کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 4926 #2070

    مصنف : قاری محب الدین احمد

    مشاہدات : 16011

    جامع الوقف مع معرفۃ الوقوف

    (بدھ 29 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور
    #2070 Book صفحات: 82

    وقف کا لغوی معنی ٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنی ہیں کہ"کلمہ کے آخر پر اتنی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے، اور قراء ت جاری رکھنے کا ارادہ بھی ہو، عام ہے کہ وقف کرنے کے بعد مابعد سے ابتداء کریں یا ماقبل سےاعادہ" (النشر:۱؍۲۴۰) معرفت وقف وابتداء کی اہمیت اور اس علم کی ضرورت کااحساس کرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جس طرح دلائل شرعیہ یعنی قرآن وحدیث اور اجماع اُمت سےقرآن مجید کا تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب اور ضروری ہے، اسی طرح معرفت الوقف، یعنی قرآنی وقوف کو پہچاننا اور دورانِ تلاوت حسنِ وقف وابتداء کی رعایت رکھنا اور اس کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے اوراس میں کسی کااختلاف نہیں ۔اوروجہ اس کی یہ ہے کہ جس طرح تجوید کے ذریعہ حروف قرآن کی تصحیح ہوتی ہے اسی طرح معرفت الوقوف کے ذریعے معانی قرآن کی تفہیم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے :’’اورقرآن مجید کوترتیل کے ساتھ پڑھو ۔‘‘(المزمل:4) سیدنا علی ؓسے ترتیل کا معنی پوچھا گیا توآپ نے فرمایا:’’الترتیل ہو تجوید الحروف ومعرفۃ الوقوف‘‘(الإتقان فی علوم القرآ ن:۱؍۸۵) اس تفسیر میں ترتیل کے دوجز بیان کیے گئے ہیں 1۔تجوید الحروف 2۔معرفۃ الوقوف ۔پس تجوید الحروف کی طرح معرفۃ الوقوف بھی ترتیل کا ایک جزء اور اس کا ایک حصہ ہے ۔زیر تبصرہ کتاب" جامع الوقف مع معرفۃ الوقوف" مولانا قاری محب الدین احمد صاحب﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں  علم وقف کی علمی وفنی مباحث کو ایک جگہ جمع فرمادیا ہے۔کلیۃ القرآن کے طلباء کے لئے یہ ایک نادر تحفہ ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4927 #1998

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 10976

    کائنات ، نظریہ وقت اور تقدیر

    (بدھ 29 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان
    #1998 Book صفحات: 109

    عہد موجود خواب اور خبر کی یکجائی کا ،بلکہ صحیح تر معنوں میں انسان کی بے خبری کے اعتراف کا دور ہے۔بیسویں صدی اور بالخصوص اس کے آخری ربع میں انسان کی تیز رفتار علمی پیش قدمی اور وسیع ہوتی ہوئی معلومات نے انسان کی لاعلمی کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔گزرتا ہوا ہر پل ان کڑیوں کو باہم مضبوط کر رہا ہے،جو ایک عظیم ڈیزائنر اور لازوال خالق کی نشان دہی کرتی ہیں۔اس حیرت سرا میں کھلنے والا ہر دروازہ ایک نئے جہان کی خبر دیتا ہے،اور اس اعتراف کے بنا کوئی چارہ نہیں کہ انسان ابھی اس جہان کی صرف دہلیز پر کھڑا ہے۔یہ کتاب" کائنات ،نظریہ وقت اور تقدیر" اسی حیرت سرا کی طرف کھلنے والا ایک دریچہ ہے۔یہ کتاب ہارون یحیی کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کرنے کی سعادت محترم ارشد علی رازی نے حاصل کی ہے۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں "سائنس ریسرچ فاونڈیشن "قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے عدم سےکائنات کی تخلیق،مادے کی اصل روح ،مقدر کی حقیقت اور وقت کی اضافیت  اور ارتقاء کے فریب  جیسے موضوعات بیان کرتے ہوئے غور وفکر کرنے اور ایک اللہ کو ماننے کی دعوت دی ہے ۔(راسخ)

     

  • 4928 #2042

    مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

    مشاہدات : 6488

    یأیہا الذین آمنوا، اے ایمان والو

    (منگل 28 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #2042 Book صفحات: 326

    اللہ تعالیٰ نے انبیاء﷩کودنیابھر کے انسانوں کی رشد وہدایت اور فلاح ونجات کےلیے مبعوث فرمایا اوران کے ذریعے دنیا میں علم وعمل اور جدو جہد کا ایک ایسا سلسلہ شروع فرمایا جو تا قیامت اسی طرح جاری وساری رہے گا۔سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ کواللہ تعالیٰ کاجو ازلی اور ابدی کلام عطاہوا ۔یہ کلام لائق اور قابل اتباع ہے اور اس میں جن باتوں کاحکم دیاگیا ہے ان تمام باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے تاہم اس کی وہ آیات خصوصاً قابل توجہ ہیں جن میں اہل ایمان کوخصوصی طور پر مخاطب کیا گیا ہے ۔ یہ آیات اپنے اندر بڑی گہرائی اور بصیرت رکھتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’یایھالذین اٰمنوا‘‘ محترم ڈاکٹر محمود الحسن عارف صاحب کی تالیف ہے جس میں انہوں نے قرآن مجید کی ایسی آیات جن کی ابتدا یایہا الذین اٰمنوا کےدل کش جملے سے ہوتی ہے ان کو موضوعات کےلحاظ سے اس کتاب میں جمع کردیا ہے اور اس کے ساتھ   ساتھ آیات کااردو اور انگریزی ترجمہ ،تشریح وتفسیر بھی اس میں شامل کردی ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے۔ آمین) م۔ا)

  • 4929 #2069

    مصنف : خادم حسین الہٰی بخش

    مشاہدات : 6921

    اثر الفکر الغربی

    (منگل 28 اکتوبر 2014ء) ناشر : دار حراء للنشر و التوزیع مکہ مکرمہ
    #2069 Book صفحات: 426

         الحمد لله رب العالمين ، والصلاة والسلام على رسوله الأمين ، سيدنا ونبينا محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، وعلى آله وصحابته الطيبين الطاهرين ، ومن سلك سبيلهم وترسم خطاهم ونهج منهجهم إلى يوم الدين ، وبعد : فإن هذا الكتاب رسالة علمية تقدم بها المؤلف لنيل درجة الدكتوراه في العقيدة الإسلامية من جامعة أم القرى بمكة شرفها الله ، ونالها بتقدير ( ممتاز ) .  وتتضمن الرسالة مقدمة وثلاثة أبواب وخاتمة :   ففي المقدمة تحدث المؤلف عن أهمية الموضوع ، وصلته بالواقع المعاصر ، والأسباب التي دَعَتْه للكتابة فيه ، والعقبات التي واجهها أثناء البحث ، ومنهجه فيه .    وتضمن الباب الأول بفصوله الثلاثة دراسة المجتمع المسلم بالهند الموحدة _ باكستان ، الهند ، بنغلاديش _ ومن ضمن أبحاثه كيفية دخول الإسلام إلى الهند إبان حكم الخلفاء الراشدين ، ثم عَرَّج الباحث فَذَكَرَ مظاهر المسلمين المميزة في عهد دولة الغزنويين ، والغوريين ، والمماليك .     وجاء فصله الثاني مبيناً أوصاف المسلمين حكاماً ومحكومين في عهد دولة المغول ، وما تعرض له المسلمون حكاماً ومحكومين من التشيع والتنصير .    وجاء فصله الأخير موضحاً حالة المجتمع المسلم في عهد شركة الهند الشرقية ، وبيان مطامعها الاستعمارية ، وتحديد موقف المسلمين حكومة وشعباً تجاهها برفع راية الجهاد لطرد المستعمرين .    وخصصت الدراسة بابها الثاني بفصوله الأربعة في تحديد أثر الفكر الغربي في حياة المسلمين ، وجاء فصله الأول في بيان أثر النشاط التنصيري في الأفكار والمعتقدات ، فكان من مباحثه التنصير في عهد المغول ، والتنصير أثناء الحكم الإنجليزي المباشر ، وبيان الطرق التي سلكها المُنَصِّرُوْن لتنصير المسلمين وغير المسلمين ، مع تحديد الأسباب التي قادتهم إلى بعض النجاح ....    وحدد الفصل الثاني لهذا الباب أثر الفكر الغربي في مجال التربية والتعليم ، وذلك ببيان موقف الدولة الإسلامية من التعليم ، وموقف الإنجليز من التعليم المُحَقِّق لمطامع المستعمرين ، وبث التنصير عن طريقالتعليم ، والتعليم في الآونة المعاصرة بروافده الثلاثة ، : التعليم الحكومي ، التعليم الخاص ، التعليم الديني .    وكان ثالث فصول هذا الباب محصوراً في القضايا الاجتماعية : كتعليم المرأة ، وعملها ، والزواج ، والقِوَامة ، وشرب المسكرات ، والاقتصاد ، ووسائل الإعلام ....    وجاء خِتام فصول هذا الباب موضحاً أثر الفكر الغربي في مجال النظم التشريعية ، فتحدثت الدراسة عن قضاء المسلمين في الهند ، واتفاقية بَكْسَر وخيانة شركة الهند الشرقية في تنفيذ بنودها المتصلة بالقضاء والفصل بين الناس ، وبداية التحريف في التشريع وآثاره الوخيمة ، ومناقشة فتوى السيد رشيد رضا المصري حول جواز التحاكم إلى غير شريعة الله ، في ضوء الكتاب والسنة وأقوال علماء الإسلام . كما تطرق هذا الفصل إلى وضع دستورٍٍ لدولة باكستان المسلمة ، وقانون العقوبات الباكستاني و مناقشة محتوياته ، وذكرت الدراسة نماذج مقارنة من الجرائم والعقوبات بين الشريعة والقوانين الباكستاني ، وقانون الإثبات ومحتوياته ، وشهادة المرأة ، وشاهد المَلِك بين الشريعة والقانون ...    وخَتَمَتْ الفصل بطلب إصلاحات في القضاء : كإلغاء الرسوم القضائية ، وتكوين مجمعٍ علمي قضائي ، وإصلاح التعليم التشريعي في كليات القانون ، وكليات الحقوق ، والمدارس الدينية ...    وآخر أبواب الرسالة جاء موضحاً لأثر الفكر الغربي في الفرق المنحرفة عن الإسلام ، فتحدث عن الشيعة الاثني عشرية ، والشيعة الإمامية البهرة ، والشيعة الإمامية الأغاخانية ، فكان من مباحث هذا الباب ظاهرة التعاون بين الأفكار المنحرفة ، وظاهرة إخفاء ما يدين به الشيعة عموما....    كما تحدث هذا الباب عن الصوفية وأثر الفكر الغربي فيها ، وحدد منهج الصوفية في الدعوة إلى الإسلام ، وحال الهند المتصوفة عند الاحتلال الإنجليزي ، والنظرة السلبية إلى الحياة ونتائجها لصالح الفكر الغربي .    وجاء رابع فصول هذا الباب في تحديد الفكر الغربي في القرآنيين ، الذين ينكرون حجية السنة في التشريع وأخذ الأحكام الشرعية منها ، ويعود بداية هذا الفكر إلى السيد أحمد خان مؤسس جامعة عليكره ، كما ذكر هذا الباب نماذج من التحريف في فكر زعماء القرآنيين .    وكان ختام فصول الأطروحة في القاديانية وإخلاصها للفكر الغربي ، وذلك حين ادعى زعيمها غلام أحمد القادياني نسخ الجهاد بنبوته ، وأن الهند دار إسلام لا دار حرب ، وتفسير القاديانية لخاتم النبيين ، ونماذج من وحي الغلام ، وختمت الفصل بذكر ما تختلف فيه القاديانية عن الإسلام .     وقبل الخاتمة بينت الوضع الحالي المبشر لصالح الإسلام ، وجاءت الخاتمة متضمنة بين طياتها نتائج البحث التي توصلت إليها الدراسة  المؤلف د/ خادم حسين إلهي بخش  أستاذ العقيدة والفرق والمذاهب المعاصرة  بكلية الشريعة والأنظمة ، قسم الشريعة في 15 شوال 1435 هـ الموافق 11/اكست 2014م   جامعة الطائف    الطائف ، المملكة العربية السعودية

  • 4930 #1997

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 13347

    کائنات کے سربستہ راز

    (منگل 28 اکتوبر 2014ء) ناشر : خزینہ علم وادب لاہور
    #1997 Book صفحات: 127

    معمولی سے معمولی زندگی بھی اتفاقا پیدا نہیں ہوئی ،بلکہ اس کو پیدا کرنے والی ایک عظیم ذات ہے جواس ساری کائنات کی مالک ہے۔ یہ لا محدود کائنات ،جس میں ہم رہتے ہیں،کس طرح وجود میں آئی ؟یہ تمام توازن،ہم آہنگی اور نظم وضبط کس طرح سے پیدا ہوئے؟یہ کیونکر ممکن ہوا کہ یہ زمین ہمارے رہنے کے لئے موزوں ترین اور محفوظ قیام گاہ بن گئی؟ایسے سوالات نوع انسانی کے ظہور ہی سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے جوابات کی تلاش میں  سرگرداں سائنس دان اور فلسفی ،اپنی عقل ودانش اور عقل سلیم کی بدولت اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  کائنات کی صورت گری اور اس میں موجود نظم وضبط کسی اعلی ترین خالق مطلق کی موجودگی کی شہادت دے رہے ہیں۔جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک ہے۔یہ ایک غیر متنازعہ سچائی ہے ،جس تک ہم اپنی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالی نے اس حقیقت کا اعلان اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں واشگاف الفاظ میں کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " کائنات کے سر بستہ راز"ہارون یحیی کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ مسز مہنا زعطاء چوہدری نے کیا ہے ۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں "سائنس ریسرچ فاونڈیشن "قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے عدم سےکائنات کی تخلیق،مادہ پرستی کی سائنسی شکست،دھماکے میں توازن،ایٹموں میں ہم آہنگی آسمانوں میں نظم وضبط،زمین ایک نیلگوں سیارہ اور پانی میں صورت گری جیسے موضوعات بیان کرتے ہوئے غور وفکر کرنے اور ایک اللہ کو ماننے کی دعوت دی ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر سائنسی نکتے کو رنگین تصاویر کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے،جو اس کو اور زیادہ پرکشش بنا دیتی ہیں۔(راسخ)

     

  • 4931 #2041

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 5990

    ولیمہ ایک مسنون دعوت

    (پیر 27 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2041 Book صفحات: 48

    ولیمہ ایک دعوت ہے جو رشتہ ازدواج سےمنسلک ہونے کی خوشی میں مسلمان مرد کی طرف سےکی جاتی ہے اس دعوت میں کئی حکمتیں پوشیدہ ہیں مثلاً دعوت ولیمہ کرنےسے لوگوں کومعلوم ہوجاتا ہے کہ ولیمہ کرنے والے مرد نے نکاح کیا لہٰذا اس پر کو ئی شک نہیں کر سکتا کہ نامعلوم وہ کون سی اور کیسی عورت کے ساتھ رہ رہا ہے او ر دعوت ولیمہ کرنے میں بیوی کی عزت افزائی کااظہار پایا جاتا ہے ،دوستوں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی دعوت کرنے سے خوشی کالطف دوبالا ہوجاتا ہے،شادی خانہ آبادی یعنی نئے گھر کے آغاز پر مل کر اظہار محبت اور برکت حاصل کی جاتی ہے ،بہت سےنادار ، بھوکے اور مفس لوگوں کوکھانا مل جاتا ہے اور وہ بھی اس خوشی میں شریک ہوجاتے ہیں ۔حدیث نبوی کے مطابق سب سے برا ولیمہ وہ ہے جس میں مالداروں کوبلایا جائے او رناداروں کودعوت نہ دی جائے۔ زیرنظر کتابچہ ’’ ولیمہ ایک مسنون دعوت‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ   کی اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ایک اہم کاوش ہے جس میں انہوں اپنے دعوتی واصلاحی اندازمیں مسنون دعوت ولیمہ کو بیان کرنے کےساتھ دعوت ولیمہ کے سلسلے میں کیے جانے والے غیرشرعی امور اور قباحتوں،رسوم ورواج کی بھی نشاندہی کی ہے اللہ تعالی ٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔ آمین( م۔ا)

  • 4932 #2025

    مصنف : مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی

    مشاہدات : 13633

    احقاق حق

    (پیر 27 اکتوبر 2014ء) ناشر : فرید بک سٹال لاہور
    #2025 Book صفحات: 254

    بیسویں صدی کا  ابتدائی عہد ہندوستانی مسلمانوں کے لئے بڑا صبر آزما تھا۔مسلمان  انگریزی حکومت کے جبر واستبداد  کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں عیسائی مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔"ستیارتھ پرکاش" اور"رنگیلا رسول" جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔ان صبر آزما حالات میں ہندوستان کے معروف  علماء کرام نے تمام داخلی وخارجی محاذ پر اپنے مسلسل مناظروں ،تحریروں اور تقریروں کے ذریعے جو چومکھی لڑائی لڑی اور اسلام اور مسلمانوں کا جس کامیابی سے دفاع کیا ،وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔زیر تبصرہ کتاب"احقاق حق" بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جو مولانا مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی﷫ کی تصنیف ہے۔یہ قرآن مجید پر ستھیارتھ پرکاش  نامی کتاب کے اعتراضات کے جواب میں لکھی گئی  ہے۔اس سے پہلے اس موضوع پر  مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫ بھی لکھ چکے ہیں۔ آپ نے  " تُرک اسلام بر تَرک اسلام" کے نام سے اس دل آزار کتاب کا خود ان کی مذہبی کتابوں سے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ اس کے تمام اعتراضات کے تاروپود نہ صرف بکھیر کر رکھ دئے ،بلکہ ایک سو پندرہ اعتراضات کے جواب میں اس پر ایک سو سولہ اعتراضات جڑ دیئے۔جس کا آج تک کوئی جواب نہ دے سکا۔ اللہ تعالی دین اسلام کا دفاع کرنے والےان تمام اہل علم کی ان عظیم الشان کاوشوں کو قبول ومنظور فرمائے اور مسلمانوں کے لئے باعث ہدایت بنائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4933 #2026

    مصنف : مولانا محمد مسعود اظہر

    مشاہدات : 11365

    یہود کی چالیس بیماریاں

    (پیر 27 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ عرفان لاہور
    #2026 Book صفحات: 435

    قرآن مجید نہ تو قصوں کی کتاب ہے اور نہ کوئی تاریخی دستاویز، نہ وه کسی شخصیت کی سوانح حیات ہے، اور نہ ہی کسی قوم کی تاریخ، بلکہ قرآن مجید تو حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے عہد مبارک سے لیکر تاقیامت تک کے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے نازل ہوا ہے۔اس لئےاس میں جو قصے بیان ہوئے ہیں انکا مقصد بهی انسانوں کی ہدایت ہے اور اس میں مختلف قوموں کا تذکره بهی اسی غرض سے کیا گیا ہے،چنانچہ انسانوں کو یہ سمجهانے کےلئے کہ: قومیں عروج سے زوال کی طرف کیوں اور کیسے لڑهکتی ہیں؟ اور افراد پر اللہ کی رحمت برستے برستے کیوں رک جاتی ہے اور اسکی جگہ اللہ تعالی کا غضب کیوں برسنے لگتا ہے؟ اور معزز انسان یکایک ذلیل اور مضبوط انسان یکایک دوسروں کے محتاج کس طرح بنتے جاتےہیں؟ قرآن مجید نےاسکے لئے جس قوم کو سب سے زیاده بطور مثال پیش فرمایا ہے وه ہے قوم یہود، جن پر اللہ تعالی کی رحمت کا اندازه اس بات سے لگایا جا سکتا ہے  کہ اللہ تعالی نے ان میں حضرت موسی ؑ سےلیکر حضرت عیسی ؑ تک ایک قول کے مطابق ستر ہزار اور ایک قول کےمطابق چار ہزار انبیاء کرام مبعوث فرمائے۔ یعنی توریت جیسی عظیم الشان کتاب اورپهر اس کتاب کی تبلیغ کےلئے ہزاروں انبیاء کا تسلسل, اور پهر اسی قوم پر اللہ تعالی کے غضب کا اندازه اس بات سے لگائیں کہ اللہ تعالی نے بیٹهے بٹهائے انکے ہزاروں افراد کی شکلیں مسخ کردیں اور انہیں سور اوربندر بناکر ہلاک کردیا۔ یہود جب تک احکام الہی کےتابع رہے اس وقت تک اللہ تعالی کی محبت اور نصرت کے وه مستحق رہے, لیکن جب یہودیت نے اپنا رخ بدلا اوروه شیطانیت اور طاغوتیت کا دوسرا نام بن گئ تو پهر وہی یہودی جو"احباءالله" تهے "مغضوب علیہم" بن  گئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نےجگہ جگہ مسلمانوں کو یہودیوں کےامراض یعنی یہودیت سےبچنے کی تلقین فرمائی ہے ,اور تو اور ان یہود ونصاری کےساتھ دوستی اور گہرے تعلقات رکهنے سے بهی منع فرمایا ہے اور ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بهی فرمادی کہ یہود و نصاری کی ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ وه شیطان کی بنائی ہوئی یہودیت اور نصرانیت کےامراض تم میں پهیلادیں اور تمہیں بهی غضب الہی میں اپنا شریک و سہیم بنالیں۔زیر تبصرہ کتاب "یہود کی چالیس بیماریاں"پاکستان کی معروف جہادی تنظیم جیش محمد کے امیر محترم مولانامحمد مسعود ازہرکی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے یہود کی ان بیماریوں کا تذکرہ کیا ہے جن کی بنیاد پر وہ احباء اللہ کے بلند مقام سے گر کر مغضوب علیھم کی گہرائیوں میں جا گرے۔اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو یہود کی ان بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4934 #1995

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 8662

    انکشافات قرآن اسرار قرآنی

    (اتوار 26 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #1995 Book صفحات: 202

    بہت سےلوگ سچے مومن ہونے کا دعویٰ کرنے   کے باوجود درحقیقت قرآن پر ایمان نہیں رکھتے ۔  غلط اور فرسودہ عقائد سے چمٹے رہتے  ہیں  اور ساری زندگی انہی پر فریب خیالات اور متناقض نظریات کی بھول بھلیوں میں گزار دیتے ہیں  ۔لیکن  قرآن  کواپنے لیے  مشعل  راہ اور رہنما بنانے سے گریزاں رہتے ہیں ۔ حالانکہ قرآن ہی  ہر  شخص کے لیے  صحیح علم کاواحد ذریعہ ہےجس میں خدا کے راز ہائے تخلیق اپنے  درست ترین او رخالص ترین شکل میں موجود ہیں ۔ جو معلومات قرآن پر مبنی نہ ہو وہ  متناقض ہیں لہذا وہ  محض دھوکہ اور فریب  ہیں ۔اور جو لوگ قرآن  سے اپنا تعلق  نہیں جوڑتے  فریب  خوردگی  کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہیں  اور وہ آخرت میں خود کودائمی  عذاب  میں گرفتار پائیں گے ۔ قرآن مجید میں  اللہ تعالیٰ نے  انسانوں کو اوامر  ونواہی اوراعلیٰ اخلاقی معیارات سے  اگاہ کرنے کےعلاوہ کئی رازوں سے مطلع کیا ہے  ۔ یہ  بے حد اہم اور سچے راز  ہیں ایک حقیقت شناس  نگاہ زندگی  بھر ان کا مشاہدہ  کرسکتی  ہیں ۔قرآن  کے سوا ان رازوں سے آگاہی  کےلیے  کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔قرآن ان کا واحد منبع او رماخذ ہے  کوئی شخص خواہ کتنا ہی  ذہین  وفطین ، تعلیم یافتہ اور نابغۂ روزگار ہو ان رازوں کو کہیں  اور سے تلاش نہیں کرسکتا۔زیر نظر  کتاب ’’ انکشافات  قرآن ‘‘ جدید اور سائنسی علوم کےماہر  ترکی کے  معروف   قلمکار   محترم   ہارون یحییٰ  کی   قرآنی انکشافات  کے سلسلے  میں ایک دلچسپ کتاب ہے ۔یہ کتاب ان  موضوعات کے متعلق ہے  جنہیں  قرآن نے اللہ کی نشانیاں اور اس کی حکمتیں قرار  دیا ہے۔ جب انسان قرآن پڑہتا ہے تو اس کی توجہ آیات میں بیان کردہ حکمتوں کی طرف مبذول ہوجاتی ہے۔ جس کےبعد  انسان پرلازم آتاہے کہ وہ  ان حکمتوں پر غور کرے  اور واقعات کاقرآن کی روشنی میں جائزہ لے ۔ ایسا کرنے سے انسان پر  یہ حیرت انگیز  انکشاف ہوگا کہ قرآن انسان کی زندگی  پر بھی اس حاوی ہے جس طرح دوسری چیزوں پر ہے  اس کی  حکمت ذرے ذرے  پرحاوی ہے۔کتاب ہذا کے مطالعہ  سےایک عام  قاری بھی  قرآن کریم  میں  موجود انکشافات سے   اگاہی حاصل کرسکتاہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو   لوگوں کےلیے  نفع بخش  بنائے ( آمین )   ( م۔ا)

     

  • 4935 #2024

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 13053

    واقعہ افک

    (اتوار 26 اکتوبر 2014ء) ناشر : ندوۃ المحدثین گوجرانوالہ
    #2024 Book صفحات: 54

    واقعہ افک سیرت نبوی کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ منافقین کی طرف سے خانوادہ نبوی کو نشانہ بنانے کی سب سے بڑی کوشش تھی جس میں سیدہ عائشہ پر بدکاری کی تہمت لگائی گئی۔اس الزام کی بنا پر سیدہ اور ان کے گھر والے خصوصاً ان کے والد حضرت ابو بکر ؓاور سب سے بڑھ کر ان کے شوہر رسول خدا نبی کریم ﷺ سخت ذہنی اذیت سے دوچارہوگئے ۔ اس دوران میں تمام مسلمان بھی گومگو اور باہمی اختلاف و انتشار کی کیفیت میں مبتلا رہے۔ایک مہینے تک بہتان تراشی اور ایذا رسانی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔اس کے بعد کہیں جاکر سورہ نور کی ابتدائی آیات  میں حضرت عائشہ کی براء ت اللہ تعالیٰ نے خود نازل کی اور یہ طوفان تھما۔اس کے بعد تہمت لگانے والے مسلمانوں کو اسی اسی کوڑے مارے گئے ،جو تہمت لگانے کی شرعی سزا ہے۔یہ ایک صحیح اور ثابت شدہ واقعہ ہے جس کا تذکرہ قرآن مجید اور متعدد احادیث صحیحہ کے اندر موجود ہے۔مگر بعض عقل پرستوں کو یہ واقعہ سمجھ نہیں آتا ،وہ اس کے راویوں پر مختلف قسم کے اعتراضات کر کے ان احادیث کو سرے سے ہی اڑا دیتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب"واقعہ افک"جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ کی گرانقدر تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے ادارہ طلوع اسلام کی جانب سے اس واقعہ اور اس واقعہ کے راویوں پراٹھائے گئے اعتراضات کا مدلل اور دندان شکن جواب دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی ان جلیل القدر خدمات کو قبول فرمائے ،اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4936 #2039

    مصنف : محمد انور بن اختر

    مشاہدات : 5518

    ہم نے کیوں اسلام قبول کیا؟

    (ہفتہ 25 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ ارسلان، کراچی
    #2039 Book صفحات: 553

    مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں۔ اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ ہم نےکیو ں اسلام قبول کیا ؟‘‘ محمد انور بن اختر کی مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے یہودیت اور عیسائیت سے اسلام لانے والے مردوں کےایمان فروز حالات کو   عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔تاکہ لوگوں میں ان حالات کوپڑ ھ کر اللہ کے شکر   کاداعیہ پیدا ہو اور لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے دین ِاسلام میں کفار کس تیزی سے داخل ہورہے ہیں ۔اس وقت اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جس کے سائے میں دنیا بھر کے مسلم جوق درجوق داخل ہور ہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اشاعت اسلام کا ذریعہ بنائے۔ آمین(م۔ا)

  • 4937 #1994

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 9730

    یوم حساب

    (ہفتہ 25 اکتوبر 2014ء) ناشر : خزینہ علم وادب لاہور
    #1994 Book صفحات: 163

    یوم حساب سے مراد روز ِقیامت ہے۔اس دن لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب اور جزا کے لیے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔قیامت کے روز تمام انسانی اعمال کے حساب وکتاب اور ان کی جزا و سزا کے اثبات پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے اور حکمت کا تقاضا بھی یہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کتابیں نازل کیں،رسول بھیجے جو احکام شریعت وہ لائے تھے انہیں قبول کرنا اور ان احکام الٰہیہ  پر عمل کرنا واجب ہے۔اللہ تعالیٰ  نےقرآن مجید میں  کئی  مقامات  پر  قیامت اور  یوم حساب کا ذکر کیا ہے ۔زیر نظرکتاب ’’یوم حساب ‘‘ترکی کے  نامور مصنف  ہارون یحییٰ  کی تصنیف ہے ۔جوکہ روزِحساب اور اس روز پیش آنےوالے  واقعات سے اگاہ کرتی  اور اس روز کی سختیوں سےخبر دار کرتی ہے ۔اہم بات یہ  کہ  یوم ِ حساب سب لوگوں کےلیے  حقیقت ہے  او ر اسے  نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ کتاب  ہذا آپ کو روزِ حساب کی سچائی او ر اس کی  حقیقیت پر  قرآنی آیات کی روشنی میں  سوچنے  میں مدد دے گی۔اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو  عوام الناس کے لیے   روزمحشر اور یوم حساب  کی حقیقت کوسجھنے اور اس کی   صحیح تیاری کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

     

  • 4938 #2023

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 12944

    ترک رذائل

    (ہفتہ 25 اکتوبر 2014ء) ناشر : تحریک اصلاح تعلیم ٹرسٹ لاہور
    #2023 Book صفحات: 298

    اسلام میں حسن  اخلاق کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔نبی کریم  نے مسلمانوں کو حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی پر زور ترغیب دی ہے۔ رسول کریم نے فرمایا:” قیامت کے روز میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے۔“ حسن اخلاق انسان میں بلندی اور رفعت کے جذبات کا مظہر ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں پستی کے رجحانات بھی پائے جاتے ہیں جنہیں رذائل اخلاق کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل حیوانی جذبات ہیں۔ چنانچہ جس طرح حیوانوں میں کینہ ہوتا ہے۔ انسانوں کے اندر بھی کینہ ہوتا ہے۔ حیوانوں کی طرح انسانوں میں بھی انتقامی جذبہ اور غصہ ہوتا ہے۔ اسے اشتعال دیا جائے تو وہ مشتعل ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں اخلاقی بلندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بدخلقی کے ذیل میں آتی ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان پر کنٹرول کیا جائے۔ غصہ ، انتقام ، عداوت ، تکبر کے جذبات پر قابو پایا جائے اور تحمل و برداشت اور عاجزی و انکساری کو شعار بنایا جائے۔ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کے نفس کی تہذیب ہوگی، اس کے اخلاق سنوریں گے۔ وہ اللہ کا بھی محبوب بن جائے گا اور خلق خدا بھی اس سے محبت کرنے لگے گی۔ اس کے برعکس جو شخص بداخلاقی یا رزائل اخلاق کا مظاہرہ کرے گا، وہ خدا کی نظرمیں بھی ناپسندہوگا اور مخلوق خدا بھی اسے بری نگاہ سے دیکھے گی۔ زیر تبصرہ کتاب "ترک رذائل" بھی اسی جذبہ کے پیش نظر لکھی  گئی ہے۔اس کے مولف  احمد جاوید اور مرتب محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب ﷾ہیں ،جنہوں نے اس میں رذائل اخلاق کی ایک لمبی فہرست دے کر ان بچنے کی تلقین کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی توقیف عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4939 #1993

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 7940

    یہ پر شکوہ کائنات

    (جمعہ 24 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان
    #1993 Book صفحات: 170

    اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیاں پوری کائنات میں بکھری پڑی ہیں ،جو اس ذات باری کےو جود پر دلالت کرتی ہیں۔دن اور رات کا آنا جانا،سورج چاند اور ستاروں کی گردش ،سر سبز باغات اور لہلہاتی کھیتیاں ،بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سمندر،وسیع وعریض زمین اور گہرے نیلگوں بادل اور یہ پر شکوہ کائنات اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر ہیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر کوئی تو ایسی ہستی ہے جس نے کائنات کو یہ خوبصورت رنگ عطا کئے ہیں اور اس وسیع وعریض نظام کو چلا رہی ہے۔خلاء اتنی وسیع ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے باوجود یہ نظام اتنی خوبصورتی اور ترتیب سے چل رہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے اور سوتے وقت ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب "یہ پر شکوہ کائنات"ترکی کے معروف  فلسفی  اور دانشور محترم ہارون یحیی ﷾کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ  گلناز کوثر نے کیا ہے۔مولف بیسیوں کتب کے مولف ہیں ۔آپ کی کتب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں قرآن کے پیغام کو پھیلایا جائے اور ان کے ایمان واعتقاد کو مستحکم کیا جائے۔زیر تبصرہ کتاب میں بھی مولف نے  کائنات کے رنگوں اور پرشکوہ مناظر سے حق باری تعالی کی قدرت اور توحید پر استدلال کیا ہے،اور کتاب میں  رنگین مناظر کی تصاویر لگا کر اس کی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

     

  • 4940 #2022

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 9542

    تعلیمی ادارے اور کردار سازی

    (جمعہ 24 اکتوبر 2014ء) ناشر : عزیز بک ڈپو اردو بازار لاہور
    #2022 Book صفحات: 156

    اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے  اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔لیکن افسوس کہ ہمارے تعلیمی  اداروں میں معلومات تو دے دی جاتی ہیں ،مگر ایک مسلمان اور کارآمد بندہ تیار نہیں ہوپاتا ہے۔اسی احساس کو لئے ہوئے  ڈاکٹر محمد امین  صاحب ﷾نے یہ کتاب " تعلیمی ادارے اور کردار سازی" تیار کی ہے ۔جس میں انہوں نے بچوں کے تربیت کے چند عملی اصول اور اقدامات ،اور بگڑے بچوں کے علاج  اور تربیت کے نصاب وغیرہ جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔تاکہ تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالب علم معلومات کے حصول کے ساتھ ساتھ  معاشرے کا ایک مسلمان اور کارآمد فرد بھی بن جائے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قوم وملت کے تمام تعلیمی اداروں اور  اساتذہ کو اپنے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک موثر تربیت کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

     

  • 4941 #2066

    مصنف : محمد مسعود عبدہ

    مشاہدات : 7323

    مدینہ منورہ (اسماء، فضائل، مساجد)

    (جمعرات 23 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2066 Book صفحات: 80

    اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل یہ کوئی خاص مشہور شہر نہیں تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار وعلامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت ورفعت شان کا پتہ چلتا ہے.اس شہر مقدس کی فضیلت میں بہت سی احادیث شریفہ وارد ہوئی ہیں۔سیدنا عبد اللہ بن زید نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سیدناابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی, میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم نے مکہ حرم  قرار دیا, میں مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں یہاں کے مُد میں  اس کے صاع میں (برکت ہو) جس طرح ابراہیم نے مکہ کے لئے دعاکی.(بخاری)مدینہ منورہ کی فضیلت پر مبنی متعدد صحیح روایات موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "مدینہ منورہ اسماء ،فضائل ،مساجد"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کے زوج محترم مولانا محمد مسعود عبدہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں مدینہ منورہ کے فضائل،اسماء اور اس میں موجود مساجد پر گفتگو کی ہے۔یہ کتاب در اصل چھ مختلف مقالات پر مبنی ہے جو مختلف اوقات میں لکھے گئے تھے اور بعد میں انہیں ایک جگہ جمع کر کے کتابی شکل میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

  • 4942 #1992

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 9094

    سلسلہ معجزات

    (جمعرات 23 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #1992 Book صفحات: 169

    کسی نبی یا رسول  سے ایسے  واقعہ کاظہور پذیر ہونا جو انسانی  عقل  وفکر سے بالاتر ہو ۔یہ  خصوصی واقعہ  اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے تاکہ اس کے نبی یا رسول کی صداقت عام لوگوں پر واضح ہوجائے  عمومی طور  پر  معجزے اس  مخصوص زمانے اور حالات کے مطابق ہوتے ہیں  جس میں  وہ نبی یا رسول  اپنی دعوت پیش کر رہا ہو ۔ قرآن مجید میں انہیں آیات (نشانیاں) قرار دیاگیاہے مختلف پیغمبروں کومختلف معجزے عطا ہوئے  تھےتا کہ  وہ ان کے ذریعے  سےاللہ  کی قدرت  کالوگوں   پراظہار  کرسکیں۔ نبی کریم  ﷺکوبھی  کئی معجزوں سے نوازا گیا  ان میں سے   واقعہ معراج او رواقعہ شق القمر زیادہ مشہور ہیں۔زیر نظر کتاب ’’سلسلہ معجزات ‘‘ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے  کائنات کی ابتداء سے آج تک  وقوع پذیر ہونے والی کئی مثالوں کا  تذکرہ کرنے کے ساتھ  ساتھ  اس وقت  دنیا  کے گوشے  گوشے میں پیش آنے والے  گزشتہ  اور آئندہ معجزوں کاتذکرہ کیا  ہے ۔او رمعجزات کی ان مثالوں  کو درج ذیل  ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔1 کائنات میں موجود معجزے۔2 زمین سمیت نظام شمسی میں موجود معجزے۔3جانداروں میں پائے  جانے والے   معجزات ۔اس کتاب  کاہدف قاری کےسامنے مختلف معجزات کی ایسی مثالیں پیش کرنا ہے جو  اللہ تعالیٰ  کی عظمت اوراس کی  لامتناہی  قدرت  پردال  ہیں اور اس کا سب سے بڑا مقصد انسان  کواپنے ماحول میں موجود  ان تمام چیزوں  پر غور  کرنے کی دعوت دینا ہے  جو زمین وآسمان  کے  خالق کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو  لوگوں کے  ایمان   میں پختگی اوراضافے    کا باعث بنائے  (آمین) ( م۔ا)

     

  • 4943 #2021

    مصنف : قاری محمد اسماعیل امرتسری

    مشاہدات : 10819

    تفہیم الوقوف

    (جمعرات 23 اکتوبر 2014ء) ناشر : المکتبۃ الامدادیہ التجویدیہ لاہور
    #2021 Book صفحات: 403

    وقف کا لغوی معنی ٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنی ہیں کہ"کلمہ کے آخر پر اتنی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے، اور قراء ت جاری رکھنے کا ارادہ بھی ہو، عام ہے کہ وقف کرنے کے بعد مابعد سے ابتداء کریں یا ماقبل سےاعادہ" (النشر:۱؍۲۴۰) معرفت وقف وابتداء کی اہمیت اور اس علم کی ضرورت کااحساس کرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جس طرح دلائل شرعیہ یعنی قرآن وحدیث اور اجماع اُمت سےقرآن مجید کا تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب اور ضروری ہے، اسی طرح معرفت الوقف، یعنی قرآنی وقوف کو پہچاننا اور دورانِ تلاوت حسنِ وقف وابتداء کی رعایت رکھنا اور اس کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے اوراس میں کسی کااختلاف نہیں ۔اوروجہ اس کی یہ ہے کہ جس طرح تجوید کے ذریعہ حروف قرآن کی تصحیح ہوتی ہے اسی طرح معرفت الوقوف کے ذریعے معانی قرآن کی تفہیم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے :’’اورقرآن مجید کوترتیل کے ساتھ پڑھو ۔‘‘(المزمل:4) سیدنا علی ؓسے ترتیل کا معنی پوچھا گیا توآپ نے فرمایا:’’الترتیل ہو تجوید الحروف ومعرفۃ الوقوف‘‘(الإتقان فی علوم القرآ ن:۱؍۸۵) اس تفسیر میں ترتیل کے دوجز بیان کیے گئے ہیں 1۔تجوید الحروف 2۔معرفۃ الوقوف ۔پس تجوید الحروف کی طرح معرفۃ الوقوف بھی ترتیل کا ایک جزء اور اس کا ایک حصہ ہے ۔زیر تبصرہ کتاب" تفہیم الوقوف بالسؤال والجواب" جناب قاری محمد اسماعیل صاحب امرتسری ﷫کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں  علم وقف کی علمی وفنی مباحث کو ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے  سوالا وجوابا جمع فرمادیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4944 #2037

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 6179

    منگنی اور منگیتر

    (بدھ 22 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2037 Book صفحات: 48

    منگیتر منگنی سے ماخوذ ہے ۔ یہ لفظ مذکر اور مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔نکاح سے قبل لڑکے اور لڑکی کے والدین باہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کردیں گے ۔ اس عہد کا نام   ہمارے معاشرے میں منگنی ہے او رایسے لڑکے یا لڑکی کو ایک دوسرے کا منگیتر کہا جاتاہے ۔منگنی کابظاہر مقصد تو صرف اتنا ہے کہ لوگوں پریہ عیاں ہو جائے کہ فلاں کے بیٹے کی فلاں کی بیٹی سے   نکاح کی بات ٹھر گئی ہے ۔لہذا کوئی دوسرا پیغام بھیجنے یاایسا وعدہ لینے کی غلطی نہ کرے ۔لیکن دور حاضر میں اتنی پر تکلف ،مہنگی اور مشکل رسومات کا کوئی مقصد سمجھ میں نہیں آتا سوائے   ریا کاری یا نمود ونمائش کے۔ زیرنظر کتابچہ ’’ منگنی اور منگیتر ‘‘محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شد ہ ہے۔جس میں انہوں نے منگنی کےسلسلے میں   ہمارے معاشرے میں   پائی جانے والی ہندوانہ رسومات کا ذکر تے ہو ئے   اس کے متعلق شرعی احکام ومسائل کودلائل کی روشنی میں   پیش کیا ہے۔ جس کے مطالعہ سے   مروجہ رسوم ورواج سے   بچا جاسکتا ہے۔۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اصلاحی موضوعا ت پر بیسیوں کتابچہ جات تحریر کیے ہیں جن میں سے بعض تو کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں باقی بھی عنقریب   اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔ محترم عبد منیب صاحب (مدیر مشربہ علم وحکمت،لاہور) نے اپنے ادارے کی تقریبا تمام مطبوعات ویب سائٹ کے لیے ہدیۃً عنایت کی ہیں اللہ تعالی اصلاح معاشرہ کے لیے ان کی تمام مساعی کو قبول فرمائے ۔آمین( م ۔ا)

  • 4945 #1991

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 9603

    معجزات قرآنی

    (بدھ 22 اکتوبر 2014ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
    #1991 Book صفحات: 98

    چودہ صدیاں  قبل  اللہ تعالیٰ نے  انسان کی رہنمائی کےلیے  قرآن نازل فرمایا اور حق کی تلاش کے لیے  اس کتاب کی طرف رجوع کرنے  کا حکم دیا ۔ اپنے  نزول کے دن  سے روز قیامت تک یہی  مقدس کتاب تمام انسانیت کی رہنمائی کا واحد ذریعہ  ہے ۔ قرآن حکیم  کا منفرد اندازِ  بیان اور عظیم  دانائی اس کابین ثبوت ہیں ۔ کہ یہ کلام الٰہی  ہے  ۔ قرآن کی ایک ایک  صفت یہ ثابت کرتی ہے کہ بے  شک  یہ اللہ عزوجل ہی کاکلام ہے کسی  انسان کا کلام نہیں ۔ قرآن عظیم  کی ایک  نمایاں صفت اس میں  بیان کئے گئے وہ سائنسی حقائق ہیں   جن کاآج  سےپہلے  جاننا ممکن نہ تھا ۔مگر قرآن نے  چو دہ  سو برس پہلے  انہیں بیان کردیا۔بلاشبہ قرآن پاک سائنس کی کوئی کتاب نہیں  ہے  لیکن ا س میں بیان کئے  گے  بہت سےسائنسی حقائق جوبیسویں صدی کی ترقی اور ٹیکنالوجی ہی  کی بدولت دریافت ہوئے  ہیں ۔قرآن  حکیم  کے نزول کے وقت ان سائنسی حقائق کاجاننا اور دریافت کرنا ممکن ہی نہ تھا۔ یہ  حقیقت اس بات کا ثبوت فراہم کرتی  ہے کہ قرآن  پاک خدا  کاکلام ہے ۔زیر نظر کتاب ’’  معجزات قرآنی ‘‘ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے اس کتاب  میں انہوں نے  قرآن پاک کے سائنسی حقائق کےساتھ  ساتھ  قرآن پاک میں بیان کئے گئے ایسے  حقائق  کوبھی  بیان کیا ہے  جن کا تعلق تاریخ اور مستقبل سے  ہے  ۔ اللہ تعالیٰ فاضل  مصنف کی  تمام  کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

     

  • 4946 #2000

    مصنف : لیوس مور

    مشاہدات : 22124

    مذاہب عالم کا انسائیکلوپیڈیا

    (بدھ 22 اکتوبر 2014ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #2000 Book صفحات: 322

    جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے ۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئیہے ۔تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلاتے آئے ہیں ۔ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم شامل ہیں۔اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب"مذاہب عالم  کا انسائیکلوپیڈیا"  لیوس مورکی تصنیف ہے اور اس کا اردو ترجمہ یاسر جواد اور سعدیہ جواد نے کیا ہے۔اس کتاب میں انہوں نے مذاہب عالم کا مختصر تعارف اور ان کی تہذیب وثقافت پر روشنی ڈالی ہے۔اس کتاب کے کل 13 تیرہ باب ہیں، اور ہر باب ایک  بڑے بڑے مذہب اور پھر اس سے متعلق چھوٹے چھوٹے  مذاہب کے تعارف پر مبنی ہے۔مذاہب عالم کے تعارف کے حوالے سے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جو اپنے موضوع پر انتہائی مکمل ہے۔(راسخ)

     

  • 4947 #2036

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 5540

    شادی شوہر اور سنگھار

    (منگل 21 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2036 Book صفحات: 80

    بننا سنورنا عورت کی فطرت میں داخل ہے،اور اس کے لئے یہ کام ہر معاشرے میں جائز سمجھا گیا ہے۔لیکن مصیبت یہ ہے کہ بننے سنورنے کے ساتھ ہی عورت میں یہ خواہش شدت سے انگڑائیاں لینے لگتی ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس کے بننے سنورنے کو دیکھے اور پھر اس کے سراپے حسن ،لباس اور زیور وغیرہ کی تعریف بھی کرے۔عورت کی اس فطری خواہش کو اللہ تعالی نے اس طرح لگام دی ہے کہ ہر شادی شدہ عورت کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے بن سنور کر رہے ،تاکہ شوہر اس کے حسن ونزاکت سے لطف اندوز ہو ،اس کو دیکھ کر مسرور ہو اور اس کے دل میں بیوی کی محبت دو چند ہو جائے۔ زیر تبصرہ کتاب " شادی ،شوہر اور سنگھار"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نےعورت کے لئے بننے سنورنے کی حدود وقیود اور شرعی پردے کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کی ہے ۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

  • 4948 #1990

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 13448

    خلیہ اک کائنات

    (منگل 21 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #1990 Book صفحات: 129

    قرآن کریم انسانوں کی رہنمائی کےلیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری کتاب ہے ۔اس میں تمام سابقہ آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور لب لباب موجود ہے اس لیے  یہ کتاب اس   مقام پر اانسان کی رہنمائی کرتی ہے جہاں اس کی عقل اپنی  آخری حدوں کو چھولینے کے بعد حیران راہ جاتی ہے ۔اس کتاب میں  اللہ تعالیٰ نے انسان کوجگہ جگہ اپنی قدرت کی نشانیوں کےذریعے  اپنے آپ کوپہچاننے  کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے  بدن پر غور  کرنے کی دعوت  ہے تو  کہیں اپنے ماحول پر ۔کہیں آسمانوں پر غور  کرنے کو کہا جارہا ہے   توکہیں پانی  اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے  ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر  مادے سے  ہٹا کرمادے  کے خالق کی جانب لگائی جائے ۔زیر نظر کتاب ’’ خلیہ ایک کائنات‘‘ ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے جس  میں  انہوں نے  اپنی دیگر  تصانیف کی طرح  سائنس  اور عقل کی بھول  بھلیوں میں  گم عقل انسانی  کو وحی  کی روشنی میں چلنے   کی دعوت دی ہے ۔اور انہوں نے ہمارے  ماحول میں پھیلے  لاکھوں اور کروڑوں  معجزوں میں سے صرف چند ایک کا تذکرہ  اس کتاب میں کیا ہے  اوراس بارے  میں سائنس کی آخری  حد بیان کرنے کے بعد  اس جانب توجہ دلائی ہے  کہ اس سے  آگے کا کام  اس خالق کائنات کا ہے  جس نے  یہ کارخانہ  تخلیق  کیا ہے  انہوں نے  جگہ جگہ سائنس  کی قلعی  کھولی ہے اور بتایا ہے کہ سائنس ابھی تک کائنات کی حقیقت تو کیا اس کے  کسی ایک جزو کی پور ری ماہیت  کوبھی  نہیں  سمجھ سکی ۔اللہ تعالیٰ مصنف ِ کتاب کی  تمام  کاوشوں کو قبول  فرمائے اور اس کتاب کو  لوگوں  کے  لیے خالق کائنات  کی صحیح معرفت کا ذریعہ  بنائے  (آمین) (م۔ا)

     

  • 4949 #2020

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 5550

    صنف مخالف کی مشابہت ایک مہلک بیماری

    (منگل 21 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2020 Book صفحات: 75

    دور  ِحاضر میں  مغرب میں ظاہری طور پر مرد اور عورت کا فرق  مٹ چکا ہے  مساوات کے جنون  میں عورتیں  مردوں کی طرح اور مرد عورتوں کی طرح نظر آنے اورکام کرنے کےجنون میں  مبتلا  ہوچکے ہیں۔لوگ  آپریشن کروا کر اور زنانہ  یا مردانہ ہارمونز کے انجکشن لگوا کر اپنی  جنس تبدیل کروا رہے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کے تخلیق کردہ  قوانین  فطرت میں بے  جار ردوبدل کرنےکی  گستاخانہ ،مشرکانہ اور سفاکانہ  حرکات جاری ہیں۔صنف نازک کی مشابہت کا  مطلب یہ ہے کہ مردکاعورت کی اورعورت کا مرد کی نقالی کرنا مرد کازنانہ چیزیں اور عادتیں جب کہ عورت کامردانہ چیزیں اور عادتیں اختیار  کرنا ہے۔مشابہت ایک شرعی اصطلاح  ہے جسے  تشبہ بھی  کہا جاتاہے  ۔اگر کوئی شخص اپنا لباس ،حلیہ  ،لہجہ ،چال ، بناؤ سنگھار   اپنی  صنف یا ہم پیشہ لوگوں کے علاوہ  کسی اورکا لباس ،حلیہ ،لہجہ ،چال ، بناؤ سنگھار  اپنا لے  تو اسے  تشبہ یا مشابہت کہا جاتا ہے  اسلام نے مشابہت یا  تشبہ اختیار کرنے سے منع کیا ہے ۔ارشاد  نبوی ہے  من  تشبه  بقوم فهو منهم(سنن ابو داؤد) ’’جس  نے کسی کی مشابہت اختیار کی  وہ انہی  میں سے   ہے ‘‘ایک اور حدیث میں  نبی کریم ﷺ نے مخنث مردوں پر اور اسی طرح مرد بننے والی عورتوں پر  بھی لعنت کی ہے۔اس لیے  صنف مخالف کی مشابہت حرام اورممنوع کام  ہے ۔اس کی روک تھام کےلیے  اسلامی حکومت او رمسلمان شہروں کےسربراہوں،امیروں،عاملوں اور کوتوالوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ماتحت علاقوں اورلوگوں میں دین  کی تعلیمات عام کریں ،انہیں ممنوعات اور منکرات سے روکیں اور معروف کاموں کی تلقین کریں۔ مسلمان امراء کو چاہیے  کہ مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں پر یہ پابندی عائدکریں  کہ وہ لڑکیوں اور لڑکوں  کے لیے الگ  الگ شرعی    احکام کے مطابق اشیاء تیار کریں۔اگر پھربھی باز نہ آئیں تو پھر انہیں سزادیں  جو رسول اللہ ﷺ نے  صنف مخالف کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں کودی ۔سیدنا ابو ھریرہ ﷜  سے روایت ہے کہ  نبیﷺکے پاس ایک مخنث کو لایاگیا جس نے ہاتھ پاؤں پر میں مہندی لگائی ہوئی تھی ۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے   دیکھ کر فرمایا : یہ ایسا کیو ں کرتا ہے   ۔صحابہ کرام ﷢ نے عرض کیا: یہ عورتوں کی مشابہت کرتا ہے ۔ آپ ﷺ نے  اسے  نقیع(چراہ گاہ) کی طرف بگا دینے کا حکم دیا  ۔ اور اسی طرح صحابہ کرام کے  دورِ خلافت میں میں بھی عورتوں کی نقالی کرنے والے مردوں کو یہی سزا دی جاتی  رہی ۔زیر نظر کتابچہ  ’’ صنف مخالف کی مشابہت  ایک  مہلک  بیماری ‘‘محترمہ  ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شد ہ ہے۔جس میں  انہوں نے  صنف مخالف کی مشابہت اختیار کرنے کی  شرعی حیثیت   اور اس کے مہلک  نتائج واثرات  کو پیش کرنے  کے ساتھ ساتھ   ان امور کو بھی ذکر کیا ہے  جن کی مشابہت سے  ایک  مسلمان کو گریز کرنا چاہیے۔۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اصلاحی موضوعا ت  پر بیسیوں کتابچہ جات تحریر کیے  ہیں  جن میں سے بعض تو کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں  باقی بھی  عنقریب   اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔ محتر م عبد منیب صاحب (مدیر مشربہ علم  وحکمت،لاہور) نے اپنے  ادارے کی تقریبا  تمام مطبوعات  ویب سائٹ کے  لیے  ہدیۃً عنایت کی  ہیں  اللہ تعالی  اصلاح معاشرہ کے لیے  ان کی تمام مساعی  کو  قبول فرمائے  (آمین) (م۔ا)

     

  • 4950 #2035

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6422

    رباعیات قرآن و حدیث

    (پیر 20 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2035 Book صفحات: 327

    یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے   بھی   کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین(م۔ا)

< 1 2 ... 195 196 197 198 199 200 201 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25803
  • اس ہفتے کے قارئین 66488
  • اس ماہ کے قارئین 355341
  • کل قارئین101915857
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست