعین اور علماء و محدثین جیسے قرآن حکیم کو سینوں میں محفوظ کیا ،اسی طرح ذخیرہ حدیث کوحفظ وتحریر اوردرس و تدریس کے ذریعہ محفوظ و مامون بنایا اور قبول حدیث کے ایسے حتمی اور معتبر اصول وضع  کیے کہ احادیث نبویہ میں اختراع اوروضع احادیث کا خاتمہ ہوگیا ۔پھر علما و محدثین نے فقہ و اجتہاد سے شرعی مسائل مستنبط کیے اور کتاب وسنت کے دلائل سے مسائل اخذ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع کیے ،جن کی راہنمائی سے اصل مسئلہ تک رسائی ممکن ہوئی اور علمائے سلف کی ان کاوشوں سے تاویلات وتحریفات اور احادیث نبویہ میں تشکیکات پیدا کرنے والوں کےاہداف متاثر ہوئے اور ایسے فتنہ گروں کو ہر دور میں سخت پسپائی اورندامت کا سامنا کرنا پڑا۔ان متجددین کا اصل ہدف احادیث میں شکوک و شبہات پیداکر کے دین کے اس  دوسرے بڑے ماخذ کو بے اثر کر کے اپنی من مانی تاویلات اور فکری کجی کو ایک باقاعدہ دین کی شکل دینا تھا ۔لیکن نہ یہ بازیگر اپنی اس مہم جوئی میں ماضی میں کامیاب...

  • 221 #225

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 30412

    (ہفتہ 16 جنوری 2010ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #225 Book صفحات: 172

    اس وقت پوری دنیا خصوصاً برصغیر پاک وہند میں فقہ حنفی کو خاصی پذیرائی حاصل ہے اور بلاتردد فقہ حنفی کی مشہور کتاب 'الہدایۃ' کو کتاب وسنت کا نچوڑ قرار دیا جاتا ہے-  یہ دعوی کس حد تک درست ہے ؟ اور کیا 'ہدایۃ' فی الواقع قرآن کی طرح ہے؟  اس کا شافی اور تسلی بخش جواب ہمیں اس کتاب میں ملے گا-  جس میں ''الہدایۃ''  میں بیان کردہ من گھڑت روایات، اوہام الہدایۃ اور صاحب ہدایۃ کی تضاد بیانیاں جیسے متعدد موضوعات پر قلم اٹھاتے ہوئے اس کی مکمل فنی وتحقیقی حیثیت آشکارا کی گئی ہے-  اصل میں اب سے  کچھ عرصہ قبل مولانا محمد یوسف جے پوری نے 'حقیقۃ الفقہ' کے نام سے کتاب لکھی جس میں احادیث ہدایۃ پر نقد وتبصرہ کیا گیا تھا جس پر ایک حنفی عالم نے ماہنامہ 'البینات' میں ایک لمبا چوڑا مضمون لکھ مارا جس کےجواب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے استحقاق حق اور ابطال باطل کا فرض ادا کرتے ہوئے تفصیلی مضامین قلمبند کیے – زیر مطالعہ کتاب کچھ حک واضافہ کے ساتھ انہی مضامین کی یکجا صورت ہے- کتاب کے مطالعے  سے آپ کو...

  • 222 #17

    مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

    مشاہدات : 26149

    (جمعہ 28 نومبر 2008ء) ناشر : تنظیم الدعوۃ الی القرآن والسنۃ، راولپنڈی
    #17 Book صفحات: 125

    دين اسلام كى ماننے والوں میں مختلف گروہ پائے جاتے ہیں-ہر گروہ کے پاس اپنی سچائی کے لیے دلائل اور براہین موجود ہیں لیکن سچا اور کھرا اس کو سمجھا جائے گا جو قوی دلیل کے ساتھ گفتگو کرے-بڑوں کی باتوں اور کثرت افراد کو دلیل بنانا کوئی اصول نہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ جب مشرکین کو تبلیغ فرماتے تو وہ بھی اپنے حق میں جو دلیل پیش کرتے وہ یہی ہوتی تھی کہ ہمارےآباؤ اجداد یوں کیا کرتے تھے یا یہ کام کرنے والے اتنی بڑی تعداد موجود ہیں اور تم نہ کرنے کے کہنے والے تھوڑی تعداد میں ہو-اسی لیے دین اسلام اطاعت اور اتباع کا حکم دیتا ہے تقلید جامد کا نہیں یہ وجہ ہے کہ دین اسلام ہر دورمیں مسلمانوں کی راہنمائی کر سکتا ہے جب اس میں اجتہاد کا دروازہ کھلا رہے گا اور تقلید کا دروازہ بند رہے گا-مصنف نے اس کتاب میں مختلف فقہی مسائل کے تذکرے کے ساتھ مختلف کوتاہیوں کی طرف اشارہ کیا ہے-خاص طور پر نبوت ورسالت کا مقصداور انبیاء کی دعوت کا مقصد اور اس کے مقابلے میں پائی جانے والی اس دور کے کافروں کی تقلید اور آج کے مسلمانوں کی اپنے علماءتقلید کو سمجھانے کی کوشش کی ہے-اس کے لیے مختلف فقہی مسائل مثلا فاتحہ خلف الامام،رفع ال...

  • 223 #5011

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 7914

    (منگل 26 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبۃ السنہ الدار السلفیہ، کراچی
    #5011 Book صفحات: 48

    اسلام میں حسن اخلاق کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔نبی کریمﷺ نے مسلمانوں کو حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی پر زور ترغیب دی ہے۔ رسول کریم ﷺنے فرمایا:” قیامت کے روز میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے۔“ حسن اخلاق انسان میں بلندی اور رفعت کے جذبات کا مظہر ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں پستی کے رجحانات بھی پائے جاتے ہیں جنہیں رذائل اخلاق کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل حیوانی جذبات ہیں۔ چنانچہ جس طرح حیوانوں میں کینہ ہوتا ہے۔ انسانوں کے اندر بھی کینہ ہوتا ہے۔ حیوانوں کی طرح انسانوں میں بھی انتقامی جذبہ اور غصہ ہوتا ہے۔ اسے اشتعال دیا جائے تو وہ مشتعل ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں اخلاقی بلندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بدخلقی کے ذیل میں آتی ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان پر کنٹرول کیا جائے۔ غصہ ، انتقام ، عداوت ، تکبر کے جذبات پر قابو پایا جائے اور تحمل و برداشت اور عاجزی و انکساری کو شعار بنایا جائے۔ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کے نفس کی تہذیب ہوگی، اس کے اخلاق سنوریں گے۔ وہ اللہ کا بھی محبوب بن جائے گا اور خلق خدا بھی اس سے مح...

  • 224 #5517

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 6706

    01

    dsa (جمعہ 18 مئی 2018ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #5517 Book صفحات: 312

    ختمِ نبوت، پیارے رسول اللہ ﷺکا اعزاز بھی ہے اور امتیاز بھی۔ یہ آپ ﷺ کی عظمت و شوکت کی دلیل بھی ہے اور آپ ﷺ کی امت کا شرف و افتخار بھی۔ پہلے تمام نبی اور رسول﷩ خاص وقت، خاص علاقے اور خاص قوم و قبیلہ کی طرف مبعوث ہوئے اور اپنا اپنا وقت گزار کر رخصت ہوتے رہے، بلکہ یوں بھی ہوا کہ ایک ایک وقت میں، ایک ایک علاقے اور قوم میں ایک سے زائد نبی و رسول مبعوث ہوتے رہے۔ جب کہ امام الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ پہلے انبیاء و رسل کی طرح مخصوص عہد، مخصوص قوم اور مخصوص علاقے کی بجائے اپنی بعثت کے وقت سے لے کر تاقیام قیامت ہر عہد اور علاقے کے ہر ذی نفس جن و بشر کے لئے ہادی و رہبر کی حیثیت سے مبعوث ہوئے۔دین تو حضرت آدم کے وقت سے ’’اسلام‘‘ ہی رہا البتہ شریعتیں ہر نبی و رسول کی مختلف رہی ہیں۔ چنانچہ ایک نبی دنیا سے رخصت ہوتا تو دوسرا اس کی جگہ (یا بعد) آ جاتا تھا، مگر جب آقائے مکی و مدنی ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ پر دین کومکمل واتم کر دیا گیااورآپ ﷺ کو ’’خاتم النبیین‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ختم نبوت کا تاج، پیارے رسول ا...

  • 225 #157

    مصنف : حکیم محمد صفدر عثمانی

    مشاہدات : 18444

    (منگل 26 مئی 2009ء) ناشر : ادارہ تحقیقات عثمانیہ،گوجرنوالہ
    #157 Book صفحات: 80

    ہمارے ہاں اختلافی مسائل میں سے ایک انتہائی اہم متنازعہ مسئلہ طلاق ثلاثہ کا ہے جس میں ہر دو گروہ اپنے اپنے دلائل کے مطابق الگ الگ آراء رکھتے ہیں اس سلسلے میں دیوبند کے معروف عالم سرفراز صفدر صاحب نے ''عمدۃ الاثاب'' نامی رسالہ تحریر کیا جس میں ایک مجلس کی تین طلاق کے تین واقع ہو جانے کو بدلائل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے – زیر نظر کتاب میں ابوالانعام صفدر عثمانی صاحب  نے ، جو کہ پہلے سرفراز صاحب ہی کے ہمنوا تھے، موصوف کی طرف سے پیش کیے جانے والے تمام دلائل کا علمی وتحقیقی انداز میں جواب پیش کیا ہے- مصنف نے سیدنا عمر ؓکے طلاق ثلاثہ سے متعلق فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے اس سلسلے میں احادیث پروارد کیے جانے والے اعتراضات کا کافی وشافی جواب پیش کر کےکتاب وسنت کے اصل مؤقف کی جانب راہنمائی کی ہے۔

     

< 1 2 ... 6 7 8 9 10 11 12 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34797
  • اس ہفتے کے قارئین 557200
  • اس ماہ کے قارئین 1610700
  • کل قارئین110932138
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست