ڈاکٹر سید محمد انور

  • نام : ڈاکٹر سید محمد انور

کل کتب 3

  • 1 #5832

    مصنف : ڈاکٹر سید محمد انور

    مشاہدات : 3427

    بحریہ ( MERITIME) قرآن و سنت کی روشنی میں

    (بدھ 17 جولائی 2019ء) ناشر : میری ٹائم سٹڈی فورم
    #5832 Book صفحات: 153

    ’’بحریہ‘‘ کی اصطلاح ہمارے معاشرہ میں صرف اور صرف نیوی تک محدودہوکر رہ گئی ہےجس کی وجہ سے بحریہ کے میدان میں نیوی کے علاوہ اس محاذ پر خاطر خواہ ترقی نہ ہو سکی  اور بحریہ کی اصطلاح کے معنیٰ نہ صرف  عامۃ الناس کی نظر میں بلکہ پالیسی ساز اداروں کی نظر میں بھی محدود سے محدود تر ہوتے چلے گئے۔ قرآن کریم نے بحریہ کےموضوع کو اپنی متعدد آیات میں بہت صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’بحریہ قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ ڈاکٹر سیدمحمد انور کی  تصنیف ہےانہوں نے  بحری علوم میں ہونے والی اب تک پیش رفت کی روشنی  میں اس کتاب کو مرتب کیا ہے ۔ یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود ایک ایسی دستاویز  ہے  جو اس  موضوع سے متعلق ماہرین کے لیے خواہ وعملی میدان میں ہوں یا علمی دائرہ میں سرگرم ہوں ان کے لیے  یہ کتاب  ایک بنیاد فراہم کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے بحریہ سے متعلق   جو متعدد علمی  وتخصیصی اصطلاحات وابستہ تمام...

  • 2 #5837

    مصنف : ڈاکٹر سید محمد انور

    مشاہدات : 6950

    میڈیا اسلام اور ہم

    (پیر 22 جولائی 2019ء) ناشر : ایمل مطبوعات اسلام آباد
    #5837 Book صفحات: 134

    میڈیا انگریزی زبان کا  لفظ ہے  اس سے مراد وہ تمام ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔اردو میں ذرائع ابلاغ اور انگریزی میں اسے میڈیا کہتے ہیں۔ بظاہر میڈیا ایک وسیع اورمتنوع الاقسام ذرائع ابلاغ کانام ہے جن میں ہر روزجدت اورترقی آرہی ہے ۔ لیکن اگر ان سب ذرائع کا بغور  مطالعہ کیا جائے تو بنیادی طور تین ایسے عوامل یا کردار ہیں جو کسی نہ کسی طور اس میں موجود ہوتےہیں ۔اور یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ  میڈیا میں بہت  سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ ہمارے  مزاج یا ہمارے عقائد ونظریات سے متصاد ہوتی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’میڈیا اسلام اور  ہم ‘ ڈاکٹر سید محمد انور صاحب  کی تصنیف ہے ۔ مصنف  نے اس کتاب  کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔حصہ اول  فی زمانہ میڈیا ہے  کیا ؟،میڈیا کے محرکات اور مضمرات کیا ہیں ؟ حصہ دوم میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کیسے استعمال ہورہا ہے ؟ ،آیا یہ میڈیا  پر اسلام دشمنی کے  کوئی نئے طریقے ہیں؟،دینِ اسلام کے خلاف استعمال ہونے والے ح...

  • 3 #7373

    مصنف : ڈاکٹر سید محمد انور

    مشاہدات : 800

    المہلب خطۂ پاکستان میں اسلام کا پہلا علمبردار

    (پیر 09 ستمبر 2024ء) ناشر : وحدت فاؤنڈیشن اسلام آباد
    #7373 Book صفحات: 216

    ابو سعید المہلب بن ابی صفرہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حامیوں میں سے تھے اور اموی دور کے ایک مشہور سپہ سالار تھے۔ جنہوں نے خوارج کے خلاف جنگوں میں ناموری حاصل کی اور اپنی پوری زندگی خوارج کے خلاف جنگوں میں بسر کی اور اس معاملہ میں ان کی خدمات کو بے مثال تسلیم کیا جاتا ہے ۔مہلب یہی وہ سپہ سالار ہے جو خطۂ پاکستان میں محمد بن قاسم سے تقریبا 45 سال قبل داخل ہوا۔ اس لیے مہلب کی شخصیت پاکستان اور اس خطے کے لیے ایک خصوصی اہمیت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’المہلب:خطۂ پاکستان میں اسلام کا پہلا علمبردار‘‘محترم جناب ڈاکٹر سید محمد انور صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے المہلب کا شخصی تعارف ، ابتدائی زندگی ، عسکری زندگی ابتدا،المہلب کا اصولی موقف اور فتنہ خوارج،المہلب اور اموی دور حکومت ، المہلب کی وصیت اور اقوال زریں کو دلچسپ انداز میں بیان کرنے کے علاوہ اس بات کو واضح کیا ہے کہ المہلب وہ پہلا واحد مسلم فاتح اور سپہ سالار ہے جس نے خطۂ پاکستان کے چاروں صوبوں میں پہلے خیبر پختون خواہ،پھر پنجاب ،اس کے بعد سندھ اور آخر میں بلوچستا...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61501
  • اس ہفتے کے قارئین 95329
  • اس ماہ کے قارئین 1712056
  • کل قارئین111033494
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست