#3184

مصنف : میاں قادر بخش

مشاہدات : 4367

عیسائی بھائیوں کو دعوت اسلام

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1120 (PKR)
(پیر 04 جنوری 2016ء) ناشر : عالمی ادارہ اشاعت علوم اسلامیہ، ملتان

اسلام ایک امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے۔خاتم النبیین کی بعثت سے پہلے دنیامیں شرک و الحاد اور باہمی انتشار وفساد کا دور دورہ تھا۔ رحمت حق جوش میں آئی اور آفتاب رسالت کے ذریعے انوار توحید و سنت سے عالم انسانی کو منور کیا۔سید المرسلین ﷺکی ذات بابرکات و اعلیٰ صفات،امن و عافیت اور شفقت و محبت کا مجمع،حلم و سکینت کا مرقع ہے۔آپﷺ گفتار،کردار   کے اعلیٰ منصب پر فائزتھے۔ آپﷺ کی ہر دم عفو درگزی اور نرم دم گفتگو نے عرب کےخانہ بدوش قبیلوں کو امت کے لیے ایک ماڈل اور نمونہ بنادیا۔لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگےاور یہ بات جہاں مشرکین مکہ کو کھٹکتی تھی وہاں یہودیوں ا ور نصرانیوں کو بھی انتہائی ناپسند تھی۔ جبکہ آخری نبی سیدنا حضرت محمد ﷺ کے متعلق پیش گوئی ان کی مذہبی کتابوں میں مختلف انداز سے موجود تھی۔یہودو نصاریٰ نے اپنے مذہب کو خواہشات کے مطابق لفظوی و معنوی تحریف کی نذر کرتے ہوئے انا پرستی،ہٹ دھرمی نے ان کو دین حق سےمحروم کردیا۔ زیر تبصرہ کتاب "عیسائی بھائیوں کو دعوت اسلام" از قلم میا ں قادر بخش ریٹائرڈ ریلوے آفیسر کا ایک مختصر کتابچہ ہے ۔موصوف نے اپنے کتابچہ میں عیسائیوں کی معتبر کتب انجیل متیٰ،انجیل مرقس،انجیل یوحنا،انجیل لوقا،تورات،وغیرہ سےبعثت رسول اللہ ﷺکےدلائل کو یک جاں کرتے ہوئے عیسائی برادری کو ایک لمحہ فکریہ اور اسلام کی ترغیب دلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنت اور لگن کو شرف قبولیت سے نوازے اور اہل کتاب کے لیے ذریعہ راہنمائی بنائے۔ (آمین)(عمیر )

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3382
  • اس ہفتے کے قارئین 67968
  • اس ماہ کے قارئین 467445
  • کل قارئین105338566
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست