کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 5401 #1530

    مصنف : امان اللہ عاصم

    مشاہدات : 5337

    مجرم کون؟

    (بدھ 02 اپریل 2014ء) ناشر : ادارہ نشر التوحید والسنہ،لاہور
    #1530 Book صفحات: 114

    نماز میں تکبیرِ تحریمہ کے وقت رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاکر کندھوں یا کانوں کی لو تک قبلہ رخ ہتھیلیاں کر کے ہاتھ اٹھانے کو رفع الیدین کہتے ہیں ۔ رفع الیدین نبی اکرم ﷺ کی دائمی سنت مبارکہ ہے۔آپ ﷺ کے صحابہ کرام ﷢ بھی ہمیشہ اس سنت پر پر عمل پیرارہے ۔رفع الیدین کا وجود او راس پر نبی اکرم ﷺ کا دائمی عمل اور صحابہ کرام ﷢ کا رفع الیدین کرنا صحیح ومتواتر احادیث اور آثار صحیحہ سے ثابت ہے ۔اور رفع الیدین کا تارک دراصل تارک سنت ہے ۔زیر نظر کتاب ''مجرم کون....؟ مولانا امان اللہ عاصم﷾ کی تصنیف ہے۔مصنف نے اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی محبوب ترین اور دائمی سنت مبارکہ ''رفع الیدین'' سےمنع کرنے والوں کے دلائل کا مسکت او رٹھوس جواب دیاہے ۔مؤلف نے رفع الیدین کوصحیح احادیث او رآثار صحیحہ سے دائمی سنت ثابت کر کے یہ واضح کردیا ہے کہ جن لوگوں کورفع الیدین کرنے کی وجہ سے برا سمجھا جاتاہے اوران پر طرح طرح کےبیہودہ الفاظ بولے جاتے ہیں ۔دراصل یہ لوگ مجرم اورگنہگار نہیں ہیں اصل میں مجرم اور گنہگار تو وہ لوگ ہیں جو نبی اکرم ﷺ کی اس محبوب سنت کی اہمیت سے بے خبر ہو کر اس کوچھوڑ بیٹھے ہیں او رجتنے لوگ اس سنت کے تارک ہوں گے ان سب کے برابر کا گناہ ان علماء کے کھاتے میں بھی جمع ہوتا رہے گا جن کے کہنے پر لوگ اس سنت سےدور ہوئے ۔اللہ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے سنت نبوی کے احیاء کا زریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

     

     

  • 5402 #1533

    مصنف : محمد اسرار مدنی

    مشاہدات : 10814

    ارتداد اور توہین رسالت

    (منگل 01 اپریل 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #1533 Book صفحات: 232

    نبی کریمﷺ کی عظمت و توقیراہل ایمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور علمائے اسلام دورِ صحابہؓ سے لے کر آج تک اس بات پر متفق رہے ہیں کہ آپ ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنیوالا آخرت میں سخت عذاب کا سامنا کرنے کے علاوہ اس دنیا میں بھی گردن زدنی کے لائق ہے۔ نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں ۔شاتم رسول دوسروں کے دلوں سے عظمت وتوقیر رسول ﷺ گھٹانے کی کوشش کرتا اور ان میں کفر و نفاق کے بیج بوتا ہے، اس لئے توہین ِرسول ﷺکو "تہذیب و شرافت" سے برداشت کرلینا اپنے ایمان سے ہاتھ دھونا اور دوسروں کے ایمان چھن جانے کا راستہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ نیز ذات رسالت مآب ﷺچونکہ ہر زمانے کے مسلمان معاشرہ کا مرکزو محورہیں اس لئے جو زبان آپﷺ پر طعن کے لیے کھلتی ہے، اگر اسے کاٹانہ جائے اور جو قلم آپﷺ کی گستاخی کیلئے اٹھتا ہے اگر اسے توڑانہ جائے تو اسلامی معاشرہ فساد اعتقادی و عملی کا شکار ہوکر رہ جائیگا۔نبی کریم ﷺکو (نعوذباللہ) نازیبا الفاظ کہنے والا امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ کے الفاظ میں ساری امت کو گالی دینے والا ہے اور وہ ہمارے ایمان کی جڑ کو کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اپنے لئے نہیں بلکہ مسلمانوں کا ایمان اور غیرت بچانے کیلئے ہجو نگاروں کو گستاخیوں کی پاداش میں ان کا قتل روا رکھا۔ ۔اور اسی طرح مرتد کی سزابھی قتل ہے۔آنحضرتﷺ کے زمانے سے لے کر عہد حاضرتک تمام ائمہ مجتہدین اور علمائے شریعت اس پر متفق ہیں ۔زیر نظر کتاب میں میں فاضل مصنف نے نبی کریم ﷺ کے مقام ومرتبے کوبیان کرنے کے بعد نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا کے حوالے سے قرآن مجید ،احادیث نبویہ ،آثار صحابہ،اجماع امت، او ر فقہاء وعلماء اسلام کے فتاوی پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ گستاخ رسول کی سزا موت ہے او ر جن گستاخانِ رسول کو سزا دی گئی ان واقعات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ گستاخ رسول اگر توبہ کر لے تو بھی سزا سے نہیں بچ سکے گا ۔ اس کے بعدکتاب کے دوسرے حصے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں مرتد کی سزا کو پیش کرتے ہوئے ثابت کیا کہ مرتد کی سزا قتل ہے لیکن اگر اس جرم کامرتکب شخص خلوصِ دل سے سچی توبہ کرلیتا ہے تو اس کی سزائے موت ختم کی جاسکتی ہے اور اسے معاف کیا جاسکتا ہے اور تائب نہ ہونے والے مرتد اس دنیا میں سزائے موت او ر آخرت میں میں درد ناک عذاب او رغضب الٰہی کے مستحق ہونگے ۔توہین رسالت ا ورمرتد کے بارے میں شرعی نقطہ نظر جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید ہے۔(م۔ا)

     

     

  • 5403 #1532

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 9235

    مقالات حدیث ( جدید ایڈیشن)

    (پیر 31 مارچ 2014ء) ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
    #1532 Book صفحات: 706

    شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ کی ذات ِمتنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلم ،متکلم ، نقاد ، دانشور ، مبصر تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں قدرت حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ وسير اور فقہ پر ان کو عبور کامل حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔مولانا محمد اسماعيل سلفیايک کامياب مصنف بھی تھے ۔ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد وحمايت اور نصرت ومدافعت ميں ہيں آپ نے دفاع سنت کابیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔منکرین حدیث کو آڑے ہاتھوں لیا تمنا عمادی اور غلام احمد پرویز کے کے تشکیکی پروپگنڈا کے ڈھول کاپول کھولا۔ حدیث کے مقام ومرتبہ کو براہین قاطعہ سے واضح کیا۔ پیش نظر کتاب '' مقالات حدیث (تصحیح واضافہ شدہ جدید ایڈیشن )مولانا سلفی کے حجیت حدیث وفاع حدیث کے سلسلہ میں ان کے قیمتی 18 مضامین کا مجموعہ ہے جن میں حدیث کی تشریعی اہمیت ،سنت قرآن کے آئینہ میں ، حجیت حدیث،حدیث علمائے امت کی نظر میں ،امام بخاری کامسلک ،جماعت اسلامی کا نظریۂ حدیث ،حضرت ابراہیم﷤ کے کذبات ثلاثہ ،عجمی سازش کا فسانہ ،تمنا عمادی کا علمی محاسبہ ، وغیرہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہدمحمود ہدیہ تبریک کےمستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی مولانا سلفیکے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے (آمین) (م۔ا )

     

     

  • 5404 #1531

    مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

    مشاہدات : 15418

    صحیح ابن خزیمہ جلد 1

    dsa (جمعرات 27 مارچ 2014ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #1531 Book صفحات: 698

    امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)(م۔ا)

     

     

  • 5405 #1513

    مصنف : ڈاکٹر عبد الکبیر محسن

    مشاہدات : 19221

    توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد اول

    dsa (ہفتہ 15 مارچ 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1513 Book صفحات: 947

    امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ   اصح  الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔ زیر نظر   کتاب’’ توفیق الباری  شرح صحیح بخاری ‘‘پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن﷾ کی 12 ضخیم  مجلدات  پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے  جسے نے  انہوں اپنے  والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح  الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے  حکم اور ہدایات کے  مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مؤلف نے  اس  میں  فتح الباری ،ارشاد الساری ،فیض الباری ،شرح تراجم شاہ ولی  اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب  کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ   اپنے  تصنیف میں پیش کردیا ہے  یہ  کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے  بیش قیمت  علمی  تحفہ ہے ۔توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ  قدوسیہ او ر باقی گیارہ  جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  نے  شائع کی   ہیں  اللہ  تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم  کاوش کو قبول فرمائے۔  (آمین)(م۔ا)

     

     

  • 5406 #1514

    مصنف : عاصم نعیم

    مشاہدات : 11029

    تیسیرالقرآن از مولانا عبد الرحمٰن کیلانی کا تعارف

    (جمعہ 14 مارچ 2014ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #1514 Book صفحات: 39

    مولانا عبد الرحمن کیلانی﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب  کے  علاوہ ان  کے  بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات   ملک کے   معروف   علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان  الحدیث ، سہ ماہی  منہاج لاہور وغیرہ )  میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی  سرکاری  ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے  عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس  قرآن  کریم  کی  انہوں  نے  کتابت کی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ١٩٧٢ء میں حج کرنے گئے تو مکی سورتوں کی کتابت باب بلال(مسجد حرام ) میں بیٹھ کر اور مدنی سورتوں کی کتابت مسجد نبوی میں اصحاب صفہ کے چبوترہ پر بیٹھ کر کی ۔یہ  وہی  قرآن  کریم ہے  جو  پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے  ان  کے مانوس رسم الخط میں سعودی حکومت نے حمائل سائز میں چھاپا اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں  چھپتا او رفری تقسیم ہوتا ہے یعنی  پاکستان اور سعودی عرب میں  مروجہ  رسم قرآنی میں  سب سے زیادہ چھپنے والے قرآن کی کتابت  کی سعادت بھی  آپ کو  حاصل ہے ۔ تفسیر’ تیسیر  القرآن ‘میں قرآن مجید کی اسی بابرکت کتابت کو ہی بطور متنِ قرآن شائع کیا گیا ہے کتابت کے سلسلہ میں موصوف نے   خاندان کے بہت سے لوگوں کو کتابت سکھا  کر باعزت رورگار  پر  لگایا۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے  تقریبا 15  کتب تصنیف کرنے کے  علاوہ  ’سبل السلام شرح بلوغ المرام ‘ اور  امام شاطبی کی  کتاب ’الموافقات ‘کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے  صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے  اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے  خالق حقیقی جا ملے ۔ان کا ایک  اورعلمی ودینی  کارنامہ ’’مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات‘‘ لاہو ر ہے  اس  ادارے سےسیکڑوں کی تعداد میں  لڑکیاں دینی علوم سے آراستہ ہوچکی  ہیں ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک  خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ  انس نضر  کے  نانا  تھے ۔مولانا کیلانی  کا  تفصیلی تعارف اور ان کی حیات وخدمات کے لیے ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء اور ماہنامہ مطلع الفجردسمبر 1997 کا    ملاحظہ فرمائیں۔زیر نظر  مضمون  ’’ تیسیرالقرآن از  مولانا عبد الرحمن کیلانی  تفسیر بالماثور کا ایک عمدہ نمونہ ‘‘  محتر م   عاصم  نعیم  (لیکچر ر ،شعبہ علوم اسلامیہ ،جامعہ پنجاب  )کی  کاوش ہے  جس میں  انہوں  نے  مولانا کیلانی کا    مختصر  تعارف  پیش  کرنے کے بعد   تفسیر تیسیر  القرآن  کا تعارف اور اس تفسیر کے امتیازات  ومنہج کو   بیان کیا ہے ۔ یہ تفسیر ٤ جلدوں میں ہے اس تفسیر نے   چند ہی سالوں میں دوسری متداول تفاسیر میں اپنی امتیازی حیثیت کو تسلیم کروالیا ہے ۔یہ تفسیر علمائے  سلف کے  تفسیری انداز پر تصنیف کی  گئی اور گزشتہ تفاسیر ماثور ورائے کی جامع تفسیر ہے  اس میں مصنف نے  تفسیر قرآن بالقرآن،صحاح ستہ کی  احادیث ،اقوال صحابہ  وتابعین کو بنیاد بنایا ہے ۔اختلافی  اور فروعی مسائل میں نقلی  عقلی دلائل سے دو ٹوک او رواضح موقف اختیار کیا ہے  اور اس میں منکرین حدیث  کے  استدلالات کی خوب تردید او ر جدید مغرب زدہ طبقات کےاعتراضات پر بھی پوری توجہ مرکوز کی  گئی ہے۔سود،لین دین،تجارت کی غیرشرعی اقسام،تعددِازواج،لونڈیوں اور غلاموں کے مسائل کو خاص طور پر مرکز بحث بنایا گیا ہےاور اسی طرح  بعض آیات کریمہ کاجدید سائنسی تحقیقات کے ساتھ تقابل کیا گیا ہے ۔ اس تفسیر کی اضافی خوبی یہ ہے کہ حاشیہ میں ذیلی سرخیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  مرحوم  کے  درجات  بلند فرمائے  اور ا ن  کی مرقد پر   اپنی  رحمتوں کا نزول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)

  • 5407 #1512

    مصنف : ڈاکٹر امجد احسن علی

    مشاہدات : 23309

    الحجامۃ ، حجامہ علاج بھی سنت بھی

    (منگل 11 مارچ 2014ء) ناشر : گابا سنز اردو بازار کراچی
    #1512 Book صفحات: 178

    انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ  ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں  فاضل مرتبین نے    مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور  صحت کے بنیادی  اصول قرآن  وحدیث کی روشنی میں  ذکر کرنےکے بعد  احادیث کی روشنی میں  حجامہ  کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے  ثابت کیاکہ   حجامہ کے ذریعے  علاج سنت  نبوی ﷺہے   اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ  کے ذریعے ممکن ہے  اور  جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے  ان  کا  بھی ذکر کردیا ہے  اور آخر میں  تصاویر کی مدد سے  ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے  جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔   الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں یہ  ایک  جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
     

  • 5408 #1511

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 6236

    عام مسلمانوں کے لیے ضروری اسباق

    (پیر 10 مارچ 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #1511 Book صفحات: 47

    عام مسلمانوں کے لیے  ضروری ہے  کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے   آگاہ ہوں  کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں  واسطہ پڑتا  ہے  مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ  وغیرہ کے آحکام ومسائل۔ زیر نظر کتابچہ  شیخ  ابن باز ﷫ کے دورس پر مشتمل  عربی   رسالہ الدروس  المهمة لعامة الامة کا آسا ن فہم سلیس  ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت  محمد شریف بن شہاب الدین  نے حاصل کی  ہے  اس کتابچہ میں  شیخ ابن  بازنے  ایک  مسلمان کے لیے جن  باتوں کا جانناضروری ہے  انہیں اختصار کے ساتھ   مرتب کیا  ہے اللہ  سے دعا کے اللہ تعالی  شیخ ﷫ کے درجات بلند فرمائے  اور اس رسالہ کو  مسلمانوں کے لیے  فائدہ مند بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 5409 #1510

    مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار

    مشاہدات : 10176

    جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ

    (اتوار 09 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1510 Book صفحات: 405

    جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے  یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے  اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں  وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں   جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی  انہی مشکلات کے حل ،جادو  اور کہانت کے توڑ کےلیے  تحریرکی  گئی  ہے یہ   کتاب  میں بازار میں  موجود دیگر کتب کی نسبت  درج ذیل امتیازی  خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت  شیخ ابن باز ﷫ کی خواہش اور ایما پر لکھی  گئی ہے جس  کی وجہ سے اسے  استناد کا  بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے  انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں  ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے  مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے  ان  سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع  کی جامع ترین کتاب ہے  اللہ  تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور  اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف  قبولیت بخشے  (آمین)(م۔ا)

  • 5410 #1509

    مصنف : عدنان طرشہ

    مشاہدات : 7245

    جہنم میں لے جانے والی مجلسیں

    (ہفتہ 08 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1509 Book صفحات: 221

    انسان  شروع سےہی  اس  دنیا میں تمدنی  او رمجلسی زندگی  گزارتا آیا ہے پیدا ہونے سے لے کر  مرنے تک اسے  زندگی  میں  ہر دم مختلف مجلسوں سے واسطہ پڑتا  ہے  خاندان ،برادری  اور معاشرے کی یہ مجالس جہاں ا س کے  اقبال میں بلندی ،عزت وشہرت میں اضافے  او ر نیک نامی  کا باغث بنتی ہیں وہیں اس کی  بدنامی  ،ذلت اور بے عزتی  کاباعث بنتی ہیں  انسان کو  ان  مجلسوں میں شریک ہو کر کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے کہ جو اسے  لوگوں کی نظروں میں ایسا وقار اور عزت وتکریم والا مقام بخش دے  کہ لوگ  اس کے مرنے کے  بعد بھی اسے یاد   رکھیں ۔ زیر نظر کتاب جوکہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے  اس میں ایسی  ہی باتوں او ر امور قبیحہ کی  نشاندہی  کی  گئی ہے کہ جو  روزمرہ  کی  یاروں ،دوستوں ، عزیزوں، رشتہ داروں ،کاروباری شراکت داروں  وغیرہ کے ساتھ  مل  بیٹھ کر  گفتگو کرنے کی مجلسوں میں سرانجام دئیے  جاتے ہیں  فاضل مصنف   نے بہت ہی خوبصورت انداز میں  آداب ِمجالس کو  شرعی  دلائل کے ساتھ  پیش کیا  ہے  اس کتاب میں  مذکور موضوعات  اتنے عمدہ او رمفید   ہیں کہ ہر مجلس ومحفل میں پیش  کئے جانےکے قابل ہیں  ہر مربی  ومعلم  ان کی روشنی میں  اپنےزیر تربیت حلقہ کے افراد کی  تربیت  کرسکتاہے  اللہ سےدعا ہے کہ  قرآن وسنت کی  روشنی میں  غیر موزوں مجالس  کی نشاندہی کرنےوالی اس  مفید کتاب سےراہنمائی حاصل کرکے   اہل اسلام  کو اس  پر عمل کرنے کی  توفیق بخشے ۔(م۔ا)

  • 5411 #1508

    مصنف : محمد طاہر نقاش

    مشاہدات : 5168

    حسن عقیدہ

    (جمعہ 07 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1508 Book صفحات: 146

    اعمالِ  صالحہ کی قبولیت کامدار  عقائد  صحیحہ پر ہے   اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین  مطابق ہے  تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک  پہنچ جاتے ہیں   اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام  انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد وہدایت کے لیے  مبعوث فرمایا تو  انہوں نے  سب سےپہلے  عقیدۂتوحید کی دعوت  پیش کی  کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی  ہے   عقیدہ  کاحسن ہی  جو انسان کو کامیاب و کامران بناکر اللہ   کی  رضامندی او رخوشی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے  ۔اگر عقیدہ  قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان  جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے  گی۔زیر نظر کتاب بھی عقیدہ کی اصلاح کے لیے  ایک اہم کتاب ہے جوکہ   عرب کے نامور عالمِ  دین فضلیۃ الشیخ  محمد بن جمیل زینو﷾کی سوال وجواب کے انداز میں عربی تصنیف  کا ترجمہ ہے  اردو ترجمہ کی سعادت دار الابلاغ  کے  مدیر  جناب طاہر  نقاش ﷾ نے  حاصل کی  ہے  اور اسے  طبا عت  کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ترجمہ انتہائی عام فہم اور سلیس ہے  اللہ اسے عوام الناس کے لیے  نفع بخش  بنائے۔(م۔ا)

  • 5412 #1507

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 8019

    حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )

    (جمعرات 06 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1507 Book صفحات: 221

    حسد ایک  ایسا جذبہ ہے جو کسی کی تباہی وبربادی پرتکمیل پذیر ہوتاہے اور حسد ایسا مہلک مرض  ہےکہ جس سےحاسدکے اعمال بھی تباہ ہو جاتے ہیں     حسدکی اس بیماری میں ہمارا  معاشرہ مختلف  مصائب سے دوچار ہے  ہر کوئی دوسرے سے خوفزدہ اور  پریشان  ہے ۔ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی بنا پر ہر شخص ایک  دوسرے کاجانی دشمن بنا ہوا ہے اور حسد کی چنگاری میں جھلس رہا ہے  حاسد جب جادو ٹونے  کا وار کرتاہے  تو اس کے اثرات سے  لڑائی جھگڑے ،نااتفاقی  ،بیماریاں ،پریشانیاں ڈیرا  ڈالی لیتی ہیں  کاروبار ،سکون ،صحت تباہ  ہوجاتی ہے۔ اسلام  نے  چودہ  صدیاں قبل  اپنے آخری رسول  پر نازل شدہ کتاب قرآن مجید کے ذریعہ اس  بیماری کےمہلک اثرات سے  دفاع کاطریقہ بتادیا ہے  وہی طریقہ اس کتاب میں   بتایا گیا ہے ۔حسد کے شر سے  محفوظ  رہنے کے لیے  اس کتاب سے  رہنمائی  مل سکتی ہے   یہ  کتاب دراصل امام ابن قیم کی  کتاب ’’ تفسیر المعوذتین‘‘ کااردو ترجمہ ہے  جسے دار الابلاغ نے  حسن طباعت سے  آراستہ کیا ہے  اللہ تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی  جہو د کو قبول  فرمائے  اور اسے پڑھنے والوں کوعمل کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)

  • 5413 #1505

    مصنف : داؤد راز دہلوی

    مشاہدات : 9202

    دعائیں التجائیں

    (منگل 04 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1505 Book صفحات: 274

    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔زیرنظر کتاب برصغیر پاک وہندکےمشہور محدث شارح بخاری مولانا داؤدراز﷫کا مرتب کردہ مجموعہ  ہے جسے اللہ تعالیٰ نےمقبولیت عامہ  عطا کی ہے  اللہ اس  کتاب سے ہرمسلم کوکماحقہ فائدہ پہنچائے (آمین) دار الابلاغ نے  اسے خوبصورت انداز میں پاکٹ سائز او ر عام کتابی سائز میں شائع کیا ہے مشکلات ،مصیبت،پریشانیوںمیں  مبتلا   لوگ  اس  کتاب   سے مستفید  ہوکر  مشکلات وپریشانیوں سے نجات پاسکتے ہیں ۔(م۔ا)

  • 5414 #1504

    مصنف : عبد اللہ دانش

    مشاہدات : 5587

    حج نبوی ﷺ

    (پیر 03 مارچ 2014ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #1504 Book صفحات: 129

    حج بیت  اللہ ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم  ترین رکن  ہے۔ بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے۔حج کے منکر   کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے  ۔اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ ہےکہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردور عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی  جاچکی ہیں   زیرنظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک اہم  کوشش ہے  جس میں  مؤلف  نے اختصار کے ساتھ   حج کےاحکام ومسائل کوبیان کیا ہے۔   اس کتاب  کے مؤلف  مولانا عبداللہ دانش ﷾ جید عالم دین  اور نامور خطیب اور قلم کار بھی ہیں۔ ان کے رشحات قلم  مختلف دینی رسائل وجرائد کی زینت بنتے رہتے ہیں  اوراس  کتاب کے علاوہ  متعدد اصلاحی کتب کے  مصنف ہیں  دو  جلدوں  میں مقالات دانش مختلف شعبہ ہائے زندگی کے متعلق کتاب سنت کی روشنی  میں ان کی   ایک رہنما کتاب  ہےاور ایک عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں  نیویارک  میں مسجد البدر کے منتظم ومہتمم   اوراس مسجد کے خطیب  ہیں اللہ تعالی  اشاعت دین کی سلسلے میں ان  کی کو ششوں کو  قبول فرمائے۔(آمین)(م۔ا)

  • 5415 #1502

    مصنف : محمد ابراہیم کمیرپوری

    مشاہدات : 6882

    مقالات محرم

    (ہفتہ 01 مارچ 2014ء) ناشر : جامعہ انوار القرآن، پتوکی
    #1502 Book صفحات: 113

    واقعہ کربلا تاریخِ  اسلام کایک ایسا سلگتا موضوع ہے   جو کہ چودہ سو سال گزر جانے کے  باوجود اس کی حدت آج بھی  محسوس کی جارہی  ہے  قصائد حکایات کی دنیا میں تو یہ  بہت سہل عنوان ہے  اور  اس  حوالے سے  خود ساختہ  کہانیوں پر مشتمل  بے  شمار مواد موجود ہے  مگر تحقیقی انداز میں حقائق پر  مبنی   مواد بہت کم ہے ۔زیر نظر کتاب ’’مقالات محرم ‘‘  حافظ  محمد ابراہیم کمیر پوری﷫ کے  وہ علمی مقالات ہیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں  اہلِ بیت کی عقیدت میں تحریر کئے  عقید ت کی رو میں انہوں حقیقت کو فراموش  نہیں کیا  او ران مقالات میں انہوں نے   خاص طور  پر ماہ  محرم  اور اس کی رسومات اور  اس میں  پیش آنےواقعا ت کوپیش کیا ہے  اللہ   تعالی   مولانا حافظ ابراہیم کمیر پوری  ﷫ کے درجات بلند فر مائے  اور  اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے (آمین)(م۔ا)

  • مسنون نماز

    (جمعہ 28 فروری 2014ء) ناشر : دار الاشاعت اشرفیہ، سندھو بلو کی، قصور
    #1501 Book صفحات: 195

    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں  نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے ۔  مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ  ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے  سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا  اہتمام  کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے  ہیں کہ وہ  اسے  سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر  کتاب ’’مسنون نماز‘‘(از عبد الرؤف بن عبد الحنان فاضل مدینہ  یونیورسٹی ) بھی اسی موضوع  پر  اہم  کتاب  ہے  جس میں  فاضل مؤلف نے   نماز کی  اہمیت  ،وضوء، نماز کی ادائیگی  کے  طریقے  کے ساتھ ساتھ  سجدہ سہو اور وتروں سے متعلق اہم مسائل  مختصر  اور آسان طور  پر دلائل  کے ساتھ  بھی بیان کئے    ہیں اللہ   مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

  • 5417 #1500

    مصنف : امام ابن جوزی بغدادی

    مشاہدات : 18208

    لطائف علمیہ

    (جمعرات 27 فروری 2014ء) ناشر : مکتبہ العلم لاہور
    #1500 Book صفحات: 380

    خوشی طبعی اور مزاح، زندگی اور زندہ دلی  کی علامت ہے  بشرطیکہ فحش ،عریانی  اور  عبث گوئی سے  پاک ہو  ۔واقعات ِمزاح نفسِ انسانی  کے  لیے  باعث نشاط او رموجب ِحیات نو اور تازگی  کاسبب بنتے ہے  مزا ح اس خوش طبعی  کو کہتے  ہیں  جو دوسروں کے ساتھ کی جاتی  ہے او راس میں تنقیص یا تحقیر  کا پہلو نہیں  ہوتا ۔او ر   اس طرح  کامزاح یعنی  خوش طبعی  کرنا جائز ہے  اور  نبیﷺ نے  بھی  ایسے مزاح او ر خوش طبعی کو  اختیار کیا جس کی مثالیں اور واقعات  کتب  ِاحادیث میں  موجود ہیں  او ر جس  مزاح  سے منع کیا گیا ہے  وہ اس نوعیت  کی خوش طبعی اور مذاق ہوتا ہے  جس میں  جھوٹ اور زیادتی کا عنصر پایا جاتاہے  اس نوعیت  کا مذاق زیادہ ہنسی اور دل کی سختی  کا باعث بنتا ہے اس سے  بغض پیدا ہوتا ہے  اور انسان کارعب ودبدبہ اور وقار  ختم  ہو جاتاہے ۔ زیر نظر کتاب  ’’ لطائف علمیہ ‘‘ امام ابن  الجوزی کی  عربی کتاب    ’’کتاب الاذکیاء‘‘ کا  سلیس ترجمہ  ہے  اس کتاب کا اکثر حصہ تاریخی  واقعات او ر احادیث سے ماخوذ ہے  اس  میں   امام  ابن جوزی  نے  انبیاء﷩ ،نبی کریمﷺ ، خلفاء الراشدین   وسلاطین اور اکابر سلف کی  مجالس کے  مزاح وخو ش طبعی کے   واقعات ،سوالات او ربرجستہ جوابات کو  دلنشیں انداز  میں بیان کیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 5418 #1499

    مصنف : سید محمد ثانی حسنی

    مشاہدات : 11233

    انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

    (بدھ 26 فروری 2014ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #1499 Book صفحات: 48

    اس  دنیا میں  بہت سےبڑے  بڑے  نامور  آدمی   پیدا ہوئے اور انہوں نے  بہت   کارہائے  نمایاں  سر انجام دئیے لیکن ساری دنیا جانتی  ہے  کہ ان میں  ہر ایک کا  دائرہ محدود تھا  او ران میں  کسی  کی زندگی ایسی نہیں تھی  کہ جو ہمیشہ سارے عالم کے انسانوں کے لیے  نمونہ بن سکے  اگر کوئی بہت اچھا فاتح تھا تو ظلم سے  اس کادامن پاک نہ تھا  ،اگر کوئی اچھا مصلح اور معلّم ِاخلاق تھا تو قائدانہ صلاحیت او راخلاقی  جرأت  سے محروم تھا روحانیت کا دلدادہ تھا تو عملی زندگی  سے نا آشنا او ر دنیاکے نشیب وفراز سے بے خبر تھا  ۔صرف نبی کریم ﷺ کی  ایسی ذات ہے کہ  جو عام اجتماعی  دائرہ سےلے کر  زندگی کے چھوٹے  سے چھوٹے  گوشے تک اس میں ہر چیز کے لیے  قیامت کے لیے  رہنمانی  موجود ہے  نبی کریم  ﷺکی سیرت  پر  عہد نبوی سے  لے  کر  آج تک  بے شمار    لکھنے والوں نے  مختلف انداز میں  لکھا ہے  اور لکھ  رہے  ہیں ۔زیر نظر کتابچہ   بھی سیرت النبی  ﷺ  کے  موضوع پر مولانا محمد حسنی   کے  مضامین کامجموعہ  ہے  جس میں  انہو ں نے  سیرت محمدی  کا اعجاز،سیرت محمدی اور  اس کےتقاضے ،اور نبی  کر یم  ﷺ کے اخلاق کو  بڑے  احسن   میں  پیش کیا  ہے  اللہ تعالی  ان  کی   کاوش  کو قبول  فرمائے  (آمین) (م۔ا)

  • 5419 #1498

    مصنف : ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی

    مشاہدات : 6743

    مناسک حج و عمرہ

    (منگل 25 فروری 2014ء) ناشر : معارف ابن تیمیہ لاہور
    #1498 Book صفحات: 493

    حج بیت  اللہ ارکانِ اسلام میں سے  ایک اہم رکن  ہے بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی   میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  اور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے  اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت  کے سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردور عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی  جاچکی ہیں   زیرنظر کتاب ’’ مناسک  حج  عمرہ ‘‘بھی اس سلسلے میں  مولانا   حفیظ  الرحمن لکھوی ﷾ کی یہ  علمی  وتحقیقی کا وش  ہے مولانا محترم جہاں علم وتحقیق کے میدان کے شہسوار ہیں  وہاں ا نہیں اللہ تعالیٰ  نے متعدد بار حج بیت اللہ کی سعادت سےبھی نوازہ ہے  اس لیے  ان کی  یہ  عظیم  الشان تالیف علم  وتحقیق او رتجربہ ومشاہدہ پر مبنی  بہترین علمی دستاویز ہے جو بیک  وقت اہل علم اور عامۃ المسلمین کے لیے راہنمائے حج وعمرہ ہے  کتاب کی علمی وتحقیقی سطح بہت بلند اور  اندازِ تفہیم اور  جذبۂ نصیحت نہایت قابل قدر  ہے  اللہ  مولانا کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور اسے  عوام الناس کے نفع بخش بنائے  ۔(آمین) (م۔ا)
     

  • 5420 #1497

    مصنف : ابو الاسجد

    مشاہدات : 6953

    مقالات شاغف

    (پیر 24 فروری 2014ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور
    #1497 Book صفحات: 546

    اسلامی تعلیمات کی تعلیم و  تفہیم کے لیے ہمیشہ کتاب و سنت  کے  دو مستند ذرائع موجود رہے ہیں ۔قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ قرآن  مجید کی  حفاظت  کی ذمہ داری  تو اللہ تعالیٰ نےاس آیت مبارکہ میں بیان  کردی ہے    إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحٰفظون  جس  طرح   قرآن  مجید کی حفاظت ضروری ہے  ،بعینہ ٖ آپ ﷺ کی توضیحات وتشریحات (احادیث مبارکہ) کا تحفظ بھی  ناگزیر ہے ۔ قرآن مجید اگر  وحی متلو ہے تو حدیث وحی غیر متلو ہے  جس محفوظ  ذریعے اور طریق سے قرآن مجید کی  آیات بینات کا نزول ہوا ہے اسی  طریق اور ذریعے سے  اس کی تشریحات وتوضیحات کی بھی تعلیم دی گئی ہے  صحابہ  کرام  نے آپ کی سنت اور عادت کو اپنایا اور آپ کے اقوال وافعال واحوال کو ہر  اعتبار سے محفوظ رکھنے کی  کوشش کی  اس کے بعد ائمہ محدثین نے  لاکھوں احادیث کو  مدون کر کے ان کی درجہ  بندی کی  اور ان کی صحت وضعف کو  واضح کیا اور روایت ودرایت کے حوالے سے  متن اور راوی  کے صحت واعتبار کےلیے  ایسے علوم وفنون کوبھی ترتیب  دیا جس کی مثال اس سے  قبل تاریخ علوم انسانی  میں  ناپید اور مفقود ہے   کہ  جس سے  علوم  الحدیث کو علمی وقار اور عملی امتیاز حاصل  ہوا۔ جب بھی  انکار  سنت کے فتنے  نے  آنکھ کھولی تو  اہل علم اور  ائمہ محدثین نے  اپنی  عملی اور تحقیقی کاوشوں سے اسے  موت کی نیند سلا دیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات شاغف ‘‘ در  اصل ابو الاشبال شاغف بہاری ﷾ کے  برصغیر پاک وہند کے  علمی  وتحقیقی رسائل وجرائد میں  علم  حدیث   کی حجیت  ،ثقاہت،تدوین  اور  دفاع حدیث  کے  موضوع پر تحقیقی مضامین کا نادر مجموعہ ہے  مولانا  ابو الاشبال شاغف  بہاری﷾ انڈیا کے صوبہ بہار میں  پید ا ہو ئے   اور مختلف کبار علماء سے  شر ف تلمذ کیا  آپ  تحقیق وتخریج کے  حوالے  سے  مرجع  کی حیثیت رکھتے  ہیں  آپ کو رابطہ عالم اسلامی کے علمی  وتحقیقی مرکز میں کام کرنے کے مواقع بھی ملے ۔  طویل عرصہ سے سعوی عرب میں مقیم ہیں  آپ کی علمی  وجاہت کے پیش نظر حکومت  سعودیہ نے انہیں  شہریت کے اعزاز سے بھی نوازا ہے  اللہ تعالی  سے دعا  ہے کہ  وہ ان مقالات کے مطالعہ سے  دین وشریعت کا صحیح فہم پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے  (آمین) (م۔ا)

  • 5421 #1496

    مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

    مشاہدات : 13401

    خیرالقرون کی درسگاہیں اور ان کا نظام تعلیم و تربیت

    (اتوار 23 فروری 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی
    #1496 Book صفحات: 395

    وحی الہٰی کے نزول کی ابتداءقراءت،علم اور قلم  کے ذکر سے ہوئی۔رسول اللہ ﷺمعلم الکتاب والحکمۃ بنا کر مبعوث ہوئے۔قرآن وحدیث میں علمِ دین پڑھنے پڑھانے کی تاکید ،اس کی ضرورت و اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے اور عہدِ رسالت سے لے کر آج تک مسلمانوں میں تعلیم و تعلم  کا مربوط نظام جاری و ساری ہے۔اسلام کے نظامِ تعلیم و تعلم اور مذہب پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے  زیر تبصرہ کتاب ’’ خیر القرو ن کی درسگاہیں اور ان کا نظامِ تعلیم و تربیت ‘‘از قاضی اطہر مبارکپوری   اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے  جس میں  فاضل مؤلف  نے   عہد رسالت  میں  ہجرت سے  قبل اور بعد کی درسگاہوں کا  ذکرکرتے  ہوئے عہد صحابہ وعہد تابعین کی درسگاہوں اور نظام تعلیم کاتفصیلاً ذکر کرنے بعد  مدینہ منورہ کی  دینی وعلمی اور ادبی مجالس کا بھی ذکر کیا ہے  اللہ تعالیٰ  مؤلف کی اس  کاوش کو قبول فرمائے  (آمین)( م۔ا)

  • 5422 #1495

    مصنف : فضل الرحمان بن محمد

    مشاہدات : 6922

    قادیانی و لاہوری مرزائی دائرہ اسلام سے خارج کیوں ہیں ؟ علمی جائزہ

    (ہفتہ 22 فروری 2014ء) ناشر : دار الدعوۃ السلفیہ، لاہور
    #1495 Book صفحات: 42

    اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم   سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  نبوت کسبی نہیں وہبی ہے  یعنی اللہ تعالی نے  جس کو چاہا نبوت ورسالت سے  نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں  بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر  وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت  محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے  بلکہ  شفیع امت  حضرت محمد ﷺ کی   زبان  صادقہ کا فیصلہ ہے ۔زیر نظر کتابچہ  انہی دلائل وبراہین پر مشتمل ہے کہ جن کو سامنےرکھتے ہوئے مقدمہ مرزائیہ بہاولپور او ر1974ء میں عدالت نےقادیانی اور لاہوری مرزائیوں کوغیر مسلم قراردیا۔( م۔ا)
     

  • 5423 #1269

    مصنف : عبد الحفیظ بلياوی

    مشاہدات : 33491

    مصباح اللغات

    (جمعہ 21 فروری 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1269 Book صفحات: 999

    مادری زبان کےعلاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کےلیے ڈکشنری یالغات کا ہونا ناگزیر ہے عربی زبان کے اردو معانی  کے حوالے سے کئی لغات یا معاجم تیار کی گئی ہیں لیکن ان سب میں منفرد اور انتہائی مفید ' مصباح اللغات' ہے اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جدید عربی زبان کے اسالیب کا بھی خیال رکھاگیا ہے یہ کتاب علماء ،طلباء اور عوام سب کے لیے ایک قیمتی متاع ہے جس کے مطالعہ سے کسی بھی عربی لفظ کا اردومفہوم ومدعا معلوم کیا جاسکتا ہے  بعض احباب کےتقاضے پراسے اپ لوڈ کیا جارہا ہے تاکہ عربی تفہیم وتعلم میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔






     

  • 5424 #1494

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 15269

    مضامین قرآن حکیم

    (جمعہ 21 فروری 2014ء) ناشر : بن قطب انٹرنیشنل پاکستان
    #1494 Book صفحات: 801

    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سینکڑوں موضوعات   پرمشتمل ہے  مختلف اہل علم  نے اس حوالے  سے كئی    کتب تصنیف کی   ہیں علامہ وحید الزمان   کی ’’تبویب  القرآن فی مضامین  الفرقان ‘‘ اور  شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل  ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن  ‘‘(از زاہد ملک) بھی اسی سلسلے  کی  کڑی ہے  فاضل مؤلف   نے    خدائے  ذوالجلال کے  عظیم کلام کو آٹھ سو  اہم  جامع عنوانات میں اس طر ح  تقسیم کیا ہے  کہ  جس سے  عام مسلمانوں  کو قرآنی تعلیمات،ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور  ان  پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔( ان شاء للہ)  فاضل مؤلف نے  تمام موضوعات کو  الف بائی ترتیب سے  مرتب کیا  اور  ہر موضوع سے متعلق آیا ت  کا ترجمہ بھی  پیش کردیا ہے   یہ کتاب قرآن   مجید کے  مضامین کو سمجھے  او رجاننے کے لیے   انتہائی مفید  اور  ہر لائبریری  اور  گھر میں  رکھنے  کے لائق  ہے ۔  اللہ تعالی مصنف کی اس عظیم کاوش کو  قبول فرمائے  اور  اسے  عوام الناس کے لیے  نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)
     

  • 5425 #1203

    مصنف : اساتذہ مدرسہ عائشہ صدیقہؓ

    مشاہدات : 30313

    مفتاح لسان القرآن ۔ جزء اول

    dsa (جمعرات 20 فروری 2014ء) ناشر : مکتبۃ البشریٰ، کراچی
    #1203 Book صفحات: 95

    عربی ایک مبارک زبان ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا نزول بھی اسی زبان میں کیا۔ عربی زبان کی تفہیم کے لیے بہت سے قواعد مرتب کیے جا چکے ہیں اور اس پر تقریباً ہر بڑی زبان میں بہت سی قیمتی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’مفتاح لسان القرآن‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ جس میں عربی کو سمجھنے کے لیے طالبان علم کی سہولت کی خاطر قواعد و ضوابط رقم کیے گئے ہیں۔ اس علمی کام کے پیچھے کراچی میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ ؓ کے اساتذہ کی محنت کارفرما ہے، جنھوں نے نہایت جانفشانی کے ساتھ آسان اسلوب میں یہ کتاب مرتب کی تاکہ ہر سطح کے طالب علم حتیٰ کہ عوام الناس بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ اس سے قبل ہم قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کی خدمت میں اسی ادارے کی شائع کردہ کتاب ’لسان القرآن‘ پیش کر چکے ہیں۔ ’لسان القرآن‘ سے درست طریقے انداز سے استفادہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ’مفتاح لسان القرآن‘ کا مطالعہ کیا جائے اور جو قواعد بیان کیے گئے ہیں ان کو یاد کیا جائے اور ہر سبق کے اخیر میں دی گئی مشقوں کو حل کیا جائے۔ یہ کتاب ابتدائی کلاسوں کے طلبا کے لیے خاصی مفید ہے ۔(ع۔م)

< 1 2 ... 214 215 216 217 218 219 220 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5345
  • اس ہفتے کے قارئین 96261
  • اس ماہ کے قارئین 385114
  • کل قارئین101945630
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست