کل کتب 1341

دکھائیں
کتب
  • 926 #5866

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 4200

    فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار

    (جمعرات 05 ستمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5866 Book صفحات: 155
    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں۔" اسی طرح صحابہ کرام سے محبت جہاں تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزء ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے پاکباز اور نورانی فرشتے بھی ان مقدس نفوس سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ فرشتوں...
  • 927 #4461

    مصنف : ابو جعفر دیبلی

    مشاہدات : 7355

    فرمان نبوی ترجمہ و شرح مکاتیب النبی ﷺ

    (اتوار 26 فروری 2017ء) ناشر : الرحیم اکیڈمی، کراچی
    #4461 Book صفحات: 161
    بلاشبہ دنیا کی تاریخ میں عہد نبویﷺ سیاسی، دینی اور اقتصادی اعتبار سے ممتاز ہے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر سیرت نگاروں نے کاوشیں کیں۔ کتب احادیث بھی آپﷺ ہی کے کردار کا مرقع ہیں۔ عبادات و معاملات، عقائدوغزوات اور محامد وفضائل، کو نسا باب اور فصل آپ کےتذکرے سے مزین نہیں۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات پاکیزہ سے متعلق صدہا مصنفینِ اسلام نے قابل قدر تصانیف لکھی ہیں اور اس کثرت سے لکھی ہیں کہ آج تک کسی علمی یا ادبی موضوع پر اس قدر سیر حاصل کتابیں تصنیف نہیں کی گئیں۔ سیرت مقدسہ کی ا ن کتابوں میں مصنفین نے جہاں رسول اکرمﷺ کی پاک زندگی کے مختلف گوشوں پر پوری شرح وبسط کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ اسی کے ذیل میں انہوں نے آپ کے ان فرامین مکاتیب عالیہ کابھی ذکر کیا ہے۔ جو مختلف حالات کے زیر اثر دنیا کے مختلف حصوں میں ارسال کئے گئے۔ ان مکاتیب النبیﷺ کی جمع و تدوین میں راویان حدیث اور محدثین کرام کابڑا حصہ ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’فرمان نبوی ترجمہ و شرح مکاتیب النبیﷺ‘‘  تیسری صدی ہجری کے معروف محدث ابو جعفر الدیبلی السندی ﷫ کی نبی کریمﷺ کے مختلف مکتوبات پر مشتمل عربی کتاب کا...
  • 928 #1797

    مصنف : سید فضل الرحمن

    مشاہدات : 6671

    فرہنگ سیرت

    (ہفتہ 02 اگست 2014ء) ناشر : زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی
    #1797 Book صفحات: 331
    دنیا کی  دوسر ی اسلامی زبانوں کی طرح اردو  میں  شروع ہی  سے رسول کریم ﷺکی  سیرت طیبہ پر بے  شمار  کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات  کا موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت ﷜ سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں  بے شمار سیرت نگار وں نے  سیرت النبی ﷺ  پر کتب تالیف کی ہیں۔  اردو زبان میں  سرت النبی از شبلی نعمانی ،  رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور  مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول  آنے والی کتاب  الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری  کو  بہت قبول عام حاصل ہوا۔زیر نظر کتاب  ’&rsquo...
  • 929 #6018

    مصنف : ابو امیمہ اویس

    مشاہدات : 3430

    فضائل الشام

    (جمعہ 07 اپریل 2023ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد
    #6018 Book صفحات: 45
    شام سریانی زبان کا لفظ ہے جو حضرت نوح کے بیٹے حضرت سام بن نوح کی طرف منسوب ہے۔ طوفان نوح کے بعد حضرت سام اسی علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ ملک شام کے متعدد فضائل احادیث نبویہ میں مذکور ہیں، قرآن کریم میں بھی ملک شام کی سرزمین کا بابرکت ہونا متعدد آیات میں مذکور ہے۔ یہ مبارک سرزمین پہلی جنگ عظیم تک عثمانی حکومت کی سرپرستی میں ایک ہی خطہ تھی۔ بعد میں انگریزوں اور اہل فرانس کی پالیسیوں نے اس سرزمین کو چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن) میں تقسیم کرا دیا،لیکن قرآن و سنت میں جہاں بھی ملک شام کا تذکرہ وارد ہوا ہے اس سے یہ پورا خطہ مراد ہے جو عصر حاضر کے چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن)پر مشتمل ہے۔ اسی مبارک سرزمین کے متعلق نبی اکرمﷺ کے متعدد ارشادات احادیث کی کتابوں میں محفوظ ہیں مثلاً اسی مبارک سرزمین کی طرف حضرت امام مہدی حجاز مقدس سے ہجرت فرما کر قیام فرمائیں گے اور مسلمانوں کی قیادت فرمائیں گے۔ حضرت عیسیٰ کا نزول بھی اسی علاقہ یعنی دمشق کے مشرق میں سفید مینار پر ہو گا۔ غرضیکہ یہ علاقہ قیامت سے قبل اسلام کا مضبوط قلعہ و مرکز بنے گا۔ زیرنظر کتابچہ ’’ فضائل الشام&lsqu...
  • 930 #2415

    مصنف : مرکز البحوث والدراسات

    مشاہدات : 6368

    فضائل امہات المومنین کا تذکرہ عنبریں

    (پیر 23 مارچ 2015ء) ناشر : لجنۃ التعریف بالاسلام
    #2415 Book صفحات: 58
    اہل  السنۃ  والجماعۃ  کےنزدیک ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’ فضائل  امہات  المومنین کا  تذکرۂ عنبرین‘‘  ایک عربی کتابچہ  ’’شذی الیاسمین فی فضائل امہات المومنین‘‘ کاترجمہ  ہے ۔اس  کتاب میں امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت  اور ان کے  فضائل مناقب  قرآن کریم  اور حدیث  نبویﷺ  کی  روشنی  میں بیان  کیے گئے ہیں پھر اہل بیت کے ضمن میں انکے فضائل کو عمومى طور پر بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں جنا ب عبد الحمید  اطہر  ﷾  نے ڈھالا ہے ۔اللہ  تعالیٰ مترجم وناشرین کی  اس کاوش کوقبول فرمائے اوراس کتاب کو  امت مسلمہ کے لیے   امہات المومنین سے  محبت اور ان کی عزت واح...
  • 931 #4124

    مصنف : فضل الرحمٰن ہزاروی

    مشاہدات : 4638

    فضائل سید المرسلین فی اقوال شفیع المذنبین

    (اتوار 18 دسمبر 2016ء) ناشر : تحریک اصلاح امت گوجرانوالہ
    #4124 Book صفحات: 451
    اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے "امن وسکون کی زندگی"اور نبی کریم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریمﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" فضائل سید المرسلین فی اقوال شفیع المذنبین" محترم مولانا فضل الرحمن ہزاروی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے سیرت نبوی ﷺ پر متعدد موضوعات کے تحت تفصیلی گفتگو کی ہے۔اللہ تعا...
  • 932 #3248

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس

    مشاہدات : 9125

    فضائل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ

    (منگل 26 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی
    #3248 Book صفحات: 74
    انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے۔ جماعت ِ صحابہ میں سےخاص طور پر وہ ہستیاں جنہوں نے آپ ﷺ کے بعد اس امت کی زمامِ اقتدار، امارت، قیادت اور سیادت کی ذمہ داری سنبھالی ، امور دنیا اور نظامِ حکومت چلانے کے لیے ان کےاجتہادات اور فیصلوں کو شریعت ِ اسلامی میں ایک قانونی دستاویز کی حیثیت حاصل ہے۔ ان بابرکت شخصیات میں سے خلیفۂ اول سیدنا ابو بکر صدیق سب سے اعلیٰ مرتبے اور بلند منصب پر فائز تھے اور ایثار قربانی اور صبر واستقامت کا مثالی نمونہ تھے۔ سیدنا ابوبکر صدیق قبیلہ قریش کی ایک مشہور شاخ تیم بن مرہ بن کعب کے فرد تھے۔ساتویں پشت میں مرہ پر ان کا نسب رسول اللہﷺ سے مل جاتا ہے ہے ۔ایک سچے مسلمان کا یہ پختہ عقیدہ ہے کہ انبیاء ورسل کے بعد اس کائنات میں سب سے اعلیٰ ا...
  • 933 #696

    مصنف : حافظ شیر محمد

    مشاہدات : 25505

    فضائل صحابہ ؓ صحیح روایات کی روشنی میں

    (اتوار 10 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #696 Book صفحات: 163
    ’صحابہ‘کا لفظ ’صحابی‘کی جمع ہے ،جس کے معنی ساتھی کے ہیں۔اصطلاحی اعتبار سے صحابہ کرام ؓ اجمعین وہ خوش قسمت ہستیاں ہیں،جنہیں جناب رسول معظم ﷺ کے چہرہ پر انوار کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔یہی وہ پاکباز گروہ ہے،جس نے قرآن وحدیث کی تعلیمات آنے والی نسلوں تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیا،رسول خدا ﷺ کا دفاع و تحفظ کیا اور پوری دنیا میں خدا کے کلمے کو سربلند کرنے کےلیے تن،من،دھن کی قربانی دی۔ان کی انہیں عظیم الشان خدمات کی بنا پر خداوند قدوس کی بارگاہ  سے انہیں ’ ؓ‘کی سند عطا ہوئی۔ان سے محبت کو دین کا جزو قرار دیا گیا اور ان سے نفرت یا بغض کو نفاق و طغیان سے تعبیر کیا گیا۔اپنے ذہنوں کو حب صحابہ ؓ سے معمور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے فضائل و مناقب سے واقفیت حاصل کی جائے ،جس کے لیے زیر نظر کتاب کا مطالعہ بے حد مفید رہے گا۔اس کتاب کی تحقیق و نظر ثانی محدث زماں حافظ زبیر علی زئی نے کی ہے اور اس میں محض صحیح روایات ہی پر اعتماد کیا گیا ہے جس سے یہ ایک مستند مجموعہ فضائل منظر عام پر آیا ہے۔(ط۔ا)  
  • 934 #4642

    مصنف : امام احمد بن حنبل

    مشاہدات : 22259

    فضائل صحابہ ؓ (امام احمد)

    (جمعرات 29 جون 2017ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #4642 Book صفحات: 655
    امام احمد بن حنبل کی یہ کتاب ’’فضائل صحابہ کرام ﷢‘‘ صحابہ کے فضائل و مناقب پر بہت ہی عمدہ کتاب ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل شیخ حافظ فیضل اللہ ناصر صاحب نے کیا ہے ۔ جو کہ جدید دور کے بڑے معروف مترجم ہیں۔
  • 935 #860

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

    مشاہدات : 26777

    فضائل صحابہ واہل بیت ؓ

    (ہفتہ 11 فروری 2012ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #860 Book صفحات: 99
    صحابہ کرامؓ وہ نفوس قدسیہ ہیں جن کو ربّ کائنات نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی صحبت کے لئے چنا ہے۔ اس بابرکت جماعت کی فضیلت و منقبت کے لئے یہ بات ہی کافی ہے کہ پروردگار، ان سب سے راضی ہو چکا ہے اور وہ اپنے پروردگار سے راضی ہو چکے ہیں۔ وحی الٰہی کے اوّلین مخاطب بھی أصحاب رسولؐ ہیں۔ جنہوں نے دینِ اسلام کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور شیوۂ فرمانبرداری کی ایسی مثالیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک پڑھی اور سنی جاتی رہیں گی۔ زیر نظر کتابچہ میں ڈاکٹر اسحاق زاہد صاحب نے قرآن و سنت کی صریح نصوص کی روشنی میں نہ صرف صحابہ کرام کے فضائل و مناقب کو بیان کیا ہے بلکہ اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب کو بھی بیان کیا ہے۔ ان کے درمیان آپس میں محبت بھرے تعلقات، باہمی رشتے داریاں اور اہل سنت والجماعت کا صحابہ کرام اور اہل بیت کے متعلق عقیدہ جیسے اہم عناوین رسالہ ھٰذا کی زینت ہیں۔ رسالہ ھذا اگرچہ مختصر ہے تاہم دفاع صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کے حوالے سے ایک مفید کوشش ہے۔ (آ۔ہ)  
  • فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم ( امام نسائی)

    (اتوار 01 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6696 Book صفحات: 204
      انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  کے فضائل ومناقب سے متعلق اہل علم نے مستقل  کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم ‘‘ امام  عبد الرحمن النسائی صاحب سنن نسائی کی تصنیف کی ہے  امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنے خاص اسلوب کےساتھ اس کتاب میں صحیح احادیث کی روشنی میں خلفائے اربعہ اور پھر بقیہ عشرہ مبشرہ کے فضائل ذکر کیے ہیں ۔اس کے بعد دیگر صحابہ وصحابیات کےساتھ سا...
  • 937 #6333

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 3312

    فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ( حدوٹی )

    (جمعرات 15 اپریل 2021ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور
    #6333 Book صفحات: 80
    انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’فضائل صحابہ ‘‘مولانا محمود الرشید حدوٹی(شیح الحدیث ومہتمم جامعہ رشیدیہ ،مناواں،لاہور) کی کاوش ہے فاضل مصنف نے قرآنی آیات ا ور احادیث نبویہ کے دلائل  سےصحابہ کرام  کے فضائل ومناقب  اور ان کی عظمت وشان کو بیان کیا ہے ۔ فاضل مصنف نے ’’شان صحابہ‘‘ کے نام سے بھی ایک رسالہ مرتب کیا ہے ۔ (م۔ا)
  • 938 #7214

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 1794

    فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے آداب و احکام

    (جمعرات 11 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7214 Book صفحات: 7
    اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل اس کا نام یثرب تھا جو کہ غیر معروف تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار و علامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت و رفعت شان کا پتہ چلتا ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت آداب و احکام ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی تحریر ہے انہوں نے اس تحریر میں مدینہ منورہ ، مسجد نبوی کی اہمبت و فضیلت،مسجد نبوی کی زیارت کے آداب،مسجد نبوی کی زیارت کرنے والوں کے لیے تنبیہات اور مسجد قبا کی اہمیت و فضیلت کو بیان کیا ہے اور آخر میں مقامات مقدسہ (مسجدنبوی، نبیﷺ کی قبر مبارک،سیدنا عمر و ابوبکر کی قبروں، ریاض الجنۃ،مسجد قبا، بقیع قبر ستان اور قبرستان شہدائے احد کے علاوہ مدینہ منورہ کے دیگر مقامات کی زیارت کرنے والوں کے لیے تین اہم نصیحتیں بھی کی ہیں ۔(م۔...
  • 939 #6739

    مصنف : محمد اسلم ربانی

    مشاہدات : 27281

    فضائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں

    (بدھ 06 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #6739 Book صفحات: 47
    نبی ﷺ کی شان سب سے نرالی ہے ، قرآن وحدیث کے متعدد نصوص سے آپ ﷺ کے بے شمار فضائل اور لاجواب وبے مثال شان وشوکت کا اندازہ لگتا ہے ۔ انسانی تاریخ میں ایسے پہلے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالی یہ بلندمقام ومرتبہ دیا۔ آپ کی رفعت شان کے باوجود آپ ایک بشر ہیں ۔ ایک بشر ہونے کے ناطے آپ میں ویسے ہی بشری اوصاف تھے جو ایک انسان میں پائے جاتے ہیں ۔ ہاں آپ بعض بشری اوصاف میں انسانوں سے ممتاز ہیں جوصحیح دلیل سے ثابت ہیں۔ مثلا آپ کا پسینہ بے حد خوشبودار تھا۔آپ ﷺ کی شان میں غلو کرنے والوں نے وہ باتیں بھی آپ کی طرف منسوب کردی جو بشری اوصاف سے اوپر ہیں اور جن کی کوئی صحیح دلیل وارد نہیں ہے ۔ اس قسم کی باتوں کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا تھا:لا تُطْروني ، كما أطْرَتِ النصارى ابنَ مريمَ ، فإنما أنا عبدُه ، فقولوا : عبدُ اللهِ ورسولُه(صحيح البخاري:3445) ترجمہ: مجھے میرے مرتبے سےزیادہ نہ بڑھا ؤ جس طرح نصاری نے عیسی کے مرتبے کو بڑھادیا۔میں تو صرف اللہ کابندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق )کہ میں اللہ کابندہ اوراس کارسول ہوں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ فضائل مصطفیٰﷺ‘‘ مولانا محمد اسلم سرگودھوی&n...
  • 940 #6739

    مصنف : محمد اسلم ربانی

    مشاہدات : 27281

    فضائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں

    (بدھ 06 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #6739 Book صفحات: 47
    نبی ﷺ کی شان سب سے نرالی ہے ، قرآن وحدیث کے متعدد نصوص سے آپ ﷺ کے بے شمار فضائل اور لاجواب وبے مثال شان وشوکت کا اندازہ لگتا ہے ۔ انسانی تاریخ میں ایسے پہلے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالی یہ بلندمقام ومرتبہ دیا۔ آپ کی رفعت شان کے باوجود آپ ایک بشر ہیں ۔ ایک بشر ہونے کے ناطے آپ میں ویسے ہی بشری اوصاف تھے جو ایک انسان میں پائے جاتے ہیں ۔ ہاں آپ بعض بشری اوصاف میں انسانوں سے ممتاز ہیں جوصحیح دلیل سے ثابت ہیں۔ مثلا آپ کا پسینہ بے حد خوشبودار تھا۔آپ ﷺ کی شان میں غلو کرنے والوں نے وہ باتیں بھی آپ کی طرف منسوب کردی جو بشری اوصاف سے اوپر ہیں اور جن کی کوئی صحیح دلیل وارد نہیں ہے ۔ اس قسم کی باتوں کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا تھا:لا تُطْروني ، كما أطْرَتِ النصارى ابنَ مريمَ ، فإنما أنا عبدُه ، فقولوا : عبدُ اللهِ ورسولُه(صحيح البخاري:3445) ترجمہ: مجھے میرے مرتبے سےزیادہ نہ بڑھا ؤ جس طرح نصاری نے عیسی کے مرتبے کو بڑھادیا۔میں تو صرف اللہ کابندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق )کہ میں اللہ کابندہ اوراس کارسول ہوں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ فضائل مصطفیٰﷺ‘‘ مولانا محمد اسلم سرگودھوی&n...
  • 941 #7443

    مصنف : ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی

    مشاہدات : 438

    فقہ السیرۃ رمضان البوطی

    (بدھ 20 نومبر 2024ء) ناشر : فرید بک سٹال لاہور
    #7443 Book صفحات: 684
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فقہ السیرۃ‘‘ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی کی تصنیف ہے جو کہ سیرت مصطفیٰﷺ کے علمی تحقیقات اور ان کی روشنی میں حاصل ہونے والے اصول و احکام اور پند و نصائح پر مشتمل ہے۔مصنف نے اس کتاب میں ہر واقعۂ سیرت قلم بند کرنے کے بعد اس سے اصولی و فروعی؍فقہی مسائل کا استنباط کرنے کے علاوہ معجزات کی حقانیت کو بھی واضح کیا ہے۔ مستشرقین اور انکے ہم ن...
  • 942 #2795

    مصنف : عبد المنعم الہاشمی

    مشاہدات : 6148

    فقہائے مدینہ

    (پیر 10 اگست 2015ء) ناشر : خالد احسان پبلشرز لاہور
    #2795 Book صفحات: 165
    صحابہ کرام کےبعد چشم فلک نےایسی عظیم ومقدس ہستیوں کونہیں دیکھا۔ ان فقہائےعظام کے لیل ونہار کا ملاحظہ کرنے سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ کیسی نابغۂ روزگار شخصیات ہیں کہ کوئی علم وعمل کا خوگر ہے توکوئی فقہہ واجتہاد میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اورکوئی حق گوئی وبے باکی کی میں ضرب المثل اور کوئی امانت ،دیانت،شرافت ، صداقت کاپیکر ۔ غرض یہ عظیم الشان ہستیاں فقیدالمثال ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فقہائے مدینہ‘‘سید المنعم ہاشمی کی عربی تالیف کا ترجمہ ہے ۔انہوں نےاس کتاب میں بہت عمدہ اور دلکش انداز میں ان سات تابعین عظام کادل پذیر تذکرہ قلم بند کا ہے جو’’ فقہائے مدینہ‘‘ کے نام سے مشہورتھے ۔معروف مترجم ومصنف کتب کثیرہ جناب مولانا محمود احمد غضنفر﷫ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردودان طبقے کےلیے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)
  • 943 #2539

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 7085

    فقہائے پاک و ہند تیرھویں صدی ہجری جلد اول

    dsa (جمعہ 15 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2539 Book صفحات: 358
    فقہائےکرام﷭نے امت کو آسانی و سہولت پہنچانے کی خاطر قرآن و حدیث میں غور و فکر فرماکر ایسے اصول و جزئی مسائل مرتب کئےکہ جن پرہم  صدیوں سےعمل کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے،اورآج بھی ہم اُنہی کی وجہ سےآسانی کے ساتھ حقیقی دینِ اسلام پر عمل کررہے ہیں، اور جدید وجزئی مسائل میں اُن کے رہنمایانہ اصول و ضوابط کی روشنی میں بآسانی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔یہ فقہاء ہمارے محسن ہیں ۔اور امت  کا ہر ہر فردان  کا احسان مند ہے۔امت کے ان اسلاف نے ہمیں شریعت سے راہنماءی حاصل کرنے کے اصول بتا دءیے ہیں ،جن پر عمل کر کے ہم اصولی نصوص سے فروعی مسائل اخذ کر سکتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق امت کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ان اسلاف کی سیرت اور حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم ان کے نمونہ کو اپنا سکیں اور اپنے لئے راہنمائی کا بندوبست کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہائے پاک وہند " پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ﷾کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر مشتمل کتاب میں پہلے صرف ہندوستا...
  • 944 #2538

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 7095

    فقہائے ہند جلد اول

    dsa (ہفتہ 09 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2538 Book صفحات: 352
    فقہائےکرام﷭نے امت کو آسانی و سہولت پہنچانے کی خاطر قرآن و حدیث میں غور و فکر فرماکر ایسے اصول و جزئی مسائل مرتب کئےکہ جن پرہم  صدیوں سےعمل کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے،اورآج بھی ہم اُنہی کی وجہ سےآسانی کے ساتھ حقیقی دینِ اسلام پر عمل کررہے ہیں، اور جدید وجزئی مسائل میں اُن کے رہنمایانہ اصول و ضوابط کی روشنی میں بآسانی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔یہ فقہاء ہمارے محسن ہیں ۔اور امت  کا ہر ہر فردان  کا احسان مند ہے۔امت کے ان اسلاف نے ہمیں شریعت سے راہنماءی حاصل کرنے کے اصول بتا دءیے ہیں ،جن پر عمل کر کے ہم اصولی نصوص سے فروعی مسائل اخذ کر سکتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق امت کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ان اسلاف کی سیرت اور حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم ان کے نمونہ کو اپنا سکیں اور اپنے لئے راہنمائی کا بندوبست کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہائے پاک وہند " پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ﷾کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر مشتمل کتاب میں پہلے صرف ہندوستا...
  • 945 #6197

    مصنف : ڈاکٹر محمد طاہر مصطفٰے

    مشاہدات : 4612

    فلسفہ اسمائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعرات 08 اکتوبر 2020ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #6197 Book صفحات: 788
    امام الانبیاء ، سیدالمرسلین جناب محمد مصطفی ﷺ بے شمار اعلی صفات ،و خصائل و خصائص کے حامل ہیں،لیکن اللہ عزوجل کی طرح ان کے ننانوے نام کسی صحیح یا ضعیف روایت میں منقول نہیں۔نبی ﷺ ذاتی نام صرف دو ہیں۔ ’’محمد‘‘اور ’’احمد‘‘ اور  صحیح  بخاری میں  نبی  کریم ﷺ کے صرف اور صرف پانچ نام وارد ہیں، آپ کا ارشاد ہے :میرے پانچ نام ہیں : میں محمد ہوں ۔اورمیں احمد ہوں ۔ اورمیں ’’ماحی‘ ہوں ، جس سے اللہ تعالی کفر کو مٹادیتا ہے ۔ اور میں ’’حاشر‘‘ ہوں ، میرے قدموں پر اللہ تعالی لوگوں کو اکٹھا کرے گا ۔ اور میں ’’عاقب (یعنی آخری نبی)‘‘ ہوں ۔(صحیح بخاری :3532)رسول اکرم ﷺ کے اسماء مبارکہ کے بارے میں علماءنے دس سے زیادہ کتب لکھیں ہیں اور اسی طرح سیرت کی کتب میں ابواب بھی قائم کئے ہیں ۔لیکن علماء کے درمیاں اس کی تعداد میں اختلاف پایا جاتا بعض علماء رسول اکرم ﷺ  کی جو صفات قران مجید میں بیان ہوئی ہی ان کو بھی اسماء میں شمار کرتے ہیں۔لیکن بعض علماء ان صفات کو اعلام میں شامل نہیں...
  • 946 #5568

    مصنف : ڈاکٹر صادق علی گل

    مشاہدات : 8342

    فن تاریخ نویسی (ھومر سے ٹائن بی تک )

    (جمعرات 16 اگست 2018ء) ناشر : پبلشرز ایمپوریم لاہور
    #5568 Book صفحات: 379
    تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے لوگوں اور واقعات کے بارے ميں معلومات ہوتی ہيں۔تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن (عرصہ / وقت وغیرہ) لکھنے کے ہوتے ہیں۔ تاریخ جامع انسانی کے انفرادی و اجتماعی عمال و افعال اور کردار کا آئینہ دار ہے۔ تاریخ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں گزشتہ نسلوں کے بیش بہا تجربات آئندہ نسلوں تک پہنچاتی ہے، تاکہ تمذن انسانی کا کارواں رواں دواں رہے۔تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذرائع معلومات کو اہميت دی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب’’فن تایخ نویسی ھومر سے ٹائن بی تک ‘‘ جناب صادق  علی گل (چئیرمین  شبعہ  تاریخ جامعہ پنجاب )کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے یہ کتاب  بنیادی طور پر طالب علموں کی ضروریات کے پیش  نظر لکھی ہے اور حتی المقدور کوشش کر کے  اس کتاب  کو  زیادہ سے زیادہ قابل فہم انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔مصنف نے ہر باب میں  اہم ا...
  • 947 #2674

    مصنف : محمد نافع

    مشاہدات : 8617

    فوائد نافعہ جلد اول

    dsa (اتوار 19 جولائی 2015ء) ناشر : دار الکتاب لاہور
    #2674 Book صفحات: 689
    صحابہ کرام  اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام  تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام  کے بارے  میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے ان صحابہ  کرام   میں سے بعض صحابہ کرام   ایسے بھی ہیں جن کی جرات وپامردی،عزم واستقلال اوراستقامت نے میدان جہاد  میں جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بہادری  کی لازوال داستانیں رقم کیں،اور اپنے خون کی سرخی سے اسلام کے پودے کو تناور درخت بنایا،لیکن اس کے باوجود بعض دشمنان صحابہ کی طرف سے مختلف صحابہ کرام    پر طرح طرح کے اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ان کی مقام ومرتبہ کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔زیر تبصرہ کتاب "فو...
  • 948 #1324

    مصنف : طالب ہاشمی

    مشاہدات : 7555

    فوز وسعادت کے ایک سو پچاس چراغ

    (بدھ 05 جون 2013ء) ناشر : پین اسلامک پبلیشرز
    #1324 Book صفحات: 658
    صحابہ کرام ؓ وہ نفوس قدسی ہیں جن کو خاتم الانبیاﷺکےجمال جہاں آراسے اپنی آنکھیں روشن کرنے اور آپ کی مجلس نشینی کی سعادت نصیب ہوئی۔محسن انسانیت کے فیض صحبت نے ان کے شرف انسانیت کو جیتی جاگتی تصویر بنادیا۔ ان کاہر فرد خشیت الہی ،حق گوئی،ایثار،قربانی ،تقوی ،دیانت ،عدل اوراحسان کاپیکرجمیل تھا۔تمام علمائے حق کا اس بات پرکامل اتفاق ہےکہ صحبت رسول ﷺسے بڑھ کرکوئی شرف اور بزرگی نہیں۔اس صحبت سےمتمتع ہونےوالےپاک  نفس ہستیوں کی عظمت اور حسن کردار پراللہ تعالی نے قرآن حکیم میں جابجامہر ثبت فرمائی ہے۔ان عظیم ہستیوں کی سیرت کا ایک بہترین مرقع تیار کرکے جناب طالب ہاشمی صاحب نے ہمارے ہاتھوں میں تھمادیاہے۔تاکہ ہم اس ان نقوش سے راہ ہدایت پاسکیں۔اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکیں۔(ع۔ح)  
  • 949 #5540

    مصنف : شورش کاشمیری

    مشاہدات : 5972

    فیضان اقبال رحمۃ اللہ علیہ

    (جمعرات 26 جولائی 2018ء) ناشر : نظریہ پاکستان ٹرسٹ
    #5540 Book صفحات: 210
    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ ،بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الٰہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہےاور آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔مؤرخین کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت میں اختلاف لیکن حکومت پاکستان سرکاری طور پر 9 نومبر 1877ء کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کرت...
  • 950 #5134

    مصنف : پروفیسر محمد مظفر مرزا

    مشاہدات : 4684

    قائد اعظم اور گاندھی

    (جمعرات 11 جنوری 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5134 Book صفحات: 131
    قائد اعظم محمد علی جناح عالم اسلام کی عظیم ترین شخصیتوں میں سے تھے۔ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے مسلمہ رہنما تھے اور کروڑوں مسلمان انکے ہونٹوں کی جنبش کے منتظر رہتے تھے۔ کئی دہائیوں پر پھیلی ہوئی انکی سیاسی زندگی نے مسلم انڈیا کو انکی دیانت، فراست، عزم و استقامت، خلوص، اور سیاسی جنگ و جدل کے ماہر ہونے کا یقین دلایا تھا۔ انکے انتقال تک، دس برس کیلئے برصغیر کے مسلمان ان ہی کے دماغ سے سوچتے، انہی کی آنکھوں سے دیکھتے، انہی کے دل سے محسوس کرتے اور انہی کے اشارے پر چلتے رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے تاریخ کے دھارے کا رُخ بدل دیا۔ ’’پاکستان‘‘ کا قیام، ان کا ایسا کارنامہ ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی قائد اعظم اور گاندھی کے تجزیاتی  مطالعہ پر لکھی گئی ہے اس میں دونوں سیاسی رہنماؤں کا کئی مستند مصنفین اور محققین کی کتب سے آراء اکٹھی کر کے تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب انتہائی مختصر اور جامع انداز میں پیش کی گئی ہے کہ کون کیاتھا اور کس نے کیا کچھ کیا اور اور کس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ اور اس کتاب کے مطالعے سے قارئین ضرور محظوظ ہ...
< 1 2 ... 35 36 37 38 39 40 41 ... 53 54 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8604
  • اس ہفتے کے قارئین 431624
  • اس ماہ کے قارئین 1485124
  • کل قارئین110806562
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست