#6624

مصنف : محمد فہد حارث

مشاہدات : 8289

امیر حجاج بن یوسف ثقفی رحمہ اللہ چند غلط فہمیوں کا ازالہ

  • صفحات: 360
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14400 (PKR)
(ہفتہ 12 فروری 2022ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز

حَجّاج بن یوسف ثقفی (متوفی 95ھ)، بنی امیہ کے دور میں عراق اور حجاز کا حاکم تھا۔ بنی امیہ کی حکومت کو مضبوط بنانے میں اس کا بڑا کردار تھا۔ بنی امیہ خاندان سے وفاداری اور ان کی خلافت کی ترویج میں سعی و کوشش کی وجہ سے ان کے ہاں  اسے بڑا مقام ملا۔ عبدالملک بن مروان نے مرتے ہوئے اپنے بیٹے ولید سے اس کی سفارش کی اور اپنے ایک بیٹے کا نام بھی حجاج رکھا۔لیکن تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات  واضح ہوجاتی ہے کہ  حجاج نے بہت ظلم کیا ہے،  تاہم بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے بامر مجبوری اس کی اقتدا  میں نماز بھی پڑھی ہے۔اردو کتب میں  حجاج ین یوسف کی شخصیت کا صرف ایک ہی رخ عمومی طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ظلم وستم، سفاکیت، درندگی، قتل  وغارت گری سے تعبیر ہے جبکہ ا س کی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے جیسا کہ اعرابِ قرآن، تعریب الدواوین،اسلامی کرنسی میں سکوں کا باقاعدہ آغاز،عراق میں نہری نظام ، فتوحات کا ایک طویل سلسلہ وغیرہ۔ زیر نظرکتاب’’امیر حجاج بن یوسف ثقفی چند غلط فہمیوں کا ازالہ ‘‘جناب فہد حارث صاحب کی کاوش ہے انہوں نے  حجاج بن یوسف کے متعلق یہ چند مقالات  صرف اس غرض سے جمع  کیے  ہیں کہ تاریخ کے اس پہلو کو اردوداں طبقے کے سامنے لایا جاسکے اور صحیح وسقیم  کے مابین فیصلہ کیا جاسکے ۔بے شک فہد حارث صاحب کے جمع شدہ ان مقالات سےمکمل اتقاق نہ بھی کیا جائے لیکن ان مقالات مطالعہ سے یہ احساس ضرور اجاگر ہوتا ہے کہ حجاج بن یوسف کےساتھ اردو  زبان میں انصاف نہیں کیا گیا جبکہ عربی میں اس  حوالے سے بہت کچہ موجود ہے اور اگر تاریخ کی امہات الکتب کا ہی جائزہ لے لیا جائے توبہت کچھ غلط ثابت ہوتا ہے۔ فہد حارث صاحب یہ جمع کردہ مقالات کو ئی حرفِ اخیریا قطعی وحتمی نہیں ہیں بلکہ اصحابِ ذوق وتحقیق کے لیےغوروفکر کی ایک دعوت ہیں ۔(م۔ا)

فہرست زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3877
  • اس ہفتے کے قارئین 162409
  • اس ماہ کے قارئین 1681482
  • کل قارئین115573482
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست