#2525

مصنف : عبد الرشید خلیق

مشاہدات : 78403

بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

  • صفحات: 286
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11440 (PKR)
(جمعرات 30 اپریل 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔کتب ِنحو میں ’’ہدایۃ النحو‘‘ کا شمار نحوکی اہم بنیادی کتب میں ہوتا ہے۔ یہ کتاب دینی مدارس کے متوسط درجۂ تعلیم میں شامل نصاب ہے۔ اختصار وطوالت سے منزہ انتہائی جامع اور کثیر فوائد کی حامل ہے ۔کئی اہل نے اس پر شرح وحواشی کی صورت میں کام کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’بدایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب دراصل استاذی المکرم فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرشید ﷾ کے ان تدریسی دورس کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور میں ہدایۃ النحو کو کلاس میں پڑہاتے ہوئے پیش کیے۔ جسے ان کے ایک ہونہار شاگرد محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا استاد محترم سے نظر ثانی کروا کر افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔موصو ف کی یہ علمی کاوش   قابل تحسین وتعریف ہے۔ یہ کتاب طلبہ اور اہل علم مدرسین کے لیے انتہائی مفید ہے ۔اللہ تعالیٰ طالبانِ علم کواس سے مستفید فرمائے اوراستاذی شیخ عبد الرشید خلیق﷾ اور برادر حافظ فیض اللہ ناصر صاحب کی اس کاوش کوشرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)شیخ عبد الرشید خلیق صاحب   طلباء کےساتھ ہمدردی اور شفقت رکھنے والے انتہائی قابل ترین اور کامیاب مدرس ہیں۔ آپ نے طویل عرصہ جامعہ رحمانیہ، لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیئے جامعہ سے سیکڑو ںسند فراغت حاصل کرنے والے طلبا   سمیت جامعہ کے کبار وممتاز فاضلین(مولانا محمد شفیق مدنی ،قاری عبد الحلیم، حافظ اسحاق زاہد، رانا طاہرمحمود، شیخ ارشدسندھی ، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،قاری صہیب احمد میر محمدی، مولانا محمد اجمل بھٹی ،قاری حمزہ مدنی ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، قاری عبد السلام عزیزی ،ڈاکٹر محمد اسلم صدیق حفظہم اللہ وغیرہم) بھی آپ کے شاگرد ہیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی طویل تدریسی ودعوتی خدمات کو قبول فرمائے   اور انہیں صحت وتندرستی سے نوازے (آمین) مرتب کتاب حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسنِ کارکردگی کے اعتراف   میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء کے آغاز میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے۔آمین) م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ الکتاب

6

مقدمۃ الکتاب

7

فصل: مبادیات نحو

10

فصل: کلمہ کا بیان

12

اسم کا بیان

15

فعل کا بیان

17

کلام کا بیان

22

اسم معرب کا حکم

28

اسم کے اعراب کی اقسام

30

منصرف اور غیر منصرف کا بیان

39

اسم فاعل کا بیان

54

تنازع فعلین کا بیان

59

مفعول مالم یسم فاعلہ کا بیان

67

مبتدا و خبر کا بیان

68

انَّ وغیرہ کی خبر کا بیان

73

کَانَ وغیرہ کے اسم کا بیان

75

مَاولَا مشابہ بلیس کے اسم کا بیان

77

لاءِ نفی جنس کی خبر کا بیان

78

مفعول مطلق کا بیان

81

مفعول بہٖ کا بیان

83

مفعول فیہ کا بیان

90

مفعول لہ کا بیان

92

مفعول معہ کا بیان

93

حال کا بیان

95

تمز کا بیان

97

مستثنیٰ کا بیان

99

صفت کا بیان

117

عطف بحرف کا بیان

120

تاکیس کا بیان

124

بدل کا بیان

128

عطف بیان کا بیان

130

مضمرات کا بیان

135

اسم اشارہ کا بیان

140

اسم موصول کا بیان

142

اسمائے افعال کا بیان

145

اسمائے اصوات کا بیان

147

اسمائے مرکبات کا بیان

148

کنایات کا بیان

150

ظروف کا بیان

154

اسمائے عدد کا بیان

163

تذکیر و تانیث کا بیان

168

تثنیہ کا بیان

171

اسم جمع کا بیان

174

مصدر کا بیان

181

اسم فاعل کا بیان

184

اسم مفعول کا بیان

187

سفت مشبہ کا بیان

189

اسم تفضیل کا بیان

193

فعل مرفوع کا بیان

204

فعل منصوب کا بیا

205

فعل مجزوم کا بیان

209

فعل مالم یسم فاعلہ کا بیان

217

فعل لازم و متعدی کا بیان

220

افعال قلوب کا بیان

222

افعال ناقصہ کا بیان

225

افعال مقاربہ کا بیان

230

افعال تعجب کا بیان

232

افعال مدح و ذم کا بیان

234

حروف جارہ کا بیان

237

حروف مشبہ بالفعل کا بیان

249

حروف عطف کا بیان

255

حروف تنبیہ کا بیان

261

حروف نداء کا بیان

262

حروف ایجاب کا بیان

263

حروف زیادۃ کا بیان

265

حروف تفسیر کا بیان

267

حروف مصدر کا بیان

268

حروف تخصیص کا بیان

269

حروف توقع کا بیان

271

حروف استفہام کا بیان

273

حروف شرط کا بیان

275

حروف ردع کا بیان

279

تائے تانیث ساکنہ کا بیان

280

تنوین کا بیان

282

نون تاکید کا بیان

282

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11672
  • اس ہفتے کے قارئین 170204
  • اس ماہ کے قارئین 1689277
  • کل قارئین115581277
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست