کل کتب 6779

دکھائیں
کتب
  • 1276 #6378

    مصنف : عبد الفتاح ابو غدہ

    مشاہدات : 4835

    (منگل 01 جون 2021ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #6378 Book صفحات: 401

    نکاح کرنا سنت نبوی ہے اور اپنی حقیقت کےاعتبار سے ایک فطری  مقصد ہے جو عورت اور مرد دونوں میں شدت سےہوتا ہے۔ لہذا فطرت کے مقاصد اس شدت کے وقت اس کے حصول کے بغیر پورے نہیں ہوتے۔اس لیے کہ انسان کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیاگیا ہے۔لیکن تاریخ اسلام  میں   ایسے   بڑے  اور مشہور علماء وصالحین اخیار کا تذکرہ موجود ہےکہ جنہوں نے نکاح سے اس لیے اجتناب کیا کہ وہ تعلیم وتعلّم کےلیے فارغ ہوسکیں۔ زیر نظر کتاب’’امت مسلمہ کے محسن علماء‘‘شیخ ابوغدہ کی عربی تصنیف  العلماء العذاب الذين آثرو العلم على الزواج كا ا ردو ترجمہ ہے۔صاحب  کتاب نے اس کتاب میں ان  35 معروف علماء کا  تفصیلی تذکرہ   جمع کردیا ہے جنہوں نے علم کی ترویج واشاعت کو  ازدواجی زندگی پر ترجیح دی۔(م۔ا)

  • 1277 #2436

    مصنف : ڈاکٹر صہیب حسن

    مشاہدات : 20233

    (پیر 30 مارچ 2015ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث لندن
    #2436 Book صفحات: 42

    جب ہم دنیا کے موجودہ معاشی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تہذیبی منظرنامہ پر نظر ڈالتے اور پھر پیچھے مڑ کر اپنے ماضی کی تاریخ میں جھانکتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اُسلوبِ حیات میں غیر معمولی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ایسے تغیرات مسلسل رونما ہورہے ہیں جن کا قبل ازیں تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا۔ ابلاغِ عامہ اور ترسیل معلومات کے ایسے ایسے ذرائع اور وسائل ایجاد ہو رہے ہیں جن سے ہماری گذشتہ نسلوں کو سابقہ پیش نہیں آیا۔امت مسلمہ آج سے ایک سو سال قبل جس نو آبادیاتی نظام میں جکڑی،بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے  باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔عالم کفر کی اس منہ زور یلغار کے سامنے بند باندھنے کی کوئی حکمت ِ عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم خود اسی تکنیکی مہارت سے آراستہ ہو کر اپنی تہذیب و ثقافت کے توانا پہلوؤں کو دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔ محض وعظ و تلقین یا غیر حقیقت پسندانہ دفاعی حربوں کے ذریعے اس یلغار کو روکنا ممکن نہیں۔ ہ...

  • 1278 #6642

    مصنف : قاضی محمد عبد الحئی قاسمی

    مشاہدات : 9727

    (بدھ 02 مارچ 2022ء) ناشر : عروۃ الوثقٰی فاؤنڈیشن حیدرآباد
    #6642 Book صفحات: 160

    یہ دور فتنوں کا دور ہے پورے عالم میں  خیر وشر کی کشکمش چل رہی ہے، کہیں لوگ اسلامی کی  خوبیوں کو جان کر اسلام کی طرف  مائل ہورہے ہیں  تو کہیں  مغربی تہذیب وتمدن کےفروغ سے نوجوان دین اسلام سےبیزاری کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ،  جیسے جیسے ذرائع ابلاغ بڑھتے جارہے ہیں ،اتنے ہی فتنے  بڑھتے جار ہے ہیں،ان فتنوں میں ایک فتنۂ ارتداد بھی ہے ،اس فتنے کی زہریلے اثرات مسلم معاشرہ میں تیزی سے پھیل ر ہے  ہیں ،رات دن مسلم خواتین کو مرتد بنانےکی کوششیں کی جارہی  ہیں،نوجوان بچیاں اسلامی تہذیب اور اسلامی  تعلیمات کو چھوڑ کر کفر والحاد کے راستہ پر چل پڑی ہیں ،غیر مسلم آسانی سے ان بچیوں کواپنی طرف کھینچنے میں کامیاب  ہورہے ہیں ۔ارتداد امت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اپنوں کا دین اسلام سے پھر جانا او رمرتد ہوجانا بڑے دکھ کی بات ہے۔         زیر نظر کتاب ’’امت کی بیٹیاں اور فتنۂ ارتداد‘‘ محترم جناب مولانا قاضی محمد عبد الحئی قاسمی ...

  • 1279 #1801

    مصنف : سلطان محمود محدث جلالپوری

    مشاہدات : 11491

    (پیر 04 اگست 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1801 Book صفحات: 66

    احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از ضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم  میں کما حقہ درک حاصل  کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر  ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں جو اس راہ کے سالکان کے مشعل راہ ہیں ۔ان میں ایک زیر تبصرہ  مختصر رسالہ ’’ اصطلاحات المحدثین‘‘ کے نام سے  مولانا سلطان محمود ﷫ نےبھی ترتیب  دیا تھا۔جو کہ اکثر مدارس  ہل حدیث میں میں شامل  نصاب ہے ۔ جس میں اس فن کی بنیادی اصطلاحات کی تفہیم کی گئی  ہے اور طلبہ سے بخوبی فائدہ  اٹھاتے  ہیں ۔لیکن  اس کتابچہ میں  اصطلاحات کےساتھ  ان کی مثالیں نہ تھیں جس کے  لیے مدرسین اور طلبا کو  کچھ دقت کا سامنا تھا ۔ مصنف کتاب کے  شاگرد رشید مولانا ابو عمار عمر فاروق سعیدی ﷾ نے اس مشکل کو  حل کرتے  ہو ئے  فٹ

  • 1280 #3397

    مصنف : قاری محمد دلاور سلفی

    مشاہدات : 11965

    (بدھ 03 فروری 2016ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور
    #3397 Book صفحات: 240

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ آپﷺ نے امت کی خاطر مشکلات و مصائب کو خندہ پیشانی سے قبول کیا اور عرب جیسے بادیہ نشینوں کو ایک ایسا مثالی معاشرہ بنایا جس کی نظیر دنیا کا کوئی اور مذہب نہیں پیش کرنے سے قاصر ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنی پاک کلام میں بھی لوگوں کو انتہائی آسان فہم انداز میں مثالوں کے ساتھ صراط مستقیم کی ترغیب و تہدیب فرمائی ہے اور یہی طریقہ و اسلوب پیارے نبی اکرمﷺ نے اپنے صحابہ کے لیے اپنایا۔ نبی کریمﷺ نے امثال کے ساتھ احکام واضح کیے کیونکہ مثال کی صورت میں بیان کی گئی بات نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوتی ہے بلکہ مخاطب کو جلد ذہن نشین ہو جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "امثال الحدیث" قاری محمد دلاور سلفی حفظہ اللہ کی منفرد اور سود مند تصنیف ہے۔ کتاب کی تفہیم و تخریج فضیلۃ الشیخ...

  • 1281 #3398

    مصنف : قاری محمد دلاور سلفی

    مشاہدات : 17998

    (بدھ 03 فروری 2016ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور
    #3398 Book صفحات: 303

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے توحید، رسالت، آخرت اور دیگر مضامین کو سمجھانے کے لیے مثالیں بیان کی ہیں تا کہ ان مثالوں کی روشنی میں بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا جائے۔ مثال کی صورت میں کی گئی بات دلچسپی ک...

  • 1282 #3690

    مصنف : ڈاکٹر اسرار احمد

    مشاہدات : 19583

    (بدھ 18 مئی 2016ء) ناشر : تنظیم اسلامی،لاہور
    #3690 Book صفحات: 64

    امت مسلمہ صرف ’کلمہ گو‘ جماعت نہیں بلکہ داعی الی الخیر بھی ہے ۔ یہ اس کے دینی فرائض میں داخل ہے کہ بنی نوع انسان کی دنیا کی سرافرازی اور آخرت کی سرخروئی کے لیے جو بھی بھلے کام نظر آئیں ، بنی آدم کو اس کا درس اور اس کی مخالف سمت چلنے سے ان کو روکے ۔اس فریضہ سے کوئی مسلمان بھی مستثنیٰ نہیں۔ مسلم معاشرے کے ہرفرد کا فرض ہے کہ کلمہ حق کہے ،نیکی اور بھلائی کی حمایت کرے اور معاشرے یا مملکت میں جہاں بھی غلط اور ناروا کام ہوتے نظر آئیں ان کوروکنے میں اپنی ممکن حد تک پوری کوشش صرف کردے ۔ ایمان باللہ کے بعد دینی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیناسب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔ امر بالمعروف کامطلب ہے نیکی کا حکم دینا اور نہی عن المنکر کا مطلب ہے برائی سے روکنا یہ بات تو ہر آدمی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور نیک لوگوں کو پسند فرماتےہیں ۔ برائی اور برے لوگوں کو ناپسند فرماتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ نیک لوگ زیاد ہ ہوں او ر نیکی کا غلبہ رہے۔ برے لوگ کم ہوں اور برائی مغلوب رہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے...

  • 1283 #7167

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 1417

    (جمعرات 02 نومبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7167 Book صفحات: 130

    ایمان باللہ کے بعد دینی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا اہم ذمہ داری ہے۔ یہ بات ہر آدمی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور نیک لوگوں کو پسند فرماتے ہیں اور اسلام صرف عقائد کا نام نہیں ہے بلکہ مکمل نظام حیات ہے۔ جس میں اوامر بھی ہیں اور نواہی بھی۔ بعض اوامر و نواہی کا تعلق تبلیغ ،تذکیر اور وعظ و نصیحت کے ساتھ ہے جس پر عمل کرنا والدین ،اساتذہ کرام، علماء و فضلاء اور معاشرے کے دیگر افراد پر واجب ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور ضرورت جہاد‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔ (م۔ا)

  • 1284 #1886

    مصنف : عبد الوکیل ناصر

    مشاہدات : 7764

    (جمعرات 23 فروری 2012ء) ناشر : دارالعاقبۃ کراچی
    #1886 Book صفحات: 55

    عداوتوں میں سے بد ترین عداوت وہ ہوتی ہے جو دوستی کے پیرائے میں اختیار کی جائے اور انسان کو پتہ ہی نہ چل پائے کہ اس لباس خلعت میں ملبوس شخصیت اس کی دوست نہیں بلکہ اس کی دشمن ہے۔انسان اپنے کھلے دشمن سے نقصان اٹھا سکتا ہے ،مگر دھوکہ نہیں کھا سکتا ہے۔لیکن دوستی کے لباس میں ملبوس دشمن سے انسان نقصان بھی اٹھاتا ہے اور دھوکہ بھی کھاتا ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ کا مصداق بننے والے  حافظ ابو خالد ابراہیم المدنی ہیں،جو اپنے خود ساختہ شہوت پرستانہ نظریات کے لئے بہت سی احادیث نبویہ کو تختہ ستم بنا بیٹھے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ قرآن مجید کو معیار اول قرار دیتے دیتے اسے اپنا ہتھیار بے بدل بھی بنا بیٹھے ہیں کہ جب چاہا جیسے چاہا اسے توڑ مروڑ کر مغربی تہذیب کا لبادہ اڑھا دیا۔زیر تبصرہ کتاب " امراۃ القرآن کا تحقیقی جائزہ " فضیلۃ الشیخ مولانا عبد الوکیل ناصر ﷾کی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے نام نہاد سکالر  ابو خالد المدنی کی انکار حدیث پر مبنی  کتاب " امراۃ القرآن "کا علمی وتحقیقی رد کیا ہے ۔ابو خالد مدنی ن...

  • 1285 #813

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 19272

    (منگل 03 جنوری 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #813 Book صفحات: 96

    امر بالمعروف و النھی عن المنکر دین اسلام کا اہم فریضہ ہے ، امت مسلمہ کو اسی فریضہ کی انجام دہی پر دیگر امتوں پر فوقیت حاصل ہے ۔کتاب و سنت میں اس ذمہ دار ی کو بطریق احسن ادا کرنے کی پر زور تاکید ہے،کیونکہ اس فریضہ ہی دین کا استحکام ، امت کی دین سے وابستگی ممکن ہے اور اس کی بدولت ہی شیطانی سازشوں ،باطل نظریات اور شرک و بدعا ت کی راہیں مسدود ہوتی ہیں۔اس فریضہ سے کوتاہی اور انحراف کی وجہ سے امت مختلف فتنوں اور سازشوں کا شکار ہے اور اس فریضہ سے غفلت ہی کی وجہ سےامت میں باطل نظریات اور من مانی تاویلات کا منہ زور سیلاب در آیا ہے۔پھر اس فریضہ سے گلو خلاصی کےلیے مختلف اعتراضات واشکلات وارد کیے جاتے ہیں ،ان اعتراضات و اشکلات کا زیر نظر کتاب میں خوب محاسبہ کیا گیاہے۔(ف۔ر)
     

  • 1286 #3489

    مصنف : مہاراج دھراج شری سوائی پرتاب سنگھ

    مشاہدات : 10616

    (جمعرات 25 فروری 2016ء) ناشر : مطبع منشی نول کشور، لکھنؤ
    #3489 Book صفحات: 564

    طب یونانی جسے طب ِمشرقی اور طبِ اسلامی بھی کہا جاتاہے' کے تحت جڑی بوٹیوں سے علاج کی افادیت زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے۔ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دونوں ممالک ہی اب اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جدید اینٹی بایوٹک ادویات کی افادیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا۔لیکن ان کے استعمال سے بعض اوقات انسانی جسم پر سخت مضراثرات پڑتے ہیں جن سے تکلیف میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوجاتاہے یا کوئی اور بیماری آلیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس ایٹمی دور میں پوری دنیا کے لو گ دوبارہ جڑی بوٹیوں کے فطری اور بے ضرر علاج کی طرف متوجہ ہور ہے ہیں کیونکہ طبِ یونانی (اسلامی ) یا ہر بل سسٹم آف میڈیسن میں ادویات کا استعمال موسم' عمر اور مزاج کو مد نظر رکھ کر کروایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان دیسی ادویات کے کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہوتے۔ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی رپورٹ کے مطابق جدید میڈیکل سائنس کی بے پناہ ترقی کے باوجود دنیا کی 86فیصد آبادی ہربل ادویات استعمال کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے فنڈبرائے آبادی کے مطابق پاکستان کی 76فیصد آبادی مختلف امراض کے سلسلے میں طب یونانی کی ہربل میڈ...

  • 1287 #5263

    مصنف : پروفیسر خورشید احمد

    مشاہدات : 4884

    11

    (اتوار 11 مارچ 2018ء) ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
    #5263 Book صفحات: 311

    مغربی دنیا اب تک مختلف ذرائع سے سیاسی، سماجی ، فوجی اور اقتصادی سطح پر مسلمانوں پر حاوی رہی ہے۔ لیکن ایک طرف مسلمانوں میں بیداری پیدا ہونے کے بعد انھیں یہ خوف لاحق ہوگیا ہے کہ اگر عالم اسلام کو کچھ لائق اور ژرف نگاہ قائد میسر آگئے اور انھوں نے اپنی بکھری قوتوں کا استعمال کر نا سیکھ لیا تو وہ دن دور نہیں جب کہ مغرب کی قیادت کا طلسم چکناچور ہوکر بکھر جائے گا اور عالم اسلام قیادت و جہاں بانی کی نئی بلندیاں طے کرتا ہوا نظر آئے گا۔دوسری طرف اہل مغرب کو خود اپنے ملکوں میں پیر تلے زمین کھسکتی نظر آرہی ہے، مسلمان پورے اسلامی تشخص اور تہذیبی شناخت کے ساتھ ہر میدان میں پورے یورپ و امریکہ میں اپنا وجود تسلیم کرا رہے ہیں۔ جب کہ اسلام نے انسانیت کو عزت دی، مقامِ ممتاز پر فائز کیا، علم، اخلاق، کردار، حیا، تہذیب، شرم و مروت اور امن و عافیت کے جوہر سے آشنا کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ امریکہ مسلم دنیا کی بے اطمینانی 11 ستمبر سے پہلے اور بعد‘‘پروفیسر خورشید احمد کی تصنیف ہے۔ جس میں 11 ستمبر سے پہلے نیو ورلڈ آرڈر، دعوے اور چیلنج،چیلنج اور اسلام، پاکستان ،...

  • 1288 #5651

    مصنف : اکمل علیمی

    مشاہدات : 6031

    (بدھ 26 دسمبر 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5651 Book صفحات: 114

    اسلام دین فطرت ہے اور عالمگیر دین   ہے جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دینِ اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،اسلام  کی کرنیں مکہ مکرمہ او ر مدینہ طیبہ سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں۔دن بدن  بلاد کفار میں بسنے والے  لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہورہے  ہیں ۔اسلام اس وقت  دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ریاست امریکہ میں  تقریباً  16ویں صدی عیسوی کے نصف   میں اسلام کا آغاز ہوا  ب وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان موجود ہیں اور بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہور ہے ہیں۔ 1880 سے 1914 کے درمیان ہزاروں مسلمان سلطنت عثمانیہ اور جنوبی ایشیاء<...

  • 1289 #5386

    مصنف : پال فنڈلے

    مشاہدات : 6462

    (پیر 25 جون 2018ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #5386 Book صفحات: 259

    یوں تو یہود وانصاریٰ کی اسلام دشمنی اس وقت سے مشہور ہے جس دن سے پیغمبر آخر الزماں امام کائنات ﷺ نے مکہ کی وادیوں میں آوازۂ حق بلند فرمایا اورلات و منات کے پجاریوں کو صرف اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کا حکم دیا۔ تاہم موجودہ دور میں ۱۱ستمبر ۲۰۰۱ءکے سانحہ ورلڈ ٹریڈ ٹاور کے رونما ہونے کے بعد سے آج کے قیصر و کسریٰ امریکہ و برطانیہ جس طرح اسلام اور عالم اسلام کے خلاف کیل کانٹے سے لیس ہو کر صف آرا ہیں وہ قرونِ اولیٰ کی یاد تازہ کراتی نظر آتی ہیں کہ اس وقت بھی تمام کفر یہ طاقتیں اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے درپے تھیں لیکن اللہ کی مشیت اس کے برعکس تھی۔آج بھی سامراجی قوتیں اسلام کے خلاف مجتمع ہیں اورشام،افغانستان اور عراق پر قبضے انکے جارحانہ اور توسیع پسند انہ عزائم کو مہمیز فراہم کررہے ہیں اگرچہ ان ممالک میں امریکی و برطانوی اپنی تمام تر طاقت کے باوجود استحکام حاصل نہیں کرپارہے بلکہ اپنے فوجیوں کو کمزور و نہتے افغان و عراقی مسلمانوں کے ہاتھوں واصل جہنم کروارہے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’امریکہ کی اسلام دشمنی ‘‘ ساب...

  • 1290 #6558

    مصنف : ایڈورڈ ڈبلیو نیپ مین

    مشاہدات : 2038

    (پیر 06 دسمبر 2021ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #6558 Book صفحات: 274

    جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہ سب سے مضبوط اور طاقت ور ملک کہلاتا ہے۔آج امریکہ سپر پاور اس لیے ہےکہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے لیکن  اب  رفتہ رفتہ وہاں قانون کی حکمرانی دم توڑ رہی ہے ۔امریکہ میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا   ایک اور ثبوت اس کی جارحانہ روش ہے ،امریکی فلسفہ یہ ہےکہ ہمارا ساتھ دوورنہ تم ہمارے دشمن ہو، امریکہ محض  طاقت کے گھمنڈ میں گھناؤنے جرم کرتا ہے ۔  ایڈورڈ ڈبلیو نیپ مین کی  زیر نظر کتاب ’’ امریکہ کے تہلکہ خیز مقدمے‘‘ میں شامل مقدمے امریکی عدلیہ اور معاشرے کی سچی تصویر سامنے لاتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اجڈ اور وحشی لوگوں کا معاشرہ رفتہ رفتہ تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے افراد کےمعاشرے میں کیونکر ڈھلا۔(م۔ا)

  • 1291 #4081

    مصنف : احسان الحق فاروقی

    مشاہدات : 6662

    (پیر 21 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ دار الحرمین، گوجرانوالہ
    #4081 Book صفحات: 140

    کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو تدریس ،تقریر یا تحریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے،آپ ﷺ نے ایسے سعادت مند افراد کے لئے تروتازگی کی دعا فرمائی ہے۔چنانچہ محدثین کرام ﷭نے اسی سعادت اور کامیابی کے حصول کے لئے کوششیں کیں احادیث نبویہ کو اپنی اپنی کتب میں جمع فرمایا۔انہی سعادت مند شخصیات میں سے ایک صاحب مشکوۃ المصابیح ہیں، جنہوں نے آسانی کی غرض سے متعدد کتب احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی کتاب مرتب فرمائی، تاکہ کسی بھی مسئلہ سے متعلق احادیث ایک ہی جگہ جمع مل جائیں۔ مشکوۃ المصابیح کے شروع میں ایک عظیم الشان مقدمہ بھی موجود ہے، جس میں حدیث اور علوم حدیث کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ لیکن اس مقدمے کو سمجھنا مبتدی طلباء کے لئے ایک دشوار امر تھا اور طویل عرصے سے اس کے حل کے لئے ایک ایسی جامع شرح کی ضرورت تھی جو اس کی مشکلات کو حل کر دے۔ زیر تبصرہ کتاب" امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح " محترم مولانا احسان الحق فاروقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مشکوۃ المصابیح کے اسی مشکل مقدمے کو تفصیل ک...

  • 1292 #3828

    مصنف : مفتی عطاء الرحمن

    مشاہدات : 25553

    (ہفتہ 30 اپریل 2016ء) ناشر : المکتبۃ الشرعیہ گوجرانوالہ
    #3828 Book صفحات: 409

    کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کے بنیادی اصول و قواعد کا جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کوئی انسان اس وقت تک کسی زبان پر مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ اس زبان کے بنیادی قواعد میں پختگی حاصل نہ کر لے۔یہ عالم فانی بے شمار زبانوں کی آماجگاہ ہےاور اس میں بہت سی زبانوں کا تعلق زمانہ قدیم سے ہے۔موجوہ تمام زبانوں میں سب سےقدیم زبان عربی ہے اس کاوجود اس وقت سے ہےجب سےیہ کائنات معرض وجود میں آئی اور یہی زبان روزِ قیامت بنی آدم کی ہوگی۔عربی زبان سے اہل عجم کا شغف رکھنا اہم اور ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی پاک کلام بھی عربی میں ہے۔اہل اسلام کی تمام تر تعلیمات کا ذخیرہ عربی زبان میں مدوّن و مرتب ہے اور ان علوم سے استفادہ عربی گرائمر(نحو و صرف) کے بغیر نا ممکن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "املاء الصرف اردو شرح ارشاد الصرف" مولانا مفتی عطا الرحمٰن کی ارشاد الصرف کی بے مثال اردو شرح ہے۔ جس میں فوائد و تحقیقات کے ساتھ چار ہزار نایاب صیغہ جات کو بڑے سہل انداز سے حل کیا گیا ہے۔ یہ اردو شرح مدرسین اور طلباء عظام کے لیے نہایت مفید اور کار آمد ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ...

  • 1293 #5277

    مصنف : حاجی غلام احمد چوہدری

    مشاہدات : 5443

    (پیر 19 فروری 2018ء) ناشر : اقبال پیلشنگ کمپنی
    #5277 Book صفحات: 388

    اگرچہ دنیا کے تمام ممالک اکیسویں صدی کے سنہری سورج کی تبریک کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور سائنس وٹیکنالوجی اپنی ترقی وایجادات پر نازاں اِترا رہی ہے لیکن انسانیت خود کرب واکراہ‘ خوف وہراس‘ بھوک وافلاس اور ظلم وتشدد کے جہنم سے جس قدر دوچار ہے یہ انتہائی نازک صورت حال بھی سب پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بد امنی کی اس سنگین عالمی صورتِ حال کا ماوا امریکی ورلڈ آرڈر میں مضمر نہیں ہے اور نہ  ہی روس‘ چین اور یورپی کونسل کا اتحاد آج اس آگ کو ٹھنڈا کر سکتا  ہے‘ اس گھناؤنی صورت حال کو صرف اور صرف محمد عربیﷺ کا دیا ہوا اسلامک آرڈر فار ورلڈ پیس اینڈ پراسپیرٹی ہی یقینی درست کر سکتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کے پیغام امن کو دنیا کے سامنے لانے کی عظیم کاوش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں چھ ابواب مرتب کیے گئے ہیں پہلے میں امن عالم کی ضرورت واہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے‘ دوسرے میں  بعثت نبویﷺ کے وقت بد امنی کی عالمی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے اور تیسرے باب میں امن کے لیے نبیﷺ کی تعلیمات کیا ہیں؟...

  • 1294 #2093

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 6166

    (اتوار 16 نومبر 2014ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #2093 Book صفحات: 284

    اسلام کے نظام معیشت کی بنیادی خصوصیت انفرادی ملکیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دولت کی زیادہ سے زیادہ تقسیم اور اس کو ارتکاز سے بچانا ہے،اس کی ایک عملی مثال زکوۃ کا  نظام ہے۔زکوۃ کو واجب قرار دیا جانا ایک طرف اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ دار خود اپنی دولت کا مالک ہےاور وہ جائز راستوں میں اسے خرچ کر سکتا ہے۔دوسری طرف اس سے یہ بات  بھی واضح ہوتی ہے کہ انسان کی دولت میں سماج کے غریب لوگوں کا بھی حق ہے ۔یہ حق متعین طور پر اڑھائی فیصد سے لیکر بیس فیصد تک ہے،جو مختلف اموال میں زکوۃ کی مقررہ شرح ہے،اور بطور نفل اپنی ضروریات کے بعد غرباء پر جتنا کرچ کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل مسلمان اس عظیم الشان فریضے کی ادائیگی سے سے بالکل  لا پرواہ ہو چکے ہیں۔اور زکوۃ نکالنے کا اہتمام مفقود نظر آتا ہے۔اس پس منظر میں ایک رجحان یہ بھی ہے کہ اموال زکوۃ کی سرمایہ کاری کی جائے  تاکہ زیادہ عرصہ تک اور زیادہ سے زیادہ فقراء کو اس سے استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔موضوع کی اہمیت کے پیش نظر   انڈیا کی اسلامک فقہ اکیڈمی نے دیگر موضوع...

  • 1295 #3292

    مصنف : محمود احمد صواف

    مشاہدات : 6408

    ()

    (جمعہ 15 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ علوم اسلامی، جھنگ
    #3292 Book صفحات: 112

    یہ بات بہت واضح اور شفاف ہے کہ آپﷺ کی بیویاں تمام امت کی مائیں ہیں۔اس میں کسی عقل سلیم رکھنے والے کو کوئی اختلاف نہیں کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالہ ءعقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ کچھ لوگ امہات المومنین کی مقدس،مطہر،مزکیّ ذاتوں کے متعلق ہرزاسرائی اوراپنی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کو اپنے ایمان کے بارےفکرمند ہونا چاہیے۔ زیربحث کتاب"امہات المؤمنین"فاضل مؤلف محمود احمد صواف کی عربی تصنیف ہے جس کو مولانا عبدالرشید حنیف نے احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے فاضل مؤلف نے اپنی کتاب میں امہات المومنین پر کیے جانے والے اعتراضات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جوابات دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)(

  • 1296 #6444

    مصنف : ظفر علی قریشی

    مشاہدات : 4070

    (جمعہ 06 اگست 2021ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #6444 Book صفحات: 259

    ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات  کی سیرت  خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت  کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ  کی کتب میں موجود ہیں ۔اور اہل علم نے الگ سے  بھی کتب تصنیف کی ہیں زیر نظر کتاب’’امہات المومنین اورمستشرقین‘‘ پروفیسر ظفر علی قریشی کی انگریزی تصنیفProphet Mohammad,s Winves&n...

  • 1297 #6624

    مصنف : محمد فہد حارث

    مشاہدات : 7445

    (ہفتہ 12 فروری 2022ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6624 Book صفحات: 360

    حَجّاج بن یوسف ثقفی (متوفی 95ھ)، بنی امیہ کے دور میں عراق اور حجاز کا حاکم تھا۔ بنی امیہ کی حکومت کو مضبوط بنانے میں اس کا بڑا کردار تھا۔ بنی امیہ خاندان سے وفاداری اور ان کی خلافت کی ترویج میں سعی و کوشش کی وجہ سے ان کے ہاں  اسے بڑا مقام ملا۔ عبدالملک بن مروان نے مرتے ہوئے اپنے بیٹے ولید سے اس کی سفارش کی اور اپنے ایک بیٹے کا نام بھی حجاج رکھا۔لیکن تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات  واضح ہوجاتی ہے کہ  حجاج نے بہت ظلم کیا ہے،  تاہم بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے بامر مجبوری اس کی اقتدا  میں نماز بھی پڑھی ہے۔اردو کتب میں  حجاج ین یوسف کی شخصیت کا صرف ایک ہی رخ عمومی طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ظلم وستم، سفاکیت، درندگی، قتل  وغارت گری سے تعبیر ہے جبکہ ا س کی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے جیسا کہ اعرابِ قرآن، تعریب الدواوین،اسلامی کرنسی میں سکوں کا باقاعدہ آغاز،عراق میں نہری نظام ، فتوحات کا ایک طویل سلسلہ وغیرہ۔ زیر نظرکتاب’’امیر حجاج بن یوسف ثقفی چند غلط فہمیوں کا ازا...

  • 1298 #5990

    مصنف : مطلوب الرحمن ندون نگرامی

    مشاہدات : 10482

    (بدھ 08 جنوری 2020ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #5990 Book صفحات: 27

    سیدنا معاویہ ﷜ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی ﷜ کی وفات  کے بعد  ان کا دورِ حکومت تاریخ ِاسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ اور یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔ وہ قسطنطنیہ کے اس لشکر کا سپہ سالار تھا کہ جس نے سب سے پہلے قسطنطنیہ پر لشکر کشی کی تھی اور حدیث میں  اس  لشکر کو مغفور لہم کے لیے پروانہ مغفرت  کی  بشارت سنائی گئی ہے ۔ سیدنا معاویہ ﷜ نے  اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے یزید کو ولی عہدی کے  لیے نامزد کیا تو   بےشمار کبار صحابہ کرام نے حضرت  معاویہ﷜ کے فیصلے کو تسلیم کیا ۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے  سیدنا معاویہ  ﷜ اور ان  کےبیٹے یزید پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابنا...

  • 1299 #706

    مصنف : حامد کمال الدین

    مشاہدات : 16923

    (جمعہ 22 جولائی 2011ء) ناشر : مطبوعات ایقاظ
    #706 Book صفحات: 122

    امریکہ کو اس وقت دنیا کی سپر پاور گردانا جاتا ہے اور اسی زعم میں وہ پوری دنیا پر اپنا فیوورلڈ آرڈر قائم کر کے تمام ملکوں پہ اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ کی سیاست ومعیشت پر یہودی وصیہونی لابی چھائی ہوئی ہے جو اسلام کو نیست ونابود کرنا چاہتی ہے ۔اسی کے زیر اثر امریکہ نے 11/9کو بہانہ بناکر افغانستان پر حملہ کیا اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کر کے عراق پر آتش وھن کی بارش برسادی ۔اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے اپنے کروسیڈ یعنی صلیبی جنگ سے تعبیر کیا۔لیکن ان دونوں ملکوں میں جنگ چھٍیڑنے سے امریکہ انتہائی مشکل میں پھنس گیا اور جہادی تحریکوں کی بھرپور مزاحمت نے اس کے پاؤں اکھاڑ دیئے۔اس کی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے نتیجتاً وہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہو گیا۔اب تو اس نے افغانستان میں طالبان سے باقاعدہ مذاکرات اور وہاں سے مرحلہ وار انخلا کا بھی اعلان کر دیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ زوال کی طرف گامزن ہے۔معروف مفکر اور قلمکار جناب حامد کمال الدین نے اپنی زیر نظر کتاب میں اسی نکتے کو موضوع بحث بنایا ہے اور اس حوالے سے بڑے ہی فکر انگیز نکات اٹھ...

  • 1300 #5878

    مصنف : انجینئر سید نعیم شاہ

    مشاہدات : 9268

    (منگل 17 ستمبر 2019ء) ناشر : نشان منزل پبلی کیشنز لاہور
    #5878 Book صفحات: 334

    عامۃ المسلمین اور نوجوان نسل کی موجودہ بے راہ روی‘ اسلام کی صحیح روح سے دُوری‘ دین اسلام کے مخالف مادی اقدار کی غلامی اور مغربی ولادینی فکر سے وابستگی درحقیقت اکابرین امّت اور خصوصاً صحابہ کرامؓ کی زندگی‘ سیرت اور پیغامات وتعلیمات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ انقلاباتِ زمانہ‘ جدت پسندی‘ ذوق مطالعہ کا فقدان‘ مادی مشاغل ومصروفیات اور کم علمی ونارسائی وہ اسباب ہیں جو اُمت مسلمہ اور خصوصاً نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی زندگی اور اُن کی سیرت وکردار سے بہت دور لے گئے ہے۔ اس لیے  اکابرین امت خصوصاً صحابہ کرامؓ کے حالات‘ اُن کی دینی ‘ تبلیغی اور جہادی مساعی‘ ان کی تعلیم وتربیت کے نتائج واثرات‘ ان کے مزاج اور ان کے فکر وعمل سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔زیرِ تبصرہ  کتاب  بھی ایک صحابی  حضرت عبیدہ بن جراحؓ کے حالات وواقعات پر مشتمل ہے۔ اس میں ان کے ولادت سے لے کر وفات تک کے حالات کو نہایت شائستگی‘حسن وخوبی‘ سلیقہ اور ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے۔حالات وواقعات کے انتخاب...

< 1 2 ... 49 50 51 52 53 54 55 ... 271 272 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42859
  • اس ہفتے کے قارئین 98105
  • اس ماہ کے قارئین 98105
  • کل قارئین104969226
  • کل کتب8769

موضوعاتی فہرست