کل کتب 451

دکھائیں
کتب
  • 251 #2105

    مصنف : صغیر احمد بہاری

    مشاہدات : 7004

    صراط مستقیم اور اختلاف امت

    (اتوار 23 نومبر 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #2105 Book صفحات: 326
    تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں  پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق  دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے  سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ "بینات"کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے "بینات" کا ایک خاص نمبر بعنوان "اختلاف امت اور صراط مستقیم "شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ  لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے "اختلاف امت اور صراط مستقیم " کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھر دیو بند ہندوستان سے شائع کئے...
  • 252 #3366

    مصنف : ابو المنہال شاغف بہاری

    مشاہدات : 4869

    صراط مستقیم اور اختلاف امت ( شاغف )

    (ہفتہ 20 فروری 2016ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گرجاکھ، گوجرانوالہ
    #3366 Book صفحات: 59
    تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں  پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق  دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے  سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ "بینات"کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے "بینات" کا ایک خاص نمبر بعنوان "اختلاف امت اور صراط مستقیم "شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ  لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے "اختلاف امت اور صراط مستقیم " کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھر دیو بند ہندوستان سے شائع کئے...
  • 253 #83

    مصنف : صغیر احمد بہاری

    مشاہدات : 28686

    صراط مستقیم اور اختلاف امت بجواب اختلاف امت اور صراط مستقیم

    (ہفتہ 28 مارچ 2009ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #83 Book صفحات: 322
    مشہور دیوبندی عالم یوسف لدھیانوی صاحب کی کتاب "اختلاف امت اور صراط مستقیم" کے جواب میں فاضل مؤلف نے نہایت محنت اور دیدہ ریزی سے مدلل اور محققانہ جواب لکھا ہے۔ چونکہ اس کتاب میں فریقین کے موقف سامنے آ گئے ہیں لہٰذا گم گشتان بادہ تقلید کیلئے یہ کتاب اب ایک مینارہ نور کی حیثیت  رکھتی ہے۔ اگرمسلکی تعصب کی عینک اتار کر للّٰہیت اور خلوص قلب سے اصلاح نفس کی خاطر مطالعہ کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلکی موشگافیوں میں صراط مستقیم کو کھو دینے والا شخص دوبارہ اس شاہراہ روشن کا مسافر بن جائے۔ مسلکی اختلافات پر ایک چشم کشا اور عمدہ ترین تصنیف  
  • 254 #3239

    مصنف : عنایت اللہ طور

    مشاہدات : 4514

    صراط مستقیم اور شیطانی راستے

    (اتوار 10 جنوری 2016ء) ناشر : سبحانی اکیڈمی، لاہور
    #3239 Book صفحات: 78
    اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کےلیےبےشمار اور بیش بہا نعمتیں پیداکی گئی ہیں۔پس انسان کے لیےلازم ہےکہ وہ ان سے نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ اس پر اللہ رب العزت کا شکریہ بھی اداکرے۔اب اگر یہ مسئلہ پیدا ہو کہ سب سے عظیم ترین اور اعلیٰ ترین نعمت کونسی ہےتو اس کا قطعی اور دو ٹوک جواب یہ ہےکہ صراط مستقیم(سیدھی راہ)ہی ایک ایسی منفرد نعمت ہےجس کا درجہ دیگر سب اشیاء سے بلند تر ہے۔اسی لیے روزانہ کروڑوں اہل ایمان اپنی ہر نماز میں باربار اپنے آقاو مالک سے اگر کوئی چیز طلب کرتے ہیں تو یہی کہ وہ انہیں ہمہ وقت اور تازیست صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے(اھدنا الصراط المستقیم)۔مگر ستم ظریفی یہ ہےکہ عامۃ الناس جس قدر کثرت سے اس نادراور انمول شے کی طلب اور آرزو کا اظہارکرتے ہیں اتنا ہی اس کے مفہوم اور تقاضے سے بے خبراور ناآشناہیں ان میں سے اکثر لوگ ایک طوطے کیطرح یہ الفاظ د ہراتے رہتے ہیں۔شیطان نے انسان کو دنیاوی معاملات میں اس قدرالجھا دیا ہےکہ انسان کسی محفل میں اپنے الفاظ کو سوچ سمجھ کر ادا کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ جو تمام مخلوقات کا خالق و مالک ہےاس کی بارگاہ میں غفلت اور بے اعتنائی سے حاضر...
  • 255 #1576

    مصنف : انجینئر مختار فاروقی

    مشاہدات : 7008

    صیہونیت قرآن مجید کے آئینے میں

    (جمعہ 09 مئی 2014ء) ناشر : قرآن اکیڈمی جھنگ
    #1576 Book صفحات: 302
    صیہونیت یہودیوں کی عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد شام اور حجاز وغیرہ کے علاقوں پر یہودی تسلط کوقائم کرنا ہے ۔ صہیونیت کی تاریخ تقریبا چار ہزارسا ل پر محیط ہے ۔ قرآن مجید میں صہیونیت کے کردار او رخدوخال پر بڑی تفصیلی گفتگو موجود ہے پہلے پارے میں مسلسل دس رکوعوں میں اسی خاص انسانی گروہ کے طرز عمل اور منفی رویوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔زیر نظرکتا ب''صہیونیت قرآن مجید کے آئینے میں'' انجینئر مختار فاروقی صاحب کی صہیونیت کے تعارف پر ایک اہم تصنیف ہے جس میں فاضل مؤلف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں صہیونیت کے کردار پر روشنی ڈالی ہے تاکہ مسلمان اس مغضوب علیہم گروہ کوپہچان سکیں اور اس سے نبرد آزما ہو کر اللہ تعالی کے ہاں سرخرو ہوسکیں ۔ اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)    
  • 256 #464

    مصنف : ابن حسن

    مشاہدات : 21344

    صیہونیت کے دانابزرگوں کی دستاویزات

    (جمعہ 17 ستمبر 2010ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #464 Book صفحات: 119
    یہودی جوقرآن مقدس کی روسے مغضوب علیہم ہیں ،پوری دنیاکواپنے زیرتسلط لاناچاہتے ہیں ۔اس مقصدکے لیے وہ بہت عرصے سے جدوجہدمیں مصروف ہیں۔اس ضمن میں انہوں نے فری میسن کے نام سے ایک صیہونی تنظیم قائم کی ہے جوانتہائی خفیہ طریقے سے ان کےمفادات کےلیے کام  کرتی ہے ۔اس  کے اراکین بڑے بڑے افرادوامراوحکام ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ذریعے بھی صیہونی اپنااثرورسوخ بڑھارہے ہیں۔اس کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ اقوام متحدہ کے دس انتہائی اہم اداروں میں ان کے اہم ترین عہدوں پر73یہودی فائزہیں۔اقوام متحدہ کے صرف نیویارک کے دفترمیں بائیس شعبوں کے سربراہ یہودی  ہیں۔دنیاکی معیشت پربھی یہودیوں کامضبوط کنٹرول ہے ۔یہ سب کچھ دراصل ان دستاویزات کی بنیادپرہے جویہودیوں کے دانابزرگوں نے تحریرکی ہیں۔ان میں وہ تمام اصول وتصورات درج کردیے گئے ہیں جن کی ورشنی میں پوری دنیاپریہودی اقتدارقائم ہوگا۔واضح رہے کہ یہودی انہیں جعلی دستاویزات قراردیتے ہیں،لیکن یہ محظ دھوکہ ہے ۔زیرنظرکتاب میں یہودیوں کے ان اصولوں کواردوزبان میں پیش کیاگیاہے ،جن کامطالعہ چشم کشاثابت ہوگا۔ان شاء اللہ ۔    
  • 257 #1912

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 5404

    ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ

    (منگل 02 ستمبر 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث ھیلاں منڈی بہاؤالدین
    #1912 Book صفحات: 88
    محترم مولانا ابو الحسن مبشر احمد ربانی ﷾کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔آپ معروف عالم دین ،محقق اور جماعت الدعوہ کے مرکزی راہنماؤں میں سے ہیں،اللہ نے آپ کو بڑی عظیم الشان تحقیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے مختلف موضوعات پر بے شمار مضامین ،کتابچے اور ضخیم کتب تصنیف فرمائی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ" بھی آپ کے قلم سے نکلی ہے۔اس کتاب کا سبب تالیف یہ ہے کہ موصوف نے ایک کتاب بنام "کلمہ گو مشرک "تصنیف فرمائی تو اہل شرک کے میدان میں بھونچال آگیا اور شرک کی عمارت اپنی بنیادوں سے ہلنا شروع ہوگئی۔آپ کی اس کتاب کو دیکھ کر مولوی عبد الغنی حقانی کی رگ عصبیت پھٹ پڑی اور اس نے 21 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ بنام " فتنہ غیر مقلدیت کا نیا روپ " لکھ ڈالا اور اس میں اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے بازاری اور غیر مہذب زبان استعمال کی،اور اہل حدیثوں کو برا بھلا کہا۔چنانچہ ربانی صاحب﷾ نے اس کے مغالطات اور فضولیات کا جواب دیتے ہوئے یہ کتاب " ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ"تصنیف فرمائی اور اس کے تمام اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دے دیا۔آپ نے ایسا زبر دس...
  • 258 #1347

    مصنف : ابو محمد بلال

    مشاہدات : 8054

    طاغوت کے پجاری کون؟

    (اتوار 30 جون 2013ء) ناشر : نا معلوم
    #1347 Book صفحات: 50
    فتنےدو طرح کےہوتےہیں ایک وہ جن کی بنیاد لادینیت ہو اور دوسرےوہ جو دینی اساس رکھتےہوں دینی اساس رکھنےوالافتنے  عام طور پردین میں  افراط یا تفریط کی وجہ سے پیداہوتےہیں۔یعنی فہم دین میں غلویا تفصیرکاشکارہونے کی وجہ سے جنم لیتے ہیں ۔ ایسے ہی فتنوں میں سے ایک خوارج کا فتنہ ہے۔جوغلودین کا شکار ہے۔اس فتنےکی بنیادوں میں سے ایک اہم ترین بنیاد کفرباالطاغوت ہے۔ عصر حاضر کےخواج کفرباالطاغوت کو خود ساختہ مفہوم اورتشریحات کے ذریعےاس طرح پیش کرتےہیں کہ عوام الناس اس بارےمیں صحیح معلومات  نہ ہونےکی وجہ سےجلد گمراہ ہوجاتےہیں۔زیر نظر کتاب میں ،عصرحاضرمیں موجود طاغوت کےپجاریوں  اورطاغوت کا انکار کرنےوالوں کا تفصیل سے ذکرکیاگیاہےاورطاغوت کی پہچان ،اسکی حقیقت اوراسکی تفصیل بہت شاندار اورمدلل انداز میں بیان کی گئی ہے۔عصرحاضرکےخواج کےکفرباالطاغوت کےبارےمیں کافی وشافی جواب موجود ہے۔یہ کتاب اس موضوع   پراٹھنےوالی ابحاث کا ایک ممکنہ حد تک احاطہ کرپاتی ہے۔مصنف نےحتی الوسع کو شش کی ہےکہ کسی پہلوسے بھی تشنگی نہ رہے۔(ع۔ح)  
  • 259 #5107

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 12418

    ظہور امام مہدی ایک اٹل حقیقت

    (منگل 02 جنوری 2018ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #5107 Book صفحات: 170
    ظہور امام مہدی کے مسئلہ میں بہت سے لوگوں نے ٹھوکر کھائ ہے۔ بعض وہ ہیں جو حضرت عیسٰیؑ اور امام مہدی کو ایک ہی شخصیت قرار دیتے ہیں ‘ بعض وہ ہیں جو آنحضرت  کی اس پیشگوئی کا مصداق حضرت عمر بن عبد العزیز کو ٹھراتےہیں‘ ایک گروہ ایسا ہے جو اپنے امام منتظر محمد بن حسن عسکری کو مہدی بنانے پر تلاا ہوا ہے‘ بعض انتہا پسند وہ ہیں جو آئے دن مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور بعض نے تو سرے سے ہی امام مہدی کا انکار کر دیا ہے۔اس طرح کے دیگر اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو وارد شدہ احادیث پر اعتراضات کی صورت میں یا انکار کی صورت میں عوام الناس کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف﷾ نے تمام دعاوی کا محققانہ جائزہ لیتے ہوئے ان کا واضح رد کرنے کے ساتھ ساتھ درست موقف وعقیدہ’’ظہور امام مہدی۔ ایک اٹل حقیقت‘‘ کو دلائل وبراہین کی روشنی میں خوب مجلی ومنور کیا ہے۔ دلائل قرآن مجید واحادیث صحیحہ سے اور متواتر ائمہ وعلماء کا بھی تذکرہ ہے جو اس موقف کے حاملین میں سے ہیں۔ کبار اہل علم کے اقوال اور سعودی عرب کے دار الافتاء کی دائمی کمیٹی کے فتاوی جات بھی نق...
  • 260 #7136

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2698

    ظہور امام مہدی ایک اٹل حقیقت ( اضافہ شدہ )

    (اتوار 01 اکتوبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7136 Book صفحات: 226
    امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہو گا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ سیدنا عیسی اور امام مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی و اردو زبان میں کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ظہور امام مہدی ایک اٹل حقیقت‘‘مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں مہدی کے متعلق تمام قسم کے غلط دعاوی کا محققانہ نوٹس لیتے ہوئے ان کا واضح ردّ کرنے کے ساتھ ساتھ درست موقف پیش کیا ہے اپنے موقف کی تائید میں قرآن مجید اور احادیث نبویہ سے بھی دلائل ذکر کیے ہیں۔ ظہور امام مہدی کے حق میں لکھی گئی کتب و رسائل سے بھی آگاہی مہیا کی ہے اور آخر میں کبار اہل علم کے اقوال اور سعودی عرب کے فتاوی لجنۃ دائمہ کے فتاوی بھی درج کیے ہیں ۔(م۔ا)
  • 261 #1272

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 9048

    عبد القادر جیلانی اور گیارہویں شریف

    (جمعہ 05 اپریل 2013ء) ناشر : مصلیان مسجد رحمانیہ حیدرآباد انڈیا
    #1272 Book صفحات: 23
    شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں آپ کی دینی خدمات ہی آپ کا تعارف ہیں۔ آپ کی علمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ امام ابن قدامۃؒ جیسی عظیم شخصیت کا شمار آپ کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں کچھ لوگ ان کو غوث اعظم قرار دیتے ہیں اور ان سے مدد طلب کرتے ہیں۔ حالانکہ مافوق الاسباب مدد فقط اللہ تعالیٰ سے مانگی جا سکتی ہے۔ اسی طرح بہت سے لوگ ان کے نام پر گیارہویں شریف کا بھی اہتمام کرتے ہیں ہمارے ہاں ہر ماہ چھوٹی گیارہویں شریف اور سال کے بعد بڑی گیارہویں شریف کا پورے زور و شور کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتابچہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے تعلق سے گیارہویں شریف کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مختصر سے کتابچہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی کی بعض تعلیمات و ہدایات لکھنے کے بعد گیارہویں میں بارہ سے زائد شرعی مخالفتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔(ع۔م)  
  • 262 #6660

    مصنف : عابد حسین شاہ پیرزادہ

    مشاہدات : 2083

    عربی میں رد قادیانیت ایک تاریخی جائزہ

    (منگل 22 مارچ 2022ء) ناشر : ورلڈ ویو پبلشرز لاہور
    #6660 Book صفحات: 593
    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب’’عربی میں ردّ قادیانیت ایک تاریخی  جائزہ ‘‘ جناب عابد حسین شاہ پیرزادہ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں  عقیدۂ ختم نبوت کےبیان وتحفظ اور قادیانیت کے تعاقب میں عربی زبان میں انجام دئیے گئے  کام کا تعارف پیش  کرتے  ہوئےعقیدہ ختم سے متعلق اٹھائیس، حیات ونزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے اثبات پر ستر سے زائد، ظہور امام مہدی کے بارے میں اٹھاون اور مجدد کے اوصاف واسماء سے متعلق مختلف ادوار میں لکھی گئی چھوٹی بڑی دس کتب کے ناموں  کی فہرست  پیش کی ہے ۔ اللہ...
  • 263 #7348

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمٰن دمشقیہ

    مشاہدات : 1829

    عقائد اہل السنہ

    dsa (بدھ 14 اگست 2024ء) ناشر : مرکز احیاء تراث آل البیت
    #7348 Book صفحات: 760
    احباش ایک باطل گمراہ کن فرقہ ہے جو کہ عبداللہ الحبشی کی طرف منسوب ہے۔ اس فرقے کا مقصد مسلمانوں کے عقائد میں بگاڑ پیدا کرنا مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور بنیادی مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ حبشہ کے شہر ہرر سے نسبت کی وجہ سے یہ الہرری بھی کہلاتے ہیں۔ الحبشی نے لبنان میں مشرکانہ عقائد اور جہمیہ فرقہ کے مسلک کے تحت اللہ تعالیٰ کی صفات میں تاویل والے افکار کے ذریعے اس قدر فتنہ برپا کیا کہ اسے ’’فتان‘‘ بہت بڑا فتنہ انگیز یا ’’شیخ الفتنہ ‘‘کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عقائد اہل السنۃ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن دمشقی حفظہ اللہ کی کتاب موسوعة اهل السنة في نقد اصول فرقه الأحباش ومن وافقهم في اصولهم کا اردو ترجمہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں انتہائی عرق ریزی سے فرقہ احباش کے باطل نظریات کو علمی انداز میں طشت ازبام کرتے ہوئے اہل السنۃ و الجماعۃ کے عقائد اور سلف صالحین کے منہج کو احسن پیرائے میں بیان کیا ہے۔ مترجم کتاب مولانا محمد اختر صديق حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کا...
  • 264 #3268

    مصنف : عبد الرحیم چار یاری

    مشاہدات : 6454

    عقائد اہلسنت و الجماعت اور علامہ زاہد الراشدی صاحب کی نوازشات جلد اول

    (پیر 01 فروری 2016ء) ناشر : جامعہ حنفیہ فیصل آباد
    #3268 Book صفحات: 339
    دیوبندی مسلک کی بنیاد انڈیا کے شہر دیوبند سے پڑی۔دارالعلوم دیوبند جہاں پر اسلامی عقائد میں ایک خاص مکتبہ فکر اور مدرسہ کی بنیاد رکھی گئی ۔اس مسلک کے علما اور اُن کے پیروکارحنفی عقیدہ کےحامل ہیں لیکن دیوبندی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ یہ دوسرے حنفی مکتبہ فکر کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ توحید پرست ہونے کا دعوی کرتے ہیں بلکہ اللہ جل شانہ کے سوا کسی دوسرے سے مدد مانگنے کے بھی سخت مخالف ہیں۔یہ لوگ مقلد تو  ہیں لیکن بدعت سے بچتے ہیں۔ صحابہ کرام اور امہات المومنئین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا بریلوی حضرات کے مقابلے میں زیادہ شدت سے محاسبہ کرتے ہیں۔دیوبندی مکتب فکر کے لوگ  فقہ میں امام ابو حنیفہ ﷫ جبکہ عقائد میں امام اشعری و ماتریدی رحمہما اللہ کی تقلید کرتے ہیں۔لیکن اس مسلک کے بعض علماء کا مختلف مسائل میں  باہمی اختلاف پایا جاتا ہے۔مثلا علامہ زاہد الراشدی صاحب متعدد مسائل میں معروف مسلک دیو بند سے اختلاف کرتے نظر آتے ہیں، اور دیگر علماء دیو بند ان کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" عقائد اہلسنت اور علامہ زاہد الراشدی صاحب کی نوازشات"محترم عبد الرحیم چار یاری...
  • 265 #3269

    مصنف : شیخ عبد الرحمن بن سعد الشثری

    مشاہدات : 16912

    عقائد شیعہ اثنا عشریہ سوالاً جواباً

    (پیر 01 فروری 2016ء) ناشر : نا معلوم
    #3269 Book صفحات: 306
    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب’’عقائد شیعہ اثناعشریہ سوالاً جواباً ‘‘ مدینہ یونیورسٹی کےاستاد عبدالرحمٰن الشثری کی تصنیف کاترجمہ ہے۔اس کتاب میں مصنف موصوف نےشیعہ کے ایک فرقہ اثنا عشریہ کے اعتقاد پر علمی انداز میں قلم اٹھایا ہے۔ فاضل مصنف...
  • 266 #895

    مصنف : خلیل احمد سہارنپوری

    مشاہدات : 40004

    عقائد علماء اہل سنت دیوبند

    (پیر 02 جولائی 2012ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #895 Book صفحات: 162
    پیش نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے علمائے دیوبند کے عقائد پر تصنیف کی گئی ہے۔ ’المہند علی المفند‘ اور عقائد اہل السنۃ دیوبند حضرات کی مستند ترین کتابیں ہیں۔ زیرنظر کتاب میں مصنف نے حاشیہ کے ذریعے ان کتابوں میں علمائے دیوبند کے ایسے عقائد کی نشاندہی کی ہے جو اہل سنت والجماعت کے عقائد کے خلاف ہیں۔ کتاب کے مطالعے سے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ بریلویوں اور دیوبندیوں کے عقائد میں کس حد تک فرق ہے۔ کتاب میں مصنف نے دیوبندیوں کے عقائد پر تعلیقات لکھی ہیں اور علمائے اہل سنۃ والجماعۃ کے فتووں کو ان عقائد کی تردید میں پیش کیا گیا ہے۔ (ع۔ م)  
  • 267 #3183

    مصنف : محمود اشرف عثمانی

    مشاہدات : 10013

    عقیدہ امامت اور حدیث غدیر

    (پیر 04 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #3183 Book صفحات: 98
    اسلام میں عقائدکی حیثیت ایک ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔اسی وجہ سے قرآن وسنت میں عقائد کو بہت شدومد کے ساتھ بیان کیا گیاہے ۔عقائد ہی کی وجہ سے بہت سے گمراہ فرقوں نے جنم لیا۔ معتزلہ،ماتریدیہ،اشاعرہ،جہمیہ وغیرہم یہ تمام جماعتیں عقائد میں لغزش اور افراط و تفریط کا شکار ہونے کے سبب معرض وجود میں آئیں۔قرآن و سنت سے غلط استدلال اور عقل کےعمل دخل کی وجہ سے صراط مستقیم سے ہٹ گئیں۔ اسی طرح اہل سنت والجماعت او ر اہل تشیع کے مابین کئی ایک اختلافی مسائل میں سے ایک معرکۃ الآراہ اختلاف "عقیدہ امامت "ہے۔ "عقیدہ امامت "اہل تشیع کا بنیادی عقیدہ ہے۔اس عقیدے کو ان کے ہا ں اصول دین میں شمار کیا جاتا ہے ۔جس کےبغیروہ آدمی کا ایمان نا مکمل گردانتےہیں ان کے ہاں اصول دین پانچ ہیں ۔ (1) توحید (2) عدل۔ (3)نبوت۔ (4)امامت۔ (5) قیامتاہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ امت کی ہدایت کے لیے اللہ نے اماموں کو متعین کیاہے اور قیامت تک بارہ امام آئیں گے۔گیارہ امام کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ بارہواں امام جب اللہ کی مصلحت ہو گی تب ظاہر ہو گا۔ اور اسی طرح حضرت علی ؓ کو خلیفہ بلافصل اور معصوم تسلیم کرتے ہیں ۔ اپنے عقیدے ک...
  • 268 #3723

    مصنف : محمد یحیٰ گوندلوی

    مشاہدات : 12493

    عقیدہ اہلحدیث (یحیی گوندلوی)

    (بدھ 08 جون 2016ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، گوجرانوالہ
    #3723 Book صفحات: 402
    اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت ہے اس وقت سے یہ جماعت ہے، اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اصحاب اہل حدیث، اہل حدیث، اہل سنت یہ سب مترادف لفظ ہیں، اہل یا اصحاب کے معنی " والے" اب اس کے نسبت حدیث کی طرف کردیں تو معنی ہونگے، " حدیث والے" اور قرآن کو بھی اللہ نے حدیث کہا ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے۔اب یہ بات اچھی طرح واضح ہوگئی کہ اسلام سے مراد"قرآن و حدیث" ہے اور قرآن و حدیث سے مراد اسلام ہے۔اور مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصل...
  • 269 #7379

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 1428

    عقیدہ ختم نبوت

    (اتوار 15 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7379 Book صفحات: 33
    مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خدا وندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺ نے متعدد...
  • 270 #1482

    مصنف : محمد رمضان یوسف سلفی

    مشاہدات : 10818

    عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات

    (منگل 10 دسمبر 2013ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1482 Book صفحات: 90
    اللہ تعالیٰ نے  نبی کریم ﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا، اوراسلام کو   بحیثیت دین بھی مکمل کردیا، اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے  پسندیدہ قرار دیا ہے۔  یہی وہ عقید ہ ہے  جس پر قرون اولیٰ سے لیکرآج تک  تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول  ہیں۔حضورﷺ کےبعد نبوت کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند تسلیم کرنا ہر زمانے میں تمام مسلمانوں کا  متفق علیہ عقیدہ رہا ہے،  اور اس  میں  مسلمانوں کا کوئی بھی اختلاف نہیں رہا کہ جو شخص حضرت  محمدﷺ کے بعد رسول یا نبی ہونے  کا دعویٰ کرے، او رجو اس کے دعویٰ کو مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔آنحضرت ﷺ نے متعدد احادیث میں اس کی وضاحت فرمائی ہے کہ میں خاتم النبین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ برطانوی سامراج نے برصغیر پاک وہند میں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور دین اسلام کے  بنیادی اصول احکام کو مٹانے کے لیے قادیان سے  مزرا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا۔ مرزا قادیانی  نے انگریزوں کی حمایت میں جہاد کو حرام قرار دیا، اورانگریزو...
  • 271 #1825

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 9005

    علامہ اقبال اور فتنۂ قادیانیت

    (منگل 29 جولائی 2014ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #1825 Book صفحات: 711
    اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔علامہ اقبال بیسویں صدی کے شہرہ آفاق دانشور ،عظیم روحانی شاعر ،اعلی درجے کے مفکر اور بلند پایہ فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عہد ساز انسان بھی تھے۔انہوں نے جب دیکھا کہ مرزائی خود تو کافر اور مرتد ہیں ہی ،دیگر مسلمانوں کو بھی مرتد بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔تو وہ اس دجل اور فریب کو برداشت نہ کر سکے۔چنانچہ انہوں نے اس مسئلے کا گہرائی سے جائزہ لیا اور اپنے تاثرات امت مسل...
  • 272 #87

    مصنف : حکیم محمود احمد بن اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 26703

    علمائے دیوبند کا ماضی

    (بدھ 08 اپریل 2009ء) ناشر : ادارہ نشر التوحید والسنہ،لاہور
    #87 Book صفحات: 376
    مولانا سرفراز صاحب صفدر دیوبندی اور ان کے فرزند ارجمند کی طرف سے کتاب و سنت کے داعیوں پر دشنام طرازی اس کتاب کی وجہ تالیف بنی۔ تاریخی حقائق کو خوب موڑ توڑ کر یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ مولانا ثناءاللہ (جنہیں فاتح قادیان کا لقب ملا) مرزائیت کے شیدائی تھے، ان کے پیچھے نماز کو جائز سمجھتے تھے۔ اسی طرح انگریزوں کے خلاف جہاد کے موضوع پر شیشے کے گھر میں بیٹھ کر مضبوط قلعوں پر پتھر پھینکے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے نہ صرف یہ کہ علم برداران کتاب و سنت کا دفاع ہی کیا ہے بلکہ علمائے دیوبند کے ماضی کو بھی تاریخی حوالہ جات اور حقائق کی مدد سے خوب واضح کیا ہے۔  
  • 273 #3184

    مصنف : میاں قادر بخش

    مشاہدات : 4577

    عیسائی بھائیوں کو دعوت اسلام

    (پیر 04 جنوری 2016ء) ناشر : عالمی ادارہ اشاعت علوم اسلامیہ، ملتان
    #3184 Book صفحات: 32
    اسلام ایک امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے۔خاتم النبیین کی بعثت سے پہلے دنیامیں شرک و الحاد اور باہمی انتشار وفساد کا دور دورہ تھا۔ رحمت حق جوش میں آئی اور آفتاب رسالت کے ذریعے انوار توحید و سنت سے عالم انسانی کو منور کیا۔سید المرسلین ﷺکی ذات بابرکات و اعلیٰ صفات،امن و عافیت اور شفقت و محبت کا مجمع،حلم و سکینت کا مرقع ہے۔آپﷺ گفتار،کردار   کے اعلیٰ منصب پر فائزتھے۔ آپﷺ کی ہر دم عفو درگزی اور نرم دم گفتگو نے عرب کےخانہ بدوش قبیلوں کو امت کے لیے ایک ماڈل اور نمونہ بنادیا۔لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگےاور یہ بات جہاں مشرکین مکہ کو کھٹکتی تھی وہاں یہودیوں ا ور نصرانیوں کو بھی انتہائی ناپسند تھی۔ جبکہ آخری نبی سیدنا حضرت محمد ﷺ کے متعلق پیش گوئی ان کی مذہبی کتابوں میں مختلف انداز سے موجود تھی۔یہودو نصاریٰ نے اپنے مذہب کو خواہشات کے مطابق لفظوی و معنوی تحریف کی نذر کرتے ہوئے انا پرستی،ہٹ دھرمی نے ان کو دین حق سےمحروم کردیا۔ زیر تبصرہ کتاب "عیسائی بھائیوں کو دعوت اسلام" از قلم میا ں قادر بخش ریٹائرڈ ریلوے آفیسر کا ایک مختصر کتابچہ ہے ۔موصوف نے اپنے کتابچہ میں ع...
  • 274 #3410

    مصنف : محمد امین سابق مہنگا پادری

    مشاہدات : 5418

    عیسائی صاحبان کے سوالات کے جوابات

    (جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : عوامی اسلامک مشن لاہور
    #3410 Book صفحات: 79
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔لیکن افسوس کہ عیسائیوں سمیت تمام دشمنان اسلام، اسلام پر طرح طرح کے اعتراضات اور شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "عیسائی صاحبان کے سوالات کے جواب"محترم محمد امین صاحب کی تصنیف ہے جسے عوامی اسلامک مشن سول لائن لاہور نے شائع کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے عیسائیوں کے متعدد سوالات کے مدلل جواب دے کر...
  • 275 #3626

    مصنف : سعید بن وحید علیگ

    مشاہدات : 4489

    عیسائی مشنری سے ملاقات

    (بدھ 20 اپریل 2016ء) ناشر : دیندار انجمن کراچی
    #3626 Book صفحات: 75
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔لیکن افسوس کہ عیسائیوں سمیت تمام دشمنان اسلام، اسلام پر طرح طرح کے اعتراضات اور شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں۔اور اللہ کی قدرت دیکھئے کہ جہاں کچھ عیسائی یا غیر مسلم اسلام کے خلاف لکھتے ہیں وہیں کچھ دیگر لوگ اسلام کی عظمت اور شان کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "عیسائی مشنری سے ملاقات"محترم سعید بن وح...
< 1 2 ... 8 9 10 11 12 13 14 ... 18 19 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46500
  • اس ہفتے کے قارئین 242668
  • اس ماہ کے قارئین 866376
  • کل قارئین112473704
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست