#3548

مصنف : ساجد اسید ندوی

مشاہدات : 6312

غیبت یا دونوں جہاں کی مصیبت

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1680 (PKR)
(اتوار 13 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

اللہ رب العزت نے آنحضرت ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ نے جہالت میں ڈوبی ہوئی امت کو جہاں علم و حکمت کا شعور بخشا وہیں انہیں اعلیٰ طرز معیشت سے بھی ہمکنار کیا۔ شریعت اسلامیہ ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں ہر چیز کوعدل و انصاف کے ترازو میں رکھ کر توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بے شمار خصوصیات و خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تمام حقوق کی بغیر کسی کمی بیشی کے وضاحت کر دی گئی ہے، اور حقوق کی پامالی پر عتاب کی وعید بھی سنائی گئی ہےاور ہر ایک کو اس کا پورا پورا حق دیا ہے تا کہ فتنہ و فساد سے محفوظ رہ سکیں۔ عصر حاضر میں ہوس و لالچ کی وجہ سے حق تلفی کی مہلک بیماری ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔ آپؐ نے معاشرے میں شر انگیز اسباب کینہ، بغض، حسد، عداوت، غیبت اور رشوت وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں کا خاتمہ کیا۔ زیر تبصرہ کتاب" غیبت یا دونوں جہاں کی مصیبت" مولانا ساجد اسید ندوی کی ایک اصلاحی تصنیف ہے۔ جس میں فاضل مؤلف نے معاشرے کے ایک ایسے ناسور کا ذکر کیا ہے جو بظاہر تو معمولی سمجھا جاتا ہے مگر یہی معمولی گناہ معاشرے کا امن تباہ و برباد کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاضل مؤلف کو اجر عظیم عطا فرمائے اور اہل اسلام کو اس معاشرتی ناسور سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

روحانی غذائیں

7

امراض روحانی

9

غیبت

10

قباحتیں اور برائیاں

10

پہلی قباحت

10

دوسری قباحت

27

دیگر قباحتیں اور خرابیاں

28

غیبت قرآن کی نظر میں

31

غیبت اور احادیث رسولﷺ

31

غیبت اور بزرگان دین

34

غیبت کی حقیقت

35

غیبت سننے والا بھی گناہ میں شریک

38

غیبت کے جائز ہونے کی صورتیں

41

غیبت کے اسباب اور ان کا علاج

44

گزشتہ غیبت کی تلافی

47

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89389
  • اس ہفتے کے قارئین 302144
  • اس ماہ کے قارئین 89389
  • کل قارئین113981389
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست