کل کتب 200

دکھائیں
کتب
  • 76 #4557

    مصنف : علی الصادق

    مشاہدات : 6276

    حزب اللہ کون ہے؟

    (اتوار 11 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ اہل بیت العالمی
    #4557 Book صفحات: 162
    لبنان میں حزب اللہ شیعہ کی ایک انتہائی طاقتور سیاسی اور فوجی تنظیم خیال کی جاتی ہے۔ ایران کی پشت پناہی سے انیس سو اسی میں تشکیل پانے والی اس جماعت نے لبنان سے اسرائیلی فوجی دستوں کے انخلاء کے لیے جدوجہد کی۔تنظیم کو مئی دوہزار میں اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس عمل کے پس منظر میں جماعت کی عسکری شاخ اسلامی مزاحمت یا اسلامک ریزسسٹینس کا ہاتھ تھا۔لبنان پر اسرائیلی قبضے کے بعد علماء کے ایک چھوٹے سے گروہ سے ابھرنے والی اس تنظیم کے اوائلی مقاصد میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور لبنان سے غیر ملکی فوجوں کا انخلاء تھا۔اس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ لبنان کی کثیر المذہبی ریاست کی جگہ ایرانی طرز کی اسلامی ریاست بنائی جائے مگر بعد میں اسے یہ خیال ترک کرنا پڑا۔ زیر تبصرہ کتاب" حزب اللہ کون ہے؟" محترم علی الصادق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے لبنان ، ایران اور خلیجی ممالک میں سر گرم تنظیم حزب اللہ کے بارے میں انکشافات فرمائے ہیں۔اور اس کے کام کے طریقہ کار کو بیان کیا ہے۔(راسخ)
  • 77 #5450

    مصنف : خورشید احمد فاروق

    مشاہدات : 4391

    حضرت ابوبکر صدیق ؓکے سرکاری خطوط

    (بدھ 19 ستمبر 2018ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #5450 Book صفحات: 218
    خطوط لکھنے  اورانہیں محفوظ رکھنے کاسلسلہ بہت قدیم ہے قرآن مجید میں حضرت سلیمان  ؑ کا  ملکہ سبا کو  لکھے گئے خط کا تذکرہ موجود ہے  کہ  خط ملنے پر ملکہ سبا حضرت سلیمان ؑ کی  خدمت میں حاضر ہوئی۔خطوط نگاری کا  اصل سلسلہ اسلامی دور سے شروع ہوتا ہے  خود نبیﷺ نے اس  سلسلے کا آغاز فرمایا کہ جب آپ نے  مختلف بادشاہوں اور  قبائل  کے سرداروں کو خطوط ارسال  فرمائے  پھر  اس کے  بعد   خلفائے راشدین﷢  اور اموی  وعباسی  خلفاء نے  بھی بہت سے لوگوں کے نام خطوط لکھے  جو مختلف  کتب سیر میں  موجود ہیں ان میں  سے کچھ مکاتیب تو  کتابی صورت میں بھی شائع ہوچکے ہیں ۔اہل علم اپنی تحریروں او رتقریروں میں ان کے حوالے دیتے ہیں ۔برصغیرکے مشاہیر اصحاب علم میں سے   شاہ ولی اللہ  محدث دہلوی ، سید ندیر حسین محدث دہلوی، سیرسید ،مولانا ابو الکلام  آزاد، علامہ اقبال ، مولانا غلام رسول مہر اور دیگر بے شمار  حضرات کے خطوط کتابی صورت میں مطبوع  ہیں  اور ن...
  • 78 #5451

    مصنف : خورشید احمد فاروق

    مشاہدات : 6012

    حضرت عمر ؓکے سرکاری خطوط

    (جمعرات 20 ستمبر 2018ء) ناشر : پرنٹ لائن پبلشرز لاہور
    #5451 Book صفحات: 322
    خطوط لکھنے  اورانہیں محفوظ رکھنے کاسلسلہ بہت قدیم ہے قرآن مجید میں حضرت سلیمان  ؑ کا  ملکہ سبا کو  لکھے گئے خط کا تذکرہ موجود ہے  کہ  خط ملنے پر ملکہ سبا حضرت سلیمان ؑ کی  خدمت میں حاضر ہوئی۔خطوط نگاری کا  اصل سلسلہ اسلامی دور سے شروع ہوتا ہے  خود نبیﷺ نے اس  سلسلے کا آغاز فرمایا کہ جب آپ نے  مختلف بادشاہوں اور  قبائل  کے سرداروں کو خطوط ارسال  فرمائے  پھر  اس کے  بعد   خلفائے راشدین﷢  اور اموی  وعباسی  خلفاء نے  بھی بہت سے لوگوں کے نام خطوط لکھے  جو مختلف  کتب سیر میں  موجود ہیں ان میں  سے کچھ مکاتیب تو  کتابی صورت میں بھی شائع ہوچکے ہیں ۔اہل علم اپنی تحریروں او رتقریروں میں ان کے حوالے دیتے ہیں ۔برصغیرکے مشاہیر اصحاب علم میں سے   شاہ ولی اللہ  محدث دہلوی ، سید ندیر حسین محدث دہلوی، سیرسید ،مولانا ابو الکلام  آزاد، علامہ اقبال ، مولانا غلام رسول مہر اور دیگر بے شمار  حضرات کے خطوط کتابی صورت میں مطبوع  ہیں  اور ن...
  • 79 #5541

    مصنف : اوصاف علی سابق جج

    مشاہدات : 6973

    حقوق العباد ( اوصاف علی )

    (جمعہ 27 جولائی 2018ء) ناشر : مکتبہ امدادیہ ملتان
    #5541 Book صفحات: 378
    اللہ رب العزت نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے نبوت کا سلسلہ قائم کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ تھے۔ انہوں نے امت کی ہر شعبۂ زندگی میں مکمل رہنمائی فرمائی۔ اور حقوق وفرائض سے متعلقہ تفصیل سے تعلیمات دیں کہ کچھ حقوق اللہ ہوتے ہیں اور کچھ حقوق العباد ہوتے ہیں اور حقوق اللہ تو اللہ رب العزت چاہیں تو معاف فرما دیں مگر حقوق العباد میں اللہ رب العزت نے متعلقہ بندے سے معافی مانگنے کو معلق کر رکھا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع پر ہے جس میں حقوق العباد‘‘ پر بڑی جامع‘مفید اور مؤثر ابحاث درج کی گئی ہیں کہ افراد واجتماع میں اختلاف کیوں ہوتا ؟ اس کے اسباب نقل کیے گئے ہیں جن میں سے مؤلف نے بڑی وجہ یہی بیان کی ہے کہ ہم حقوق العباد کا پاس نہیں کرتے جس کے نتیجے میں ہم میں اختلاف ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنے دروس اور خطبات کو اس میں جمع فرما  دیا ہے۔اس کتاب میں چونکہ انداز تقریر کا ہے اور اس کا بھی لفظ بہ لفظ نقل کیا گیا ہے اس لیے اس میں سلاست کی کمی اور پڑھنے میں کچھ دقت بھی ہے۔ اور اتحاد واتفاق کی اہمیت وفضیلت اور اس  کے ثمرات کو  بیان کیا گیا ہ...
  • 80 #2782

    مصنف : عبد الرشید حنیف

    مشاہدات : 4181

    حقیقت صاعِ نبوی

    (پیر 03 اگست 2015ء) ناشر : ادارہ علوم اسلامی، جھنگ
    #2782 Book صفحات: 48
    زکوۃ کی ادائیگی کے وقت اناج کو تولنا ایک فطری ضرورت ہے۔کیونکہ زکوۃ اس وقت واجب ہو گی جب غلہ یا اناج نصاب کی مقدار کو پہنچ جائے گا۔گیہوں، جو، مکئی اور چاول وغیرہ ان غلہ جات میں زکوۃ کا نصاب پانچ وسق ہے، اور وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے،اگر اناج اس مقدار کو پہنچ جائے تو زکوۃ واجب ہے ورنہ نہیں۔زکوۃ نکالنے کی مقدار مجموعی پیداوار کا دسواں حصہ ہے اگر آبپاشی بارش، نہروں اور چشموں وغیرہ کے پانی سے ہوئی ہے، اور اس شکل میں بیسواں حصہ ہے جب کہ آبپاشی مشینوں اور اونٹوں کے رہٹ وغیرہ کے ذریعہ ہوئی ہو۔سیدنا عبداللہ بن زید ؓنبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:ابراہیم ؑ نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے، جس طرح ابراہیم ؑ نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں نے مدینہ کے “ مد” اور صاع میں برکت کی دعا کی جس طرح ابراہیم ؑ نے مکہ کے لیے دعا کی۔ اہل علم نے نبی کریم ﷺ کے صاع کی مقدار کے حوالے سے اختلاف کیا ہے کہ اس کی صحیح مقدار کتنی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب محترم مولانا عبد العزیز حنیف صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے نبی کری...
  • 81 #6550

    مصنف : محمد اسحاق ملتانی

    مشاہدات : 7266

    حیرت انگیز معلومات

    (اتوار 28 نومبر 2021ء) ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
    #6550 Book صفحات: 370
    کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی ومعلوماتی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیاری بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر نظر کتاب’’ حیرت انگیز معلومات‘‘ محمد اسحاق ملتانی صاحب کی مرتب شد ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں اسلامی تاریخ کی جشم کشا بصیرت افروز تقریباً 1000؍علمی واصلاحی معلومات باحوالہ جمع کی ہیں۔یہ کتاب ایک دلچسپ معلوماتی کتاب ہے جوعروج وزوال کی آئینہ دار بھی ہے ۔ (م۔ا)
  • 82 #1889

    مصنف : پروفیسر امیر الدین مہر

    مشاہدات : 18153

    خدمت خلق قرآنی تعلیمات کی روشنی میں

    (پیر 08 ستمبر 2014ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #1889 Book صفحات: 70
    انسان اپنی فطری  ،طبعی، جسمانی اور روحانی  ساخت کے لحاظ سے  سماجی اور معاشرتی مخلوق ہے ۔یہ اپنی پرورش،نشو ونما،تعلیم وتربیت،خوراک ولباس اور دیگر معاشرتی ومعاشی ضروریات  پور ی کرنے کے لیے دوسرے انسانوں کا  لازماً محتاج ہوتا ہے ۔یہ محتاجی  قدم قدم پر اسے محسوس ہوتی  او رپیش آتی ہے۔ اسلام ایک دین فطرت ہے اس لیے اس  نے اس کی تمام ضروریات اور حاجات کی تکمیل کاپورا بندوبست کیا ہے۔ یہ بندو بست اس کےتمام احکام واوامر میں نمایا ں ہے ۔ اسلام  نے روزِ اول  سے انبیاء  کرام کے اہم فرائض میں اللہ  کی مخلوق پر شفقت ورحمت او ران کی  خدمت کی ذمہ داری  عائد کی ۔اس  ذمہ داری کو انہوں نے  نہایت عمدہ طریقہ سے  سرانجام دیا ۔اور نبی کریم ﷺ نے  بھی مدینہ منورہ میں  رفاہی، اصلاحی اور عوامی  بہبود  کی ریاست کی قائم کی ۔زیر نظر کتابچہ ’’ خدمت خلق قرآنی  تعلیمات کی روشنی میں‘‘مولانا  امیر الدین مہر کا مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے  مختلف طبقات کے حقوق اوران کی ادائیگی ...
  • 83 #3210

    مصنف : نگہت ہاشمی

    مشاہدات : 6054

    خواہش سے ارادے تک

    (جمعرات 14 جنوری 2016ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل
    #3210 Book صفحات: 34
    انسان کےاندر خواہش اور عقل کےدرمیان مستقل ایک جنگ جاری ہے ۔ایک طرف عقل ہے اور دوسری طرف خواہش ۔عقل کےپاس اگر علم ہےتو عقل جیت جاتی ہے ۔ لیکن جب علم ہوتا تو خواہش جیت جاتی ہے۔ سب سےمشکل کام خواہش اور ارادے کوپہچاننا ہے ۔ علم نہیں ہوتا تو انسان فرق نہیں کرپاتا اور تھوڑی دیر کے لیے غافل ہو توخواہش غالب آتی ہے۔ اور یہ بات یادرکھنی چاہیے کہ ارادہ ہمیشہ علم او رانجام کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ارادے ٹوٹتے ہیں کیونکہ انجام یاد نہیں رہتا۔ جوعلم انسان کو اس دنیا میں رہتے ہوئے اپنے رویئے یعنی خلق کو درست کرنے کے لیے چاہیے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت اور آخرت کےحقائق کے انجام کا علم ہے۔ یہ علم ہوناضروری ہےکیونکہ اس کے بغیر اراداہ نہیں ہوگا۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ خواہش سے ارادے تک ‘‘ خواتین کی تعلیم وتربیت کے اصلاحی وتعلیمی ادارے’’ النور انٹر نیشنل‘‘ کی بانی محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کے ایک لیکچر کی کتابی صورت ہےاس کتابچہ میں انہوں نے بتایا ہےکہ ارادہ کیوں ٹوٹتا ہے؟ نیکی کاارادہ کیوں نہیں بنتا؟ ارادہ کس بنیاد پر ہوتا ہے؟ خواہش اورارادے م...
  • 84 #7429

    مصنف : عمرفاروق سعیدی

    مشاہدات : 533

    خوش آمدید

    (جمعہ 15 نومبر 2024ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #7429 Book صفحات: 83
    فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ کا شمار مستند جید علماء و مشائخ میں ہوتا ہے موصوف محدث سلطان محمود جلالپوری رحمہ اللہ کے ممتاز شاگردوں میں سے ہیں ۔مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد طویل عرصہ عالم اسلام کی عظیم الشان درس گاہ جامعہ ابی بکر ،کراچی میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے اور اب کئی سالوں سے ’’الرحمہ انسٹیٹیوٹ‘‘ واربرٹن میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز ہیں۔موصوف کی تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ تصنیفی خدمات بھی قابل قدر ہیں آپ سنن ابوداؤد مطبوعہ دار السلام کے ترجمہ و فوائد کے علاوہ کئی کتب کے مصنف و مترجم ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو ایمان و سلامتی ، صحت و عافیت والی لمبی زندگی دے۔ زیر نظر کتاب ’’خوش آمدید‘‘ان کی ان تحاریر و تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیش کیے ہیں۔(م۔ا)
  • 85 #4112

    مصنف : عبد العزیز بن صالح الجربوع

    مشاہدات : 5590

    دار الکفر سے دار السلام کی طرف ہجرت کے اسباب

    (جمعہ 16 دسمبر 2016ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور
    #4112 Book صفحات: 55
    اہل لغت نے ہجرت کے متعدد معانی بیان کئے ہیں۔ ہجرت یعنی جدائی ،دوری اختیار کرنا ،وطن کو ترک کرکے دوسری جگہ کو محل سکونت قرار دینا۔  لفظ ''ہجرت ''مادہ'' ھجر'' سے ماخوذ ہے اور'' ہجرت و ہجران'' جدائی اور جدا کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور'' مہاجر'' اس شخص کو کہا جاتا ہے جواپنی جائے پیدائش اور وطن سے نکل کر دوسری جگہ کو اپنا محل سکونت قرار دے تواس عمل کو ہجرت کہا جاتا ہے۔ اور شریعت اسلامیہ میں دار الکفر سے دار الایمان کی طرف جانے کو'' ہجرت'' کہتے ہیں جیسے اوائل اسلام یا آغاز اسلام میں مسلمانوں کا مکہ سے مدینہ کی طرف جانا'' ہجرت'' کہلاتا ہے۔ جو شخص کسی شہر یا ملک میں اپنے دین پر قائم نہ رہ سکتا ہو اور یہ جانے کہ دوسری جگہ جانے سے اپنے فرائض دینی ادا کرسکے گا اس پر ہجرت واجب ہوجاتی ہے۔ دار الکفر سےمراد وہ مقام ہے جہاں کفر کے شعائر نمایاں ہوں ، اور اسلام کے شعائر، جیسے اذان، باجماعت نماز پنجگانہ، عیدین کا انعقاد اور نمازِ جمعہ وغیرہ کا عام اور ہرجگہ اہتمام نہ کیا جاتا ہو۔جبکہ دا ر الاسلام...
  • 86 #5387

    مصنف : عمر عاصم

    مشاہدات : 6053

    دجال کا لشکر بلیک واٹر

    (اتوار 14 جنوری 2018ء) ناشر : جامعہ حفصہ اردو فورم
    #5387 Book صفحات: 231
    یہود ونصاری پہلے دن ہی سے دین اسلام سے حسد کرتے چلے آرہے ہیں۔ دونوں قوموں کو شروع سے "اہلِ کتاب" ہونے کا زعم تھا۔ یہود بنی اسرائیل میں آخری نبی کی آرزو لیے بیٹھے تھے۔لیکن بنی اسماعیل میں آخری نبی کے ظہور نے انہیں اسلام کا بدترین دشمن بنادیا ۔ مدینہ میں انہوں نے غزوہ خندق میں معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ۔ اور مسلمانوں کو بڑا نقصان پہچانے کی کوششوں میں رہے اورمسلمانوں کو ان سے بعد میں بہت سی جنگیں لڑنی پڑیں۔ ان کے ان سب تخریبی کاموں کے باوجود مسلم اقوام میں کبھی تذبذب، اضطراب اور جذبہ شکستگی کا احساس تک نہ پیدا ہوا، بلکہ انہوں نے ہر میدان میں ثابت قدمی کا ثبوت پیش کیا،اور ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دجال کا لشکر بلیک واٹر‘‘ مولانا محمد عمر عاصم کی ہے۔ جس میں لفظ دجال کے معنی و مفہوم، تعارف اور دجال کے لشکر کے بارے میں آگاہ میں کیا ہے۔اسی طرح صلیبی کتوں کے ہتھکنڈوں اور بلیک واٹر کے حوالہ سے تمام سازشوں وغیرہ کو عیاں کیا ہے۔گویا کہ محمد عمر عاصم نے یہ ساری معلومات دے کر اعلی انداز سے پردہ فاش کیا...
  • 87 #6111

    مصنف : یاسر فاروق

    مشاہدات : 2940

    دفاع اہل حق

    (منگل 02 جون 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6111 Book صفحات: 106
    دینِ اسلام میں علماء کا ایک عظیم مقام ہے، جو ان کی عزت و اکرام کا تقاضا کرتا ہے۔ لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ اس میں تساہل کا شکار ہیں۔ یہاں تک کہ بعض طالب علم بھی علماء کے بارے میں غیر شعوری طور پر نامناسب گفتگو کر جاتے ہیں اور صحیح منہج پر ہونے کے باوجود اکثر داعی حضرات اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ اسی طرح بعض منظم منافقوں کے ٹولے اور سیکولر جماعتیں بھی یہود و نصاریٰ کی پیروی میں علماء پر چڑھ دوڑی ہیں۔  فی زمانہ علماء کی شان و شوکت، عزت وتقدیس،ان کی عظمت و رفعت  اور حق گوئی جیسی صفات پر لوگوں نے انگلیاں اٹھانی شروع کردی ہیں۔حالانکہ مقصود و مطلوب یہ تھا کہ علمائے حقہ پر اٹھائے جانے والے ان اعتراضات کا قلع قمع کیا جاتا اور لوگوں کو اس قسم کے طرز عمل سے روکا جاتا کہ وہ علماء کی ہرگز تحقیر نہ کریں اور نہ ہی ان کی عزتوں سے کھیلیں۔اس مختصر رسالہ میں ”علماء کی تحقیر کے اسباب و نقصانات، معاشرے پر اس کے خطرناک اثرات اور ہمارے طرز عمل“سے متعلقہ گفتگو کی گئی ہے جس میں اہلِ علم کی حرمت و تقدیس کے تقاضوں پر محدثین کے اقوال نقل کیے گئے ہیں۔ اس مختصر تحریر...
  • 88 #3131

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 24080

    دنیا اور آخرت کی حقیقت کتاب و سنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 26 دسمبر 2015ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #3131 Book صفحات: 218
    دنیا کی زندگی ایک کھیل کود سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتی۔مسند احمد میں روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا :”دنیا سے میرا بھلا کیا ناطہ! میری اور دنیا کی مثال تو بس ایسی ہے جیسے کوئی مسافر کسی درخت کی چھاؤں میں گرمیوں کی کوئی دوپہر گزارنے بیٹھ جائے ۔ وہ کوئی پل آرام کر ے گا تو پھر اٹھ کر چل دے گا“ترمذی میں سہل بن عبداللہ کی روایت میں رسول اللہ فرماتے ہیں : ”یہ دنیا اللہ کی نگاہ میں مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو کافرکوا س دنیا سے وہ پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ ہونے دیتا“صحیح مسلم میں مستورد بن شداد کی روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: ”دنیا آخرت کے مقابلے میں بس اتنی ہے جتنا کوئی شخص بھرے سمندر میں انگلی ڈال کر دیکھے کہ اس کی انگلی نے سمندر میں کیا کمی کی “ تب آپ نے اپنی انگشت شہادت کی جانب اشارہ کیا ۔ “زیر تبصرہ کتاب" دنیا اور آخرت کی حقیقت، قرآن وسنت کی روشنی میں "محترم مولانا ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں دنیا وآخرت کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  مولف موصوف...
  • 89 #5466

    مصنف : ستار طاہر

    مشاہدات : 9427

    دنیا کی سو عظیم کتابیں

    (بدھ 15 اگست 2018ء) ناشر : کاروان ادب ملتان
    #5466 Book صفحات: 855
    ستار طاہر قیامِ پاکستان سے قبل یکم مئی، 1940ء گورداسپور میں پیدا ہوئے موصوف  پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیئے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ  شامل  ہیں  اس کے علاوہ  250 سے زائد کتب کے مصنف ومرتب اور مترجم ہیں۔ تین  روسی کتب کا ترجمہ بھی کیاان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ستار طاہر صاحب نے  25؍مارچ 1993ء کو لاہور میں  وفات پائی۔زیر نظر کتاب ’’ دنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ ستارطاہر صاحب کیا ہوا ایک  انگریزی کتاب کا ترجمہ  ہے۔اس  ایک کتاب میں  تاریخ انسانی کی 20ویں صدی تک لکھی گئیں  100 منتخب کتابوں کا بھر پور...
  • 90 #1047

    مصنف : مجلس التحقیق الاسلامی

    مشاہدات : 36736

    دور حاضر کے فتنے او ران کاعلاج

    (جمعرات 13 فروری 2014ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1047 Book صفحات: 166
    حضور نبی کریم ﷺ نے پیشین گوئی فرمائی تھی کہ امت میں فتنے پیدا ہوں گے فتنہ دراصل آزمائش کوکہتے ہیں آج ہم دیکھتے ہیں مسلم ممالک میں چہارسو عملی اور علمی فتنے پھیلے ہوئے اور ہر فرد بشر ان سے متأثر ہورہاہے عملی فتنوں میں زنا،شراب ،سودخوری ،رشوت ستانی ،بےحیائی ،عریانی ،رقص سرور،ظلم واستبداد،کذب وافتراء ،بدعہدی وبدمعاملگی وغیرہ شامل ہیں جبکہ علمی فتنوں میں باطنیت ،رافضیت الحادولادینیت اور استشراق وغیرہ قابل ذکرہیں یہ فتنے انتہائی خطرناک ہیں لیکن امت کی عظیم اکثریت ان میں گرفتارہے جوعملاً  ان سے محفوظ ہیں ان پر بھی ان کےاثرات ضرور پڑتے ہیں ان پرفتن حالات میں اہل ایمان کے لیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے اور ان سنگینی وشدت سے کیونکر محفوظ رہا جاسکتا ہے یہی زیر نظر کتاب کاموضوع ہے جس کےمصنف عظیم عالم اور جلیل القدر محدث علامہ یوسف بنوری ؒ ہیں جن کے علم واخلاص کی جھلک اس کتاب میں نمایاں نظر آتی ہے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے فتنوں سے بچنے کی تڑپ بھی پیدا ہوگی اور اس کاعملی راستہ بھی معلوم ہوگا -ان شاء اللہ  اللہ عزوجل فاضل مؤلف کو جزائے خیر عطا فرمائے ان کی قبرکو نور سے بھر دے اور اعلی...
  • 91 #4218

    مصنف : عبد الغفار حسن

    مشاہدات : 6668

    دین میں بگاڑ کا سبب غلو

    (منگل 17 جنوری 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #4218 Book صفحات: 67
    اسلام جہاں غلو اور مبالغے سے منع کرتا ہے وہیں ہر معاملے میں راہ اعتدال اپنانے کی  ترغیب دیتا ہے۔اسلام کی شان اور عظمت ہی تو ہے کہ اس نے اپنے ماننے والوں کوہر طرح کی مصیبت اور پریشانی سے نجات دیکر دنیا والوں کے سامنے یہ باور کرایا ہے کہ وہی صرف ایک واحددین ہے جوتمام ادیان میں رفعت وبلندی کا مرکز وماویٰ ہے جہاں اس نے عبادت وریاضت کی طر ف ہماری توجہ مرکوزکی ہے وہیں ہمارے معاشرے کی اصلاح کی خاطر ہم کو کچھ احکام سے نوازا ہے تاکہ ان احکام کو اپنا کر اللہ کا قرب حاصل کر سکیں ۔دین اسلام کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے اعتدال،توسط اور میانہ روی کی تلقین کی ہے اور ہمیں امتِ وسط اور میانہ روی اختیار کرنے والی امت بنایا اوراس کو خوب موکد کیا۔اعتدال کواپنانے والوں کو کبھی بھی رسوائی اور پچھتاوے کا منہ نہیں دیکھنا پڑتاہے اسکے برعکس وہ لوگ جو اعتدال اور توسط کی راہ کوچھوڑ کر دوسری راہ کو اپنی حیات کا جزء لاینفک سمجھ بیٹھتے ہیں ایسے لوگ یا تو افراط کاشکار ہو جاتے ہیں یا پھر تفریط کی کھائی میں جا گرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" دین میں بگاڑ کا سبب غلو،  دین میں اعتدال کی راہ" فضیلۃ الشیخ ع...
  • 92 #5314

    مصنف : ابن عبدالشکور

    مشاہدات : 12046

    رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی بن سلول دشمن رسول

    (بدھ 02 مئی 2018ء) ناشر : حرا پبلی کیشنز لاہور
    #5314 Book صفحات: 154
    عبداللہ بن ابی کا مکمل نام اپنی ماں کی نسبت سے، عبداللہ بن ابی بن سلول، بتایا جاتا ہے۔ اسلامی تاریخ کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آمد سے قبل اہل مدینہ میں اسکی حیثیت اثر اور مرتبہ سب سے ممتاز تھا اور ہجرت سے کچھ روز قبل اہل مدینہ کے تمام قبائل نے اسے متفقہ طور پر اپنا سردار مقرر کرلیا تھا اور اسکی باقاعدہ رسم تاج پوشی کے لئے دن اور بھی تیہ کر لی گئی تھی۔ عبداللہ بن ابی نے بظاہر اسلام قبول کرلیا اور ظاہری اعتبار سے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تمام احکامات کی پاپندی شروع کردی لیکن اندر ہی اندر وہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بغض اور عناد کی عاد میں جل رہا تھا۔ وہ جب تک زندہ رہا اس نے اسلام کی جڑ کاٹنے کے لئے یہودیوں اور مشرکین مکہ سے رابطے استوار رکھے اور غزوہ بدر اور احد میں نہ خود حصہ نہیں لیا بلکہ اندر ہی اندر صحابہ کو بھی جہاد پہ جانے سے روکتا رہا۔ یہی منافق شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیوی عائشہ بنت ابی بکر پر تہمت لگانے میں بھی پیش پیش رہا۔اسلامی تاریخ اور بطور خاص مسلمانوں میں تفرقات پیدا ہونے کے ابتدائی ماحول اور محرکات کے سلسلے میں عبدا...
  • راہ سلف

    (پیر 16 جنوری 2023ء) ناشر : جامع مسجد اہل حدیث منشی کمپاؤنڈ انڈیا
    #6898 Book صفحات: 58
    سلف سالف کی جمع ہے سلف پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو کہتے ہیں اس  سے مراد صحابہ  رضی  عنہم  سمیت فضیلت سے سرفراز تین صدیوں کے امامان ہدایت  ہیں جن کےلیے نبی کریم ﷺ نے خیر وبھلائی ، بلکہ امت میں سب سے بہتر ہونےکی شہادت ہے ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’راہِ سلف ‘‘ ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی کا مرتب شد ہ ہے  راہِ سلف کےمعنی ٰومفہوم ، اس کی حقانیت،اس کی پیروی کے وجوب اور اس کے بنیادی اصول ،امتیازات اور خصوصیات کے متعلق ایک مختصر تحریر ہے۔(م۔ا)
  • 94 #2035

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6738

    رباعیات قرآن و حدیث

    (پیر 20 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2035 Book صفحات: 327
    یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے   بھی   کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین(م۔ا)
  • 95 #4043

    مصنف : صفی الرحمن مبارکپوری

    مشاہدات : 6471

    رزم حق و باطل روداد مناظرہ بنارس 1978

    (اتوار 06 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #4043 Book صفحات: 212
    ہندوستان کی علمی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ اسلام اور اس کی سچی تعلیمات کے خلاف جب بھی کسی گستاخ نے زبان کھولی یا اپنی ہفوات کو تحریر کی شکل دی تو اس کا دندان شکن، مسکت اور تسلی بخش جواب کے لئے علماء اہل حدیث ہمیشہ صف اول میں رہے۔اس سلسلے میں آریہ،سناتن دھرمی،قادیانی اور عیسائیوں سے مولانا ثناء اللہ امرتسری صاحب کے مناظرے اور مقدس رسول، حق پرکاش اور ترک اسلام کو بطور نمونہ پیش کیا جا سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "رزم حق وباطل، روداد مناظرہ بجرڈیہہ بنارس" دراصل جبرڈیہہ بنارس میں ہونے والے ایک مناظرے کی روداد ہے جو 23 تا 26 اکتوبر 1978ء میں منعقد ہوا اور اس میں اہل حدیثوں کی طرف سے سیرۃ النبیﷺ پر عالمی انعام یافتہ کتاب الرحیق المختوم کے مولف مولانا صفی الرحمن مبارکپوری صاحب جبکہ بریلویوں کی طرف سے مولانا ضیاء المصطفی قادری نے شرکت کی۔ اس مناظرے میں مولانا صفی الرحمن مبارکپوری صاحب نے دلائل کے ساتھ فریق مخالف کا منہ بند کر دیا اور حق کو واضح کر دیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)
  • 96 #5405

    مصنف : حاغظ عبدااللہ غازی پوری

    مشاہدات : 8892

    رسالہ منطق

    (ہفتہ 21 اپریل 2018ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان
    #5405 Book صفحات: 100
    منطق اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعےمعلوم حقائق سے نامعلوم کی طرف پہنچاجاتاہے۔ یہ ایک فن بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گفتگوکے دوران مناظرہ کےآداب اور اصول متعین کیے جاتے ہیں۔منطق کو یونانیوں نےمرتب کیا اس فن کا آغاز اور ارتقا ارسطو سے ہوا۔ پھریہ مسلمانوں کے ہاتھ لگا انہوں نے اس میں قابل قدر اضافےکیے۔ اس کے بعد اہل یورپ نے اس میں اضافہ جات کیے ۔منطق کو تمام زبانوںمیں لکھاگیا۔تاہم یہ ایک مشکل فن ہے اس لئے کتابوں کے اندر بھی اس کی پیچیدگی سامنےآتی تھی۔ اساتذہ کے بغیراس فن کا حصول ناممکن سا لگتا تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس علم پر بہت لکھا گیا ہے کہ اب اسے سمجھنا قدر آسان ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں منطق کی ضرورت وتعریف اور اس کے موضوع سے لے کر منطق کی کئی اہم  ابحاث کو بیان کیا گیا ہے اور  نہایت آسان اور واضح پیرائے میں بیان کرنے کی عظیم کاوش ہے کہ انسان کسی کی مدد لیے بنا اسے سمجھ سکتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ رسالہ منطق ‘‘مولانا حافظ عبد اللہ غازی پوری کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق...
  • 97 #1980

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 3919

    رنگ اور رنگینیاں

    (بدھ 08 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #1980 Book صفحات: 35
    وسیع نیلگوں آسمان،کالے اور سفید بادلوں کے گالے،چاند کی سنہری چاندنی،سورج کی شفاف روشنی،لال ،نیلے،پیلے،ارغوانی ،جامنی ،سبز،سرمئی ،دودھیارنگ کے پھول ،پھل اور اناج،دور تک پھیلی سر سبز وشاداب فصلوں کی ہریالی،کالے، خاکستری،گیروا اور ہلکے سبز رنگ پہاڑ،رنگا رنگ چہچہاتی چڑیاں اور طوطے،سفید برفانی اور کالا سیاہ ریچھ الغرض کائنات کے یہ رنگ اور رنگینیاں ان کے خالق کی قدرت اور وجود پر دلالت کرتی ہیں۔یہ رنگ اتنے زیادہ ہیں کہ انسانی عقل نہ تو ان کا احاطہ کر سکتی ہے اور نہ ہی ہر رنگ کے لئے کوئی نام وضع کر سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب  " رنگ اور رنگینیاں"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں  نے کائنات کے خوبصورت رنگوں کو جمع فرما کر ان میں سے کچھ پر مذہبی چھاپ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔اور ان رنگوں کے خالق کو پہچاننے کی دعوت دی ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  ا...
  • 98 #5249

    مصنف : محمد صدیق شاہ بخاری

    مشاہدات : 4193

    رواداری اور مغرب

    (جمعہ 09 فروری 2018ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #5249 Book صفحات: 572
    جس مغرب کی لوگ رواداری, برداشت اور اظہار آذادی کی بات کرتے ہیں وہاں کے مذہبی معاملات کی جان کاری تو لیں. آپ وہاں ہولوکاسٹ کے جھوٹا ہونے کے بارے میں بات کرکے تو دیکھیں. وہاں آپ ہٹلر کی مثبت پہلووں پر بات کرکے تو دیکھیں بنا بل کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے.ہمارے ہاں دو لفظ پڑھتے ہی سب سے پہلے گالیاں پیغمبر اسلام, خدا اور مملکت خداداد کو دی جاتی ہیں کیونکہ اب تو باقاعدہ فیشن بنتا جارہا ہے. مشرق اور مغرب کے درمیان کشمکش کا موضوع ایک  طویل عرصے سے زیر بحث چلا آ رہا ہے۔مغرب میں بسنے والے بہت سے لوگوں کے خیال میں مغربی اَقدار کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی شرط ہیں۔ مغرب میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ایشیائی اقدار کے چمپئن اپنے استبداد، ڈکٹیٹر شپ اور دیگر غیر جمہوری رویوں کو 'ایشیائی اقدار' کے نام پر درست ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اس تعصب کی بنیادی وجہ شاید یہ ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ اور لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا میں صرف اَقدار کا ایک ہی مؤثر نظام موجود ہے جوکہ مغربی اقدار کا نظام ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ اور وہاں کے صاحب رائے لیڈر شاید یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دنیا میں بہت سے مختلف نظام ہائ...
  • 99 #5513

    مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن بن نور حبیب

    مشاہدات : 7428

    رہبر تحقیق علوم اسلامیہ

    (ہفتہ 13 جنوری 2018ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اینڈ اینڈیکسنگ سیل، مردان
    #5513 Book صفحات: 102
    اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو اس شریعت کا پرچار کرتے رہے اور اس کی حفاظت کا باعث بنے۔ کسی بھی علمی مواد کو محفوظ اور یاداشت میں رکھنے کا اہم ذریعہ ڈائریکڑی ہوا کرتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی مختلف مجلات اور مقالات کی فہرست پر مشتمل ایک ڈائریکٹری ہے جس میں رسالے کا نام اور اس کا سہ ماہی ہونا یا ششماہی ہونا بھی درج ہے‘ ادارے کا نام اور مکمل ایڈریس بھی موجود ہے۔ یہ ایک مفید معلوماتی کتاب ہے اور رسالے کی کیٹیگری بھی درج کی گئی ہے۔ اور رسالے اگر ایک زائد زبانوں میں شائع ہوتے ہیں تو ان کی زبانیں بھی درج ہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیٹر کا نام ‘ شعبہ اور ڈیپارٹ...
  • 100 #2869

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 4609

    ریاض الحسنات

    (ہفتہ 19 ستمبر 2015ء) ناشر : محمدی اکیڈمی جامع مسجد محمدی اہل حدیث خان بیلہ
    #2869 Book صفحات: 79
    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ ریاض الحسنات ‘‘نامور اہل حدیث عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫ کی مرتب شدہ ہے اس میں انہوں نے پنجسورہ، واسماء حسنی ، اسم ااعظم اور بعض اذکار مسنونہ کو جمع ک...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 75053
  • اس ہفتے کے قارئین 108881
  • اس ماہ کے قارئین 1725608
  • کل قارئین111047046
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست