تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ "بینات"کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے "بینات" کا ایک خاص نمبر بعنوان "اختلاف امت اور صراط مستقیم "شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے "اختلاف امت اور صراط مستقیم " کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھر دیو بند ہندوستان سے شائع کئے گئے۔جب یہ دونوں رسالے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا صغیر احمد بہاری ﷾کی نظر سے گزرے تو انہوں نے ایک مفصل تنقیدی مضمون لکھ کر "الاعتصام" میں اشاعت کے لئے بھج دیا۔جو اس میں 34 قسطوں میں شائع ہوا۔احباب کا اصرار تھا کہ اسے کتابی شکل میں شائع کیا جائے تاکہ "بینات" کا تریاق ہو سکے۔چنانچہ اسے کتابی شکل میں چھاپ دیا گیا، اور اس کا نام "صراط مستقیم اور اختلاف امت"رکھا گیا ۔اس کتاب کے شروع میں مولانا حنیف ندوی صاحب کا خطبہ بطور مقدمہ موجود ہے۔اللہ تعالی ان بزرگوں کی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
کون ہے جو اپنی زندگی کامیاب اور خوش نہیں بنانا چاہتا؟لیکن کتنے ہیں جو اس گر سے واقف ہیں؟دنیا میں انسان مختلف طبیعتوں کے مالک ہیں، اور ان کے پیشے ، کاروبار اور مصروفیات مختلف ہیں۔ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجائیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے زیر تبصرہ کتاب" تعمیر حیات" محترم ڈاکٹر ڈیل کارینگی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اپنے مشاہدات، لوگوں سے ڈیلنگ اور اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں نوجوان نسل کو کامیاب زندگی گزانے کے آفاقی اصول اور گر سکھلائے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو تمام میدانوں میں کامیاب فرمائے اور ان کی دنیا وآخرت دونوں جہانوں کو بہترین بنا دے۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے جہنم سے بچا لیا جائے اور اسے جنت میں داخل کر دیا جائے۔اللہ تعالی ہمیں صراط مستقیم پر چلائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے۔(راسخ)
تقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ کو تقوی پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت و احترام وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ ۔ تقویٰ دینداری اور راہ ہدایت پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ بزرگان دین کا اولین وصف تقویٰ رہا ہے۔ قرآن پاک متقی لوگوں کی ہدایت کے لیے ہے۔افعال و اقوال کے عواقب پر غوروخوض کرنا تقویٰ کو فروغ دیتا ہے۔اور روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے، خدا ترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی جرات نہ کرے گا۔ تقویٰ اصل میں وہ صفت عالیہ ہے جو تعمیر سیرت و کردار میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ عبادات ہوں یا اعمال و معاملات۔ اسلام کی ہر تعلیم کا مقصود و فلسفہ، روحِ تقویٰ کے مرہون ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن و حدیث میں متعدد مقامات پر تقویٰ اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ خوفِ الٰہی کی بنیاد پر حضرت انسان کا اپنے دامن کا صغائر و کبائر گناہوں کی آلودگی سے پاک صاف رکھنے کا نام تقویٰ ہے۔اور اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے۔ زیر کتاب’’تقویٰ کے ثمرات اورگناہوں کے اثرات‘‘مملکت سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی کی عربی کتاب کا ترجمہ ہے۔جس میں شیخ مرحوم نے قرآن و حدیث کی متعدد نصوص سے تقویٰ کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ کتاب کودوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے حصہ میں تقویٰ کےثمرات ،تقوی کا معنیٰ ومفہوم ،تقویٰ کی اہمیت اور متقین کےاوصاف بیان کیے ہیں۔ اور دو سرے حصے میں گناہ کی لغوی واصطلاحی تعریف ،گناہ کا مفہوم اوراس کےمترافات، گناہوں کے راستے، گناہوں کی بنیادیں ،گناہ کی انواع واقسام ،فرد ،معاشرے، انسان کی ذات ،دین، روزی اور اعمال پر گناہوں کےاثرات اور اس کے علاج کو بڑے عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔شیخ قحطانی اس کتاب کےعلاوہ بھی کئی اصلاحی کتب کے مصنف ہیں عرب وعجم میں مقبول عام کتاب ’’حصن المسلم‘‘ بھی آپ ہی کی تصنیف ہے۔ا اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے اور ہمیں تقوی ٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق دے (آمین) (م۔ ا)
دنیا میں بسنے والےتمام لوگ ملاقات کے وقت اپنے اپنے مذہب ، تہذیب وتمدن اور اطوار اوخلاق کی بنا پر ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں ۔دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں۔ اسلام نے ملاقات کے وقت’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ او رجواباً وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے :’’ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پر حق ہے کہ وہ اس کے سلام کا جواب دے (صحیح بخاری) سلام کے جہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت طلب کرنے کے لیے دعائیہ کلمات ہیں وہاں آپس میں محبت واخوت بڑھانے کا ذریعہ اوراجنبیت کو ختم کرنے کا باعث بھی ہیں۔مسلمانوں کا آپس ملاقات کے وقت زبان سےسلام کہنے کے ساتھ ہاتھ سے مصافحہ کرنا ایسی عظیم سنت ہے کہ اس پر عمل کرنے سے دل سے حسد ،بغض، اور کینہ وغیرہ دورہو جاتاہے۔ جس کی بدولت معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی ہے۔ باہمی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے میں اہم ترین عنصر ایک دوسرے کو سلام کہنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے اس قسم کی بہت سی اقدار سے تہی نظر کرتے آنے لگے ہیں۔ اپنے جاننے والے کی حد تک سلام دعا باقی ہے لیکن اجنبی کو سلام کی روش متروک ہوتی جا رہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سلام معنیٰ ومفہوم،احکام وآداب ‘‘مولانا مفتی عبدالولی خان ﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انھوں نے سلام کے احکام و فضائل پر روشنی ڈال کر اس سنت کےاحیاء کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ ان کی یہ تحریر قرآنی آیات اور مستند احادیث سے مزین ہے۔ کتاب کے دو حصے ہیں ۔ پہلا حصہ سلام سے متعلق احکام و فضائل پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے حصے میں مسلم معاشروں میں اس عمل کے ترک ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ ان سے آگاہی حاصل کر کے ان کے سدباب کے لیے کوشش کی جا سکے۔ مصنف موصوف کی یہ کتاب دراصل مصنف کے ان دروس کی کتابی صورت ہےجو انہو ں نے جامع مسجد ام القریٰ ،مریدکے میں ارشاد فرمائے تھے بعد ازاں مولانا حافظ عبدالسلام بھٹوی ﷾ کی نصیحت و مشورہ کے مطابق افادۂ عام کے لیے ان دروس کو کتابی صورت میں جمع کیا گیا۔ (م۔ا)
یکم مئی کا دن دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہےجس دن دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مزدور محنت کش 1886ءمیں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو ان کی عظیم جدوجہد اورقربانی دینے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ، طب ہو یا انجینئرنگ ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اﷲ تعالیٰ نے محنت کی عظمت اور مزدوروں کے حقوق بیان فرمائے اور اس کے آخری رسول ﷺ ان احکامات خداوندی پر مکمل عمل پیرا ہوئے اور محنت کشوں کے حقوق خود ادا فرمائے اور پوری امت کو ان پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔ اﷲ کے حبیب ﷺ نے محنت کشوں کو اﷲ کے دوست کا اعزاز عنایت فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔’’مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو‘‘ (ابن ماجہ) زیر تبصرہ کتاب "اسلامی قانون محنت واجرت"محترم مولانا مجیب الرحمن ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں پائے جانے والے مزدوروں کے حقوق اور محنت کی عظمت کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں بیان کردیے گئے ہیں۔ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے امت نے اجتماعی کاوشوں سے جو حل تجویز کیے ہیں وہ سب کے لیے قابل قبول ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’معاشیات اسلام‘‘ عالمِ اسلام کے عظیم مفکر سید ابو الاعلی مودودی کی تصنیف ہے۔یہ کتاب فلسفۂ معیشت کی ایک راہ کشا کتاب ہے ۔ اس میں ان اولین امور سے بحث کی گئی ہے۔ جنہیں ماہرین معاشیات بالعموم چھوڑدیتے ہیں او رجن کے بارے میں غلط تصورات کےکارفرماہونے کی وجہ سے وہ آگےکی شاہراہوں پر ہرقدم پر ٹھوکریں کھاتے چلے جاتے ہیں ۔ یہ کتاب دراصل مولانا مودودی کی ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو ان کےجاری کردہ رسالہ ’’ترجمان القرآن ‘‘ کی اشاعت کے آغاز سے مختلف مواقع پراسلام کے معاشی اصول واحکام کی توضیح او رزندگی کے موجود مسائل پران کے انطباق کےبارے میں وقتاً فوقتاً شائع ہوتی رہیں۔ تو پر وفیسر خورشد صاحب نے مولاناکی زندگی میں ہی اسے مرتب کیا اورمولانا کی نظر ثانی سے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1969ء میں شائع ہوا ۔مرتب نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔حصہ اول میں فلسفۂ معیشت سے بحث کی گئی ہے او ردنیا کے مروجہ معاشی نظاموں پر تنقیدی نظر ڈالنے کے ساتھ معیشت کے میدان میں اسلام کے مخصوص نقطۂ نظر کی پوری وضاحت کی گئی ہے۔نیزان اصولوں کوبھی ضروری تشریح کےساتھ پیش کیاگیا ہےجو قرآن وسنت میں مرقوم ہیں ۔کتاب کے دوسرے حصے میں مرتب نے مولانا مودودی کی ان تحریروں کو پیش کیا ہےجن کا تعلق ایک حیثیت سے اسلام کے فلسفۂ معیشت کے انطباق سے ہے۔ ایم اے اسلامیات ومعاشیات کے طلبہ اور اسلامی معاشیات کا ذوق رکھنےوالے اہل فکر کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہے ۔ مولانامودودی کی اس کتاب کےعلاوہ بھی معیشت کے موضوع پر چار کتابین موجود ہیں۔(م۔ا)
زیر تبصرہ کتاب"نجات المسلمین" محترم مولانا عبد الرشید انصاری صاحب کی تصنیف ہے، جو چار مختلف رنگوں میں چار متفرق موضوعات اور حصوں پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے متفرق دینی واصلاحی مسائل کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔پہلا حصہ نجات المسلمین، دوسرا حصہ فاسق اور فاجر مجرم ہیں، تیسرا حصہ اعتقادی منافق ابدی جہنمی ہیں اور چوتھا حصہ متفرق قسم کی تحریروں پر مشتمل ہے۔کتاب غیر مرتب سی ہے اور اس کے موضوعات کو سمجھنا ایک مشکل سا کام ہے۔کیونکہ مولف بلاترتیب احادیث کو جمع کر دیا ہے اور معروف تالیفات کی مانند اس کا کوئی باب یا فصل وغیرہ قائم نہیں کی۔کسی مسئلے کے ثبوت کے لئے مولف کا اپنا ہی ایک نرالا انداز ہے کہ وہ ہر مسئلے میں عدالتوں کا سہارا لیتے ہیں،اور بڑے بڑے انعامات کا اعلان کرتے ہیں۔اگرچہ ان کے اس طریقہ کار سے کوئی بھی متفق نہیں ہے لیکن اس کتاب میں انہوں نے چونکہ اصلاح معاشرہ کے حوالے سے متعدد دلائل کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے ،لہذا اسے فائدے کی غرض سے اسےقارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
دستاویز سے مراد ہر وہ اہم تحریر، یاد داشت یا اقرار نامہ ہے جوآئندہ حوالے کے لیے مفید ہو۔اور جوشخص پیشے کے طور پر اپنے قلم سے دستاویزات لکھتا ہے اُسے ’’دستاویز نویس‘‘ کہتے ہیں۔ان تحریروں میں کاروباری معاملات، منصفین کے فیصلے، تاریخی شواہد، بادشاہوں اور حکومت کے اہم ذمہ داروں کے مطالعے کے لئے عبادت گاہوں اور شہروں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔دستاویز کسی بھی متمدن معاشرے میں اجتماعی زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔اس کی بدولت معاشرہ بہت سی ان خرابیوں سے محفوظ رہتا ہے جو حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہو سکتی ہیں۔دستاویز کی موجودگی معاملے کے تمام فریقوں کو حدود کا پابند کرتی ہےاور اختلاف یا نزاع کی صورت میں صحیح فیصلے اور انصاف کے لئے بنیاد کا کام دیتی ہے۔اردو زبان میں دستاویز نویسی صدیوں سے رائج ہےاور اس وقت اس پر کئی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"قانونی دستاویز نویسی (اصول اور نمونے)"محترم محمد عطاء اللہ خان صاحب کی تصنیف ہے، جسے کوثر برادرز، ٹرنر روڈ، ہائی کورٹ، لاہور نے طبع کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں قانونی دستاویزات کے اصول اور نمونے جمع کر دئیے ہیں تاکہ ہر شخص کوئی بھی قانونی دستاویز لکھتے وقت ان کا لحاظ رکھ سکے۔یہ کتاب اشٹامپ فروش حضرات کے بہت مفید اور انتہائی اہم ہے، انہیں اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔(راسخ)
قرآن مجید میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ لہذارسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی ہر شعبے سے منسلک افراد کے لیے اسوۂ کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کوئی مذہبی پیشوا، سیاسی لیڈر، کسی نظریے کا بانی حتی کہ سابقہ انبیائے کرام کےماننے والے بھی اپنے پیغمبروں کی زندگیوں کو ہرشعبے سے منسلک افراد کےلیے نمونہ کامل پیش نہیں کرسکتے۔ یہ یگانہ اعزاز وامتیاز صرف رسالت مآب ﷺ ہی کو حاصل ہے۔نبی کریمﷺکا اٹھنا،بیٹھنا ،چلنا پھرنا،کھانا،پینا،سونا ،جاگنااور 24 گھنٹے میں دن رات کے معمولات زندگی ہمارے لیے اسو ۂ حسنہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’24گھنٹے میں 100 سنتیں‘‘شیخ خالد الحسینان کے ایک عربی کتابچہ’’ اکثر من 1000 سنۃ فی الیوم واللیلۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہےاس میں انہوں نے ۲۴ گھنٹے میں اللہ کے رسول ﷺ کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ احادیث کی صحت وضعف کےلیے زیادہ ترشیخ ناصر الدین البانی کی کتب پر اعتماد کیاگیا ہے ۔اس کتابچہ کا اولین اردو ترجمہ کی سعادت استاذی المکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد﷾ نے حاصل کی اور سب سے اسے پہلے مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور نے شائع کیا۔ بعد ازاں کئی دیگر اداروں نے اس کو مختلف ناموں سے شائع کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے رسول ﷺکی زندگی کو نمونہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(م۔ا)واذکار
اسلام ایک ایسا آفاقی اورفطری مذہب ہے جس نے ہر دور میں اطراف واکناف میں پھیلے ہوئے جن وانس کو اپنی ابدی تعلیمات سے مسحور کر دیا۔ یہی وہ مذہب ہے جس کے سایہ عاطفت میں آکر ہر شخص اس قدر سکون واطمینان محسوس کرتا ہے جس سے وہ کبھی بھی آشنا نہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مغرب کے مادی معاشرے میں سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں لوگ بھی اسی مذہب کی آغوش میں ہی حقیقی سکون محسوس کرتے ہیں۔اور مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا ہے جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے ۔ کئی قلمکاران نے عصر حاصر میں میں یہودیت ، عیسائیت سے تائب ہوکراسلام قبول کرنے والوں کی دلسوز داستانیں مرتب کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’دنیا بھر میں قبول اسلام کے سچے واقعات ‘‘محمد حنیف شاہد کی انگریزی کتاب Why Islam is our choice کا اردو ترجمہ ہے-جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی،تجربات، سابقہ عقائد، اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے- کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قوموں کے رؤسا، دانشور، معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں۔انگریزی سے اردو قالب میں ڈھالنے کا کام پروفیسر منور علی ملک نے کیا ہے اور اس میں مو جود قرآن وحدیث کے عربی متون کی تحقیق وتخریج ذمہ داری پروفیسر عبد الرحمن طاہر صاحب نے انجام دی ہے ۔اس کتاب کو ’’اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں؟ کے نام سے مکتبہ دارالسلام نے بھی شائع کیا ہے ۔ جادۂ حق کے متلاشیوں کی راہنمائی کے لیے یہ کتاب بڑی اہم ہے ۔(م۔ا)
اسلامی نظام حکومت میں تمام امور قرآن وسنت کی ہدایات کی روشنی میں انجام دئیے جاتے ہیں اور پورے نظام کی اساس امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر استوار ہوتی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ، طب ہو یا انجینئرنگ ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔آج کی دنیا گو تہذیب وسائنس کی تمام تر کامرانیوں اور ترقیوں کے باوجود مصائب وآلام کے ایک لامتناہی دور سے گزر رہی ہے، تاہم عدل واخلاق سے محروم اور جور واستعمار سے معمور میکاولی سیاست کے برعکس ایک ایسی سیاست کے خدو خال اور اصول وضوابط بھی ہمارے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں، جس کی بنیاد اقوام عالم کے درمیان عدل وانصاف، اتحاد واتفاق اور مساوات پر رکھی گئی۔ اور یہ ریاست اسلا م کی سب سے پہلی ریاست تھی۔اسلام میں احتساب کا عمل روز اول سے ہی چلا آرہا ہے۔اور یہ انسانی کامیابی کا ضامن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلامی ریاست میں محتسب کا کردار " محترم ڈاکٹر ایم ایس ناز صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلامی ریاست میں محتسب کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین (راسخ)
ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجائیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"کامیابی کا پیغام" محترم قاسم علی شاہ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے نوجوان نسل کو کامیاب زندگی گزانے کے آفاقی اصول اور گر سکھلائے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو تمام میدانوں میں کامیاب فرمائے اور ان کی دنیا وآخرت دونوں جہانوں کو بہترین بنا دے۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے جہنم سے بچا لیا جائے اور اسے جنت میں داخل کر دیا جائے۔اللہ تعالی ہمیں صراط مستقیم پر چلائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے۔(راسخ)
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہے تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتینِ اسلام کےلیے دس نصیحتیں‘‘ محترم جناب فاروق احمد ﷾ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے زیادہ تران مسائل کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں دور ِ حاضر میں اکثر نظر انداز کردیا جاتاہے۔اس میں سیرت النبیﷺ کے درخشاں پہلو بھی ہیں اور ایمانیات کی جھلک بھی ہے ۔ حسن عبادت کاتذکرہ بھی ہے اوراخلاقیات ومعاملات پر ایمان افروز مباحث بھی ہیں ۔ غیر اسلامی رسومات کی تردید اور تعیر سیرت وکردار کی تاکید بھی ہے ۔کتاب مختصر ہونے باوجود جامعیت ونافعیت میں بے نظیر اور اپنے موضوع پر اس اعتبار سےایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں ایک ہی حدیث نبوی کو اساس قرار دے کر اس سے استدلالات کے ذریعے سے مختلف عنوان قائم کیے ہیں ۔ اور ہرعنوان کوقرآن وحدیث کے دلائل سے مزید آراستہ کیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف وناشر کی نجات کا اوراسےلوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی ذاتی تصنیفات کے حوالہ سے معلوم ہوتا ہےکہ وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں بلکہ آپ خود اپنے عقیدہ کے حوالہ سے لکھتے ہیں اعتقادنا اعتقاد السلف الصالح والصحابة ہمار عقیدہ وہی ہے جوصحابہ کرام اور سلف صالحین کا ہے اور شیخ عبد القادر دورسرں کو بھی سلف صالحین کا عقیدہ مذہب اختیار کرنے کی تلقین کرتے تھے ۔ مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرطِ عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کر رکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنت کے صریح خلاف ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ عبدالقادر جیلانی کی مشہور ومعروف کتاب غنیۃ الطالبین سے اخذکردہ ہے ۔ عبادات ،عقائد او ربدعات خرافات کے حوالے سے شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات کو حکیم عبد الرحمن خلیق نے سوال وجواب کی صورت اس مختصر کتابچہ میں جمع کردیا ہے جسے پڑھ کر شیخ کا عقیدہ ومسلک واضح ہوجاتاہے او ر ان کی طرف منسوب غلط قسم کے مسائل کی حققیت بھی آشکارہ ہوجاتی ہے ۔ قارئین اس رسالہ کوپڑھ کر بآسانی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ حضرت پیرانِ پیر محبوب سبحانی شیدالقادرجیلانی کی تحقیق کیاہے ۔قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے موافق ان کی شہادت کیا ہے ۔اللہ تعالی شیخ عبدالقادر جیلانی کی مرقد پر اپنی رحمتوں کانزول فرمائے اور اس مختصر رسالے کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
دین اسلام ظاہری و باطنی اعمال کی اصلاح کا دین ہے۔ نماز جو کہ دین اسلام کا ایک بنیادی اور اساسی رکن ہے اور ہر بالغ و عاقل مکلف مسلمان مرد و عورت پر روزانہ اوقات معینہ میں پانچ مرتبہ فرض ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:"نماز اس طرح پڑھو جیسے تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھو"۔ نماز کی ادائیگی وضو کے ساتھ مشروط ہے اگر آدمی بلا وضوء نماز ادا کرے تو اس کی نماز عند اللہ مقبول نہیں ہوگی۔ اس لیے وضوء کے ارکان و افعال کے متعلق صحیح طریقہ نبویؐ کا علم ہونا از حد ضروری ہے اور غیر ثابت امور کو ترک کرنے میں ہی ہماری بھلائی کا راز مضمر ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وضوء میں تعلیمات نبویﷺ کے خلاف اضافہ و نقص کے سبب جو چیز اجر و ثواب کا باعث ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بن جائے۔ زیر نظر کتاب"گردن کا مسح ایک تحقیقی جائزہ" مولانا عبد الوارث ضیاء الرحمٰن اثری کی ایک تحقیقی کاوش ہے۔ بعض لوگ گردن کے مسح کو جائز و مستحب سمجھتے ہوئے اس کے متعلق دلائل دیتے ہیں لیکن ان دلائل کی کیا حقیقت ہے؟ کتاب ہذا میں اسی موضوع کو بغیر کسی تعصب کے بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو ہمت و استقامت سے نوازے۔ آمین(عمیر)
اسلام ایک ضابطہ حیات اور بہترین انقلابی دین ہے، جس نے عرب کے خانہ بدوش قبیلوں کو دنیا کی مہذب ترین قوم بنا دیا۔ اسلام نے لوگوں کے ظاہری و باطنی اعمال کی اصلاح کرتے ہوئے باہمی محبت، حسنِ خلق اور بامقصد زندگی گزارنے کا سبق دیا۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ اسلام کی دعوت پر' لبیک' کہتے ہوئے گروہ در گروہ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے گئے۔ مگر طاغوت اس انقلابی دین سے نالاں رہا، ہمیشہ اسلام کو ختم کرنے کے لیے سازشیں ہوتی رہیں، کبھی مسلمانوں کو خلقِ قرآن جیسی بے فائدہ مباحث میں الجھایا گیا، تو کبھی ختم نبوت جیسے بے بنیاد مسائل میں پھسلایا گیا، اسی طرح دور حاضر میں ایک معرکۃ الآراء مسئلہ جو کہ جنگل میں آگ کی طرح امت مسلمہ کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہ ہے' مسئلہ تکفیر'۔ شریعت کی نظر میں ایمان کی تعریف یہ کہ رسول اللہ ﷺ اپنے رب کی طرف سے جو اصول و ارکان اور احکام و مسائل لے کر آئے ان کی تصدیق کرنا ان کی سچائی کو دل میں بٹھانا، پھر اس تصدیق کا زبان سے اظہار کرنا، پھر دیگر اعضاء سے اس کا عملی ثبوت دینا ایمان ہے۔ یہ تینوں زاویے ایسے لازم ملزوم ہیں اگر ان میں سے کسی ایک کو الگ کر دیا جائے تو ایسا حقیقی ایمان باقی نہیں رہتا جس سے اخروی نجات کا حصول ممکن ہو، البتہ اس کے کچھ اجزاء اساسی اور کچھ تکمیلی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"مسئلہ ایمان و کفر" محقق العصر حضرت مولانا ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ تعالیٰ کی ایک تحقیقی و علمی کاوش ہے۔ محترم مولانا کی شخصیت اور علمی کارنامے کسی تعارف کے محتاج نہیں، آپ نے کتاب ہذا میں ایمان کی وضاحت اور فتنہ تکفیر کے متعلق بڑے احسن انداز سے قرآن و سنت کی روشنی میں دلائل کا اہتمام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے اور اپنے دین حنیف کی سر بلندی کا کام لیتا رہے۔ آمین(عمیر)
اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ آخرت میں سرفرازی اور نجات حاصل کرنےکے لیے اسلامی احکام پرعمل پیرا ہوتاکہ قرب الٰہی نصیب ہو مگرموجودہ دور میں بےعملی زورں پر ہے اسلامی تعلیمات اور احکامات پر خاص توجہ نہیں دی جاری ہے اس لیے لوگ عملاً اسلام سے دو رہوتے جارہے ہیں ۔اور مسلمان دین کےاصولوں اوراحکامات سےلاپرواہ اور غافل ہورہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ ’اسلامی تعلیم‘‘ محترم جناب مولانا عبد الجبار صاحب کی کی کاوش ہے اس مختصر کتاب میں فاضل مصنف نے عام فہم اور آسان زبان میں اسلامی احکام کو لکھ دیا ہے۔تاکہ عوام اسے پڑھ کر اسلامی تعلیم اوراحکام سے واقف ہوکر عمل کرسکیں یہ کتاب بطور سوال وجواب لکھی کئی ہے کیونکہ انسان سوال وجواب شوق اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
آج ہمارے معاشرے میں رقص وموسیقی اور فحاشی وعریانی نےپوری قوت سے ڈیرے لگا رکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو اس کےاثرات سے محفوظ رہا ہو۔جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے" یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے: ﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَرى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)" لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہورصحابہ وتابعین اورائمہ مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اوراس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات اورہر وہ چیزجو انسان کو خیر اوربھلائی سے غافل کرے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلام اللہ سننے سے اِعراض کرتے ہیں اور سازو موسیقی ، نغمہ وسرور او رگانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد بھی یہی ہے کہ آلات ِطرب وشوق سے اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- لہو الحدیث میں بازاری قصے کہانیاں ، افسانے ، ڈرامے، ناول اورسنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پر چار کرنے والے اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات، ریڈیو، ٹی وی،وی سی آر ،موبائل، ویڈیو فلمیں ،ڈش انٹینا وغیرہ بھی۔ لیکن عصر حاضرکے علمائے سوء، نہاد ملا اور صوفیاء حضرات قوالی اور سماع و وجد کے نام پر موسیقی کو رواج دینے پر تلے ہوئے ہیں اور خانہ ساز دلائل کےساتھ رقص وموسیقی کےجواز کے فتوے جاری فرمارہے ہیں۔اسے روح کی تسکین قرار دے رہے ہیں اور قوم کوبھی گمراہ کر رہےہیں۔ایسےحالات میں علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ رقص موسیقی کےحوالے سے شرعی دلائل پیش کریں تاکہ قوم کوجہنم میں گرنے سے بچایا جائے۔کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی طرف سےاس زبردست یلغار کا مقابلہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کے رسالے ’’السماع والرقص‘‘ کا ترجمہ گانا بجانا،سننا اور قوالی اسلامی کی نظر میں ۔ اور امام ابن قدامہ مقدسی کا رسالہ قوالی ور گانا بجانا۔نیز مولانا ارشاد الحق اثری﷾کی دو کتابیں اسلام اور موسیقی پر ’’اشراق‘‘ کےاعتراضات کاجائزہ ،اسلام اور موسیقی۔شبہات ومغالطات کا ازالہ اور مفتی پاکستان مولانا محمد شفیع کی کتاب اسلام اور موسیقی کامطالعہ انتہائی مفید ہے ۔مذکورہ تمام کتب الحمد للہ کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’حرمت آواز وساز‘‘ مولانا محمد حسین کلیم کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع پر بہترین کتاب ہے۔اپنی افادیت کے باعث یہ کتاب جماعۃ الدعوہ پاکستان کی کئی تربیتی درسگاہوں میں بطور نصاب شامل ہے اورکافی عرصہ سے ناپیدتھی۔جماعت الدعوہ کےمعروف اشاعتی ادارے دار الاندلس کےسکالرز نے اسے جدید قالب میں ڈھال کرتخریج وتحقیق کے ساتھ حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
ہر انسان فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں ۔ اگر بچے کی شروع سے اچھی تربیت کی جائے اس میں حق ، نیکی اور خیر کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے تو یہ کام اس کی عادت میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس میں حلم ، حوصلہ ، صبر،تحمل، بردبار ، کرم شجاعت اور عدل و احسان جیسے اخلاق حسنہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر بچے کی تربیت مناسب انداز سے نہ کی جائے تو وہ بری عادت کا شکار ہو جاتا ہے ۔ وہ خیانت، جھوٹ، بےصبری، لالچ، زیادتی اور سختی جیسے اخلاق سیئہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔ چناچہ اسلامی تعلیمات کے گزارنے کے لیے اوراپنی زندگی میں اسلام پرعمل کرنے کے لیے ہمیں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ ﷺ کی زندگی پرعمل پیرا ہونا ہوگا ۔ اپنے بچوں اور اپنے سامنے حضور کی حیات مبارکہ کو ماڈل بنانا ہو گا ۔ آپ ﷺ نے ہمارے لئے زندگی کے ہرشعبہ میں اعلیٰ اور مثالی نمونے چھوڑے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ آپ ﷺ کے بہترین فرمودات بھی موجود ہیں ۔ جن پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو ایک جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلامی آداب‘‘حافظ نذر احمد کےقائم کردہ ادارہ تعلیم القرآن خط وکتابت سکول کی جناب سے تیارہ کردہ دس اسباق پر مشتمل ایک تعارفی خط وکتاب کورس ہے ۔اس میں مرتبین نے سلام ،صفائی اور طہارت ،صحت اور حفظان صحت ، کھانے پینے ، عیادت ، لباس ، نشت وبرخاست ،ملاقات اور گفتگو اور مجلس کےآداب کو اختصار کے ساتھ قرآنی آیات اوراحادیث نبویہ کی روشنی میں بیان کیا ہے۔قارئین کی آسانی کےلیے ہر بحث کےبعد اس کاخلاصہ بھی تحریر کردیا ہے ۔(م۔ا)
حب رسول ﷺسے سر شار کتاب ، رحمتہ للعالمین کے مصنف قاضی محمد سلیمان منصور پوری ١٨٦٧ء کو منصور پور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم والد قاضی احمد شاہ سے حاصل کی۔سترہ سال کی عمر میں مہندرا کالج پٹیالہ سے منشی فاضل کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست پٹیالہ میں محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔اپنی قابلیت و صلاحیت اوربفضل تعالیٰ وہ ترقی کرتے ہوئے ١٩٢٤ء میں سیشن جج مقرر ہوگئے۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قابلیت ،صلاحیت اور علم کو اسلام کے لئے موثر طریقے سے استعمال کیا۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول ﷺسے انتہائی محبت اور عقیدت کا اظہار اُن کی جملہ تصانیف سے بخوبی ہوتا ہے۔انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں ۔ رحمۃ للعالمین ،مہرنبوت، اصحاب بدر، سید البشر، اسو ۂ حسنہ سیرت النبیﷺ کے موضوع پر بڑی مقبول عام کتب ہیں ۔موصوف کی تصنیفات میں سے زیر تبصرہ کتاب ’’استقامت ‘‘ بھی ہے۔یہ کتاب دراصل موصوف کا ایک رد عیسائیت کےسلسلے میں ایک متذبذب مسلمان کے خط کےجواب میں لکھا گیا ایک تبلیغی خط ہےجسےبعد میں استقامت کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔ قاضی صاحب نے اس رسالہ کو تالیف کرنے کی رودادمیں لکھا کہ ’’ میں دفتر جارہا تھا کہ راستہ میں پوسٹ مین نےمجھے ایک خط دیا جس میں صاحب مکتوب نے لکھا تھا کہ اگر مجھے تسلی بخش جواب نہ ملا تو عیسائی ہوجاؤں گا ۔۔ یہ جملہ پڑھ کرمعاً گھر کی طرف لوٹاکہ مبادا دیر ہوجائے او روہ اسلام چھوڑ دے ۔ چنانچہ آدھ گھنٹہ میں یہ خط لکھا ، ڈاک میں ڈالا اور پھر دفتر روانہ ہوا۔جب یہ خط ان کےپاس پہنچ گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو اطمینان قلب اور سکون عطاکیا اور پوری استقامت کےسےاسلام کے مناد او رواعظ بن گئے اور اسی مبارک خدمت میں رحمت حق سے واصل ہوئے ۔(م۔ا)
کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کے بنیادی اصول و قواعد کا جاننا بہت ضروری اور لازمی ہوتا ہے۔ انسان اس وقت تک کسی زبان میں مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا جب تک اس زبان کے اصول و قواعد میں پختگی حاصل نہ کر لے۔ یہ عالم فانی بے شمار زبانوں کی آماجگاہ ہے اور سب سے قدیم ترین زبان' عربی زبان' ہے۔ فہم القرآن و حدیث کے لیے عربیت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ اہل اسلام کی تمام تر تعلیمات کا ذخیرہ عربی زبان میں مدوّن و مرتب ہے اور ان علوم سے استفادہ عربی گرائمر(نحو و صرف) کے بغیر نا ممکن ہے۔ جب مسلمانانِ ہند کی علمی زبان فارسی تھی طالب علم کو فارسی سیکھانے کے بعد ہی درس نظامی میں داخلہ دیا جاتا تھا اور نحو و صرف کی ابتدائی کتب بھی فارسی میں مدوّن تھیں۔ لیکن اب المیہ یہ ہے کہ مدارس میں فارسی زبان سیکھانے کا وہ اہتمام نہیں رہا اور اس کی جگہ اردو زبان رائج ہوتی گئی۔ زیر نظر کتاب" علم الصیغہ" مولانا مفتی عنایت احمدؒ کی بے نظیر تصنیف ہے اور مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس کو نہایت محنت و لگن سے سلیس اردو قالب میں منتقل کرکے درس نظامی کے طلباء پر احسان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ اس قسم کے علمی جواہرات سے طلباء کے دامن کو مالامال کریں۔ آمین(عمیر)
آنحضور ﷺ کے بعد اجرائے نبوت کاتخیل جس طرح ملت اسلامیہ میں انتشار و خلفشار کا باعث بنا، اسی طرح انکار حدیث کا شوشہ بھی اپنے نتائج کے اعتبار سے کچھ کم خطرناک نہیں ہے۔ قرآن کریم کے بعد حدیث نبوی ﷺ اسلامی احکام و تعلیمات کا دوسرا بڑا مآخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ قرآن مجید کو کما حقہ سمجھنے کے لیے، اس پر رضائے الٰہی کے مطابق عمل کرنے کے لیے حدیث نبویﷺ کا ہونا از حد ضروری اور اہم ہے۔ دین اسلام کے بے شمار احکامات حدیث رسول ﷺ کے بغیر ناقص ہیں مثلاً' نماز کاطریقہ، زکوٰۃ کا نصاب، حج کے مناسک وغیرہ۔ منکرین حدیث نے لوگوں کو حدیث رسول ﷺ کے متعلق شکوک و شبہات میں مبتلا کیا اور یہ نعرہ بلند کیا کہ امت کی راہنمائی کے لیے صرف قرآن ہی کافی ہے۔ اسلام کے مخالفین نے اسلام کو کمزور کرنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے ضعیف احادیث سے مسائل کو استنباط کرتے ہوئے دین اسلام کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کیں۔ زیر تبصرہ کتاب"صحیح یا ثابت حدیث رسول ﷺ کے بغیر دین نا مکمل ہے" ڈاکٹر سید آصف عمری کی تالیف ہے۔ موصوف نے اصول حدیث، تدوین حدیث کے کارنامے اور حدیث رسول ﷺ کے متعلق جامع بحث کی ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)
اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ، طب ہو یا انجینئرنگ ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اسلام مسلمانوں کو تمام معاملات میں مشورہ کرنے کا حکم دیتا ہے تاکہ بعد میں پشیمانی اور ندامت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مشورے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن کریم میں "شوریٰ" نام کی ایک سورت ہے۔ اور نبی اکرم ﷺ کو صحابہ کرام ؓ کے ساتھ مشورہ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ ارشاد ربانی ہے " وَشَاوِرْھُمْ فِي الْاَمْرِ ۚ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِيْنَ(آل عمران ) اور شریک مشورہ رکھو ان کو ایسے (اہم اور اجتماعی) کاموں میں، پھر جب آپ (کسی معاملے میں) پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کر(کے اس میں لگ )جاؤ ،بے شک اللہ محبت رکھتا (اور پسند فرماتا)ہے ایسے بھروسہ کرنے والوں کو۔"اور اسی طرح مومنین کے بارے میں ارشاد فرمایا "وَاَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَيْنَهُمْ "اور جو اپنے (اہم) معاملات باہمی مشورے سے چلاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام میں مشورہ کی اھمیت " محترم مولانا حبیب الرحمن عثمانی مہتمم دار العلوم دیو بند اور محترم مولانا مفتی محمد شفیع پاکستان صاحبان کی مشترکہ کاوش ہے۔جس میں انہوں نے اسلام میں مشورہ کرنے کی اہمیت وضرورت پر ورشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کےلیےبےشمار اور بیش بہا نعمتیں پیداکی گئی ہیں۔پس انسان کے لیےلازم ہےکہ وہ ان سے نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ اس پر اللہ رب العزت کا شکریہ بھی اداکرے۔اب اگر یہ مسئلہ پیدا ہو کہ سب سے عظیم ترین اور اعلیٰ ترین نعمت کونسی ہےتو اس کا قطعی اور دو ٹوک جواب یہ ہےکہ صراط مستقیم ہی ایک ایسی منفرد نعمت ہےجس کا درجہ دیگر سب اشیاء سے بلند تر ہے۔ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہےکہ دنیا میں اس کو عزت کی نگاہ سےدیکھا جائے اور آخرت میں بھی جنت اس کا مقدر بنے۔دنیا وآخرت میں کامیابی کا حصول صرف تعلیمات اسلام میں ہےیہ واحد دین ہےجو انسان کی ہر ضرورت کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اللہ رب العزت نے انسان کی کامیابی کا راز اتباع رسول اللہ ﷺ میں مضمر کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"سنتیں جو چھوڑ دی گئیں" مولانا عبد المالک القاسم کی عربی تالیف ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا یوسف بن اسحاق نے نہایت سلیس انداز سے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کو ہمت و استقامت سے نوازے۔ آمین(عمیر)
اسلام ایک روحانی تہذیب کا علمبردار ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس نے اداروں کے قیام وبقاء پر انحصار نہیں کیا، اور اس امر کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ کسی مخصوص تمدنی ہیئت کو محفوظ رکھا جائےیا کسی خاص تہذیبی مظہر کو اجاگر کیا جائے۔اسلام نے شوری کا حکم دیا ہے ، لیکن شوری کی ہیئت کا تعین لوگوں کے بدلتے ہوئے حالات اور ان کے مصالح پر چھوڑ دیا ہے۔اسی طرح اسلام نے عدل وانصاف اور قضاء کے زریں اصول عطا کئے لیکن داد رسی کا کوئی خاص طریقہ لازم نہیں کیا کہ عدلیہ کا ادارہ کس طرح تشکیل پائے،عدلیہ کے ذیلی ادارے کون کونسے ہوں؟پولیس عدلیہ کے ماتحت ہو یا انتظامیہ کے؟اسلامی نظام حکومت میں تمام امور قرآن وسنت کی ہدایات کی روشنی میں انجام دئیے جاتے ہیں اور پورے نظام کی اساس امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر استوار ہوتی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ، طب ہو یا انجینئرنگ ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلام میں پولیس اور احتساب کا نظام "محترم ساجد الرحمن صدیقی کاندھلوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں پولیس اور احتساب کے نظام کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)