#1647

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

مشاہدات : 20863

عون الخبیر شرح الفوز الکبیر فی اصول التفسیر

  • صفحات: 716
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17900 (PKR)
(اتوار 25 مئی 2014ء) ناشر : مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ

شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی (1703-1762) برصغیر پاک و ہند کے ان عظیم ترین علماء ربانیین میں سے ہیں جو غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہر مسلک کے مسلمانوں کے ہاں قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ان کی شہرت صرف ہندوستان گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے ۔وہ بلاشبہ اٹھارہویں صدی کے مجدد تھے اور تاریخ کے ایک ایسے دورا ہے پر پیدا ہوئے جب زمانہ ایک نئی کروٹ لے رہا تھا، مسلم اقتدار کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی تھی، عقلیت پرستی اور استدلالیت کا غلبہ ہو رہا تھا۔آپ نے حجۃ اﷲ البالغہ جیسی شہرہ آفاق کتاب اور موطا امام مالک کی شرح لکھی اورقرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا۔ دوران ترجمہ شاہ صاحب کے سامنے بہت سے علوم و معارف اور مسائل و مشکلات واشگاف ہوئے ۔ شاہ صاحب نے ان کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے متعدد کتابیں اور رسالے لکھے ۔ترجمہ کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے "مقدمہ در قوانین ترجمہ" کی تصنیف فرمائی۔ لیکن شاہ ولی اﷲ کا ایک بے مثال کارنامہ ''الفوز الکبیر فی اصول التفسیر ''ہے ۔شاہ صاحب کی علوم القرآن پر اتنی گرفت ہے کہ ان کی تصنیف لطیف ''الفوز الکبیر'' سند کا درجہ رکھتی ہےچونکہ اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب تھی اسی لئے اناً فاناً سارے عالمِ اسلام میں اس کی شہرت پھیل گئی۔منیر الدین دمشقی اور مولانا سلمان ندوی نے اس کا عربی میں ترجمہ کیا ہے ۔ مفتی محمد سعید پالن پوری نے بھی اس کا عربی میں ترجمہ کیا، اور اردو و عربی میں شرح بھی لکھی۔اس کے علاوہ بھی کئی اہل علم نے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ۔ زیر نظر کتاب ''عون الخبیر شرح الفوز الکبیر'' مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتی کی تصنیف ہے جو کہ فوز الکبیر کو تدریس کے دروان ان کے کیسٹوںمیں ریکارڈ شدہ دروس کو سن کر تیار کی گی ہے ۔فوز الکبیر کی یہ شرح طالبانِ علوم نبوت اور مدارس کےاساتذہ وطلباء کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے کیونکہ یہ کتاب اکثر مدارس اسلامیہ میں شامل نصاب ہے ۔(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

27

امام ولی اللہ دہلوی

 

29

دیباچہ الفوز الکبیر

 

45

نام کتاب

 

45

مصنف اور آپ کا خاندان

 

45

شاہ ولی اللہ  کی تصانیف

 

46

تفسیر قرآن کی ضرورت

 

47

شاہ صاحب  کی علمی کاوش

 

49

حمد و ثناء

 

49

فہر قرآن کی نعمت

 

50

تبلیغ قرآن کا احسان

 

50

ربط درس

 

53

تبلیغ قرآن

 

53

درود شریف کا تحفہ

 

54

مضامین رسالہ

 

60

باب اول

 

61

قرآن پاک کے پانچ علوم

 

61

جملہ علوم قر آن

 

61

علوم خمسہ کا بیان

 

62

خلاصہ کلام

 

69

عام مفسرین کا طریقہ تفسیر

 

72

نزول قرآن کے علمی اسباب

 

74

شرک اور مشرک

 

85

گمرانی کے اسباب

 

87

شرک کی تعریف

 

88

شرک کی اصل بنیاد

 

92

کعبۃ اللہ کی تعمیر نو

 

100

یہودیوں کی گمراہی کے اسباب

 

123

استبعاد رسالت کے اسباب

 

141

نصاریٰ کی اصلیت

 

147

منافقین کا بیان

 

158

منافقوں کے مختلف گروہ

 

166

علامات قیامت

 

185

سیاست مدینہ کے احکام کی تطہیر

 

193

مسائل عبادات

 

193

عربوں کا عربی زبان پر عبور

 

197

غریب القرآن

 

208

فن تفسیر

 

211

اسباب نزول

 

240

متشابہات کا استعمال

 

261

محکم اور متشابہ قرآن کی نظر میں

 

313

قرآن پاک کا اسلوب بیان

 

321

انسان سے کلام کا طریق کار

 

339

مفسرین کے مختلف گروہ

 

366

سبب نزول آیات کی دو قسمیں

 

375

اصحاب کہف کے کتے کی مثال

 

379

مصنف کتاب کا تعارف

 

396

غرائب القرآن کی نشاندہی

 

414

حروف مقطعات

 

430

سورۃ الفاتحہ

 

462

غرائب القرآن

 

534

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30065
  • اس ہفتے کے قارئین 360132
  • اس ماہ کے قارئین 1159773
  • کل قارئین98225077

موضوعاتی فہرست