#5823

مصنف : محمد الیاس بن عبد اللہ گڈھوی

مشاہدات : 27889

اجراء نحو و صرف مع اصطلاحات نحویہ

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3475 (PKR)
(پیر 08 جولائی 2019ء) ناشر : ادارۃ الصدیق ڈابھیل گجرات انڈیا

علومِ نقلیہ کی  جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی  حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک  رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ  علومِ عربیہ میں علم  نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے  وہ سب سے پہلے  نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج  ہوتا ہے   کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک  اس علم کے بغیر  حاصل نہیں ہو سکتا  یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی  مقام ہے جو کھانے میں نمک کا  ہے ۔  قرآن وسنت  اور دیگر عربی علوم  سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم  ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی  اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ  اول  سے لے کر اب  تک نحو وصرف  پرکئی کتب  اور ان کی شروح  لکھی  کی جاچکی ہیں  ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اجراء نحو وصرف مع اصطلاحات نحویہ‘‘ محمد الیان بن عبد اللہ گڈھوی (مدرس مدرسہ دعوۃ الایمان،گجرات ،ہند) کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب کو چارمرحلوں میں تقسیم کیا ہے ۔پہلا مرحلہ کلماتِ  ثلاثہ کی شناخت ۔دوسرا مرحلہ اعراب اور وجوہِ اعراب کا ہے ۔تیسرا مرحلہ ترکیبی اجزاء یعنی کلمہ کےسیاق وسباق سے تعلق کا  ہے ،یعنی ہر کلمے کا اپنے ماقبل ومابعد سےکیا ربط ہے۔ چوتھا مرحلہ ا قسامِ جملہ  یعنی جملہ اسمیہ ،فعلیہ وغیرہ۔یہ کتاب عربی عبارات پر عبور حاصل کرنے  کےلیے بے حد مفید ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ حضرت مولانا عبد اللہ صاحب کا پودردی دامت برکا تہم

8

تقریض حضرت مولانا محمد علی صاحب بجنوری مد ظلہ

9

تقریظ حضرت مفتی ابو بکر صاحب پٹنی مد ظلہ

11

پیش لفظ

13

اس کتاب سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟

17

مرحلہ اولیٰ( کلمہ کے اسم، فعل اور حرف اور ان کے متعلقات کی تعیین)

 

اسم کے اہم سوالات

20

اسم کی علامات

21

معرب ومبنی

21

منصرف غیر منصرف

23

اسم غیر متمکن کی قسمیں

23

معرفہ ونکرہ

27

مذکر مونث

28

واحد ، تثنیہ، جمع

29

جمع قلت وجمع کثرت ،جمع سالم، جمع مکسر

29

اسم متمکن کی سولہ قسمیں

31

اسماء عاملہ

34

توابع

35

فعل کے اہم سوالات

38

علامات فعل

39

معرب ومبنی

39

معروف مجہول، لازم ومتعدی

40

فعل متعدی کے اقسام

40

حروف ناصبہ وجازمہ، اعراب فعل مضارع

41

افعال ناسخہ

42

افعال مدح وذم، افعال تعجب

43

افعال ثلاثی ورباعی، مجرد ومزید فیہ

43

ملحق برباعی ، مجرد ومزید فیہ

44

ہفت اقسام

45

حروف کے اہم سوالات

46

علامات حرف

47

حروف عاملہ

47

حروف عاملہ در اسم

48

حروف عاملہ در فعل، حروف غیر عاملہ

49

حروف معانی

50

مرحلہ ثانیہ( کلمے کے مرفوع، منصوب اور مجرور کی تعیین)

 

مرفوعات

63

منصوبات

64

مجرورات

65

مرحلہ ثالثہ(کلمے کے ماقبل ومابعد سے تعلق کی وضاحت)

 

اجزاء جملہ اسمیہ وفعلیہ کی پہچان

69

اسم اشارہ ومشارالیہ

70

فعل، فاعل

70

مبتداء خبر

71

موصوف ،صفت، مضاف، مضاف الیہ

72

حال، ذوا لحال

73

مستثنیٰ ، مستثنیٰ منہ واقسام اعراب مستثنی

73

ممیز، تمیز

74

عامل، معمول

75

عوامل قیاسیہ وسماعیہ

76

مرحلہ رابعہ( جملہ اور اس کے اقسام)

 

مرکب مفید

83

جملہ کے اقسام بہ اعتبار ذات، جملہ کے اقسام بہ اعتبار مفہوم

83

جملہ انشائیہ کی قسمیں

83

مرکب غیر مفید اور اس کے اقسام

85

جملہ کے اقسام بہ اعتبار صفت

86

اجراء کیسے کریں؟

87

مراحل اربعہ کی دل چسپ مثال

91

اصطلاحات نحویہ

93

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38631
  • اس ہفتے کے قارئین 197163
  • اس ماہ کے قارئین 1716236
  • کل قارئین115608236
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست