#5002

مصنف : عبید اللہ طاہر فلاحی مدنی

مشاہدات : 13480

احادیث رمضان و روزہ

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7200 (PKR)
(اتوار 17 دسمبر 2017ء) ناشر : المنار پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھیلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احادیث رمضان و روزہ‘‘ عبید اللہ طاہر مدنی کی ہے جس میں رمضان اور روزوں کے فضائل و احکام سے متعلق مستند احادیث کومختصر تشریح کے ساتھ جمع کیا ہے۔ یہ مفید اور قیمتی کتاب کے ساتھ ساتھ انفرادی مطالعے کے لیے بھی مفید ہے اور اجتماعی مطالعے کے لیے بھی بہت کار آمد ہے۔ موضوع کی مناسبت سے مولانا محمد طاہر مدنی صاحب کی ایک مختصر اور قیمتی تحریر بھی کتاب میں شامل کی ہوئی ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور مؤلف و ناشر کے لیے باعث اجر و ثواب بنائے۔ آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

11

عرض مرتب

12

مقدمہ: مولانا ولی اللہ مجید قاسمی

14

رمضان المبارک کیسے گزاریں؟ مولانا طاہر مدنی

16

فرض روزوں کے فضائل و احکام

20

نفل روزوں کے فضائل و احکام

47

روزوں کے عمومی احکام

71

سحری

87

افطار

92

وہ ایام جن میں روزہ رکھنا منع ہے۔

98

تراویح

106

اعتکاف

125

صدقۂ فطر

140

عید الفطر کے احکام و آداب

146

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67726
  • اس ہفتے کے قارئین 150127
  • اس ماہ کے قارئین 150127
  • کل قارئین111757455
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست