#2668

مصنف : عبد الرشید انصاری

مشاہدات : 5239

البرہان ( بیس تراویح کے متعلق )

  • صفحات: 93
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1860 (PKR)
(بدھ 01 جولائی 2015ء) ناشر : عدنان جہانگیر پرنٹنگ پریس لاہور

نماز تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔‘‘(مسلم:761)نماز تراویح کی رکعات کی تعداد گیارہ ہے۔سیدہ عائشہ ؓ  سے روایت ہے کہ جب ان سے سوال کیا گیا کہ رمضان میں نبی کریم ﷺ  کی نماز کیسےہواکرتی تھی؟تو انہوں نے جواب دیا:’’رسول اللہ ﷺ  رمضان وغیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔‘‘(بخاری:1147)اگر کوئی تیرہ رکعت پڑھ لے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ سیدنا  ابن عباس ؓ  سے روایت ہے کہ ’’نبی کریم ﷺ  کی نماز تیرہ رکعت تھی۔‘‘زیر تبصرہ کتاب" البرھان"محترم مولانا عبد الرشید انصاری صاحب  کی  تصنیف ہے ۔مولف موصوف نے اس کتاب میں متعدد دلائل کے ساتھ گیارہ تراویح  کو ثابت کیا ہے۔کسی مسئلے کے ثبوت کے لئے مولف کا اپنا ہی ایک نرالا انداز ہے کہ وہ ہر مسئلے میں عدالتوں کا سہارا لیتے ہیں،اور بڑے بڑے انعامات کا اعلان کرتے ہیں۔اگرچہ ان کے اس طریقہ کار سے کوئی بھی متفق نہیں ہے لیکن اس کتاب میں انہوں نے چونکہ نماز تراویح کے  حوالے سے دلائل کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے ،لہذا اسے  فائدے کی غرض سے اسےقارئین کی  خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

’’حساب زندگی ‘ پر ہفت روزہ ’’الاعتصام ‘‘لاہور کا تبصرہ  

 

5

’’حساب زندگی‘‘ پر ہفت روزہ ’’الاسلام‘‘ لاہور کا تبصرہ

 

6

آپ ان اعتراضات کا جواب دین جوبندہ نےآپ کےاشتہار پر کیے ہیں

 

7

اگر زیادہ ہی شوق تھا توعلماء اہلسنت کو افہام وتفہیم کےلیے دعوت دے کر عام مسلمانوں کے سامنے زور آمائی فرما لیتے

 

8

بغیر علم کے بات کرنے والے سے قیامت کےدن سوال ہو گا

 

10

مسلمان مسلمان کاآئینہ ہےاگر ایک مسلمان سے غلطی ہو جائے تو دوسرا مسلمان یاد کرا دے

 

11

دینی مسائل پوچھنے والے سے منہ نہ پھیرنا چاہیے

 

12

انبیاء کے وارثوں کو چاہیے کہ وہ اپنا خواب لکھیں

 

13

عبدالرشید انصاری کی طرف سے اب آپ سے سوال یہ ہے

 

15

دلائل گیارہ رکعت تراویح مع وتر

 

16

رسول خدا کے سامنےآٹھ تراویح

 

17

بیس تراویح کے بارے میں حنفی اہل سنت سچےہیں

 

18

عبدالرشید انصاری کی طرف سے جواب

 

18

رکعات تراویح کی صحیح تعداد علمائے احناف کی نظر میں

 

20

امام محمد        

 

21

ابن ہمام حنفی

 

21

ملا علی قاری حنفی

 

21

احمد طحاوی حنفی

 

23

سید احمد حموی حنفی

 

23

مولوی محمد احسن نانوتوی

 

24

کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ

 

24

ابو الحسن شرنبلائی

 

24

نفحات رشیدی

 

25

مولانا عبد الحئی لکھنوی حنفی

 

25

مولانا انور شاہ کشمیری دیوبندی

 

26

مولانا احمد علی

 

27

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

 

27

بیس رکعات والی حدیث اور احناف

 

28

تراویح اورتہجد کےفرق کی بحث

 

29

چند مغالطات کاازالہ

 

34

بیس رکعت تراویح کےدلائل کی حقیقت

 

38

فیصل کن بات

 

41

دوسری دلیل

 

43

عبدالرشید انصاری کی طرف سے جواب

 

43

تیسری دلیل

 

44

عبدالرشید انصاری کی طرف سےجواب

 

44

چوتھی دلیل

 

45

عبدالرشید انصاری کی طرف سےجواب

 

45

پانچویں دلیل

 

46

عبدالرشید انصاری کی طرف سےجواب

 

46

انبیاء کےذریعہ اتمام حجت

 

47

آپ نے اپنے اشتہار میں لکھا ہے ۷۸۶

 

47

بزم الفاروق مجاہد آباد، مغل پورہ لاہور

 

50

عبدالرشید انصاری کی طرف سےچودھری محمد صدیق صاحب کوجواب

 

51

انبیاء کےذریعہ اتمام حجت

 

54

تمام وہابیوں کواطلاع عام ہے

 

57

کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا؟

 

60

بزم الفاروق مجاہد آباد مغلپورہ لاہور کی طرف سے شائع ہونے والے اشتہار سےنقل کیا گیا

 

65

عام سوال وجواب

 

 

ایک اہم سوال اور اس کا جواب

 

69

اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کیوں نہ نکلے؟

 

69

پھر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ تمام لوگ اس طرح کے نہیں ہوتے

 

70

ایک اعتراض اور اس کا جواب

 

71

ایک اہم سوال اور اس کاجواب

 

77

31اگست 1989ءسےنیا حساب شروع ہوا

 

78

دوشخص ایک دوسرے کو برا کہیں تواس برا کہنے کا گناہ کس شخص پر ہو گا

 

80

دولت مندوں کے لیے لمحہ فکریہ

 

82

اگر مال داروں نے مدد نہ کی تو اس کے بارے میں اللہ کا فرمان

 

83

حقدر کا حق ادا نہ کرنے والے کی بخشش ہے یا نہیں ؟

 

86

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94793
  • اس ہفتے کے قارئین 307548
  • اس ماہ کے قارئین 94793
  • کل قارئین113986793
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست