#1713

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

مشاہدات : 8439

شرعی علاج بذریعہ دم

  • صفحات: 164
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3280 (PKR)
(اتوار 01 جون 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم   اور نبیﷺ سے ثابت شدہ دم کے ذریعے علاج کرنا نہایت مفید اور مکمل شفایابی ہے ۔قرآن کریم تمام قلبی وجسمانی امراض اور دنیا وآخرت کی بیماریوں کےلیے مکمل شفا ہے ۔البتہ ہرشخص کوقرآن سےعلاج اور شفایابی کی توفیق نہیں ملتی ۔قرآن کریم کافہم رکھنے والوں کےلیے قرآن کےاندر اس کے علاج کاطریقہ ،بیماری کا سبب اور اس سے بچاؤ کی تدبیر موجود ہے ۔اللہ تعالی نے قرآن کریم کےمیں دل او رجسم کی بیماریوں کاذکر فرمایاہے ۔ اور ان کےعلاج کاطریقہ بھی بتا دیا ہے ۔اسی طرح سنت نبویﷺ سے ثابت دم کے ذریعے علاج کرنابھی مفید ترین علاج میں سے ہے۔علماء کااجماع ہے کہ دم کرنا جائز ہے اگر تین شرطوں کے ساتھ کیا جائے تو: 1۔اللہ تعالی کے کلام یا اس کےاسماء وصفات کے ذریعے۔ یا رسول اللہﷺ سے منقول کلام کے ذریعہ دم کیا جائے 2۔دم عربی زبان میں ہو ۔ اوراگر غیر عربی زبان میں ہوتو اس کا معنی معروف ہو یہ اعتقادرکھا جائے کہ دم بذاتِ خود مؤثر نہیں ۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اثر انداز ہوتا ہے ۔دم محض ایک سبب ہے ۔ زیر نظر کتاب   ’’شرعی علاج بذریعہ دم‘‘ معروف سعودی عالمِ دین صاحب حصن المسلم شیخ سعید بن علی بن وہف القحطانی ﷾ کی تصنیف’’الذكر والدعا والعلاج بالرقى من الكتاب والسنه‘‘ کاترجمہ ہے ۔جس میں شیخ صاحب نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بیماریوں کے علاج کو بیان کیا ہے۔یہ کتاب   روحانی وجسمانی بیماریوں   کےستائے ، جنات جادواور ٹونے، نطر بد اور حسد کےحملوں سے زخمی مسلمان کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔اس کتاب کی اردوترجمانی کا کام’’محترم ابوالمکرم عبد الجلیل ﷫ نے بڑے آسان فہم انداز میں انجام دیا او رپاکستان میں دارالابلاغ کی طرف سے اسےپہلی   دفعہ شائع کیا گیا۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے پریشان حال لوگوں کے لیے   بیماریوں سے شفایابی کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تحمید و تمہید

8

قرآن و حدیث کے ذریعے علاج کی اہمیت

13

جادو کا علاج

27

جادو کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ تحریر

59

جادو کی اقسام

71

کلونجی

75

زیتون کا تیل

77

آپ زم زم

79

نظر بد کا علاج

81

انسان کو جن لگ جانے کا علاج

97

پہلی قسم۔ ۔ ۔ جن لگنے سے پہلے اس کا علاج

97

دوسری قسم۔ ۔ ۔جن لگنے کے بعد اس کا علاج

98

ان صفحات کے مطالعہ سے

102

نفسیاتی امراض کا علاج

104

پھوڑے اور زخم کا علاج

120

مصیبت اور پریشانی کا علاج

129

رنج و غم کا علاج

129

رنج و ملال اور بے چینی کا علاج

132

مریض کا خود اپنا علاج کرنا

135

مریض کی عیادت کی جائے تو کیا پڑھے

137

نیند کی حالت میں گھبراہٹ اور بے چینی کا علاج

138

بخار کا علاج

140

کسی موذی جانور کے ڈسنے اور ڈنک مارنے کا علاج

141

غصے کا علاج

142

کلونجی سے علاج

144

شہد سے علاج

146

آپ زم زم سے علاج

148

دل کی بیماریوں کا علاج

151

دل کا علاج چار امور سے ہوتا ہے

157

دل پرشیطان کے تسلط کی بیماری کا علاج

162

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6472
  • اس ہفتے کے قارئین 165004
  • اس ماہ کے قارئین 1684077
  • کل قارئین115576077
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست