کل کتب 241

دکھائیں
کتب
  • 76 #6993

    مصنف : ڈاکٹرعلامہ محمداقبال

    مشاہدات : 4246

    بال جبریل

    (اتوار 07 مئی 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6993 Book صفحات: 153
    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف ، قانون دان ، سیاستدان ، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے ۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ بال جبریل ‘‘علامہ اقبال کے کلام کا مجموعہ ہے ۔ یہ ان کا دوسرا مجموعہ کلام ہے جو بانگ درا کے بعد 1935ء میں منظر عام پرآئی ۔ اس مجموعے میں اقبال کی بہترین طویل نظمیں موجود ہیں ۔ جن میں مسجد قرطبہ ، ذوق و شوق اور ساقی نامہ شامل ہیں ۔ (م۔ا)
  • 77 #6994

    مصنف : ڈاکٹرعلامہ محمداقبال

    مشاہدات : 4856

    بانگ درا

    (پیر 08 مئی 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6994 Book صفحات: 321
    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف ، قانون دان ، سیاستدان ، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ بانگ درا ‘‘علامہ اقبال کی شاعری پر مشتمل پہلا مجموعہ کلام ہے جو 1924ء میں شائع ہوئی ۔ اس مجموعے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں بچوں کے لیے خوبصورت نظمیں اور حب الوطنی کے حوالے سے مشہور ’’ ترانۂ ہندی‘‘موجود ہے، جسے بھارت میں اہم حیثیت حاصل ہے اور اسے یوم ِآزادی پر گایا جاتا ہے۔ دوسرے حصے میں علامہ نے مغرب کی علمیت و عقلیت کو تو سراہا ہے لیکن مادہ پرستی اور روحانیت کی کمی پر کڑی تنقید کی ہے۔ جبکہ تیسرے حصے میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اپنے عظیم ماضی کی یاد دلائی ہے اور تمام تر سرحدوں سے بالا تر ہو کر ان سے اخوت و بھائی چارے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مشہور نظمیں شکوہ، جواب شکوہ، خضر راہ اور طلوع اسلام اسی حصے میں شامل ہیں اور انہیں تاریخ کی بہترین اسلامی شاعری تسلیم کیا جاتا ہے۔محبت اور خودی اس حصے کے اہم موضو...
  • 78 #2525

    مصنف : عبد الرشید خلیق

    مشاہدات : 77027

    بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

    (جمعرات 30 اپریل 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #2525 Book صفحات: 286
    علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔کتب ِنحو میں ’’ہدایۃ النحو‘&l...
  • 79 #759

    مصنف : سید سلیمان ندوی

    مشاہدات : 21284

    برید فرنگ

    (جمعہ 18 نومبر 2011ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #759 Book صفحات: 231
    علامہ سید سلمان ندوی ؒ عظیم مذہبی اسکالر،عمدہ مفکر اور بہترین ادیب وخطیب تھے۔یہ بہترین مصنف اور درد دل رکھنے والے  مسلم دانشور ہیں۔ان کی تحریریں اور تصانیف اردو ادب کا بہترین مرقع اور اسلامی فکر اور مذہبی طرز کی بہترین غماز ہیں۔زیر نظر کتاب برید فرنگ (یورپ کی ڈاک) بھی علامہ موصوف کے ان خطوط کا مجموعہ ہے۔جو انہوں نے ؁ 1920ء میں دورہ یورپ کے دوران برصغیر میں علما ،مفکرین اور ذاتی دوستوں کو تحریر کیے۔ان خطوط میں یورپی سیاستدانوں اور حکمرانوں سے ملاقاتوں کے احوال،یورپی طرز سیاست اور یورپ میں مکین اہل اسلام کی اسلام سے وابستگی اور قلبی لگاؤ کا بیان ہے۔یہ خطوط دراصل ایک سفرنامہ ہے جس میں یورپی فکر کو سمجھنے کا کافی سامان ہے۔او ریہ اردو ادب کا ایک بہترین جامع مجموعہ ہے ۔جو قارئین کی معلومات کے لیے اہم اور ادب وسیاست سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بیش قیمت خزانہ بھی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا ثابت ہوگا۔انشاء اللہ (فاروق رفیع)  
  • 80 #5390

    مصنف : شیخ شرف الدین مصلح سعدی شیرازی

    مشاہدات : 20715

    بوستان سعدی

    (اتوار 15 اپریل 2018ء) ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور
    #5390 Book صفحات: 336
    مصلح الدين شیخ سعدی آج سے تقريبا 800 برس پہلے ايران كے شہر شیراز ميں پيدا ہوئے آپ ايك بہت بڑے معلم مانےجاتے ہيں-آپ كى دو كتابيں گلستان اور بوستان بہت مشہور ہيں-پہلى كتاب گلستان نثر ميں ہے جبكه دوسرى كتاب بوستان نظم ميں ہے- آپ نےسو برس كى عمر ميں شيراز ايران ميں انتقال فرمايا۔ آپ 1210ء میں ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کی وفات آپ کے بچپن میں ہی ہو گئی تھی۔ اپنی جوانی میں، سعدی نے غربت اور سخت مشکلات کا سامنا کیا اور بہتر تعلیم کے لیے آپ نے اپنے آبائی شہر کو خیرباد کہا اور بغداد تشریف لے آئے۔ آپ نے المدرسة النظاميہ میں داخلہ لیا، جہاں آپ نے اسلامی سائنس، قانون، حکومت، تاریخ، عربی ادب اور اسلامی الٰہیات کی تعلیم حاصل کی سعدی شیرازی نے جامع نظامیہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد متعدد ملکوں کی سیاحت کی۔ وہ شام ، مصر، عراق، انتولیا بھی گئے ، جہاں بڑے شہروں کی زیارت کی ، گاہکوں سے بھرے پررونق بازار دیکھے، اعلیٰ درجہ کے فنون لطیفہ کے نمونوں سے محفوظ ہوئے اور وہاں کے علماء اور فن کاروں سے ملاقاتیں کی۔ انہوں نے بہت سی تصانیف لکھیں جو کہ زیادہ تر فارسی زبان میں ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی...
  • 81 #4553

    مصنف : حافظ بلال اشرف

    مشاہدات : 26124

    بیان المختارات حصہ اول

    (جمعہ 09 جون 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #4553 Book صفحات: 242
    ہر زبان میں ادب میں وہی حیثیت ہوتی ہے جو انسانی جسم میں دل کی ہے۔کیونکہ کسی بھی زبان کی برائی یا اچھائی اس کے ادب سے پہچانی جاتی ہے۔عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " بیان المختارات " محترم سید ابو الحسن علی ندوی کی عربی  ادب پر لکھی گئی عربی  تصنیف "مختارات من ادب العربی"کا ارود ترجمہ...
  • 82 #5803

    مصنف : احمد حسن زیارت

    مشاہدات : 28344

    تاریخ ادب عربی

    (ہفتہ 08 جون 2019ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #5803 Book صفحات: 614
    اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہے ۔ حتٰی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔جس  کے لیے  مختلف اہل علم اورعربی زبان کے  ماہر اساتذہ   نے   نصابی کتب کی ...
  • 83 #7203

    مصنف : احمد الاسکندری

    مشاہدات : 1829

    تاریخ ادب عربی ( الاسکندری)

    (بدھ 13 دسمبر 2023ء) ناشر : اردو پریس لاہور
    #7203 Book صفحات: 500
    اللہ تعالی کا کلام اور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط و مستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن و سنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنے کا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخِ ادب عربی‘‘شیخ احمد الاسکندری ،شیخ مصطفیٰ عنانی بک کی مشترکہ تصنیف الوسيط في الادب العربي و تاريخه کا اردو ترجمہ ہے۔ تاریخ ادب پر لکھی گئی کتابوں میں الوسيط ایک ممتاز درجہ رکھتی ہےمصنفین نے اس کتاب میں ہر موضوع کے ہر مبحث اور تذکرے کو جامعیت کے ساتھ جچے تلے الفاظ میں پیش کیا ہے، زمانۂ جاہلیت سے لے کر عہدِ حاضر تک ادب عربی کی عہد بعہد ترقیوں سے محققانہ بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب و ثقافت اور علوم و فنون کا جائزہ لے کر زبان کے ہر دور کی خصوصیات کو خاص طور پر نمایاں کر کے پیش کیا ہے۔ یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے پروفیسر عبد القیوم ایم اے اور مولوی محمد بشیر صدیقی رحمہما اللہ نے اسے ار...
  • 84 #5555

    مصنف : ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر

    مشاہدات : 7098

    تاریخ صحافت

    (بدھ 08 اگست 2018ء) ناشر : مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد
    #5555 Book صفحات: 233
    صحافت کسی بھی معاملے بارے تحقیق اور پھر اسے صوتی، بصری یا تحریری شکل میں بڑے  پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔صحافت پیشہ کرنے والے کو صحافی کہتے ہیں۔ گو تکنیکی لحاظ سے شعبہ صحافت کے معنیٰ کے کئی اجزاء ہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ عوام کو باخبر رکھنے کا ہے۔اردو اخبار نویسی کی تاریح انتہائی پرانی بھی نہیں ۔ دراصل اس کی شروعات چھاپہ خانے کے رواج کے بعد سے ہوئی سب سے پہلا اردو کا اخبار ”اخبار دہلی “تھا جسے مولوی باقر نے دہلی سے جاری کیا تھا ۔ بہت سے معلومات افزا مضامین علمی ، ادبی ،تاریخی اورتعلیمی موضوعات پر اس میں شائع ہوتے تھے ۔ 1857کی جنگ آزادی میں اس اخبار کا بڑااہم کردار رہا ہے ۔چونکہ اس کی پالیسی آزاد خیالی تھی ، اس لئے اس زمانہ میں سامراجی حکومت کے خلاف خوب لکھا گیا ۔ ہندوستانی قوم پرستی یعنی حبِ وطنی کی حمایت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ غدر فرو ہونے پر مولوی باقرکو پھانسی کے پھندے پر جھولنا پڑا اور اس طرح حب الوطنی کے محاذ کی قربان گاہ پر اردو صحافت کے پہلے قوم پرور اورمحب وطن کی قربانی ہوئی ۔اردوکے دوسرے اخبار کے طورپر &rd...
  • 85 #3736

    مصنف : مختار احمد سلفی

    مشاہدات : 27361

    تبصیر شرح ابن عقیل

    (منگل 19 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #3736 Book صفحات: 426
    علوم ِنقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں کلام الٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں کرسکتے یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔جوبھی شخص اپنی تقریر وتریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک ہے ۔سلف وخلف کے تمام ائمہ کرام کااس بات پراجماع ہے کہ مرتبۂ اجتہاد تک پہنچنے کے لیے علم نحو کا حصول شرط لازم ہے قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علومِ اسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرن ِ اول سے ل کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ عربی گرائمر (نحو وصرف)کی سب سے مربوط اور مستند ک...
  • 86 #4154

    مصنف : محمد محی الدین عبد الحمید

    مشاہدات : 11539

    تحفہ نحو

    (جمعہ 30 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ نور نبوت فیصل آباد
    #4154 Book صفحات: 153
    علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تحفۂ نحو‘&...
  • 87 #5779

    مصنف : محمد حنیف گنگوہی

    مشاہدات : 12765

    تحفۃ الادب شرح اردو نفحۃ العرب

    (جمعرات 16 مئی 2019ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #5779 Book صفحات: 345
    مولانا محمد اعزاز علی امروہوی دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضل ، مفسر محدث فقیہ اور ادیب تھے اور تمام ہی علوم میں انھیں یکساں کمال حاصل تھا ، ان کے  قلم سے پھیلا فیضان آج تک جاری و فیض رساں ہے ، نہایت متواضع شخصیت کے حامل ، خلوص و للہیت کے پیکر اور علم پر خود کو فدا کرنے کی اپنی مثال آپ تھے ۔فقہ و ادب ان کا خاص فن تھا ، جب ابتداً دار العلوم  دیوبند آئے تو علم الصیغہ اور نور الایضاح سپرد ہوئیں ، مگر دروس نے ایسی مقبولیت پائی کہ دار العلوم کے حلقہ میں شیخ الادب و الفقہ کے لقب سے مشہور ہو گئے ، ہر فن کی کتابوں پر ان کو عبور حاصل تھا ، تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور نگرانی ان کا خاص ذوق تھا ۔ جس طرح عربی نظم و نثر پر قدرت و کمال تھا ، اسی طرح اردو نظم و نثر پر بھی کمال حاصل تھا ، عربی ادب میں انہوں نے نفحةالیمن کے معیار کے مطابق نفحة العرب کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی ، جس میں تاریخی حکایات ، وقصص اور اخلاقی مضامین درج کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عربی مدارس میں کافی مقبول ہوئی ، اور كئی  مدارس میں آج تک داخلِ نصاب ہے اسی لیے اہل علم  نے نفحۃ  العرب کی متعدد شروح لکھ...
  • 88 #1167

    مصنف : ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی

    مشاہدات : 21979

    تحفۃ النحریر بشرح نحو میر

    (ہفتہ 28 جولائی 2012ء) ناشر : معارف ابن تیمیہ لاہور
    #1167 Book صفحات: 262
    میر سید شریف جرجانی نے علم النحو پر ایک کتاب ’نحو میر‘ کے نام سے لکھی۔ جسے دینی مدارس کے طلبہ اور اساتذہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل رہی۔ بعض مدارس میں بھی اس کو شامل نصاب کیا گیا۔ اپنی جامعیت اور اختصار کی بدولت طالبان علم اس سے بہت زیادہ مستفید ہوتے رہے۔ لیکن کتاب چونکہ فارسی میں تھی اس لیے اردو دان طبقہ کے لیے بہت سی جگہوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی مشکل کا حل مولانا حفیظ الرحمٰن لکھوی نے زیر نظر کتاب کی صورت میں نکالا ہے۔ جس میں اردو زبان میں اس کی ایک مفصل شرح کر دی گئی ہے۔ جو جامع، مبسوط اور عام فہم ہونے کے علاوہ موضوع سے متعلقہ مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔  (ع۔م)  
  • 89 #1167

    مصنف : ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی

    مشاہدات : 21979

    تحفۃ النحریر بشرح نحو میر

    (ہفتہ 28 جولائی 2012ء) ناشر : معارف ابن تیمیہ لاہور
    #1167 Book صفحات: 262
    میر سید شریف جرجانی نے علم النحو پر ایک کتاب ’نحو میر‘ کے نام سے لکھی۔ جسے دینی مدارس کے طلبہ اور اساتذہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل رہی۔ بعض مدارس میں بھی اس کو شامل نصاب کیا گیا۔ اپنی جامعیت اور اختصار کی بدولت طالبان علم اس سے بہت زیادہ مستفید ہوتے رہے۔ لیکن کتاب چونکہ فارسی میں تھی اس لیے اردو دان طبقہ کے لیے بہت سی جگہوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی مشکل کا حل مولانا حفیظ الرحمٰن لکھوی نے زیر نظر کتاب کی صورت میں نکالا ہے۔ جس میں اردو زبان میں اس کی ایک مفصل شرح کر دی گئی ہے۔ جو جامع، مبسوط اور عام فہم ہونے کے علاوہ موضوع سے متعلقہ مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔  (ع۔م)  
  • 90 #7364

    مصنف : ابو عدنان مشتاق احمد

    مشاہدات : 1214

    تدریب الصرف

    (ہفتہ 31 اگست 2024ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #7364 Book صفحات: 231
    احکامِ شریعت سمجھنے کے لیے جہاں دیگر علومِ اسلامیہ کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے علوم ِاسلامیہ میں دسترس تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن و سنت کے علوم سمجھنے کے لیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدارسِ اسلامیہ میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس و تفہیم کے لیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں ہیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔ زیر نظر کتاب ’’تدریب الصرف‘‘فضیلۃ الشیخ ابو عدنان مشتاق احمد حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں اصطلاحات صرفیہ کی تعریفات جامع اور آسان فہم انداز میں پیش کرتے ہوئے جدید اور قرآنی امثلہ کی مدد سے قواعد کی توضیح پیش کی ہے اور ہر بحث کے آخر میں مشکل صیغہ جات کی قواعد کے مطابق تعطیل، مشکل ابواب کی گردانیں مع اعراب پیش کی ہیں۔یہ مصنف موصوف کی سولہ سالہ محنت اور تجربات ِتدریس کا نچوڑ اور عربی گرائمر میں مہارت حاصل کرنے ک...
  • 91 #5819

    مصنف : اورنگ زیب اعظمی

    مشاہدات : 2869

    ترجمات معانی القرآن الانجلیزیۃ

    (ہفتہ 29 جون 2019ء) ناشر : مکتبہ التوبہ الریاض
    #5819 Book صفحات: 484
    لأهل العلم في شبة القار الهندية إسهامات جليلة في خدمة القرآن والسنة وعلومهما، ومن هذه الجهود المباركة ، كتاب: ترجمات معاني القرآن الإنجليزية، دراسة نقدية وتحليلية من سنة 1930 إلى 2001م. وأصل الكتاب رسالة علمية تقدم بها الباحث لنيل درجة الدكتوراه من جامعة جواهر لال نهرو بنيو دلهي الهند . وقد اختار الباحث تسعة من المترجمين الذين قاموا بترجمة معاني القرآن إلى اللغة الانجليزية وهم : بيثكال وعبدالله يوسف وآربيري وشير علي وعبدالماجد الدريابادي وم. شاكر  وظفر الله خان وإرونغ وتقي الدين الهلالي ومحمد محسن خان. وقد قسم الباحث هذه الرسالة إلى خمسة أبواب: الباب الأول  والثاني في بعض المباحث التمهيدية الباب الثالث : تاريخ بدء ترجمة معاني القرآن لعدد من اللغات ، مع استقصاء ترجمات معاني القرآن للغة الإنجليزية خصوصاً مرتبة حسب تاريخها، وهذا هو المدخل الحقيقي للبحث .الباب الرابع: دراسة نقدية وتحليلية لترجمات القرآن الإنجليزية المختارة ، وقد قسمه الباحث إلى عشرة فصول هي: الفصل الأول في مفردات القرآن والثاني في عبارات القرآن الخاصة والثالث في أساليب القرآن المختارة والرابع في قضايا متعلقة بالن...
  • 92 #6462

    مصنف : محمد ناصر

    مشاہدات : 25376

    تسھیلات اردو شرح سبع المعلقات

    (بدھ 25 اگست 2021ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #6462 Book صفحات: 216
    سبعہ معلقات وہ قصیدے تھے جو خانہ کعبہ کی دیواروں پر لٹکائے گئے تھے‘ یہ ان سات بڑے(امروالقیس بن حجر بن عمرو الکندی،طرفہ بن العبد البکری،زہیر بن ابی سلمی المزنی، معلقہ: لبید بن ربیعہ عامری،معلقہ: عمرو بن کلثوم تغلبی،عنتر بن شداد عبسی،حارث بن حلزہ الشکری) شاعروں کے تھے جنہیں عرب صاحب معلقہ کہتے تھے۔سبعہ معلقہ عربی درسیات کی مشہور کتاب  ہے۔مختلف اہل علم نے اس  کے اردو ترجمہ   وتسہیل کا کام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’تسہیلات اردو شرح سبع معلقات ‘‘عربی درسیات کی مشہور کتاب سبع معلقہ کا اردو شرح وترجمہ ہے۔جوکہ  مولانا محمد ناصر صاحب کی کاوش ہے ۔شارح  نے اس  کتاب میں ساتوں شعراء کا  تعارف ، حالات زندگی اور شاعری کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔پھرہر شعر کا  بامحاورہ ترجمہ اور ہرشعرکی  عبارت کو نحوی طرز  پرحل کرکے اس کی تشریح کی ہے۔(م۔ا)
  • 93 #1569

    مصنف : حافظ محمد خان صاحب نوری

    مشاہدات : 26550

    تسہیل الصرف

    (پیر 18 جون 2012ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #1569 Book صفحات: 258
    اس وقت حافظ محمد خان صاحب کی قواعد الصرف پر مشتمل کتاب آپ کے سامنے ہے۔ حافظ صاحب نے اس سے قبل علم النحو پر ’تسہیل النحو‘ کے نام سے کتاب لکھی جس کو طالبان علم نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور کئی مدارس میں یہ کتاب شامل نصاب ہوئی۔ ’تسہیل النحو‘ کے بعد اب ہم ’تسہیل الصرف‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ ’تسہیل الصرف‘ کا اسلوب بھی قریب قریب وہی ہے جو ’تسہیل النحو‘ میں اختیار کیا گیا ہے۔ مبتدی طلبا کے ذہنی معیار کے پیش نظر کتاب کی زبان نہایت واضح رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، امثلہ سلیس اور عام فہم ہیں۔ گردانوں کے سلسلہ میں نمونہ کےطور پر مختلف ابواب کی ایک گردان بالتفصیل لکھ دی گئی ہے اور طلبا کو مشق کرانے کے لیے چند مزید مصادر ذکر کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)  
  • 94 #1569

    مصنف : حافظ محمد خان صاحب نوری

    مشاہدات : 26550

    تسہیل الصرف

    (پیر 18 جون 2012ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #1569 Book صفحات: 258
    اس وقت حافظ محمد خان صاحب کی قواعد الصرف پر مشتمل کتاب آپ کے سامنے ہے۔ حافظ صاحب نے اس سے قبل علم النحو پر ’تسہیل النحو‘ کے نام سے کتاب لکھی جس کو طالبان علم نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور کئی مدارس میں یہ کتاب شامل نصاب ہوئی۔ ’تسہیل النحو‘ کے بعد اب ہم ’تسہیل الصرف‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ ’تسہیل الصرف‘ کا اسلوب بھی قریب قریب وہی ہے جو ’تسہیل النحو‘ میں اختیار کیا گیا ہے۔ مبتدی طلبا کے ذہنی معیار کے پیش نظر کتاب کی زبان نہایت واضح رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، امثلہ سلیس اور عام فہم ہیں۔ گردانوں کے سلسلہ میں نمونہ کےطور پر مختلف ابواب کی ایک گردان بالتفصیل لکھ دی گئی ہے اور طلبا کو مشق کرانے کے لیے چند مزید مصادر ذکر کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)  
  • 95 #1040

    مصنف : حافظ محمد خان صاحب نوری

    مشاہدات : 45986

    تسہیل النحو

    (اتوار 17 جون 2012ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #1040 Book صفحات: 228
    علمائے اسلام اور ماہرین نحو و صرف نے ان موضوعات پر بے شمار کتب لکھی ہیں ان میں سے بہت ساری طالبان علم کے لیے نہایت مفید بھی ہیں لیکن کچھ کتب ایسی بھی ہیں جن میں کچھ مباحث پر زیادہ زور دیتے ہوئے بالتفصیل بیان کر دیا گیا ہے لیکن کچھ مباحث کا تذکرہ بھی موجود نہیں ہے۔ ’تسہیل النحو‘ کو اس سلسلہ میں امتیاز حاصل ہے کہ اس میں نحو کے تمام مباحث نقل کیے گئے ہیں اور انداز انتہائی سادہ اور تفہیمانہ ہے۔ نحو و صرف کے مضامین طلبا کے لیے کافی خشک ہوتے ہیں لیکن اس کتاب میں جو انداز اختیار کیا گیا ہے اس سے طلبا کو بوریت کا احساس نہیں ہوتا اور ہر سبق کے اخیر میں موجود سوالات سے پورا سبق مستحضر ہو جاتا ہے۔ اس کو سمجھ کر پڑھنے اور سمجھ کر ازبر کر لینے سے طلبہ کو اس فن میں نہ صرف مہارت حاصل ہو جائے گی بلکہ اس علم سے قلبی انس بھی پیدا ہو جائے گا۔ (ع۔م)  
  • 96 #6782

    مصنف : ابو ہشام ریاض اسماعیل

    مشاہدات : 6090

    تعلیم الصرف

    (منگل 30 اگست 2022ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6782 Book صفحات: 128
    احکامِ  شریعت سمجھنے کےلیے  جہاں دیگر علومِ اسلامیہ  کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے  ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی  درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے  علوم ِاسلامیہ  میں دسترس  تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی  وجہ  ہے کہ مدارسِ اسلامیہ   میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس  وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام  نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔ زیر نظرکتاب’’ تعلیم الصرف‘‘ محترم ابوہشام  ریاض اسماعیل کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  قواعد عربی زبان (گرامر) کو آسان اور سلیس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)
  • 97 #6782

    مصنف : ابو ہشام ریاض اسماعیل

    مشاہدات : 6090

    تعلیم الصرف

    (منگل 30 اگست 2022ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6782 Book صفحات: 128
    احکامِ  شریعت سمجھنے کےلیے  جہاں دیگر علومِ اسلامیہ  کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے  ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی  درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے  علوم ِاسلامیہ  میں دسترس  تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی  وجہ  ہے کہ مدارسِ اسلامیہ   میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس  وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام  نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔ زیر نظرکتاب’’ تعلیم الصرف‘‘ محترم ابوہشام  ریاض اسماعیل کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  قواعد عربی زبان (گرامر) کو آسان اور سلیس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)
  • 98 #3333

    مصنف : شیخ محمد رفیق

    مشاہدات : 5664

    تعلیم العربیہ

    (منگل 09 فروری 2016ء) ناشر : الجہاد اکیڈمی لاہور
    #3333 Book صفحات: 84
    کلام  الٰہی اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔قرآن کا پڑھنا ثواب اور باعث خیر وبرکت ہے لیکن قرآن کا سمجھنا اوراس پر عمل کرنا  باعث نجات ہے۔  اس لحاظ سے قرآن کو سمجھنے کے لیے عربی زبان کی تعلیم  حاصل کرنا ،سیکھنا اور  سکھانا   امتِ مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔عربی  زبان کی تفہیم وتدریس کے لیے  کئی ماہرین فن  نے اردو زبان   زبان میں  کتب تصنیف  کی ہیں۔جن سے استفادہ  کرکے  عربی زبان سے واقفیت حاصل کی  جاسکتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم العربیۃ ‘‘ شیخ محمد رفیق کی تصنیف ہے جو کہ تدریس عربی کے  پندرہ ابتدائی اسباق پر مشتمل ہے۔ اس میں عربی سے اردو ،اردو سے عربی ،عربی گفتگو اور صرف ونحو کےکچھ قواعد دیئے گئے ہ...
  • 99 #4576

    مصنف : ڈاکٹر مظہر معین

    مشاہدات : 7862

    تعلیم اللغۃ العربیۃ مختصر القواعد

    (بدھ 21 جون 2017ء) ناشر : کلیہ علوم شرقیہ جامعہ پنجاب لاہور
    #4576 Book صفحات: 99
    اللہ تعالیٰ کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’ تعلیم اللغۃ العربیۃ مختصر القواعد ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر مظہر معین صاحب کی ایک عمدہ کاوش ہے ۔ اس میں انہوں نے عربی گرائمر کاایک مختصر گلدستہ پیش کیا ہے ۔عربی اصطلاحات ، فعل کی اقسام ، اسماء وحروف، جملے کی اقسام ، مذکر ومؤنث،واحد وجمع، ضمائر...
  • 100 #1263

    مصنف : ابو ہشام ریاض اسماعیل

    مشاہدات : 31056

    تعلیم النحو

    (اتوار 07 اکتوبر 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1263 Book صفحات: 97
    کسی بھی زبان کی تعلیم و تعلم کے لیے اس کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی ضمن میں عربی زبان بھی اس چیز کی متقاضی ہے کہ اس کے قواعد کو اچھی طرح سیکھا جائے تاکہ قرآن و حدیث کے فہم و تفہیم میں آسانی پیدا ہو اور ان کے صحیح معانی و مطالب سمجھنے میں کسی غلطی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ علم النحو جو عربی زبان کے قواعد و اصول سے عبارت ہے، دراصل قرآن و حدیث کی خدمت ہے۔ اسی حوالے سے ابو ہشام ریاض اسماعیل نے زیر مطالعہ ایک مختصر، جامع اور سہل رسالہ مرتب کیا ہے، جو طرز قدیم و جدید کا حسین امتزاج ہے۔ قواعد کی تعریفیں بہت آسان انداز میں بیان کی ہیں، چند نئی اصطلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، ہر قاعدے کے آخر میں مروجہ مثالوں کے علاوہ قرآنی مثالوں کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے اور بعض جگہ احادیث سے بھی مثالیں دی گئی ہیں۔ اسباق کی ترتیب متداول عربی گرامر کی کتب کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مختلف جملوں کی تراکیب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ (ع۔م)  
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45978
  • اس ہفتے کے قارئین 342956
  • اس ماہ کے قارئین 1396456
  • کل قارئین110717894
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست