کل کتب 200

دکھائیں
کتب
  • 26 #5399

    مصنف : معاذ حسن

    مشاہدات : 8721

    اسلامی ممالک

    (ہفتہ 14 اپریل 2018ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #5399 Book صفحات: 184
    اسلام ایک نظریہ حیات ہے۔ جس نے انسانیت کو ایک نئے نظام اور نئی تہذیب سے روشناس کیا ہے۔ وفاداریوں اور وابستگیوں کا ایک نیا تصور دیا ہے۔ قومیت کا ایسا ہمہ گیر تصور پیش کیا جس میں انسانوں کی وفاداریوں کو کسی خاص نسل‘ زبان اور علاقہ کی وابستگی کی حدود سے نکال کر ایک وسیع عالمی برادری کے قیام تک وسعت دی۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مسلمان علیحدہ علیحدہ مملکتوں میں رہتے ہوئے بھی ایک ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ وہ مختلف ممالک میں بکھرے ہوئے ہیں‘ ان کی تہذیب وتمدن مختلف ہیں‘ زبانیں مختلف ہیں اور مختلف نسلوں سے تعلیق رکھتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب اسی سلسلے اور نظریہ کی ایک لڑی ہے۔ جس میں مصنف نے ملت اسلامیہ کی اکائی پیش کی اور ’اکائی‘ ہے جس پر دنیا کے ہر خطے میں بسنے والا فرد ایک ہی امت قرار پاتا ہے۔ یعنی امت محمدیﷺ یا ملت اسلامیہ۔ اس میں مصنف نے تمام اسلامی ممالک میں شامل ہر مملکت کے تمام اعدادوشمار پیش کرنے کی کامیاب سعی کی ہےاور کسی بھی ملک کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کسی قسم کی جذباتیت اور وابستگی سے قطع نظر اعتدال کی راہ کو اپنایا گیا ہے۔ مختلف عالمی اسلامی تنظیموں‘ دنیا میں ا...
  • 27 #6152

    مصنف : محمد عبد الحلیم چشتی

    مشاہدات : 7820

    اسلامی کتب خانے ( چشتی )

    (جمعہ 31 جولائی 2020ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #6152 Book صفحات: 1052
    کتب خانوں کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔کتب خانہ یا دارُالکُتُب یا مکتبہ (Library)، ایک ایسی جگہ یا مقام جہاں اُن لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں مہیّا کی جاتی ہیں جو لوگ (مالی یا دوسری وجوہات کی بنا پر) کتابیں خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں۔جدید درالکتب میں کوئی بھی شخص ہر قسم کی معلومات تک کسی بھی شکل و ذریعہ سے بے روک رَسائی حاصل کر سکتا ہے۔ مع معلومات کے، یہ دارالکتب ماہرین یعنی کِتاب داروں کی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں جو معلومات کو ڈھونڈنے اور اُن کو منظّم کرنے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔کسی بھی تعلیم یافتہ معاشرے میں لائبریری اور قارئین کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔افرادکی تربیت اور ترقی میں لائبریریاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ان کی موجودگی اور عدم موجودگی کسی بھی آبادی کے تہذیبی رجحانات اور ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں۔دنیا بھر  میں تاریخی کتب خانے موجود   ہیں  جوآج بھی مرجع کی حیثیت رکھتے  ہیں ۔برصغیر  پاک وہند کے میں  بھی تاریخی حیثیت کے  حامل کتب خانے موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ اسلامی کتب خانے ‘‘ جناب عبد الحلیم چشتی...
  • 28 #3247

    مصنف : حافظ محمد ادریس

    مشاہدات : 4432

    اسیران روشن خیالی

    (پیر 25 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #3247 Book صفحات: 147
    انسانی تاریخ عبرت کا بہت وسیع وعریض مرقع ہے۔انسان نے ظلم وستم کی داستانیں بھی رقم کی ہیں لیکن یہی انسان ہمت وعزیمت کے باب بھی جریدہ عالم پر ثبت کرتا رہا ہے۔وقت کے مستبد حکمران ہمیشہ یہ سمجھتے رہے ہیں کہ ان کا حق حکمرانی غیر محدود ہے۔اپنے اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں کو گھنٹی بجنے سے قبل تک کبھی وہم وگمان بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ڈراوے کا کوئی ڈراپ سین بھی ہے۔جس طرح نابکار حکمران ہر دور میں ظلم کے فسانے میں ایک نیا ٹکڑا شامل کردیتے ہیں، اسی طرح راہ وفا کے دیوانے بھی تاریخ کا قرض چکانے کی جسارت میں لگے رہتے اور اپنے آپ پیش رؤں کے نقش قدم پرچلنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اسیران روشن خیالی " جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما محترم حافظ محمد ادریس صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ظالم حکمرانوں کی جانب سے انہیں قید کرنے اور جیل میں ڈالنے جیسے واقعات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔انہیں 62 سالہ زندگی میں آٹھ مرتبہ جیل جانے اور سنت یوسفی پر عمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کی یہ روداد مختلف مضامین کی شکل میں ہفت روزہ ایشیا میں چھپتی رہی لیکن احباب کے اصرار پر اسے کتابی ش...
  • 29 #6754

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 6103

    اصطلاحات

    (پیر 25 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6754 Book صفحات: 267
    اصطلاح کسی قوم کا کسی شے کے نام پر اتفاق کر لینا ہے جو کہ اس کے پہلے معنی موضوع سے منتقل کر دے اور لغوی معنیٰ کی بجائے کسی مناسبت کے باعث دوسرے معنی مراد لینا ہے۔اوراصطلاحات وہ مفرد اور مرکب الفاظ ہیں جو مخصوص پس منظر میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اصطلاحات کا وضع کرنا حقائق کی تخلیق یا اظہار کا نام نہیں بلکہ ادنیٰ یا اعلی ٰموجو د اتِ ذہنی و مادی کو مخصوص الفاظ کے ساتھ معروف کر نے کا نام ہے۔بسا اوقات بالکل عام اور سطحی باتیں اور ادنی ٰ انسانی جذبات وخواہشات کو سنہری اصطلاحات کے ذریعے مستورمگر مقبول کیا جاتا ہے جیسا کہ جدید انتظامی علوم انہی اصطلاحات کا مجموعہ ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ اصطلاحات ‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری  حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے ۔فاصل مصنف نے اس کتاب میں  اہم علوم کی بنیادی اصطلاحات  جمع کردی ہیں ۔جن کے مطالعہ سے کوئی بھی شخص بآسانی ان علوم کی ابجد سے واقف ہوسکتا ہے ۔ یہ مختصر کتابچہ نہ صرف عصری علوم پڑھنے والوں کے لیے مفید ہےبلکہ دینی علوم پڑھنے والے  مبتدی طلبہ  کےلیے بھی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے ۔ ال...
  • 30 #3320

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 9774

    افادات امام ابن تیمیہ  اردو

    (جمعہ 05 فروری 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #3320 Book صفحات: 170
    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ساتویں صدی ہجری  کی وہ عظیم شخصیت تھے،جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔مختلف گوشوں میں آپ کی تجدیدی واصلاحی خدمات آب زر سے لکھے جانے  کے لائق ہیں ۔امام ابن تیمیہ صرف صاحب قلم عالم ہی نہ تھے ،صاحب سیف مجاہدبھی تھے ،آپ نے میدان جہاد میں بھی جرأت وشجاعت کے جو ہر دکھائے۔آپ کی طرح آپ کے تلامذہ بھی اپنے عہد کے عظیم عالم تھے ۔آپ کے معروف ترین شاگرد امام ابن قیم ﷫ ہیں۔آپ 691ھ میں پیدا ہوئے آپ نے علوم دینیہ کی تعلیم شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫سے حاصل کی، فن تفسیر کے ماہر، حدیث اور فقہ و معانی حدیث پر گہری نظر رکھتے تھے اصول دین کے رمز آشنا، فن فقہ اور اصول عربیہ میں آپ خاص مہارت کے حامل تھے اپنے بعض عقائد کی بنا...
  • 31 #4087

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 6318

    اقبال سے ایک انٹرویو

    (جمعرات 08 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #4087 Book صفحات: 163
    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی ،بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الٰہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔ مختلف تاریخ دانوں کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت پر کچھ اختلافات رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان سرکاری طور پر 9 نومبر 1877ء کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کرتی ہے۔اقبال کے آبا ؤ اجداد اٹھارویں صدی کے آخر یا ان...
  • 32 #6952

    مصنف : حفظ الرحمن پالن پوری

    مشاہدات : 13553

    الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ

    (اتوار 12 مارچ 2023ء) ناشر : مکتبہ الاتحاد دیوبند سہارنپور
    #6952 Book صفحات: 486
    علومِ عربیہ میں علم معانی  اورعلم  بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے  اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے  عربی دانی  کےلیے  یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ مسلمانوں نے جوعلوم وفنون خودایجاد کئے اورجن میں وہ کسی کے مرہون منت نہیں، ان میں سے ایک  فن بلاغت بھی ہے۔لیکن اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے  اب  اکثر مدارس   کے نصاب سے اس علم کی قدیم نصابی کتابیں نکال دی ہیں  گئی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ الر حمۃ  الواسعۃ فی حل البلاغۃ والواضحۃ‘‘ مدارس دینیہ کے نصاب شامل  معروف کتاب ’’ البلاغۃ الواضحۃ‘‘ کی سلیس اردو شرح ہے ۔ مترجم نے البلاغۃ  والواضحۃ کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ  دلیل البلاغۃ والواضحۃ کا ترجمہ  بھی   کیا ہے ۔(م۔ا)
  • 33 #7389

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 943

    امام مہدی علیہ السلام اور فتنہ قادیانیت

    (بدھ 25 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7389 Book صفحات: 29
    امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہو گا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ سیدنا عیسی اور امام مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی و اردو زبان میں کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ امام مہدی علیہ السلام اور فتنہ قادیانیت ‘‘ محترم مولانا منیر احمد علوی صاحب کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں احادیث کی روشنی میں امام مہدی علیہ السلام کا تعارف و حالات اور مہدویت کے جھوٹے دعوے دار مرزا قادیانی کے شبہات کا رد پیش کیا ہے۔(م۔ا)
  • 34 #1962

    مصنف : عبد الرحمٰن بن عبد العزیز السدیس

    مشاہدات : 5253

    امام کعبہ کا پیغام پاکستان اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے نام

    (بدھ 17 ستمبر 2014ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، لاہور
    #1962 Book صفحات: 31
    زیر تبصرہ کتابچہ " امام کعبہ کا پیغام ،پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام " امام کعبہ سماحۃ الشیخ الدکتور عبد الرحمن بن بعد العزیز السدیس ﷾کے آل پاکستان علماء کنونشن منعقدہ 31 مئی 2007ء بمقام الحمراء ہال مال روڈ لاہور زیر اہتمام مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں کئے گئے فکر انگیز خطاب،اور اس میں بنائی گئی چند تصاویر پر مشتمل ہے۔خطاب عربی میں ہے ،جبکہ اسے اردو میں پیش کرنے کی سعادت مکتبہ دار السلام لاہور نے حاصل کی ہے۔امام کعبہ﷾ نے اپنے اس خطاب میں چند تمہیدی باتیں کرنے کے بعد علی الاعلان اس بات کا اظہار کیا ہے مسلک حق ،مسلک اہل حدیث ہی ہے اور یہی نجات پانے والی جماعت ہے۔آپ نے اتفاق اتحاد پر زور دیتے ہوئے تفرقہ بازی اور انتشار وافتراق سے بچنے کی تلقین کی ،کیونکہ اسی میں امت کی فلاح وبہبود اور نجات کا راستہ ہے۔آپ نے امت کو سیاست ،تجارت سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی خداد صلاحیتوں کو فضول مصروفیات میں ضائع کرنے کی بجائے دین کی خدمت اور فروغ اسلام میں خرچ کرنے پر زور دیا ۔(راسخ)
  • 35 #193

    مصنف : حافظ اختر علی ارشد

    مشاہدات : 23335

    امت مسلمہ کے فکری مسائل اور ان کا حل

    (اتوار 13 ستمبر 2009ء) ناشر : جامعہ تعلیمات اسلامیہ، فیصل آباد
    #193 Book صفحات: 135
    مصنف کی یہ تصنیف دراصل زمانہ طالب علمی میں ایم –اے وفاق المدارس کے لیے لکھا جانے والا ایک مقالہ ہے جس کو موضوع کی اہمیت کے پیش نظر استفادہ عام کے لیے پیش خدمت ہے-امت مسلمہ کے باہمی انتشار اور اختلافات کی بہت ساری وجوہات ہیں جن کواس مقالہ میں موضوع بحث بنایا گیا ہے-مثلا امت مسلمہ کا فکری ارتقاء اور عقائد کی خیر وبرکات،امت مسلمہ کے سیاسی مسائل اور ان کاحل،مسلمانوں میں مذہبی اختلافات کے اسباب اور مختلف گمراہ گروہوں کا جنم اور ان کے عقائد پر گفتگو،اسلامی افکار کو متاثر کرنے والے اسباب جن سے اسلام میں غلط نظریات کو فروغ ملا،تصوف کی حقیقت اور صوفیا کے مختلف عقائد کی وضاحت،اسلام کو در پیش موجودہ دور میں چیلنجز،دہشت گردی اور اسلام سے اس کا تعلق،تہذیبوں کا تصادم اور نیو ورلڈ آرڈر کی حقیقت،اور آخر میں امت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل کے لیے چند ایک تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں-
  • 36 #5263

    مصنف : پروفیسر خورشید احمد

    مشاہدات : 5156

    امریکہ مسلم دنیا کی بے اطمینانی 11 ستمبر سے پہلے اور بعد

    (اتوار 11 مارچ 2018ء) ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
    #5263 Book صفحات: 311
    مغربی دنیا اب تک مختلف ذرائع سے سیاسی، سماجی ، فوجی اور اقتصادی سطح پر مسلمانوں پر حاوی رہی ہے۔ لیکن ایک طرف مسلمانوں میں بیداری پیدا ہونے کے بعد انھیں یہ خوف لاحق ہوگیا ہے کہ اگر عالم اسلام کو کچھ لائق اور ژرف نگاہ قائد میسر آگئے اور انھوں نے اپنی بکھری قوتوں کا استعمال کر نا سیکھ لیا تو وہ دن دور نہیں جب کہ مغرب کی قیادت کا طلسم چکناچور ہوکر بکھر جائے گا اور عالم اسلام قیادت و جہاں بانی کی نئی بلندیاں طے کرتا ہوا نظر آئے گا۔دوسری طرف اہل مغرب کو خود اپنے ملکوں میں پیر تلے زمین کھسکتی نظر آرہی ہے، مسلمان پورے اسلامی تشخص اور تہذیبی شناخت کے ساتھ ہر میدان میں پورے یورپ و امریکہ میں اپنا وجود تسلیم کرا رہے ہیں۔ جب کہ اسلام نے انسانیت کو عزت دی، مقامِ ممتاز پر فائز کیا، علم، اخلاق، کردار، حیا، تہذیب، شرم و مروت اور امن و عافیت کے جوہر سے آشنا کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ امریکہ مسلم دنیا کی بے اطمینانی 11 ستمبر سے پہلے اور بعد‘‘پروفیسر خورشید احمد کی تصنیف ہے۔ جس میں 11 ستمبر سے پہلے نیو ورلڈ آرڈر، دعوے اور چیلنج،چیلنج اور اسلام، پاکستان ، امریکہ تعلقات اور امریکہ کے عا...
  • 37 #5651

    مصنف : اکمل علیمی

    مشاہدات : 6198

    امریکہ میں اسلام

    (بدھ 26 دسمبر 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5651 Book صفحات: 114
    اسلام دین فطرت ہے اور عالمگیر دین   ہے جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دینِ اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،اسلام  کی کرنیں مکہ مکرمہ او ر مدینہ طیبہ سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں۔دن بدن  بلاد کفار میں بسنے والے  لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہورہے  ہیں ۔اسلام اس وقت  دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ریاست امریکہ میں  تقریباً  16ویں صدی عیسوی کے نصف   میں اسلام کا آغاز ہوا  ب وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان موجود ہیں اور بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہور ہے ہیں۔ 1880 سے 1914 کے درمیان ہزاروں مسلمان سلطنت عثمانیہ اور جنوبی ایشیاء سے ہجرت کرکے امریکہ پہنچے تھے۔  افریقہ سے لائے گئےغلاموں میں بھی تقریباً 15 سے 30 فیصد مسلمان تھے۔ 20 ویں صدی کے دوران امریکہ کے ترقی یافتہ ہونے کی وجہ سے مسلم ممالک سے بہت بڑی تعداد میں مسلمان امریکہ آ گئے 2005 کے اندازے کے مطابق مسلم ممالک سے آئے تقریباً 96000 لوگوں نے امریکہ کی شہریت حاصل کی جبکہ 2009 میں یہ تعداد 115،000 تک پہنچ گئی2010 میں پیو ریسرچ سی...
  • 38 #5386

    مصنف : پال فنڈلے

    مشاہدات : 6719

    امریکہ کی اسلام دشمنی

    (پیر 25 جون 2018ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #5386 Book صفحات: 259
    یوں تو یہود وانصاریٰ کی اسلام دشمنی اس وقت سے مشہور ہے جس دن سے پیغمبر آخر الزماں امام کائنات ﷺ نے مکہ کی وادیوں میں آوازۂ حق بلند فرمایا اورلات و منات کے پجاریوں کو صرف اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کا حکم دیا۔ تاہم موجودہ دور میں ۱۱ستمبر ۲۰۰۱ءکے سانحہ ورلڈ ٹریڈ ٹاور کے رونما ہونے کے بعد سے آج کے قیصر و کسریٰ امریکہ و برطانیہ جس طرح اسلام اور عالم اسلام کے خلاف کیل کانٹے سے لیس ہو کر صف آرا ہیں وہ قرونِ اولیٰ کی یاد تازہ کراتی نظر آتی ہیں کہ اس وقت بھی تمام کفر یہ طاقتیں اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے درپے تھیں لیکن اللہ کی مشیت اس کے برعکس تھی۔آج بھی سامراجی قوتیں اسلام کے خلاف مجتمع ہیں اورشام،افغانستان اور عراق پر قبضے انکے جارحانہ اور توسیع پسند انہ عزائم کو مہمیز فراہم کررہے ہیں اگرچہ ان ممالک میں امریکی و برطانوی اپنی تمام تر طاقت کے باوجود استحکام حاصل نہیں کرپارہے بلکہ اپنے فوجیوں کو کمزور و نہتے افغان و عراقی مسلمانوں کے ہاتھوں واصل جہنم کروارہے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’امریکہ کی اسلام دشمنی ‘‘ سابق رکن امریکی کانگرس پالے فنڈ ک...
  • 39 #6558

    مصنف : ایڈورڈ ڈبلیو نیپ مین

    مشاہدات : 2208

    امریکہ کے تہلکہ خیز مقدمے

    (پیر 06 دسمبر 2021ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #6558 Book صفحات: 274
    جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہ سب سے مضبوط اور طاقت ور ملک کہلاتا ہے۔آج امریکہ سپر پاور اس لیے ہےکہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے لیکن  اب  رفتہ رفتہ وہاں قانون کی حکمرانی دم توڑ رہی ہے ۔امریکہ میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا   ایک اور ثبوت اس کی جارحانہ روش ہے ،امریکی فلسفہ یہ ہےکہ ہمارا ساتھ دوورنہ تم ہمارے دشمن ہو، امریکہ محض  طاقت کے گھمنڈ میں گھناؤنے جرم کرتا ہے ۔  ایڈورڈ ڈبلیو نیپ مین کی  زیر نظر کتاب ’’ امریکہ کے تہلکہ خیز مقدمے‘‘ میں شامل مقدمے امریکی عدلیہ اور معاشرے کی سچی تصویر سامنے لاتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اجڈ اور وحشی لوگوں کا معاشرہ رفتہ رفتہ تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے افراد کےمعاشرے میں کیونکر ڈھلا۔(م۔ا)
  • 40 #5446

    مصنف : یاسر جواد

    مشاہدات : 7367

    ان پیج 2000 اردو ، عربی ، فارسی ، سندھی اور پنجابی کے لیے مفید

    (اتوار 20 مئی 2018ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #5446 Book صفحات: 163
    اِن پیج اردو، فارسی، پشتو، سندھی، عربی اور دیگر عربی رسم الخط کی حامل زبانیں لکھنے اور صفحات کی تزئین و آرائش کا ایک انتہائی مفید سافٹ وئیر ہے جس کا پہلا نسخہ 1994ء میں جاری ہوا۔ اسے بھارت کے کانسپٹ سافٹ وئیر نے تخلیق کیا ہے اور یہ صرف مائکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اِن پیج خاص طور پر اردو زبان کے نستعلیق رسم الخط لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اِن پیج 2000‘‘ جناب یاسر جواد صاحب کی کاوش ہے ۔ فاضل مصنف نے یہ کتاب اِن2000 کو آسان بنانے کی غرض سے مرتب کی ہے ۔ قارئین اس کتاب کی مدد سے اِن پیج کی تمام جدید اور مفید سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں ۔ نیز مختلف قسم کے ڈاکومنٹس تیار کرنے کے لیے بنیادی اور اہم چیزوں سے متعارف سے ہوسکتے ہیں ۔ اِن پیج سے خوبصورت ڈاکو منٹس بنانے کے لیے کئی مثالیں اس کتاب میں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ 9 مینوز میں شامل ہر ایک کمانڈ کی مکمل وضاحت بھی کرد ی گئی ہے ۔ کتاب کا آخری حصہ سادہ کتاب ، غزلوں اور ڈکشنری وغیرہ کی فارمیٹنگ سکھانے پر مشتمل ہے ۔(م۔ا)
  • 41 #5544

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 8709

    انسان اور دیوتا ( نسیم حجازی )

    (ہفتہ 28 جولائی 2018ء) ناشر : جہانگیر بک ڈپو پاکستان
    #5544 Book صفحات: 410
    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات بیان کر کے نہیں رہ جاتے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز  تاریخی  ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ انسان اور دیوتا ‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ ناول قدیم ہندوستان(قدیم ہندوستان ایک بہت قدیم تہذیب اور ثقافت رہی ہے۔ قدیم ہندوستان...
  • 42 #5365

    مصنف : حکومت پنجاب

    مشاہدات : 5638

    اٹلس اضلاع پنجاب اور اسلام آباد کلاس 3

    (جمعرات 21 جون 2018ء) ناشر : پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور
    #5365 Book صفحات: 50
    جغرافیہ‎‏ یونانی زبان کا لفظ ہے. جس کے معنیٰ ہیں زمین کا بیان جغرافیہ وہ علم ہےجس میں زمین، اسکی خصوصیات، اسکے باشندوں‎ ،‎اسکے مظاہر اور اسکے نقوش کا مطالعہ کیا جاتا ہے ایراٹورتھینیس وہ پہلا شخص تھاجس نے لفظ جغرافیہ استعمال کیاجغرافیہ کو زمین کی سائنس بھی کہا جاتا ہےآج تک انسان نے جتنی بھی ترقی کی ہےوہ جغرافیہ کی ہی مرہون منت ہےزمین انسان کا گھر ہےاور اس گھر سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کےلیے علم جغرافیہ انسان کی رہنمائی کرتا ہ۔علم جغرافیہ پرانے زمانے میں بھی موجود رہا ہے۔ لیکن اس دور میں اسکی اہمیت بہت کم تھی عموما دریاؤں،پہاڑوں،سمندروں اور مقامات کے نام یاد کرلینا ہی کافی سمجھا جاتا تھا۔اس علم کا آغاز بطور سائنس مصر و یونان میں ہوا۔ زمانہ قدیم کے جغرافیہ دانوں کی بعض تحریریں بڑی دلچسپ ہیں جغرافیہ میں سب سے پہلے یونانیوں نے پیش رفت کرنا شروع کی۔ قرون وسطیٰ میں مسلم ممالک میں اس علم میں بہت پیش رفت ہوئی۔علم جغرافیہ میں نقشے اہم کردار ادا کرتے ہیں دنیا میں کسی بھی ملک یا کسی بھی مقام کے متعلق بنیادی معلومات جلد اور آسانی سے حاصل کرنے کے لیے نقشوں سے مدد لی جاتی ہے ۔ زمین کی...
  • 43 #3488

    مصنف : پیٹر ایف ڈرکر

    مشاہدات : 6128

    اکیسویں صدی کے مینجمنٹ چیلنجز

    (جمعرات 25 فروری 2016ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #3488 Book صفحات: 239
    مینجمنٹ (Management)انگریزی زبان کے فعل(Manage) کا اسم ہے۔اردو زبان میں اس کا ترجمہ عام طور پر انتظامیہ،عملہ بندوبست،مدبرین کا گروہ،آراستگی،تہذیب وترتیب،حکمت عملی،انتظام وانصرام،نجی،سرکاری،تجارتی اور جماعتی کاموں کی تنظیم،اداروں کی دیکھ بھال اور نظم وضبط کے ذمہ دار افراد وغیرہ پر کیا جاتا ہے۔ مینجمنٹ کی تمام جہتوں کے لئے کوئی ایک لفظ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ترجمہ کی بجائے لفظ مینجمنٹ ہی استعمال میں لایا گیا ہے اور جہاں کہیں نظم وضبط حیات لکھا ہے وہاں بھی مراد مینجمنٹ ہی ہے۔ مینجمنٹ کی اہمیت ہمیشہ مسلم رہی ہے لیکن اکیسویں صدی میں آکر اب اس کی اہمیت اور زیادہ ہوگئی ہے، کیونکہ اب بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور بین الاقوامی ادارے معرض وجود میں آ چکے ہیں، جنہیں مناسب مینجمنٹ کے بغیر چلانا ناممکن کام ہے۔ اب تو مینجمنٹ پر باقاعدہ کورسز کروائے جارہے ہیں اور اس کی باقاعدہ ڈگریاں جاری کی جارہی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اکیسویں صدی کے مینجمنٹ چیلنجز "محترم پیٹر ایف ڈرکر کی انگریزی تصنیف ہے جس کا اردو محترم محمد عامر عسکری ایم بی ای نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اپنی کتاب میں اکیسویں صدی کے مینجم...
  • 44 #6622

    مصنف : عبد المعید مدنی

    مشاہدات : 2745

    اہل حل وعقد

    (جمعرات 10 فروری 2022ء) ناشر : معبودی پبلیکیشن نئی دہلی
    #6622 Book صفحات: 41
    اہل حل و عقد سے مراد وہ چنیدہ افراد ہیں جو علم، امانت داری اور تجربے جیسی صفات سے متصف ہوتے ہیں، جن سے مشورہ لینا ذمہ داران اور مسلمانوں کے حکمرانوں پر لازم ہوتا ہے تاکہ مسائل اور مشکلات میں غور وفکر کے ذریعے ان کا مناسب حل تلاش کیا جا سکے۔ شیخ عبد المعیدصاحب نے زیر نظر کتاب’’ اہل حل وعقد‘‘ میں  اہل حل وعقد کی  پہنچان،ان کے اور نام ،ان کی شرعی حیثیت،ان کا علمی مقام ومرتبہ اور  اہل حل وعقد کے  اوصاف اور ذمہ داریوں کو       بالاختصار پیش کیا ہے ۔(م۔ا)
  • 45 #3584

    مصنف : عبد الرشید انصاری

    مشاہدات : 3756

    ایک درد مند کا پیغام ورثائے اسلام کے نام

    (پیر 28 مارچ 2016ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور
    #3584 Book صفحات: 68
    اسلام ایک امن و عافیت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام کی تاریخ اخوت و مودّت کے سنہری ابواب سے لبریز ہے۔ اس کی ایک نمایاں جھلک ہجرت مدینہ کے بعد آپﷺ کا انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی کے رشتے میں پرو دینا اور پھر انصار و مہاجرین کا آپس میں ایسی محبت کا نمونہ پیش کرنا دنیا کا کوئی دین ایسی مثال پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہے۔ یہی وہ آفاقی دین ہے جس کی تعلیمات قیامت تک زندہ و جاوید رہیں گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا  ہے۔ اسی طرح  دین اسلام کی مقدس تعلیمات روات کی مستند کڑیوں کے ساتھ امت مسلمہ تک پہنچی اور علمائے اسلام ہی کو آپ ﷺ کی زبان اطہر سے دین کے وارث قرار ہونے کے لقب سے نوازہ گیا"العلماء ورثۃ الانبیاء"۔ زیر تبصرہ کتاب"ایک درد مند کا پیغام ورثائے اسلام کے نام" جس کو عبد الرشید انصاری نے جمع و ترتیب کیا ہے۔ جس میں فاضل موصوف کے مسلک اہل حدیث کے جید علماء سے خط و کتابت کی صورت میں سوال و جواب کو ایک مختصر کتابچہ کی شکل دی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ موصوف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)
  • 46 #5090

    مصنف : محمد عارف اقبال

    مشاہدات : 6186

    بابری مسجد شہادت سے قبل حصہ اول

    dsa (پیر 25 دسمبر 2017ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی
    #5090 Book صفحات: 378
    فرقہ پرستوں نے اللہ کے گھر مسلمانوں کی ایک عبادت کو شہید نہیں کیا بلکہ ہندوستان کے سیکولر کردار، مذہبی رواداری کی روایت کو پامال کیا۔ مسلمانوں کا جو بھرم تھا اس کو ختم کردیا۔ ان فرقہ پرستوں میں جہاں مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل تھے وہیں مفاد پرست سیاستدان بھی۔ مسلمان اللہ کے گھر کی شہادت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی صدیوں قدیم مذہبی آہنگی کے ملیامیٹ ہونے کا غم مناتے ہیں۔ عدلیہ پر اپنے اٹوٹ ایقان کے متزلزل ہونے کا ماتم کرتے ہیں۔ ہم اور ہماری پیشرو نسل کے لوگ بابری مسجد کی تاریخی حقیقت، اہمیت سے بھی واقف ہیں‘ اور اُن لرزہ خیز واقعات کے بھی ٹیلیویژن چیانلس کے ذریعہ چشم دید گواہ بھی ہیں جب تاریخی بابری مسجد کو تاریخ کا ایک حصہ بنانے کے لئے ہندوستان بھر سے کرسیوک جمع ہوئے جنہیں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ ساری دنیا سے اکٹھا ہونے والے میڈیا نمائندوں کے سامنے کرسیوکوں نے سنگھ پریوار کے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اُن کے نعرۂ ہائے تحسین کی بازگشت میں بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر کدالوں سے اسے دیکھتے ہی دیکھتے شہید کردیا۔ 6؍دسمبر 1992ء کو ہندوستان کا ہر مسلمان اپنی نظر سے خود...
  • 47 #5954

    مصنف : عبد اللہ دانش

    مشاہدات : 4703

    بات سے بات

    (منگل 03 دسمبر 2019ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #5954 Book صفحات: 119
    مولانا عبد اللہ دانش ﷾ (خطیب مسجد البدر، نیویارک )جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد  کےاولین فضلا میں  سے  ہیں ۔ ایک طویل  عرصہ سے نیویارک امریکہ میں مقیم ہیں  وہاں  دعوتی ، تبلیغی، تصنیفی وتحقیقی میدان میں سرگرم عمل ہیں اور اشاعت علم  کےفریضہ کو بخوبی انجام دے رہے ہیں 50 سے زائد چھوٹی بڑی کتابوں کے مصنف ہیں ۔   وہ عرصۂ دراز سے دیار غیر میں بیٹھ کر لوگوں کو سچے دین سے آگہی دے رے ہیں  اور بے شمار لوگ ان کی دعوت سے متاثر ہوکر اسلام کی حقانیت کو تسلیم کر کےدائرۂ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو صحت وسلامتی  اور ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔ اور ان کی  تبلیغی دعوتی، تحقیقی وتصنیفی، خطابتی وصحافتی خدمات کو قبول فرمائے۔ (آمین) زیر نظر کتاب’’بات سے بات‘‘ مولانا موصو ف کی ہی  تصنیف  لطیف ہے ۔انہوں نےعوام الناس اور خصوصاً دینی مدارس کےطلبا کی فکری رہنمائی کےلیے یہ کتاب مرتب کی ہے۔ کتاب اپنے  عنوان ’’ بات سے بات‘‘  کی عملی تصویر نظر آتی ہے کہ صرف ایک مروجہ لفظ &rsq...
  • 48 #5832

    مصنف : ڈاکٹر سید محمد انور

    مشاہدات : 3427

    بحریہ ( MERITIME) قرآن و سنت کی روشنی میں

    (بدھ 17 جولائی 2019ء) ناشر : میری ٹائم سٹڈی فورم
    #5832 Book صفحات: 153
    ’’بحریہ‘‘ کی اصطلاح ہمارے معاشرہ میں صرف اور صرف نیوی تک محدودہوکر رہ گئی ہےجس کی وجہ سے بحریہ کے میدان میں نیوی کے علاوہ اس محاذ پر خاطر خواہ ترقی نہ ہو سکی  اور بحریہ کی اصطلاح کے معنیٰ نہ صرف  عامۃ الناس کی نظر میں بلکہ پالیسی ساز اداروں کی نظر میں بھی محدود سے محدود تر ہوتے چلے گئے۔ قرآن کریم نے بحریہ کےموضوع کو اپنی متعدد آیات میں بہت صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’بحریہ قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ ڈاکٹر سیدمحمد انور کی  تصنیف ہےانہوں نے  بحری علوم میں ہونے والی اب تک پیش رفت کی روشنی  میں اس کتاب کو مرتب کیا ہے ۔ یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود ایک ایسی دستاویز  ہے  جو اس  موضوع سے متعلق ماہرین کے لیے خواہ وعملی میدان میں ہوں یا علمی دائرہ میں سرگرم ہوں ان کے لیے  یہ کتاب  ایک بنیاد فراہم کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے بحریہ سے متعلق   جو متعدد علمی  وتخصیصی اصطلاحات وابستہ تمام فنی  اصطلاحات کو  ایک فہرست کی شکل میں انگریزی حروفِ تہجی کےلحا ظ سے تعریف&...
  • 49 #1066

    مصنف : علیم ناصری

    مشاہدات : 24477

    بدر نامہ

    (بدھ 25 اگست 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1066 Book صفحات: 225
    رزمیہ شاعری کی تاریخ بڑی پرانی ہے اس کے ذریعے شاعر جنگوں او رلڑائیوں کے واقعات کو ولولہ انگیز اور پرجوش انداز میں لوگوں تک پہنچاتا ہے زیر نظر کتاب غزوہ بدر کے منظوم تذکرہ پر مشتمل ہے غزوہ بدر حق وباطل کا اولین معرکہ تھا جس میں مسلمانوں کو عظیم الشان فتح حاصل ہوئی اور کفارومشرکین کی شان وشوکت خاک میں مل گئی ۔شاعر اسلام علیم ناصری مرحوم نے بڑے ہی دلنشین پیرائیہ اظہار میں اس کے واقعات کے نظم کیا ہے جسے پڑھ کر دل میں جذبۂ جہاد کی آبیاری ہوتی ہے یہ کتاب خصوصاًبچوں کو یادکرانی چاہیے تاکہ انہیں تاریخ سے واقفیت حاصل ہوجائے اور مجاہدانہ طریقوں کو اپنانے کی آرزو پیدا ہوجائے غزوہ بدر رمضان میں برپا ہواتھا اسی مناسبت سے رمضان مقدس میں یہ کتاب انٹرنیٹ پر پیش کی جارہی ہے ۔  
  • 50 #1114

    مصنف : ڈاکٹر محمد سلیم بن عبید الہلالی

    مشاہدات : 24667

    برج اور ستارے حقیقت کیا ہے؟

    (منگل 10 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1114 Book صفحات: 183
    ڈیلی اخبارات اور ہفتہ وار رسائل میں یہ جملے جلی حروف میں لکھے دکھائی دیتے ہیں کہ ’آپ کا دن کیسا رہے گا‘ ’آپ کا ہفتہ کیسا رہے گا‘ اور بہت سے لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں ’آپ کا سٹار کون سا ہے؟‘ تاریخ پیدائش یا نام کے پہلے حرف سے بارہ برجوں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی اور حوت کا تعین کا جاتا ہے۔ ان ستاروں میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا یہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں یا یہ سب جھوٹ اور فریب ہے؟ زیر نظر کتاب میں اسی چیز کا حقائق کی روشنی میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے نجوم پرستی کی تخیلاتی تاریخ کو آسان انداز میں تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب ستاروں کے حوالے سے انسانی تخیلات کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ (ع۔ م)  
< 1 2 3 4 5 6 7 8 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69830
  • اس ہفتے کے قارئین 103658
  • اس ماہ کے قارئین 1720385
  • کل قارئین111041823
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست