#3832

مصنف : ساجد اسید ندوی

مشاہدات : 6057

پاکیزہ نسل اور صالح معاشرہ کیوں اور کیسے؟

  • صفحات: 384
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15360 (PKR)
(بدھ 04 مئی 2016ء) ناشر : مکتبۃ الاسید، حیدر آباد انڈیا

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔ اس کی اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت ہے جو دنیا کی ساری تہذیبوں اور ثقافتوں سے منفرد اور ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔آج مسلمانان عالم کو کسی بھی احساس محرومی میں مبتلاہوئے بغیر اس سچائی ودیانت پر ڈٹ جاناچاہئے کہ درحقیقت اسلامی تہذیب اور قرآن و سنت کے اصولوں سے ہی دنیاکی دیگر اقوام کی تہذیبوں کے چشمے پھوٹے ہیں۔ جبکہ صورتحال یہ ہے کہ مغربی و مشرقی یورپی ممالک اس حقیقت اور سچائی کو تسلیم ہی نہیں کرتے ہیں اور الٹا وہ اس حقیقت سے کیوں منہ چراتے ہیں۔تہذیب عربی زبان کا لفظ ہے جو اسم بھی ہے اور شائستگی اور خوش اخلاقی جیسے انتہائی خوبصورت لفظوں کے مکمل معنوں کے علاوہ بھی کسی درخت یا پودے کو کاٹنا چھاٹنا تراشنا تا کہ اس میں نئی شاخیں نکلیں اور نئی کونپلیں پھوٹیں جیسے معنوںمیں بھی لیاجاتاہے ا ور اسی طرح انگریزی زبان میں تہذیب کے لئے لفظ”کلچر“ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ میرے خیال سے آج دنیا کو اس سے بھی انکار نہیں کرناچاہے کہ ”بیشک اسلامی تہذیب و تمدن سے ہی دنیا کی تہذیبوں کے چشمے پھوٹے ہیں جس نے دنیاکو ترقی و خوشحالی اور معیشت اور سیاست کے ان راستوں پر گامزن کیا ہے کہ جس پر قائم رہ کر انسانی فلاح کے تمام دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ اسلام ہی وہ عظیم الشان مذہب ہے جو پاکیزہ نسل اور صالح معاشرے کے قیام کے راہنما اصول مہیا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" پاکیزہ نسل اور صالح معاشرہ کیوں اور کیسے؟" محترم حافظ محمد ساجد اسید ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام کے عفت وعصمت پر مبنی روشن اصولوں کا تذکرہ کیا ہے۔ ا للہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

8

تقریظ

9

تقدیم

11

تمہید

17

پہلا مقصد

23

دوسرا مقصد

24

پہلا مقصد بھی دوسرے مقصد کی تکمیل کے لیے ہے

25

دو راستے

26

عقل کا فیصلہ

26

نکا اور زنا

27

اسلام تجرد پسندی کا مخالف ہے

29

تجرد پسندی کے نقصانات و نتائج

34

فہرست نا مکمل ہے۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57864
  • اس ہفتے کے قارئین 587006
  • اس ماہ کے قارئین 374251
  • کل قارئین114266251
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست