#5779

مصنف : محمد حنیف گنگوہی

مشاہدات : 13100

تحفۃ الادب شرح اردو نفحۃ العرب

  • صفحات: 345
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8625 (PKR)
(جمعرات 16 مئی 2019ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

مولانا محمد اعزاز علی امروہوی دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضل ، مفسر محدث فقیہ اور ادیب تھے اور تمام ہی علوم میں انھیں یکساں کمال حاصل تھا ، ان کے  قلم سے پھیلا فیضان آج تک جاری و فیض رساں ہے ، نہایت متواضع شخصیت کے حامل ، خلوص و للہیت کے پیکر اور علم پر خود کو فدا کرنے کی اپنی مثال آپ تھے ۔فقہ و ادب ان کا خاص فن تھا ، جب ابتداً دار العلوم  دیوبند آئے تو علم الصیغہ اور نور الایضاح سپرد ہوئیں ، مگر دروس نے ایسی مقبولیت پائی کہ دار العلوم کے حلقہ میں شیخ الادب و الفقہ کے لقب سے مشہور ہو گئے ، ہر فن کی کتابوں پر ان کو عبور حاصل تھا ، تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور نگرانی ان کا خاص ذوق تھا ۔ جس طرح عربی نظم و نثر پر قدرت و کمال تھا ، اسی طرح اردو نظم و نثر پر بھی کمال حاصل تھا ، عربی ادب میں انہوں نے نفحةالیمن کے معیار کے مطابق نفحة العرب کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی ، جس میں تاریخی حکایات ، وقصص اور اخلاقی مضامین درج کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عربی مدارس میں کافی مقبول ہوئی ، اور كئی  مدارس میں آج تک داخلِ نصاب ہے اسی لیے اہل علم  نے نفحۃ  العرب کی متعدد شروح لکھی ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ تحفۃ الادب شرح اردو نفحۃ العرب ‘‘    مدارس  دینیہ کے نصاب میں  شاملِ نصاب  عربی ادب کی مشہور ومعروف کتاب نفحةالعربکی    اردوشرح ہے ۔یہ شرح مولانا محمد حنیف گنگوہی (فاضل دار العلوم ،دیوبند)  نےکی ہے ۔ شارح  نے نفحة العرب    کا شرح کرنے کے علاوہ   تقریباً 30 صفحات  میں  عربی  زبان وادب  کی تاریخ اور ادب  کی ،  لغوی ، اصطلاحی  ماہیت  اور  ایسے اصحاب تاریخ کا مختصر تعارف  بھی پیش کیا ہے کہ  جن کے بارے میں  صاحب نفحۃ العرب  نے سکوت یا لاعلمی کا اظہار کیا  ہے۔نفحة العرب  کی یہ  شر ح’’ تحفۃ الادب ‘‘نیٹ سےڈاؤن لوڈ کر کے   کتا ب وسنت  سائٹ  کے قارئین وناظرین کے  لیے پیش کی گئی ہے تاکہ عربی ادب پڑھنے  پڑھانے  والے  احباب  اس سے مستفید ہوسکیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

5

مقدمہ

6

عربی ادب کا اجمالی تصور

6

عربی ادب کی تاریخ

6

پہلی صدی ہجری

6

دوسری صدی ہجری

7

تیسری صدی ہجری

7

چوتھی صدی ہجری

8

پانچویں صدی ہجری

8

ادب کی لغوی تحقیق

8

ادب کی اصطلاحی تعریف

8

علم ادب کا موضوع

9

غایت علم ادب

9

تذکرۃ الاعزاز

9

نام ونسب اور آبائی وطن

9

تحصیل علوم

9

دار العلوم دیوبند ہیں

10

بھاگلپور میں درس وتدریس

10

مدرسہ نعمانیہ سے ترک تعلق اور افضل المدارس میں مدرسی

10

بحیثیت مدرس دالعلوم دیوبند میں

10

ریاست حیدر آباد میں

11

درسی خصوصیات

11

وقت کی پابندی

11

تعلیقات وتالیفات

12

آپ کے مشہور تلامذہ

13

شعرو شاعری

13

عادات واخلاق

14

استغناء وخود داری

14

زہد ددرع

14

سادگی مزاج

14

حلیہ

14

وفات حسرت آیات

14

ادبی پہلیاں

15

دخائے اقسب کی مشہور ترین کتاب نفحۃ العرب

17

فہرست ماخذ کتاب نحفۃ العرب

18

مسامحات حواشی نفحۃ العرب

21

فہرست اسماء الرجال جن کے تراجم شرح میں موقع بموقع درج ہیں

23

بعض اصحاب تاریخ کا مختصر تعارف جن کے بارے میں صاحب کتاب نے سکوت لاعلمی کا اظہار کیا ہے

25

شیخ ابو عثمان حیری

25

احمد بن ابی خالد

25

حافظ ابن تیمیہ

25

شوذب خارجی

26

جعفر طیارؓ

26

حرث بن کلدہ

26

حماد بن زید

26

حکیم بن حزام

26

خلیل بن احمد

26

حضرت ردیم

26

زیاد ابو النضر سالم

27

ابن دارہ

27

طولیس مغنی

27

علامہ سہبلی

28

عبداللہ بن سوا

28

عری شاعر

28

عبید بن شریہ

28

عدی بن حاتم

28

شیخ ابو حفص عمر حداد

29

علی بن حسین بن واقعد

28

کثیر حضرمی

29

محرز مولی ابن ہریرۃ

29

ابن الصائع

30

مختار بن ابی عبید

30

ابو بلال خارجی

30

ابو برزہ

30

ہشام بن عبدالحکم

31

ہثیم بن عدی

31

یحیی بن مبارک یزیدی

31

شیخ یوسف بن حسین فہرست اصحاب تاریخ جن کےحالات ہم کو بھی معلوم نہ ہوسکے

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5445
  • اس ہفتے کے قارئین 163977
  • اس ماہ کے قارئین 1683050
  • کل قارئین115575050
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست