#1696

مصنف : طارق علی بروہی

مشاہدات : 11691

علم الکلام فلسفہ و منطق کی مذمت اور مشہور منطق پرستوں کی توبہ

  • صفحات: 13
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 260 (PKR)
(جمعرات 29 مئی 2014ء) ناشر : اصلی اہل سنت ڈاٹ کام

زیر تبصرہ چودہ صفحات پر مشتمل یہ چھوٹا سا کتابچہ ’’علم الکلام فلسفہ ومنطق کی مذمت اور مشہور منطق پرستوں کی توبہ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبد المحسن العباد کی کتاب قطف الجنی الدانی شرح مقدمۃ القیروانی صفحہ 54 تا 61 سے ماخوذ ہے اور ترجمہ کی سعادت محترم طارق علی بروہی نے حاصل کی ہے۔اس میں موصوف نے پہلے حصہ میں مختلف   علماء سلف مثلا امام شافعی، امام احمد بن حنبل ،امام ابو یوسف اور امام ذہبی ﷭ وغیرہ جیسے اہل علم کے اقوال کی روشنی میں علم الکلام فلسفہ ومنطق کی مذمت پر استدلال کیا ہے اور اس کی خرابی کو واضح کیا ہے۔ اور دوسرے حصے میں مشہور منطق پرستوں کی توبہ اور رجوع الی الحق کے واقعات کو بیان کیا ہے۔یہ کتابچہ اپنے موضوع پر ایک مفید اور راہنما تحریر ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کے فائدے کو عام کردے اور مسلمانوں کو منطق وفلسفہ جیسی فضولیات میں پڑنے کی بجائے براہ راست قرآن وحدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(راسخ)

 

 

عناوین

صفحہ نمبر

علم الکلام (فلسفہ و منطق) کی تعریف

4

اہل الکلام

4

علم الکلام کی مذمت میں کچھ سلف کا کلام

4

علم الکلام کی سزا

5

بعض مشہور متکلمین کا علم الکلام کے ساتھ تعلق کی وجہ سے حیرت و ندامت کا اظہار کرنا اور بعض کا اس سے ہدایت کی جانب رجوع کرنا

6

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6533
  • اس ہفتے کے قارئین 165065
  • اس ماہ کے قارئین 1684138
  • کل قارئین115576138
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست