دار الافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور

  • نام : دار الافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
  • ملک : کریم پارک لاہور

کل کتب 2

  • 1 #1759

    مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

    مشاہدات : 7674

    شرح احادیث حروف سبعہ اور تاریخ قراءات متواترہ

    (اتوار 13 جولائی 2014ء) ناشر : دار الافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
    #1759 Book صفحات: 49

    قرآن مجید  نبی کریم پر نازل کی جانے والی  آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے  اپنی زندگی میں  صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور  صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام  ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتب احادیث میں  احادیث کی طرح  مختلف کی قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں۔  بے شمار اہل  علم اور قراء نے  علوم قراءات کے موضوع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔زیر نظر  کتابچہ ’’ شرح احادیث حروف سبعہ اور تاریخ  قراءات متواترہ‘‘ ڈاکٹر مفتی عبد الوااحد ﷾  کا  تالیف شدہ ہے  جس میں  انہوں  نے حروف  سبعہ کے  متعلق احادیث کو  دو  اقسام میں تقسیم کرکے ان کی شرح وتوضیح پیش کرنے کےبعد&...

  • 2 #6430

    مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

    مشاہدات : 2700

    مقام عبرت

    (جمعرات 22 جولائی 2021ء) ناشر : دار الافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
    #6430 Book صفحات: 50

    عمار خان ناصر پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدر﷫کے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحب زادے ہیں۔ گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے ماہ نامے ’’الشریعہ‘‘کے مدیر ہیں۔معروف طریقے سے مولوی ہیں،لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔کئی اہل علم نے عمارخاں کے نظریات پر نقدکیا ہے  ناقدین میں مفتی عبدالواحد صاحب سرفہرست ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’مقام عبرت‘‘ ڈاکٹر مفتی عبد الواحد  عمار خان ناصر کے ناقدانہ تحریر کی کتابی صورت ہے۔یہ رسالہ  مولانا سرفراز خان صفدر کےپوتے او رمولانا زاہد الراشدی  کے بیٹے حافظ محمد عمار خان صاحب کےامت  کےاجماعی تعامل اوراہل سنت کےعلمی مسلمات کے دائروں سے تجاوز اورخطرناک بے اصولیوں پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 100273
  • اس ہفتے کے قارئین 313028
  • اس ماہ کے قارئین 100273
  • کل قارئین113992273
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست