#5293

مصنف : حافظ محمد اسلم

مشاہدات : 10796

رمضان کے مسائل

  • صفحات: 52
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1300 (PKR)
(پیر 09 جولائی 2018ء) ناشر : دار المعارف، لاہور

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی انہی کتب میں سے ایک ہے جس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں فضائل ومسائل رمضان المباک کو‘ دوسرے میں حقیقت صوم اور تیسرےمیں عید کی خوشیاں اور مسلمان جیسے عظیم عنوانات کو بیان کیا گیا ہے۔ پہلے حصے کو حافظ محمد اسلم﷾ نے ترتیب دیا ہے اور دوسرے اور تیسرے حصے کو پروفیسر عبد القیوم نے ترتیب دیا ہے اور دوسرے اور تیسرے حصے کے مضامین ان کی کتاب مقالات پروفیسر عبد القیوم کی دوسری جلد کے حصہ تقاریر سے ماخوذ ہیں۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ رمضان کے مسائل ‘‘ پروفیسر عبد القیوم وحافظ محمد اسلم﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79703
  • اس ہفتے کے قارئین 113531
  • اس ماہ کے قارئین 1730258
  • کل قارئین111051696
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست