#3462

مصنف : خالد الحسینان

مشاہدات : 31325

24 گھنٹے میں 1000 سنتیں (پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں)

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4480 (PKR)
(جمعہ 19 فروری 2016ء) ناشر : مجلس تحقیق الاسلامی، لاہور

قرآن مجید میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ لہذارسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی ہر شعبے سے منسلک افراد کے لیے اسوۂ کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کوئی مذہبی پیشوا، سیاسی لیڈر، کسی نظریے کا بانی حتی کہ سابقہ انبیائے کرام ﷩ کےماننے والے بھی اپنے پیغمبروں کی زندگیوں کو ہرشعبے سے منسلک افراد کےلیے نمونہ کامل پیش نہیں کرسکتے۔ یہ یگانہ اعزاز وامتیاز صرف رسالت مآب ﷺ ہی کو حاصل ہے۔نبی کریمﷺکا اٹھنا،بیٹھنا ،چلنا پھرنا،کھانا،پینا،سونا ،جاگنااور 24 گھنٹے میں دن رات کے معمولات زندگی ہمارے لیے اسو ۂ حسنہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’24گھنٹے میں 100 سنتیں‘‘شیخ خالد الحسینان کے ایک عربی کتابچہ’’ اکثر من 1000 سنۃ فی الیوم واللیلۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہےاس میں انہوں نے ۲۴ گھنٹے میں اللہ کے رسول ﷺ کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ احادیث کی صحت وضعف کےلیے زیادہ ترشیخ ناصر الدین البانی کی کتب پر اعتماد کیاگیا ہے ۔اس کتابچہ کا اولین اردو ترجمہ کی سعادت استاذی المکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد﷾ نے حاصل کی اور سب سے اسے پہلے مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور نے شائع کیا۔ بعد ازاں کئی دیگر  اداروں نے اس کو مختلف ناموں سے شائع کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے رسول ﷺکی زندگی کو نمونہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(م۔ا)واذکار

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

8

سنت رسولﷺ پر عمل کرنے کے فوائد

14

نیند سے بیدار ہونے کی سنتیں

15

بیت الخلا میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں

17

وضو کی سنتیں

18

مسواک

23

جوتا پہننے کی سنتیں

25

لباس کی سنتیں

26

گھر میں داخل ہونے واور نکلنے کی سنتیں

28

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59461
  • اس ہفتے کے قارئین 588603
  • اس ماہ کے قارئین 375848
  • کل قارئین114267848
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست