#3183

مصنف : محمود اشرف عثمانی

مشاہدات : 9766

عقیدہ امامت اور حدیث غدیر

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3430 (PKR)
(پیر 04 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور

اسلام میں عقائدکی حیثیت ایک ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔اسی وجہ سے قرآن وسنت میں عقائد کو بہت شدومد کے ساتھ بیان کیا گیاہے ۔عقائد ہی کی وجہ سے بہت سے گمراہ فرقوں نے جنم لیا۔ معتزلہ،ماتریدیہ،اشاعرہ،جہمیہ وغیرہم یہ تمام جماعتیں عقائد میں لغزش اور افراط و تفریط کا شکار ہونے کے سبب معرض وجود میں آئیں۔قرآن و سنت سے غلط استدلال اور عقل کےعمل دخل کی وجہ سے صراط مستقیم سے ہٹ گئیں۔ اسی طرح اہل سنت والجماعت او ر اہل تشیع کے مابین کئی ایک اختلافی مسائل میں سے ایک معرکۃ الآراہ اختلاف "عقیدہ امامت "ہے۔ "عقیدہ امامت "اہل تشیع کا بنیادی عقیدہ ہے۔اس عقیدے کو ان کے ہا ں اصول دین میں شمار کیا جاتا ہے ۔جس کےبغیروہ آدمی کا ایمان نا مکمل گردانتےہیں ان کے ہاں اصول دین پانچ ہیں ۔ (1) توحید (2) عدل۔ (3)نبوت۔ (4)امامت۔ (5) قیامتاہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ امت کی ہدایت کے لیے اللہ نے اماموں کو متعین کیاہے اور قیامت تک بارہ امام آئیں گے۔گیارہ امام کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ بارہواں امام جب اللہ کی مصلحت ہو گی تب ظاہر ہو گا۔ اور اسی طرح حضرت علی ؓ کو خلیفہ بلافصل اور معصوم تسلیم کرتے ہیں ۔ اپنے عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے وہ قرآن کی آیات او ر حدیث غدیر۔ حدیث ثقلین، حدیث موالاۃ سے استدلال کرتے ہیں۔ زیر نظرکتاب "عقیدہ امامت اور حدیث غدیر" مولانا محمود اشرف عثمانی حفظہ اللہ کی قابل داد تالیف ہے ۔جس میں انہوں نے اہل تشیع کے استدلال کا احسن طریقے سےتعاقب کیا ہے ۔اور ان کے باطل عقائد کا مدلل جواب دیا ہے۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور امت مسلمہ کے لیے ان کی کاوش کو ذریعہ رہنمائی بنائے۔ آمین (عمیر )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

7

کلمات تقریظ حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مد ظلہم

9

کلمات تقریظ حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مد ظلہم

11

استفتاء

13

عقیدہ امامت اور حدیث غدیر

15

عقیدہ امامت کی اہمیت اور شیعہ سنی اختلاف کی بنیاد

16

اس اختلاف کے دور رس نتائج

16

مسئلہ امامت میں تین بنیادی نکات

20

پہلا نکتہ عقیدہ امامت

21

دوسرا نکتہ: بارہ امام

27

تیسرا نکتہ حضرت علیؓ کی امامت بلا فصل

31

امامت بلا فصل کے بارے میں شیعہ دلائل کا اجمالی جائزہ

32

شیعہ دلائل: قرآن آیات: پہلی آیت

36

دوسری آیت

36

تیسری آیت

38

ایک شبہ اور اہل بیت کے اقوال سے اس کا جواب

44

حدیث غدیر

47

حدیث غدیر کی استنادی حیثیت

47

خطبہ غدیر کا وقت، موقعہ، محل

49

خطبہ کا پس منظر

50

خطبہ غدیر اور کتب احادیث

57

خطبہ کا خلاصہ اور خطبہ کے دو حصے

63

حدیث ثقلین

64

ایک شبہ اور اس کا جواب

64

پہلا نکتہ: کتاب اللہ اور رجال اللہ

68

دوسرا نکتہ: اہل بیت کی محبت و اکرام

70

تیسرا نکتہ: قرآن کریم اور اہل بیت

76

چوتھا نکتہ: ’’اہل بیت‘‘ رشتہ داری کافی نہیں

78

حدیث الموالاۃ

80

اصل عربی الفاظ اور ان کا اردو ترجمہ

81

شیعہ استدلال

83

شیعہ استدلال کتب لغت کی روشنی میں

83

شیعہ استدلال اور کلام نبویؐ کا تسلسل

88

شیعہ استدلال عقل کی روشنی میں پانچ نکات

89

پہلا نکتہ

90

تیسرا نکتہ

91

چوتھا نکتہ

91

پانچواں نکتہ

91

شیعہ استدلال اور اہل بیت

97

خلاصہ کلام

97

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43377
  • اس ہفتے کے قارئین 523504
  • اس ماہ کے قارئین 958989
  • کل قارئین107625751
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست