#3035

مصنف : پروفیسر چوہدری غلام رسول چیمہ

مشاہدات : 28655

اسلام کا معاشی نظام

  • صفحات: 411
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10275 (PKR)
(ہفتہ 07 نومبر 2015ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور

دور جدید کا انسان جن  سیاسی ،معاشرتی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے اس پر زمانے کا ہر نقش فریادی ہے۔آج انسان اس رہنمائی کا شدید حاجت مند ہے کہ اسے بتلایا جائے ۔اسلام زندگی کے ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا وہ  نقطہ اعتدال کیا ہے؟جس کی بناء پر وہ سیاسی ،معاشی اور معاشرتی دائرے میں استحکام اور سکون واطمینان سے انسان کو بہرہ ور کرتا ہے ۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون  کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی  اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام کا معاشی نظام"محترم جناب پروفیسر چودھری غلام رسول چیمہ صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلام کے اسی  عظیم الشان معاشی نظام کی خوبیوں کو بیان کیا ہے اور اسلام کے علاوہ دیگر نظاموں کی خامیوں اور خرابیوں کو واضح کیا ہے۔اسلام حلال طریقے سے کمانے اور حلال جگہ پر خرچ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔یہ  اپنے موضوع ایک  انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

11

معاشیات

13

معاشی نظام و تحریکات

35

اسلامی معاشیات

92

اسلام کا معاشی تصور

112

انفرادی ملکیت کی حد بندی

153

ریاست کی اجتماعی ملکیت

173

تقسیم دولت

185

اسلام اور تقسیم دولت

220

صرف دولت

238

اسلام میں مالیات کی فراہمی کے طریقے

248

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44414
  • اس ہفتے کے قارئین 341392
  • اس ماہ کے قارئین 1394892
  • کل قارئین110716330
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست