سلطان محمود محدث جلالپوری

  • نام : سلطان محمود محدث جلالپوری

کل کتب 3

  • 1 #482

    مصنف : سلطان محمود محدث جلالپوری

    مشاہدات : 98611

    اصطلاحات المحدثین

    (بدھ 02 جنوری 2013ء) ناشر : مکتبہ دار الفرقان لاہور
    #482 Book صفحات: 25

    علم حدیث کے تحقیقی مطالعہ کے لیے اصطلاحات محدثین کا جاننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ عربیت کے لیے صرف اور نحو۔ اس موضوع پر اب تک بہت سے کتب و رسائل لکھے جا چکے ہیں۔ لیکن اس موضوع پر کتب اس انداز سے لکھی جاتی ہیں کہ فقط اہل علم حضرات ہی اس سے استفادہ کر پاتے ہیں مبتدی طالب علم ان سے ایک حد تک ہی مستفید ہو پاتے ہیں۔ شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود محدث جلالپوری نے اس مشکل کا زیر نظر مختصر سے کتابچہ کی صورت میں بہت آسان حل نکالا ہے۔ جس میں نہایت سادہ اسلوب میں بنیادی اصلاحات حدیث رقم کر دی گئی ہیں جس سے مدارس کی ابتدائی کلاسوں کے طلبہ اور عوام الناس از خود استفادہ کر سکتے ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 2 #1801

    مصنف : سلطان محمود محدث جلالپوری

    مشاہدات : 12291

    امثال اصطلاحات المحدثین

    (پیر 04 اگست 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1801 Book صفحات: 66

    احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از ضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم  میں کما حقہ درک حاصل  کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر  ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں جو اس راہ کے سالکان کے مشعل راہ ہیں ۔ان میں ایک زیر تبصرہ  مختصر رسالہ ’’ اصطلاحات المحدثین‘‘ کے نام سے  مولانا سلطان محمود ﷫ نےبھی ترتیب  دیا تھا۔جو کہ اکثر مدارس  ہل حدیث میں میں شامل  نصاب ہے ۔ جس میں اس فن کی بنیادی اصطلاحات کی تفہیم کی گئی  ہے اور طلبہ سے بخوبی فائدہ  اٹھاتے  ہیں ۔لیکن  اس کتابچہ میں  اصطلاحات کےساتھ  ان کی مثالیں نہ تھیں جس کے  لیے مدرسین اور طلبا کو  کچھ دقت کا سامنا تھا ۔ مصنف کتاب کے  شاگرد رشید مولانا ابو عمار عمر فاروق سعیدی ﷾ نے اس مشکل کو  حل کرتے  ہو ئے  فٹ

  • 3 #7475

    مصنف : سلطان محمود محدث جلالپوری

    مشاہدات : 758

    امثال اصطلاحات المحدثین

    (پیر 23 دسمبر 2024ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #7475 Book صفحات: 75

    احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑھنے  پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جن سے ہر طالب علم کو آگاہ ہونا از حد ضروری ہے تاکہ وہ اس علم میں کما حقہ درک حاصل کر سکے ، ورنہ اس کے فہم و تفہیم میں بہت سے الجھنیں پیدا ہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن و علماء حدیث نے مختصر و مطول بہت سی کتابیں تصنیف فرمائی ہیں ۔ ان میں سے ایک زیر نظر مختصر رسالہ ’’ اصطلاحات المحدثین‘‘ کے نام سے مولانا سلطان محمود محدث ﷫ نے بھی ترتیب دیا جو کہ اکثر مدارس اہل حدیث میں شامل نصاب ہے ۔ جس میں اس فن کی بنیادی اصطلاحات کی تفہیم کی گئی ہے جس سے طلبہ و طالبات بخوبی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔لیکن اس کتابچہ میں اصطلاحات کے ساتھ ان کی مثالیں نہ تھیں جس کے لیے مدرسین اور طلبا کو کچھ دقت کا سامنا تھا ۔ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن عزیز حفظہ اللہ  نے اساتذہ و طلباء کی آسانی کے لیے اس رسالہ میں عام فہم انداز میں مثالوں کا اضافہ کیا ہے جس سے اس رسالہ کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔ دار المصنفین،لاہور نے اسے ’’امثال اصطلاحات المحدثین&lsqu...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19529
  • اس ہفتے کے قارئین 178061
  • اس ماہ کے قارئین 1697134
  • کل قارئین115589134
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست