زیر تبصرہ کتاب"نجات المسلمین" محترم مولانا عبد الرشید انصاری صاحب کی تصنیف ہے، جو چار مختلف رنگوں میں چار متفرق موضوعات اور حصوں پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے متفرق دینی واصلاحی مسائل کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔پہلا حصہ نجات المسلمین، دوسرا حصہ فاسق اور فاجر مجرم ہیں، تیسرا حصہ اعتقادی منافق ابدی جہنمی ہیں اور چوتھا حصہ متفرق قسم کی تحریروں پر مشتمل ہے۔کتاب غیر مرتب سی ہے اور اس کے موضوعات کو سمجھنا ایک مشکل سا کام ہے۔کیونکہ مولف بلاترتیب احادیث کو جمع کر دیا ہے اور معروف تالیفات کی مانند اس کا کوئی باب یا فصل وغیرہ قائم نہیں کی۔کسی مسئلے کے ثبوت کے لئے مولف کا اپنا ہی ایک نرالا انداز ہے کہ وہ ہر مسئلے میں عدالتوں کا سہارا لیتے ہیں،اور بڑے بڑے انعامات کا اعلان کرتے ہیں۔اگرچہ ان کے اس طریقہ کار سے کوئی بھی متفق نہیں ہے لیکن اس کتاب میں انہوں نے چونکہ اصلاح معاشرہ کے حوالے سے متعدد دلائل کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے ،لہذا اسے فائدے کی غرض سے اسےقارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقدیم |
6 |
سبب تالیف (ضرور پرھیے ) |
7 |
خصوصی نوٹ |
8 |
دینی مسائل پوچھنے والے سے منہ ن پھیرنا چاہیے |
9 |
جولوگ ہدایت کو چھپاتے ہیں |
9 |
تنگدست کو مہلت دنیا کا ثواب ہے |
10 |
پر وردگار عالم اپنے بندوں کو اپنی راہ میں |
11 |
خرچ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے |
11 |
ایمان والو اللہ کے دین کی مد د کرو |
11 |
دین کی مدد کرنا خدا کی نصرت کا باعث ہے |
12 |
اچھی بات کی دعوت دینے والے کی متعلق |
12 |
ایک جماعت ایسی بھی ہونی چاہیے |
13 |
دین کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کی سزا |
14 |
تمہید |
15 |
جناب رسول کریم ﷺ قرآن مجید او راس کی تفسیر احادیث سمجھانے کے لیے مبعوث ہونے |
16 |
جس طرح قرآن مجید واجب العمل ہے اسی طرح حدیث رسول للہ ﷺ بھی واجب العمل ہے |
17 |
احادیث قرآن مجید کی تفسیر ہیں |
17 |
رسول اللہ ﷺ کی فرماں برداری فرض ہے |
18 |
ڈاڑھی کی حد بندی |
23 |
تائید مولانا احمد اللہ صاحب مدرس جامعہ سلفیہ |
24 |
تائید مزید ابو محمد بدیع الدین شا ہ الرشدی المکی السندھی |
24 |
جو شخص اللہ تعالی کی بات کے مقابلے میں شیطان کی بات تسلیم کرتاہے |
25 |
سراور ڈاڑھی سے سفید بال اکھاڑنا منع ہے |
27 |
فر مان رسول اللہ ﷺ ڈاڑھی رکھنے او رلبو ں کے کٹانے کے بارے میں اور ا س کے خلاف پروعید |
28 |
نطق رسول وحی الہی ہوتاہے |
30 |
فرمان رسول اللہ ﷺ فرمان الہی ہے |
30 |