اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے اور اس میں ہمارے روز مرہ زندگی کے تمام مسائل کا حل دیا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں ہمارے ایک معاشرتی مسائل کے حل پر تفصیلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں اس بات کی تحقیق پیش کی گئی ہے کہ کیا اسلام میں زانی محصن پر حد رجم واجب ہے کہ نہیں؟ اس کتاب میں گیارہ ابواب کو تشکیل دیا گیا ہے پہلے باب میں اسلامی حدود وتعزیرات کی تعریف وفلسفہ کو‘ دوسرے میں جرم زنا کی سزا کو‘ تیسرے میں قرآن مجید سےجرم زنا کی سزا کو‘ چوتھے میں حدیث سے جرم زنا کی سزا کو‘ پانچویں میں فقہائے اسلام اور حدرجم کو‘ اور چھٹےمیں حدرجم کے بارے میں بعض تاریخی شواہدکو‘ ساتویں میں قرآن اور رسولﷺ کا باہمی تعلق کو‘ آٹھویں میں نبیﷺ اور تبیین قرآن کو‘ نویں میں حد رجم کا اثبات‘ دسویں میں حد رجم پر اعتراضات کے جوابات اور گیارہویں اور آخری باب میں مولانا اصلاحی کے تصور رجم کا تجزیہ لیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ حد رجم ‘‘ محمد رفیق چودھری کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقریظ |
9 |
مقدمہ |
13 |
باب نمبر1 |
|
اسلامی حدودوتعزیرات کافلسفہ |
17 |
حدشرعی کی تعریف |
17 |
اسلامی حدود وتعزیرات کافلسغفہ |
18 |
باب نمبر2 |
|
جرم زناکی شناعت |
23 |
زنامجموعہ جرائم ہے |
25 |
شادی شدہ آدمی کاجرم زنا |
27 |
باب نمبر3 |
|
قرآن حکیم میں جرم زناکی سزا |
31 |
محصنات کامفہوم |
34 |
محصنات کےمفہوم کےبارےمیں مفسرین کرام یک آراء |
44 |
آیت جلدکاحکم |
48 |
آیت جلداورمفسرین کرام |
49 |
قرآن حکیم اورقتل نفس |
58 |
باب نمبر4 |
|
سنت اورسزائے رجم |
71 |
قول رسول ﷺ |
71 |
فعل رسولﷺ |
74 |
حدرجم کےبارےمیں خلافت راشدہؓ کاتعامل |
80 |
باب نمبر5 |
|
فقہائےاسلام اورحدرجم |
83 |
باب نمبر6 |
|
حدرجم کےبارےمیں بعض تاریخی شواہد |
93 |
باب نمبر7 |
|
قرآن اوررسول اللہﷺکاباہمی تعلق |
99 |
قرآن ورسول اللہﷺ میں روح وقالب کاتعلق |
100 |
رسول ﷺبحیثیت معلم وشاج قرآن |
101 |
رسول بحیثیت مبین قرآن |
101 |
رسول اللہﷺ بحیثیت شارع |
102 |
رسول اللہﷺ بحیثیت مطاع |
1102 |
باب نمبر8 |
|
رسول اللہﷺ اورتبیین قرآن |
105 |
مجمل کی تفصیل |
106 |
مطلق کی تقیید |
107 |
عام کی تخصیص |
109 |
باب نمبر9 |
|
حدرجم کااثبات |
117 |
باب 10 |
|
حدرجم پراعتراضات کےجوابات |
123 |
کیارجم خلافت قرآن ہے؟ |
123 |
کیارجم وحشیاءسزاہے |
127 |
کیاسزائےرجم منسوخ ہوگئی تھی |
128 |
کیاسنت کی تخصیص قرآنی حکم سے مقداریامیں بڑی ہوسکتی ہے |
136 |
باب نمبر11 |
|
مولانااصلاحی کےتصورجم کاتجزیہ |
143 |
کیاحدرجم فقہی مسئلہ ہے |
143 |
کیارجم کےبارےمیں آمدہ احادیث آحاد ہیں |
147 |
کیاخبرواحدیاسنت کےذریعےقرآن کےسکی حکم عام میں تخصیص یاتقیید نہیں ہوسکتی |
149 |
کیاقرآن کو قرآن کےسواکوئی دوسری چیزمنسوخ نہیں کرسکتی |
158 |
کیاحدرجم کےاثبات میں فقہاءاسلام نےفقط ایک آدھ روایت پراعتماد کیاہے |
162 |
کیارجم کی سزاباغیون اورغنڈوں کےلیے بطورنکال ہے |
164 |
عہدنبوی میں رجم کی سزاکس قسم کےمجرمو ں کو دی گئی |
173 |
مولانااصلاحی کافکری تضاد اپنی تحریوں کےآئنیےمیں |
183 |
اپنےاصولوں ہی کےخلاف |
189 |
منتخب فہرست مآخذ |
196 |