#3328

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 9195

راہ حق کے تقاضے تلخیص اقتضاء الصراط المستقیم

  • صفحات: 243
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6075 (PKR)
(اتوار 07 فروری 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت اور مذاہب باطلہ کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔فکر وعقیدہ کی گمراہیوں میں سے شرک اور بدعت دو بڑی گمراہیاں ہیں۔ امام ابن تیمیہ ؒ کی کتب میں ان دونوں گمراہیوں پر مفصل کلام موجود ہے۔آپ کی کتابوں میں سے  ’’اقتضاء الصراط المستقیم فی مخالفۃ اصحاب لجحیم‘‘ایک ممتاز مقام رکھتی ہے ۔اس کتاب کا موضوع بدعات ہیں ۔ شیخ الاسلام نے اپنی اس کتاب میں اپنے زمانے میں پائی جانے والی متعدد بدعات کی نشاندہی کی ہے اور ان کا رد کیا ہے۔اور غیر مسلموں سےمشابہت او ران کےخاص دن، رسوم اور رواج اپنانے یا ان میں شرکت کرنے پر بحث فرمائی ہے۔اصل کتاب عربی زبان میں  بڑی ضخیم کتاب ہے عام لوگوں کے لیے اس سے  استفادہ کرنا مشکل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’راہ حق کےتقاضے ‘‘اسی کتاب کی تلخیص  کا اردو ترجمہ ہے ۔تلخیص کا کام  جامعۃ الامام محمد بن سعود کے پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمٰن عبد الجبار فریوائی نے کیا اور اس تلخیص کو اردو قالب میں ڈھالنےکی  ذمہ داری انڈیا کے ممتاز سلفی عالم دین ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری نے  انجام دی۔ المکتبۃ السلفیۃ ،لاہورکےمدیرجناب احمد شاکر ﷾ نے تقریباً بیس سال قبل اسے  حسن طباعت سےآراستہ کیا ۔اللہ تعالیٰ بدعات و خرافات میں گھرے  لوگوں کےلیے اس کتاب کو نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابن تیمیہ کامقام

12

ابن تیمیہ کی شخصیت

13

کتاب : لاقتضاءکے موضوعات

14

کتاب: الاقتضاء عرب دنیا میں

15

الفقی ایڈیشن 

17

محقق ایڈیشن

17

کتاب الاقتضاء کے تراجم

18

ترجمہ میں اضافہ

22

ابن تیمیہ کی احتیاط

22

کچھ اس ترجمعہ کےبارے میں

23

سبب تالیف

25

فصل

 

بعث نبوی ؐ سے پہلے کاانسان

26

بعث نبوی ؐ سے بعد کا انسان

27

راہ حق کے مخالف

27

یہود کے مغضوب ہونے کاثبوت

27

مسلمانوں میں انحراف کامصدر

29

انحراف کے مظاہر

30

صراط مستقیم کامضمون

31

اہل جہنم کی مخالفت کافلسفہ

34

پہلاباب

 

کفار کی مشابہت سے ممانعت کا عمومی قاعدہ ایک ضابطہ

36

کفار ومشرکین کی مخالفت کے قرآنی  دلائل

38

تین قسم کے لوگ

43

دینی عمل کے اقسام

44

دین کا بگاڑ

45

صحابہ کرام کی تفسیر

46

حدیث سے مشابہت کا ثبوت

47

حصول دینا میں مشابہت

47

دنیوی زینت

48

عورتوں کا فتنہ

48

برے اعمال میں مشابہت

48

اختلاف کادائرہ عمل

49

اختلاف کی ممانعت

50

اختلاف کی قسمیں

51

مذکورہ اختلاف کاسبب

51

اختلاف تنوع

52

اختلاف تضاد

52

اختلاف امت کی نوعیت

53

محل اختلاف

54

مشابہت کی پیشین  گوئی کے بعد

56

اس سے روکنے کی حکمت

56

ظاہر ی موافقت کی خرابی

59

رہبانیت کی ممانعت

60

سختی کی ممانعت

60

میانہ روی مطلوب ہے

61

2۔کفار ومشرکین کی مخالف کے دلائل سنت نبوی سے

64

طریقہ جاہلیت

68

لفظ جاہلیت

68

غیر مسلم کالباس

71

تشبہ کی مضر ت

77

کفار کالباس

79

3۔ کفار ومشرکین کی مخالفت کے دلائل اجماع سے

80

پہلی صورت

80

ذمیوں کے لیے پابندی

80

دوسری صورت :

 

صحابہ وتابعین کی طرف سے مذکورہ قاعدہ کی پابندی

82

دور جاہلیت کے ممنوع کام

82

لباس میں احتیاط

82

یہود کی مشابہت سے پرہیز

83

حضرت عمر کاکارنامہ

83

دیگر صحابہ کارویہ

83

قبروں کا برابر رکھنا

84

نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا

84

برجیوں کی ممانعت

85

تیسر ی صورت:

 

ائمہ کاکافروں کی مخالفت پر اتفاق

85

امام ابو حنفیہ کی رائے

85

امام مالک کی رائے

86

شوافع کی رائے

87

امام احمد کی رائے

88

فصل

 

شیا طین کی مخالفت کاحکم

89

دین میں نقص والوں کی مخالفت

89

فصل

 

دلائل شبہ کے مخالفین کی تردید

90

مذکورہ شبہ کا جواب

91

پہلامقدمہ

91

دوسرا مقدمہ

91

موافقت منسوخ ہے

92

نبی کی خصوصیت ہے

93

امت کے عمل کی پابندی

93

فصل

 

کفار کے اعمال کی تقسیم

93

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80238
  • اس ہفتے کے قارئین 114066
  • اس ماہ کے قارئین 1730793
  • کل قارئین111052231
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست