#2491

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 17060

بدعات کا انسائیکلو پیڈیا

  • صفحات: 780
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 31200 (PKR)
(بدھ 08 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں کتاب   وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ۔ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے ۔ اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے راہبوں ،صوفیوں، نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور   طرح طرح کی بدعات وخرافات نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے اسلام کی اصل شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی ہے۔دن کی بدعات الگ ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔جید اہل علم نے   بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے   اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب   لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو   بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’بدعات کا انسکائیکلوپیڈیا‘‘ ابو عبیدہ مشہور بن حسن آل سلمان اور ابو عبداللہ احمد بن اسماعیل شکوکانی کی مرتب شدہ عربی کتاب ’’قاموس البدع‘‘ کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی﷫ کی تصنیفات سے ماخوذ شدہ ہے۔ کتا ب کے ترجمہ اور اس پر استدراکات کا فریضہ جناب ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن﷾ نے بڑی محنت ولگن سے انجام دیاہے۔ مرتبین نےاس کتاب میں ان تمام بدعات کو یکجا کر دیا ہے جنہیں علمائے سوء بڑی کوشش سے روز بروز، ہفتہ بہ ہفتہ وار سبق کی طرح سکھاتے اور رٹاتے ہیں، مسلمانوں کی اکثریت اسے اسلام سمجھ کر بڑے انہماک سےیاد کرتی اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کرتی ہے اور ان بدعات کی ادائیگی پر بے شمار دولت بھی خرچ کرتی ہے ۔مؤلفین نے بہت سےمقامات پر علامہ البانی﷫ کا موقف حاشیے میں انہی کے الفاظ سے پیش کیا ہے ۔ ایسے مقامات پر انہوں نے (منہ) کی رمز استعمال کی ہے ۔ دیگر حواشی مؤلفین کی طرف سے ہیں ۔ان دیگر حواشی میں بھی علامہ البانی کے موقف کی وضاحت کی گئی ہے ۔ یا انہی کے موقف کو اپنے الفاظ میں پیش کردیا گیا ہے ۔کتاب چونکہ علمی نوعیت کی ہے ۔اس لیے بعض دقیق علمی مسائل میں اختلاف رائے کابھی امکان ہوتا ہے اور انسانی کوشش میں غلطی کے احتمال کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔لہذا مترجم کتاب ڈاکٹر حافظ شہباز حسن صاحب نے بعض مواقع پر علامہ البانی ﷫ کے نکتہ نظر کے برعکس دوسرے علماء کا موقف حاشیہ میں پیش کردیا ہے تاکہ قارئین میں کسی قسم کی غلط فہمی یا بے چینی پیدا نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ مرتبین، مترجم وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

25

ابتدائیہ

 

27

مقدمہ

 

29

تمہید ی فصل

 

اول : بدعات کی پہچان کی ضرورت اور ان سے بچاؤ

 

52

دوم : بدعت کی تعریف

 

56

بدعت کی لغوی تعریف

 

56

لغوی طور پربدعت کا معنی

 

56

سوم : بدعت اور عبادت کے قواعد

 

57

قبول عمل کی شرطیں

 

57

نبی ﷺ کا فرمان : ’’ہربدعت گمراہی ہے ‘‘ کا عموم

 

58

حکم شرعی کااستحباب اورضعیف حدیث

 

62

اللہ کا قرب

 

65

کونی و شرعی وسائل

 

69

عبادات توقیفی ہوتی ہیں

 

70

بدعتی سےقطع تعلقی

 

72

اتباع کےبارے میں ایک نکتہ

 

74

بدعتیوں کی علامت

 

75

ان عبادات کےفضائل تعداد کی شرط ہے

 

78

بدعات کی تفصیلات کا انکار اور شرط

 

79

سنی اور بدعتی کےدرمیان مکالمہ

 

82

چہارم ، بدعات اضافیہ

 

83

پنجم ، بدعت کی معرفت میں قواعد و اساس

 

85

ششم : سنگینی کےاعتبار سے بدعا میں فرق ہے

 

87

فصل : بدعت حسنہ

 

 

اول : اسلام میں کوئی بدعت حسنہ نہیں

 

90

دوم : بدعت سازی کا نام بدعت حسنہ رکھنا بھی بدعت ہے

 

91

سوم : بدعت حسنہ دین میں سے نہیں

 

92

فصل ، فضائل اعمال میں ضعیف حدیث پر عمر

 

 

شرح میں فضائل کی احادیث اور احکام کی احادیث میں کوئی فرق نہیں

 

96

قید حدیثی

 

103

حافظ ابن حجر کے نزدیک شرائط عمل

 

104

ضعف کی تصریح ضروری ہے

 

107

فضائل میں ضعیف حدیث پر عمل کرنے سے علماء کی مراد

 

110

بدعتیوں کادارومدار ضعیف احادیث پر ہے

 

113

فضائل اعمال میں ضعیف حدیث پر عمل نہ کرنا

 

114

خلاصہ کلام

 

118

فصل : ذکر سے متعلق قواعد

 

 

دلیل کے بغیر مطلق کو مقید اور مقید کومطلق قرار دینا جائز نہیں

 

126

رائے کےذریعے مطلق نصوص کی تقیید

 

128

قاعدہ : اذکار میں آواز پست رکھنا اصل ہے

 

134

فصل: بدعات سے متعلق احادیث وآثار کی تشریح

 

 

جس چیز کو مومن اچھا سمجھیں

 

138

آپﷺ کےفرمان ’’ہر بدعت گمراہی ہے ‘‘ کےمعنی خراب کرنےوالی ایک روایت

 

142

حدیث :’’كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ ‘‘ کی تشریح

 

143

عمر﷜ کے قول ’’نعمت البدعة هذه ‘‘ کی تشریح

 

147

فصل : اعتقادی بدعات

 

 

بدعت تشیع اور خارجیت مشرق کی طرف سے شروع ہوئی

 

154

ایک شبہ اور اس کاجواب

 

157

اللہ تعالیٰ کی طرف ’جگہ‘ کی نسبت

 

169

علم الکلام

 

181

فصل : فرقوں اور گروہوں کی بدعات

 

 

اشاعرہ

 

194

اشاعرہ اور صفت کلام

 

195

جہمیہ

 

198

خوارج

 

204

حروری ،خوارج

 

204

خوارج اور کبیرہ گناہ

 

209

خوارج اور موزوں پر مسح کرنا

 

211

رافضہ

 

214

کتاب ’’السقیفۃ‘‘

 

220

رافضہ اورامام زمانہ کی معرفت

 

233

سب سے زیادہ جھوٹی مخلوق

 

234

یوم عاشوراء

 

236

حدیث عترت

 

243

موزون پر مسح

 

246

وہ اصحاب پر طعن کرتے ہیں

 

248

وقت افطار

 

248

نمازیں جمع کرنا

 

249

جواز متعہ

 

250

ابوبکرصدیق﷜ پر کذب و افتراء اور طعن

 

279

انس بن مالک﷜ سے بغض

 

285

صوفیاء

 

289

صوفیاء اور دعا

 

294

طرقیہ صوفیاء اور سحر

 

300

صوفیاء و کرامات

 

304

صوفیاء اور ارادہ کونیہ

 

308

صوفیاء اور ولایت

 

308

قادیانیت

 

315

قادیانیت اور بقائے نبوت

 

317

تفسیر میں قادیانیت کی بدعات

 

324

اہل قرآن

 

324

کرامیہ

 

327

ماتریدیہ

 

328

مرجئہ

 

331

مرجئہ اور گواہی

 

333

معتزلہ

 

335

معتزلہ اور صفات کی تاویل

 

336

معتزلہ اور غیبی امورکا انکار

 

338

فصل : وسیلے کی بدعات

 

 

بدعتی وسیلہ

 

344

بدعتی توسل کے منع کا سبب

 

352

فصل : طہارت کی بدعات

 

 

قضائے حاجت کی بدعات

 

359

وضو کی بدعات

 

360

فصل : فطرت کی بدعات

 

 

اڑھیاں مونڈنا

 

362

داڑھی کترنا

 

363

مونچھیں مونڈنا

 

364

مطلق طور پر داڑھی بڑھانا

 

372

فصل : اذان کی بدعات

 

 

مسجد میں منبر کے پاس اذان دینا

 

381

اذان میں اضافہ

 

384

تنبیہات

 

387

اذان کی آواز سن کر کھڑے ہو جانا

 

396

فصل : نماز کی بدعات

 

 

امام کی بدعات

 

402

نماز سے پہلے کی بدعات

 

403

زبان سے نیت کرنا

 

404

نماز کی بدعات

 

406

نماز میں ہاتھ باندھنے کی کیفیت

 

406

رکوع میں قراءت قرآن

 

410

تربت حسینیہ پر سجدہ کرنا

 

416

تشہد کے علاوہ انگلی سے اشارہ

 

423

قنوت فجر

 

435

نماز کے بعد کی بدعات

 

435

نمازوں کےبعد مصافحہ

 

437

نفل نمازوں کی بدعات

 

438

عام نفل نماز کی بدعات

 

438

نماز تراویح کی بدعات

 

439

نماز عیدین کی بدعات

 

440

نماز رغائب

 

443

رجب کے پہلے جمعہ کی نماز

 

448

سوم : نماز سفر کی بدعات

 

450

فصل : مساجد کی بدعات

 

 

مسجد میں محراب

 

458

اذان کے لیےمسجد میں بلند جگہ

 

470

فصل : جمعہ کی بدعات

 

 

جمعہ کی پہلی سنتوں کا کوئی امام قائل نہیں

 

478

فصل :جنازوں کی بدعات

 

 

اول: وفات سے پہلے کی بدعات

 

500

دوم : وفات کے بعد کی بدعات

 

501

سوم : میت کو غسل دینے کی بدعات

 

505

چہارم : کفن او رجنازے کے ساتھ جانے کی بدعات

 

506

پنجم : نما ز جنازہ کی بدعات

 

516

مسئلے کی تفصیل

 

520

ششم :دفن اور اس سے متصل بدعات

 

520

ہفتم : تعزیت اور اسے ملحقات کی بدعات

 

528

ہشتم : قبروں کی زیارت کی بدعات

 

539

فصل:قبروں پر مساجد

 

 

اس بارے میں علماء کے مذاہب

 

581

فصل: حج او رعمرہ کی بدعات

 

 

احرام سے پہلے کی بدعات

 

643

طواف کی بدعات

 

649

رمی کی بدعات

 

662

بیت المقدس کی بدعات

 

675

مختلف بدعات

 

677

قبر شریف کی زیارت

 

678

فصل : روزے کی بدعات

 

 

اذان صبح سے پہلے کھانا پینا بند کر دینے کی بدعت

 

680

پندرہ شعبان کے روزے اور اس کی رات کے قیام کی پابندی کرنا

 

681

فصل : خرید و فروخت کی بدعات

 

 

خرید وفروخت میں خطبہ حاجت کی مشروعیت کہنے کی بدعات

 

682

فصل : تفسیر کی بدعات

 

 

‎‏﴿انا جعلنه قرآنا عربيا﴾کی تفسیر کی بدعت : کہ ہم نےاسے پیدا کیا

 

683

فصل: والد کی گواہی

 

 

والد کی اپنے لڑکے حق میں گواہی جائز قرار نہ دینا اور نہ لڑکے کی اپنے والد کےحق میں

 

685

فصل: اذکار کی بدعات

 

 

تمہید

 

688

اول: قرآن کریم کی تلاوت کی بدعات

 

388

تین دن سے کم مدت میں قرآن ختم کرنا

 

690

مصحف کوچومنے کی بدعت

 

691

دوم : حلقوں میں اجتماعی ذکر کی بدعات

 

694

سوم : شرعی الفاظ میں اضافہ کرنایا ان میں سے کچھ الفاظ بدل دینا

 

696

چہارم : سبحان اللہ کہنے کی بدعات اور تسبیح کی بدعات

 

702

پنجم : اللہ کے ذکر کی بدعات

 

710

ششم : نبی ﷺ پر درود کی بدعات

 

714

ہفتم : دعا کی بدعات

 

715

فصل: عادات کی بدعات

 

 

عالم کےہاتھ کو بوسہ دینے کا مسئلہ

 

720

بدعی عمامہ

 

720

فصل: مہینوں ، دنوں اور راتوں کی بدعات

 

724

عیدیں کی راتوں کو جاگنا

 

726

عید میلاد

 

729

فصل : صوفی گانے اوراسلامی ترانے

 

 

صوفی گیت

 

733

اسلامی اشعار

 

752

’’طلع البدر علینا ‘‘ کا قصہ

 

755

فصل: مؤلفین اور ناشرین کی بدعات

 

 

بعض مؤلفین کی بدعات

 

767

علم الجرح و التعدیل میں بدعت

 

768

فصل :دور حاضر کی بدعات

 

 

عسکری انقلابات

 

771

کلمات : ’’باشراف الناشر‘‘

 

772

فصل: جس نے گمان کیا کہ سنت بدعت ہے اور اس کی تردید

 

 

ابن عمر﷜ کے نزدیک نماز چاشت

 

777

قنوت میں رسول اللہ ﷺ پر درود

 

777

کیا اشتیاق کے وقت معانقہ جائز ہے؟

 

779

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68478
  • اس ہفتے کے قارئین 102306
  • اس ماہ کے قارئین 1719033
  • کل قارئین111040471
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست