کل کتب 6856

دکھائیں
کتب
  • 1001 #6451

    مصنف : فیصل احمد ندوی بھٹکلی

    مشاہدات : 2747

    اورنگ زیب عالمگیر باپ اور بھائیوں کے معاملات سیاست اور شریعت کے میزان میں (تبصرہ)

    (جمعہ 13 اگست 2021ء) ناشر : ادارہ احیائے علم و دعوت لکھنؤ
    #6451 Book صفحات: 97

    اورنگزیب عالمگیر3 ؍نومبر ،1618ء کو مالوہ کی سرحد پر پیدا ہوئے۔ اورنگزیب عالم گیر پہلے بادشاہ ہیں جنھوں نے قرآن شریف حفظ کیا اور فارسی مضمون نویسی میں نام پیدا کیا۔ اس کے علاوہ گھڑ سواری ، تیراندازی ، اور فنون سپہ گری میں بھی کمال حاصل کیا۔ سترہ برس کی عمر میں 1636ء دکن کے صوبیدار مقرر ہوے۔ ان کا دورِ حکومت 1658ء تا 1707ء ہےاورنگزیب نے ہندوؤں اور مسلمانوں کی فضول رسمیں ختم کیں اور فحاشی کا انسداد کیا اور خوبصورت مقبروں کی تعمیر و آرائش ممنوع قرار دی۔ شراب ، افیون اور بھنگ بند کردی ۔ درشن جھروکا کی رسم ختم کی اور بادشاہ کو سلام کرنے کا اسلامی طریقہ رائج کیا۔ اورنگ زیب عالمگیر احمد نگر میں بیمار ہوا اور 3 مارچ، 1707ء کو نوے برس کی عمر میں فوت ہوا۔ وصیت کے مطابق اسے خلد آباد میں دفن کیا گیا۔  اورنگ زیب بڑا متقی ، پرہیز گار ،مدبر اور اعلیٰ درجے کا منتظم تھا۔ خزانے سے ذاتی خرچ کے لیے ایک پائی بھی نہ لی۔ قرآن مجید لکھ کر ٹوپیاں سی کر گزارا کرتا تھا سلجھا ہوا ادیب تھا۔ اُس کے خطوط ’’رقعات عالمگیر‘‘ کے نام سے مرتب ہوئے۔ اس کے حکم پر نظام سلطنت چلانے کے لیے  ایک مجموعہ فتاوی تصنیف کیا گیا جسے تاریخ میں’’ فتاوی عالمگیری‘‘ کے نام سے یادکیا جاتا ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری فقہ حنفی میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’اورنگ زیب عالم گیر باپ اور بھائیوں کےمعاملات سیاست اورشریعت کی میزان میں ‘‘ فیصل احمدندوی بھٹکلی کی کاوش ہے یہ کتابچہ در اصل  انہوں نے ایک سوال ’’کیا واقعی اورنگ زیب نےشاہ جہاں کو معزول اور قید کیاتھا؟‘ کے جواب میں تاریخ   کا سنجیدہ مطالعہ کرکے  حقائق پیش کیے ہیں ۔یہ کتابچہ پہلے  مارچ  واپریل 2003ءالفرقان لکھنو میں  دو  قسطوں میں شائع ہوا۔بعد ازاں  قارئین کےاصرار پر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔(م۔ا)

  • 1002 #6450

    مصنف : عزیز احمد خاں

    مشاہدات : 4828

    اللہ کی عظمت اور قرآن کا نظریہ علم وسائنس

    (جمعرات 12 اگست 2021ء) ناشر : اطیب اردو کمپیوٹر گرافکس اینڈ پرنٹرس حیدر آباد انڈیا
    #6450 Book صفحات: 243

    قرآن اور سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں اور بلاشبہ کائناتی دریافتوں میں قرآن   وسانئس میں ہم آہنگی فروغِ اسلام کاباعث بنی ہے۔ زیر نظرکتاب’’اللہ کی عظمت اور قرآن کانظریۂ علم وسائنس‘‘ عزیز احمد خاں کی تصنیف ہے۔صاحب تصنیف نےاس کتاب میں  اللہ تعالی ٰکے تعلق سے یونانی ، مذہبی اور موجودہ سائنسی نظریات ،اللہ کا قرآنی تصور اورا س کی عظمتیں،مسلمانوں کے علمی عروج اور زوال کےاسباب،فلسفۂ تصوف اور قرآن کا نظریۂ علم وسائنس،اقوامِ عالم میں مذہبوں سے بیزارگی اور دہریت کی ابتداء جیسے موضوعات کو بصیرت افروز معلومات   ،قرآن اور علم فلکیات کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1003 #6449

    مصنف : محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

    مشاہدات : 6609

    آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 11 اگست 2021ء) ناشر : فاران ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ جھارکھنڈ
    #6449 Book صفحات: 74

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مولانا  محمد جمیل اختر  جلیلی ندوی نے  سیرت پر اس مختصر رسالے’’آخری پیغمبر ﷺ‘‘ میں واقعات کو عام فہم زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)

  • 1004 #6448

    مصنف : صدر الدین اصلاحی

    مشاہدات : 3036

    افادات حضرت شاہ ولی اللہ دھلوی

    (منگل 10 اگست 2021ء) ناشر : امام ولی اللہ اکیڈمی لاہور
    #6448 Book صفحات: 150

    حجۃ اللہ البالغہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات اوراقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔اس کتاب میں تطبیقی انداز اختیار کیا گیا ہے۔نیزاس کتاب میں شاہ ولی اللہ نے اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ہے اور دلیلیں دے کر اسلامی احکام اور عقائد کی صداقت ثابت کی ہے۔اصل کتاب چونکہ عربی میں ہے کئی اہل علم نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہےاوراس کی شرح ،تسہیل وتخلیص کا کام بھی کیا ہے ۔مولانا  صدر الدین اصلاحی صاحب نے ’’افادات حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی‘‘ میں حجۃاللہ البالغہ کےاہم ابواب کا خلاصہ پیش کیا ہے ۔ یہ  کتاب پہلے سید ابو الاعلیٰ مودودی  کی نظرثانی کے ساتھ ’’ماہنامہ ترجمان القرآن ‘‘ میں مضامین کی صورت میں طبع ہوتی رہی بعد ازاں  1944ء اسے  پہلی بار کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔ (م۔ا)

  • 1005 #6447

    مصنف : مائیکل ہارٹ

    مشاہدات : 9767

    سو عظیم آدمی

    (پیر 09 اگست 2021ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #6447 Book صفحات: 529

    زیر نظر کتاب ’’سو عظیم آدی؍شخصیات  ‘‘مائیکل ہارٹ نامی ایک یہودی مصنف  کی مشہور تصنیف The 100: A Ranking Of  The Most Influential Persons Of All Times  کا اردو ترجمہ ہے۔  اس کتاب پر اس نے (28) سال تحقیق کی اور دنیا کی تاریخ میں آنے والی 100 اہم ترین اور مؤثر شخصیات کے بارے میں تحریر کیا۔ یہودی ہونے کے باوجود اس نے نبی کریم ﷺ کا نام ان اہم ترین شخصیات میں سر فہرست رکھا ۔اس کتاب کی اشاعت کے بعد ایک روز جب وہ لندن میں ایک لیکچر دے رہا تھا تو لوگوں نے شکایت کی کہ اس نے محمد  ﷺ کو  پہلے نمبر  پر کیوں رکھا ہے؟اس پر مائیکل نے کہا: ’’نبی ﷺ نے سن 611 میں مکہ کے وسط میں کھڑے ہو کر لوگوں سے کہا: 'میں اللہ کا رسول ہوں:اس وقت ان پر چار افراد ایمان لائے تھے جن میں ایک ان کا سب سے اچھا دوست ، ان کی بیوی اور دو لڑکے شامل تھے ۔آج 1400 سال کے بعد مسلمانوں کی تعداد 1.5 ارب سے زائد ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹے نہیں تھے کیونکہ جھوٹ 1400 سال تک نہیں چلتا . نہ ہی کوئی 1.5 ارب لوگوں کو بیوقوف بنا سکتا ہے۔،غور کرنے کی ایک اور بات یہ ہے کہ یہ اربوں مسلمان اپنے نبی ﷺ کی حرمت پہ اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں یعنی تمام مسلمان ان کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مرنے مارنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔’’کیا  ایک بھی عیسائی ایسا ہے جو یسوع کے لئے ایسا کرنے کے لئے تیار ہو؟‘‘اس کے بعد پورے ہال میں خاموشی چھا گئی !کسی کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔(م۔ا)

  • 1006 #6446

    مصنف : فاروق اصغر صارم

    مشاہدات : 3563

    فقہ المواریث فی ضوء الآیات والاحادیث

    (اتوار 08 اگست 2021ء) ناشر : الجامعۃالاسلامیہ گوجرانوالہ
    #6446 Book صفحات: 98

    علم المواريث من أهم وأجلّ العلوم الإسلامية بل أدقها إن صح التعبير ولا يغوض غماره إلا الكبار ولا يصلح للأصاغر فالكتاب الذي بين أيدينا هو كتاب مهم وجليل في بابه ومفيد في فنه للأستاذ القدير والشيخ الجليل فاروق الأصغر الصارم بعنوان " فقه المواريث في ضوء الآيات والأحاديث" فالكتاب قليل الصفحات ولكن كثير الفوائد واللطائف فقد استوعب فيه تقريباً امهات المسائل في هذا الفن العميق فقد حاول فيه إيضاح القواعد وإيراد المسائل الفرضية الصعبة و زيّنها بالأمثلة التي بها يتضح المقال وتتسع الفهوم، وبيّن فيه حد هذا العلم وموضوعه وغايته كما هي عادة العلماء الأجلاء في كل فن عند بداية التصنيف، فشرح فيه أركان الإرث وأسبابه وشروطه لكل مستحق من أصحاب الفروض وما للعصبات وذوي الأرحام، ورتبه بترتيب منطقي جميل، بعبارة موجزة وسهلة، مع إيراد الأدلة والعلل، وألحق فيه عقب كل باب أسئلة، ليتذاكر ويختبر فيه الطالب نفسه، ينبغي لكل لمريد العلم الشريف أن يعتني به فقد قَل إعتناء الطلبة بسبب ما سمعوه عن صعوبته فهلموا إلى مائدة العلم.(س.ث)

  • 1007 #6445

    مصنف : ڈاکٹر عبد المجید اولکھ

    مشاہدات : 1849

    پاکستان کے جیل خانوں میں قیدیوں کے حقوق و مراعات

    (ہفتہ 07 اگست 2021ء) ناشر : ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان
    #6445 Book صفحات: 26

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستورِ زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اسلام نے جہاں  اعلی اخلاقیات کا حکم دیا ہے وہیں مجرموں اور قیدیوں کے حقوق بھی بیان کر دئیے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ کوئی ظلم نہ ہو سکے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ پاکستان کے جیل خانوں میں قیدیوں کے حقوق ومراعات ‘‘ ڈاکٹر عبد المجید اولکھ (پرنسپل(ر)جیل سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا مرتب شدہ  ہےجسے انہوں نے معروف قانون دان ایم ایم ظفر کی  راہنمائی میں مرتب کیا ۔یہ کتابچہ  جیل خانہ جات کی حالت  زار، اس سلسلہ  میں ہونے والی اصلاحات اور قیدیوں کے فلاح    وبہبود کے لیے قانون سازی  سے متعلق شاہکار ہے ۔ یہ کتابچہ  قیدیوں کے حقوق اورجیل خانوں کےبارے میں شعور کواجاگر   کرنے اور اس کے لیے مزید اصلاحات اور قانون سازی کرنے میں  مفید ومعاون ہے ۔(م۔ا)

  • 1008 #6444

    مصنف : ظفر علی قریشی

    مشاہدات : 4419

    امہات المومنین اور مستشرقین

    (جمعہ 06 اگست 2021ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #6444 Book صفحات: 259

    ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات  کی سیرت  خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت  کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ  کی کتب میں موجود ہیں ۔اور اہل علم نے الگ سے  بھی کتب تصنیف کی ہیں زیر نظر کتاب’’امہات المومنین اورمستشرقین‘‘ پروفیسر ظفر علی قریشی کی انگریزی تصنیفProphet Mohammad,s Winves  And Orienialists کااردو ترجمہ ہے۔مختلف مستشرقین حدردرجہ متعصب ہونے کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات طیبہ سےمتعلق کم علمی کاشکار بھی۔ا ن کی پیدا کردہ غلط فہمیوں کا ارتداد اس کتاب کا مقصد تصنیف ہے۔(م۔ا)

  • 1009 #6443

    مصنف : ڈاکٹر نور اللہ خاں اثری

    مشاہدات : 2399

    توحید کی روشنی اور شرک کی تاریکی

    (جمعرات 05 اگست 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6443 Book صفحات: 80

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے ۔ قیامت کے روز عقیدۂ توحید کی موجودگی میں اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی تو  ہوسکتی ہے لیکن شرک کی غلاظت وگندگی کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی وسعتوں کےبرابر اعمال بھی بے  کاروعبث ہوگے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ شرک وبدعت   کے خاتمہ  اور اثباتِ توحید میں عرب وعجم کےبے  شمارعلماء نے گراں قدر کتابیں تصنیف  فرمائی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’توحید کی روشنی اور شرک کی تاریکی‘‘ کی تصنیف ہےاس کتاب میں اسلامی عقائد کی اساس وبنیاد ’’عقیدۂ توحید‘‘ اور اس کے منافی امور کی وضاحت کی گئی ہے۔کتاب کے اندر توحید اور شرک کی حقیقت کو بڑی وضاحت سے بیان کیاگیا ہے۔نیز معاشرے میں پھیلی شرک کی مختلف صورتوں کو بھی واضح کیاگیا ہے۔(م۔ا) 

  • 1010 #6442

    مصنف : عبد اللہ ناصر رحمانی

    مشاہدات : 4032

    توحید اور شرکیہ امور کا تفصیلی بیان

    (بدھ 04 اگست 2021ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #6442 Book صفحات: 223

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظرکتاب’’ توحید اور شرکیہ امور کاتفصیلی بیان ‘‘ مسئلہ توحید  وشرک  پر فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی ایک  جامع، مدلل،علمی اور مضبوط کتاب ہے۔شیخ نےاس کتاب میں توحید  اسماء وصفات تفصیلا بیان کیا گیا ہے۔ اور ’’سعادت نوع بشر‘‘ کےعنوان سے ایک  نئے انداز سےتوحید کی اہمیت وضرورت کو اجاکر کر کے بڑے دردمندانہ انداز سے توحید کواپنانے کی تلقین کی ہے۔نیز شرکیہ امور کو الگ سے ذکر  کر کےقرآن وحدیث کی نصوص سے ان کی تردید کی ہے۔(م۔ا )

  • 1011 #6441

    مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

    مشاہدات : 4489

    تسہیل حجۃ اللہ البالغہ

    (منگل 03 اگست 2021ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور
    #6441 Book صفحات: 145

    حجۃ اللہ البالغہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات اوراقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔ اس کتاب میں تطبیقی انداز اختیار کیا گیا ہے۔ نیزاس کتاب میں شاہ ولی اللہ نے اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ہے اور دلیلیں دے کر اسلامی احکام اور عقائد کی صداقت ثابت کی ہے۔اصل کتاب چونکہ عربی میں ہے کئی اہل علم نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہےاروواس کی شرح ،تسہیل وتخلیص کا کام بھی کیا ہے ۔حجۃ البالغہ کی یہ تسہیل ایم ڈی چوہدری  نےکی  ہے۔(م۔ا)

  • 1012 #6440

    مصنف : دار المعرفۃ پاکستان

    مشاہدات : 13211

    رنگین تجویدی نورانی قاعدہ

    (پیر 02 اگست 2021ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6440 Book صفحات: 36

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے۔کئی شیوخ القراء   کرام نے   قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں  شیخ  القرآء  قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف  وغیرہ کے  مرتب کردہ تجویدی قاعدہ  قابل ذکر  ہیں۔ زیر نظر ’’ رنگین تجویدی نورانی قاعدہ‘‘  دار المعرفہ ،لاہور کامرتب شدہ ہے۔یہ 16تختیوں پر مشتمل ایک جامع  قرآنی قاعدہ ہے۔ علم تجوید کے مطابق صحیح اور درست پڑھانے اور پورا پورا فائدہ اٹھانے کےلیے یہ بہترین قاعدہ ہے۔اس قاعدہ کی اضافی خوبی یہ ہے کہ اس میں  مکمل مسنون   نماز    اورنمازجنازہ مع ترجمہ درج ہے  ۔او ر آخر میں  تلاوت کی ضروری خوبیاں اور  اور تلاوت میں جن عیوب سے بچنا چاہیے  ان کو درج کردیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1013 #6439

    مصنف : عبد اللہ ناصر رحمانی

    مشاہدات : 4218

    صدارتی خطبات

    (اتوار 01 اگست 2021ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث،سندھ
    #6439 Book صفحات: 191

    فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ بلاشبہ پاکستان کے لئے علمی لحاظ سے سرمایہ اعزاز افتخار ہیں۔ شیخ موصوف  ۲۸دسمبر۱۹۵۵ء کو عروس البلاد کراچی میں پیدا ہوئے،آپ کا بچپن اور جوانی اسی شہر میں گزری ۔پرائمری کے بعد آپ کو آپ کے والد گرامی نے   دین کے لیے وقف کردیا اور دارالحدیث رحمانیہ کراچی میں دینی  تعلیم کےحصول کےلیے داخل کروایا۔اس وقت یہ دینی دانش گاہ  بڑی شہرت کی حامل تھی۔ جہاں آپ نے  آٹھ سال  بڑی محنت ولگن سے  تعلیم حاصل کی۔ مزید علمی تشنگیٔ دور کرنے کی غرض سے آپ نے جامعہ الامام محمد بن سعود اسلامیہ میں داخلہ لیا، اور وہاں چار سال تعلیم  حاصل کی او رپھر وطن واپس آکر جامعہ رحمانیہ کراچی جیسے باوقار اسلامی ادارہ میں پورے آٹھ سال تک’’شیخ الحدیث‘‘ کے منصب جلیل پر فائزہوکر وطن عزیز کے طلبا کو علمی فائدہ پہنچاتے رہے۔ آپ  نے دار الحدیث رحمانیہ ، جامعہ ابی بکر میں تدریسی فرائض انجام دینے کےساتھ دعوت وتبلیغ  اور تصنیف وتالیف کا  کام بھی تندہی  سے جاری  رکھا آپ کی دعوت کا حلقہ بڑا وسیع ہے سامعین آپ کے علمی خطبات کو بڑے ذوق وشوق سے سنتے ہیں دعوت کےسلسلے میں آپ نے کئی بیرونی ممالک کے سفربھی کیے ہیں۔آپ جمعیت اہل حدیث سندھ  کے امیر ہیں اور دعوت وتبلیغ کے سلسلے میں آپ  نے   سید بدیع الدین شاہ راشدی﷫  کےبعد بڑا نمایاں کام کیا ہے۔نیز آپ  معهد السلفى للتعليم والتربية کراچی کے بانی و مدیر بھی ہیں  اللہ تعالٰی اشاعت دین کے لیے آپ کی تمام کاوشوں کو شرف فبولیت سے نوازے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ صداتی خطبات ‘‘فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کےان   خطبات  کی کتابی صورت  ہے جو انہوں نے  جمعیت اہل  حدیث ،سندھ کےزیر اہتمام  نیو سعید آباد میں منعقد ہونے والی سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس   میں صدارتی خطبہ کےطور پر پیش  کرتے رہے۔یہ مجموعہ خطبات 1996ء تا2014ء تک  کانفرنس میں پیش کیے صدارتی خطبات کامجموعہ  ہےاس  سے قبل کےخطبات’’  خطبات راشدیہ ‘‘کےنام سےطبع ہوچکے ہیں۔شیخ عبد  اللہ ناصر رحمانی کے ان کے  ان خطبات کا موضوع مسلک اہل حدیث کی حقانیت،تعارف اوردعوت بالخصوص توحید وسنت کااثبات، شرک وبدعت کا رد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ہے۔  (م۔ا)

  • 1014 #6438

    مصنف : عبد اللہ ناصر رحمانی

    مشاہدات : 5318

    شرح حدیث جبریل ( عبد اللہ ناصر رحمانی )

    (ہفتہ 31 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #6438 Book صفحات: 285

    حدیث جبریل ایک مشہور حدیث ہے جس کے روایوں میں عمر ابن الخطاب اور ابوہریرہ جیسے بڑے صحابہ شامل ہیں۔یہ روایت صحیحین کےعلاوہ حدیث کی دیگرکتب میں بھی موجود ہے۔روایت کے مطابق  سید الملائکہ جبریل علیہ السلام انسانی صورت میں آئے اور نبی کریمﷺ سے ایمان کیا ہے؟ اور دیگر سوالات کیے،یہ گفتگو کرنے کے بعد وہ چلے گئے تورسول  اللہ ﷺنے اپنے اصحاب کو بتایا کہ یہ فرشتہ جبریل تھے، جو تمہیں دین کی تعلیم دینے آئے اسی وجہ سے یہ  حدیث ’حدیث   جبریل‘کےنام سےمعروف ہے ۔اہل  علم نے اس حدیث کی الگ سےشروحات  بھی کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’شرح  حدیث جبریل‘‘فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔شیخ موصوف نے فتح الباری،جامع العلوم والحکم،شیخ صالح بن عثیمن کی شرح الاربعین اور شیخ عبدالمحسن  کی شرح حدیث جبریل فی تعلیم الدین کے علاوہ  دیگر مراجع سے استفادہ کر کےاسے اردو دان طبقہ کے لیےمرتب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  شیخ کی دعوتی وتبلیغی،تدریسی وتحقیقی اور تصنیفی خدمات کو  قبول فرمائے ۔  آ مین (م۔ا)

  • 1015 #6437

    مصنف : شیخ عمر فاروق

    مشاہدات : 2530

    شریعت اسلامیہ کے محاسن جلد اول

    dsa (جمعرات 29 جولائی 2021ء) ناشر : ایشیا پبلی کیشنز لاہور
    #6437 Book صفحات: 360

    محاسن اسلام میں سے کہ اسلام نے ایمانیات عبادات، معاملات اور معاشرت غرضیکہ پوری زندگی کے لیے اس طرح رہنمائی کی ہے کہ ہر شخص چوبیس گھنٹے کی زندگی کا ایک ایک لمحہ خالق کائنات کی تعلیمات کے مطابق اپنے نبی اکرم ﷺکے طریقہ پر گزارسکے۔ رواداری کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی کہ شریعت اسلامیہ نے کسی بھی غیر مسلم کو مذہب اسلام قبول کرنے پر کوئی زبردستی نہیں کی، بلکہ صرف اور صرف ترغیب اور تعلیم پر انحصار کیا۔شریعت اسلامیہ نے تمام انسانوں کے ساتھ اخلاق حسنہ سے پیش آنے کی دعوت دی ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو، لیکن مسلمانوں کی آپس میں بھائی چارگی پر بھی زور دیا ہے۔ دین اسلام کی خوبیوں میں سے ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ شریعت اسلامیہ نے اخلاق کو بہتر سے بہتر بنانے کی خصوصی تعلیمات دی ہیں۔اسلام چونکہ اپنے کمالات ومحاسن کے اعتبار سے تمام ادیان سے ممتازہے، ضرورت ہے کہ اس دین کے محاسن اور خصوصیات کو غیروں تک عام کیا جائے تاکہ اسلام کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک وشبہات کاازالہ ہوسکے۔ زیر نظر کتاب’’شریعت اسلامیہ کے محاسن ‘‘محترم شیخ عمرفاروق رحمہ اللہ کے  ہفت روزہ ایشیار میں شائع ہونے والے مضامین کی کتابی صورت ہے۔پہلی جلد 45؍مضامین اور دوسری جلد 69؍مضامین پر مشتمل ہے۔ان مضامین  میں مضمون نگار کا مرکزی خیال یہ  ہےکہ مسلمان اپنے دین کی طرف راغب ہوں اورایک ہوکر اپنی عظمت رفتہ کو پالیں۔اللہ تعالیٰ شیخ عمر فاروق مرحوم کی قبر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے ۔(م۔ا)

  • 1016 #6436

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 4719

    رسائل امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ

    (بدھ 28 جولائی 2021ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #6436 Book صفحات: 519

    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے  جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیااورمتکلمین، فلاسفہ اور منطقیین  کا خوب ردّ کیا ۔ زیر نظر کتاب’’رسائل امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ‘‘ شیخ الاسلام ابن  تیمیہ رحمہ اللہ کے چند رسائل کے  اردو تراجم کا مجموعہ ہے ۔اس میں درج ذیل رسائل شامل ہیں زیارۃ القبور؛شرک کیا ہے؛گانا بجانا سننا اور قوالی ؛روزے کی حقیقت ؛زیارت  بیت   المقدس؛قضاءوقدر؛النیۃ فی العبادات؛مسائل نیت؛ہجرجمیل ، صفح جمیل،صبر جمیل؛قولی واعتقادی لغزشیں ؛ فقر وتصوف ؛الوصیۃ الصغری ٰ؛درجات الیقین اور آخر میں امام ابن قیم رحمہ اللہ  کی كتاب روضةالمحبین ونزهةالمشتاقين کے آخری باب کا  ترجمہ   بھی اس میں شامل ہے۔(م۔ا)

  • 1017 #6435

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 1

    رمضان کے مسائل ( دار المعارف)

    (منگل 27 جولائی 2021ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #6435 Book صفحات: 51

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیرنظر رسالہ ’’رمضان کے مسائل ‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ ،حافظ محمداسلم شاہدروی صاحب کی رمضان المبارک سے متعلق تحریروں کا مجموعہ ہےجس  کے تین حصے ہیں ۔حصہ اول: فضائل ومسائل رمضان المبارک(یہ حصہ حافظ محمد اسلم  کی تحریر ہے)،دوسرا حصہ:حقیقت صوم۔حصہ سوم:عید کی خوشیاں اورمسلمان ۔پروفیسر عبد القیوم کے  مضامین ومقالات  پروفیسر عبد القیوم کی دوسری جلد  کے حصہ تقاریر سے ماخوذ ہے۔ (م۔ا)

  • 1018 #6434

    مصنف : عطاء اللہ علوی

    مشاہدات : 4907

    پاکستان میں خلاصۃ القرآن کے عنوان سے لکھی جانے والی کتب کا تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل )

    (پیر 26 جولائی 2021ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #6434 Book صفحات: 192

    خلاصۃ القرآن سےمراد قرآن مجید کی آیات اور سورتوں سے مستنبط ہونے والے احکام اور پیغامات الٰہی کوانتہائی مختصر اندازمیں بیان کرناکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ استفادہ ممکن ہو ۔یعنی قرآن مجید کے متعدد پاروں اور سورتوں میں بکھرے ہوئے مضامین کو عامۃ الناس کی آسانی کے لیے جمع کرنے کا نام خلاصہ ہے۔ارض ِپاک وہند   میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے   ہم  رمضان المبارک میں امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں  لیکن  اکثر احباب قرآن کریم   کے معنیٰ اور مفہوم سےنابلد ہوتےہیں  جس کی وجہ سے   اکثر لوگ  اس  مقدس کتاب  کی تعلیمات اور احکامات  سے محروم رہتے  ہیں۔تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیاجاتا ہے کہ قراءت کی جانے  والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان  کردیا جائے ۔ بعض اہل علم  نے  اس کو تحریر ی صورت میں مختصراً مرتب کیا ۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم  سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں  قرآن  مجید  کو پڑھنے  اور اس پر عمل  کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیرنظر مقالہ بعنوان’’پاکستان میں خلاصۃ القرآن کےعنوان سے لکھی جانےوالی کتب کاتحقیقی وتجزیاتی مطالعہ‘‘ عطاء اللہ علوی صاحب کاوہ تحقیقی مقالہ ہے  جیسے انہوں 2017ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  ،کلیہ عربی وعلوم اسلامیہ میں پیش کر کےایم فل کی ڈگری  حاصل کی ہے۔یہ مقالہ چار ابواب اور ذیلی فصول پر مشتمل ہے۔باب اول   خلاصۃ القرآن کاعمومی تعارف ،آغازوارتقاء سے متعلق ہے۔باب دوم میں  پاکستان میں  خلاصۃ القرآن  کےعنوان سے  لکھی جانے والیے والی پانچ کتب کا تعارف پیش کیا گیاہے۔باب سوم میں خلاصۃ القرآن کی  ان کتب کا اسلوب اور منہج بیان کیاگیا ہےجن میں باعتبار پارہ مصنفین نےخلاصہ بیان کیا ہے۔اور باب چہارم میں خلاصۃ القرآن کےعلاوہ دوسرے ناموں سے لکھی جانے والی کتب کےاسلوب او رمنہج کو بیان کیا گیا  ہے۔مقالہ نگار خلاصۃ القرآن کی کئی  کتب کو اپنے مقالہ میں  زیر بحث لائے ہیں  نہ جانے  کیوں  مقالہ  نگار نے کسی سلفی عالم دین کی   کتاب کو اس میں شامل  نہیں کیا حالانکہ مقالہ کا عنوان تو عمومی ہے۔(م۔ا)

  • 1019 #6433

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 2154

    مختصر الصلاۃ و مختصر الکبائر

    (اتوار 25 جولائی 2021ء) ناشر : جامعہ التوحید نیپال
    #6433 Book صفحات: 59

    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر نظر کتاب’’ مختصر الصلاۃ  ‘‘ علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی  مسنون  نماز کے موضو ع پر جامع کتاب   ’’ تلخیص صفۃ صلاۃ النبی ‘‘  کا اردو ترجمہ ہے شیخ البانی رحمہ اللہ نےاس مختصر کتاب میں    تکبیر تحریمہ سے سلام  پھیرنے  تک  نماز کے  تمام مسائل کو سنت نبوی  کے مطابق بیان  کیا ہے ۔کتاب ہذاکے ساتھ علامہ ذہی کی ’’الکبائر‘‘ کی تلخیص ’’مختصر الکبائر‘‘ کا اردو ترجمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔اس کتاب کے مطالعہ سے گناہ کبیرہ کا سرسری علم  ہوسکتاہے اور ان سے کلی اجنتاب  کرکے اللہ تعالیٰ کی رحمت ومغفرت کامستحق بنا سکتاہے ۔(م۔ا)

  • 1020 #6432

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 4080

    معوذتین کے مضامین واہداف اور غلط فہمیوں کا ازالہ

    (ہفتہ 24 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6432 Book صفحات: 248

    قرآن مجید کی آخری دو سورتوں سورۃ الناس اور سورۃ الفلق کو مشترکہ طور پر مُعَوِّذَتَیُن کہا جاتا ہے۔اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دوسورتیں خود الگ الگ ہیں، اور مصحف میں الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں، لیکن ان کے درمیان باہم اتنا گہرا تعلق ہے، اور ان کے مضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مناسبت رکھتے ہیں کہ ان کا ایک مشترک نام "مُعَوِّذَتَیُن" (پناہ مانگنے والی دو سورتیں) رکھا گیا ہے۔ یہ دو سورتیں سورہ فلق اور سورہ الناس خاص فضیلت وبرکت کی حامل ہیں۔ زیر نظر کتاب’’معوذتین کے مضامین واہداف اور غلط فہمیوں کا ازالہ‘‘  محترم  جناب جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب کی تصنیف ہےجوکہ  تین ابواب پر مشتمل ہے ۔پہلے باب میں اجمالی طور پر معوذتین کا تعارف اور اس کی وضاحت وتشریح پیش کی گئی ہے۔دوسرے میں باب میں معوذتین کے اندر بیان کردہ مضامین پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔اور تیسرے باب میں معوذتین سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔(م۔ا)

  • 1021 #6431

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 5511

    معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ

    (جمعہ 23 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6431 Book صفحات: 248

    فواحش کا اطلاق تمام بیہودہ اور شرمناک افعال پر ہوتا ہے۔ ہر وہ برائی جو اپنی ذات میں نہایت قبیح ہو، فحش ہے۔بالخصوص قوت شہوانیہ کی بے اعتدالی اور حدود الٰہی سے تجاوز کی وجہ سے جن گناہوں کا صدور ہوتا ہے انہیں فواحش کہاجاتاہے،خواہ وہ قولی ہوں یا فعلی ۔موجودہ دور کی جدید اختراعات کہ جس میں حیا باختگی پائی جاتی ہو اور جدید تہذیب کےاندر پائی جانے والی عریانیت وبے حیائی،اخلاق سوز رسائل وجرائد اورمغرب کی درآمدشدہ آزاد رَو کثافتیں بھی فواحش میں داخل ہیں۔ زیرنظرکتاب’’معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ‘‘   محترم جناب جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب کی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں  سماج ومعاشرے میں پھیلے فواحش سےمتعلق تفصیلی گفتگو کی ہےاور معاشرے میں پھیلے فواحش کی مختلف صورتوں کا جائزہ لیا  ہے۔اس ضمن میں فواحش کی تفصیلی وضاحت کےبعدسب سے بڑی بے حیائی اور گناہ ِ عظیم شرک کی ہلاکت وسنگینی کو بیان کیا ہے۔نیز معاشرے میں شرک اور بدکاری کے پھیلاؤ کی قبیح صورتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ساتھ ہی عریانیت وبے حجابی مرد وعورت کےآزادنہ میل جول اور دورجدید کی بے حیاکثافتوں  پر بھی روشنی  ڈالی ہے۔(م۔ا)

  • 1022 #6430

    مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

    مشاہدات : 2612

    مقام عبرت

    (جمعرات 22 جولائی 2021ء) ناشر : دار الافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
    #6430 Book صفحات: 50

    عمار خان ناصر پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدر﷫کے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحب زادے ہیں۔ گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے ماہ نامے ’’الشریعہ‘‘کے مدیر ہیں۔معروف طریقے سے مولوی ہیں،لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔کئی اہل علم نے عمارخاں کے نظریات پر نقدکیا ہے  ناقدین میں مفتی عبدالواحد صاحب سرفہرست ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’مقام عبرت‘‘ ڈاکٹر مفتی عبد الواحد  عمار خان ناصر کے ناقدانہ تحریر کی کتابی صورت ہے۔یہ رسالہ  مولانا سرفراز خان صفدر کےپوتے او رمولانا زاہد الراشدی  کے بیٹے حافظ محمد عمار خان صاحب کےامت  کےاجماعی تعامل اوراہل سنت کےعلمی مسلمات کے دائروں سے تجاوز اورخطرناک بے اصولیوں پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

  • 1023 #6429

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1879

    مجلہ بحر العلوم گمنام محدث نمبر

    (بدھ 21 جولائی 2021ء) ناشر : جامعہ بحر العلوم السلفیہ، میر پور خاص
    #6429 Book صفحات: 314

    تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگاری کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیرنظرکتاب ’’گمنام محدث نمبر‘‘ جامعہ بحر العلوم ،میرپور خاص (سندھ) کا ترجمان مجلہ ’’ بحر العلوم ‘‘ کی اشاعت ہے ۔یہ اشاعت خاص مدرسہ زبیدیہ دہلی انڈیا کے فاضل اور وادی سندھ میرپور خاص کےعظیم گمنام محدث ومبلغ  ومربی استاد علامہ ابو الطاہر محمد یوسف زبیدی رحمہ کی سوانح،شخصیت،خدمات ،فتاویٰ،نوادرات،خطوط ،انٹرویو،نادرتحریریں، اور انکے متعلق نامور علماء کےتاثرات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم  کی قبراپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت  الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے ۔ مجلہ  بحر العلوم اس سے قبل سید محب اللہ شاہ راشدی،سید بدیع شاہ راشدی، مولانا  قاری عبد الخالق رحمانی رحمہم اللہ کےمتعلق بھی  خاص نمبر شائع کرچکا ہے۔اللہ تعالیٰ مجلہ کے منتظمین  کی وجود کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 1024 #6428

    مصنف : بدر الزمان محمد شفیع نیپالی

    مشاہدات : 2800

    لاک ڈاؤن میں ہنسی مذاق

    (منگل 20 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبۃ الالبانی جمیعۃ التوحید والخیریۃ نیپال
    #6428 Book صفحات: 146

    ہنسنا ہنسانا ایک جائز کام ہے جیسا کہ حضور ﷺ  اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  کے عملی نمونوں سے واضح ہوتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ زندگی کی مصیبتوں اور سختیوں کو برداشت کرنے میں ہنسنے ہنسانے والی کیفیت بڑا رول ادا کرتی ہے۔ ہنسی مذاق جائز ہے لیکن حد کے اندر کیوں کہ کسی بھی چیز کی زیادتی مضر ہوتی ہے،جھوٹی باتیں گھڑ کر لوگوں کو ہنسانے کی کوشش نہ کی جائے،ہنسی مذاق کے ذریعے کسی کی تحقیر وتذلیل نہ کی جائے۔الا یہ کہ وہ خود اسکی اجازت دے دے اور اس پر ناراض نہ ہو۔کسی کی تحقیر کرنابڑاگناہ ہے جیسا کہ قرآن میں ہے: ﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا يَسخَر قَومٌ مِن قَومٍ... ﴾ (الحجرات)’’اے ایمان والو!لوگوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کامذاق نہ اُڑائیں۔ ڈاکٹر  بدر الزماں محمد شفیع نیپالی حفظہ اللہ  نے زيرنظر كتاب ’’لاک ڈاؤن میں ہنسی مذاق‘‘میں   کتاب وسنت  کی روشنی میں ہنسی مذاق کے آداب  پیش کیے ہیں۔(م۔ا)

  • 1025 #6427

    مصنف : سید ضیاء اللہ شاہ بخاری

    مشاہدات : 5652

    خطبات بخاری

    (پیر 19 جولائی 2021ء) ناشر : جامعہ البدر الاسلامیہ، ساہیوال
    #6427 Book صفحات: 401

    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ خطبات بخاری ‘‘ سید علامہ ضیاء اللہ بخاری  صاحب کے مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کےبعد ابتدائی  چند سالوں میں  پاکستان  کے مختلف شہروں میں  مختلف مقامات پر     پیش کیے گئے اہم  خطبات وتقاریر  کا مجموعہ ہے۔(م۔ا)

< 1 2 ... 38 39 40 41 42 43 44 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78770
  • اس ہفتے کے قارئین 217273
  • اس ماہ کے قارئین 1834000
  • کل قارئین111155438
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست